ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب لاہور نے سرگودھا کا دورہ کیا، ریسکیو 15 پر نصب کئے جدید GPS ٹریکنگ سسٹم اور سرگودھا پولیس ویب سائٹ فیس بُک کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 16.05.12 کو ایڈیشنل آئی جی پنجاب ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد انور ورک نے ریسکیو5 سرگودھا کا دورہ کیا اور سرگودھا پولیس کی طرف سے لئے گئے جدید اقدامات کا جائزہ لیا۔ دورہ کا مقصد GPS ٹریکنگ سسٹم کی افادیت جانچنا اور اس سسٹم کے دائرہ کار کو پنجاب کے دوسرے اضلاع تک وسیع کرنا ہی۔ ایڈیشنل آئی جی نے سرکاری گاڑیوں میں نصب کئے گئے ٹریکر سسٹم اور ان کی مانیٹرنگ کے موئثر نظام کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس سسٹم کو مزید موئثر بنانے کیلئے اقدامات کی نشاندہی کی۔ GPS سسٹم کی تنصیب کے متعلق انچارج ریسکیو5 نے تفصیلی بریفنگ دی اور اس سسٹم کے اغراض و مقاصد اور پولیس کی کارکردگی کو بڑھانے اور موئثر کرنے میں اس سسٹم کی افادیت بیان کی۔ ایڈیشنل آئی جی نے سرگودھا پولیس ویب سائٹ اور فیس بُک کا بھی جائزہ لیا اور پولیس کے امیج کو بہتر بنانے کیلئے ان اقدام کو سراہا۔ ایڈیشنل آئی جی کے ہمراہ ڈی پی او سرگودہا سرفراز خان ورک ، ایس ایس پی پٹرولنگ گوجرانوالہ ریجن منیر مسعود مارتھ ، ڈی جی مانیٹرنگ ہوم ڈیپارٹمنٹ، پنجاب لاہور بھی موجود تھی۔
No comments:
Post a Comment