Thursday, May 24, 2012
Friday, May 18, 2012
sargodha Police
صنفی تشدد اور پولیس کے موضع پر پولیس لائن سرگودھا میں ایک روزہ ورکشاپ، تفتیشی افسران کو خصوصی لیکچر دیئے گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس اور جینڈر ریفارم ایکشن پلان محکمہ ترقی خواتین حکومت پنجاب سرگودھا کے زیر انتظام صنفی تشدد اور پولیس کے موضع پر پولیس لائن سرگودھا میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ جس میں ضلع سرگودھا اور ضلع خوشاب کے SHO صاحبان اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ یہ تربیتی ورکشاپ آئی جی پولیس پنجاب محمد حبیب الرحمن اور سیکرٹری ترقی خواتین حکومت پنجاب ارم بخاری کے احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر کے تمام ریجن ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہورہی ہی۔ عمر فاروق ملک ہوم ڈیپارٹمنٹ ، انیس احمد چوہدری ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈنیشن گریپ ، طاہرہ رحمن جینڈر سپیشلسٹ ، مس بشریٰ جینڈر سپیشلسٹ سرگودھا ، رانا شاہد محمود ٹرینر نے انسانی حقوق ، بچوں کے خلاف جرائم و تشدد اور قانون ، سائنسی بنیادوں پر تفتیش، ڈی این اے ٹیسٹ اور عورتوں کے جرائم اور نئے قوانین کے حوالے سے شرکاء کو تربیت دی۔ ایس ایچ او تھانہ صدر سرگودھا انسپکٹر عامر شیرازی نے تفتیش کے جدید سائنسی طریقہ کار اور اس کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔ گریپ افسران نے بتایا کہ 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے جاری کردہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پیکج جو کہ ایک کثیر الجہتی حیثیت رکھتا ہے اس کی عملداری کیلئے سیکرٹری ترقی خواتین حکومت پنجاب میڈم ارم بخاری بھرپور طور پر عمل پیرا ہیں۔ آرپی او سرگودھا امجد جاوید سلیمی نے اس کامیاب تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر جینڈر ریفارم ایکشن پلان محکمہ ترقی خواتین حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی بیخ کنی کرنے میں پولیس کے کردار کو مزید موئثر اور غیر جانبدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے شرکاء ورکشاپ کو ہدایت کی کہ صنفی تشدد کے حوالے سے تیار کردہ گائیڈ کا مطالعہ کریں اور ایک ہفتہ بعد ان کا تحریری ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد اس ورکشاپ کا دائرہ کار تھانہ کی سطح تک بڑھایا جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جینڈر ریفارم ایکشن پلان محکمہ ترقی خواتین حکومت پنجاب محمد انیس چوہدری نے آر پی او سرگودھا کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی۔
پی۔ آر۔ او ،
دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا
فون نمبر:۔ 048-9230335-36 Ext(26)
موبائل:۔ 0321-6014771
فیکس نمبر:۔ 048-9230334
Thursday, May 17, 2012
Wednesday, May 16, 2012
sargodha Police
ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب لاہور نے سرگودھا کا دورہ کیا، ریسکیو 15 پر نصب کئے جدید GPS ٹریکنگ سسٹم اور سرگودھا پولیس ویب سائٹ فیس بُک کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 16.05.12 کو ایڈیشنل آئی جی پنجاب ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد انور ورک نے ریسکیو5 سرگودھا کا دورہ کیا اور سرگودھا پولیس کی طرف سے لئے گئے جدید اقدامات کا جائزہ لیا۔ دورہ کا مقصد GPS ٹریکنگ سسٹم کی افادیت جانچنا اور اس سسٹم کے دائرہ کار کو پنجاب کے دوسرے اضلاع تک وسیع کرنا ہی۔ ایڈیشنل آئی جی نے سرکاری گاڑیوں میں نصب کئے گئے ٹریکر سسٹم اور ان کی مانیٹرنگ کے موئثر نظام کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس سسٹم کو مزید موئثر بنانے کیلئے اقدامات کی نشاندہی کی۔ GPS سسٹم کی تنصیب کے متعلق انچارج ریسکیو5 نے تفصیلی بریفنگ دی اور اس سسٹم کے اغراض و مقاصد اور پولیس کی کارکردگی کو بڑھانے اور موئثر کرنے میں اس سسٹم کی افادیت بیان کی۔ ایڈیشنل آئی جی نے سرگودھا پولیس ویب سائٹ اور فیس بُک کا بھی جائزہ لیا اور پولیس کے امیج کو بہتر بنانے کیلئے ان اقدام کو سراہا۔ ایڈیشنل آئی جی کے ہمراہ ڈی پی او سرگودہا سرفراز خان ورک ، ایس ایس پی پٹرولنگ گوجرانوالہ ریجن منیر مسعود مارتھ ، ڈی جی مانیٹرنگ ہوم ڈیپارٹمنٹ، پنجاب لاہور بھی موجود تھی۔
Monday, May 14, 2012
Bhalwal News
بھلوال(تحصیل رپورٹر ) بزم پیغام ضلع سرگودھا کے صدر مرزا وقاص نے کہا ہے کہ جامعہ پنجاب میں جمعیت کے رکن اویس شکیل کی مسلح افراد کے ہاتھوں شہادت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ جمعیت کے کارکنان پاکستان اور اس کے تعلیمی کو بے حیائی ،فرقہ پرستی اور لسانیت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کا یہ قافلہ نہ رکا تھا اور نہ رکے گا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اویس شکیل کے قاتلوں کو پکڑ کے عبرتناک سزا دی جائی۔
بھلوال(تحصیل رپورٹر )سابق صدر ڈسٹرکٹ بار سرگودھا وسابق میئر میونسپل کارپوریشن سرگودھا چوہدری ہارون اکبر چیمہ ایڈووکیٹ کے صاحبزادے چوہدری حماد ہارون چیمہ ایڈووکیٹ کی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی۔ شادی کی تقریب میں وفاقی وزیر پیداوار چوہدری انور علی چیمہ 'وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی تسنیم احمد قریشی 'سابق صوبائی وزیر 'ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ 'طاہر جاوید سندھو ایم پی ای'رانا منور غوث ایم پی ای'چوہدری اعجاز احمد کاہلوں ایم پی اے 'سابق ایم این حاجی جاوید اقبال چیمہ 'سابق صوبائی وزیر مہر غلام دستگیر لک'مہر محمد یار خان لک رہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 66'سابق میئر میونسپل کارپوریشن میاں محمد انور خورشید'سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر لیاقت علی خان سمیت درجنوں سابق ناظمین و نائب ناظمین اور ضلع سرگودھا کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com
http://sargodhatv.blogspot.com/
http://bhalwalnews.blogspot.com
http://urduartical.blogspot.com <
Sunday, May 13, 2012
Friday, May 4, 2012
Bhalwal News pic
--
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com
http://sargodhatv.blogspot.com/
http://bhalwalnews.blogspot.com
http://urduartical.blogspot.com <
Thursday, May 3, 2012
ch Aftab uallah Waraich PMLn Bhalwal
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com
http://sargodhatv.blogspot.com/
http://bhalwalnews.blogspot.com
http://urduartical.blogspot.com <
Wednesday, May 2, 2012
Tuesday, May 1, 2012
Subscribe to:
Posts (Atom)