بھلوال(تحصیل رپورٹر ) بزم پیغام ضلع سرگودھا کے صدر مرزا وقاص نے کہا ہے کہ جامعہ پنجاب میں جمعیت کے رکن اویس شکیل کی مسلح افراد کے ہاتھوں شہادت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ جمعیت کے کارکنان پاکستان اور اس کے تعلیمی کو بے حیائی ،فرقہ پرستی اور لسانیت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کا یہ قافلہ نہ رکا تھا اور نہ رکے گا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اویس شکیل کے قاتلوں کو پکڑ کے عبرتناک سزا دی جائی۔
بھلوال(تحصیل رپورٹر )سابق صدر ڈسٹرکٹ بار سرگودھا وسابق میئر میونسپل کارپوریشن سرگودھا چوہدری ہارون اکبر چیمہ ایڈووکیٹ کے صاحبزادے چوہدری حماد ہارون چیمہ ایڈووکیٹ کی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی۔ شادی کی تقریب میں وفاقی وزیر پیداوار چوہدری انور علی چیمہ 'وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی تسنیم احمد قریشی 'سابق صوبائی وزیر 'ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ 'طاہر جاوید سندھو ایم پی ای'رانا منور غوث ایم پی ای'چوہدری اعجاز احمد کاہلوں ایم پی اے 'سابق ایم این حاجی جاوید اقبال چیمہ 'سابق صوبائی وزیر مہر غلام دستگیر لک'مہر محمد یار خان لک رہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 66'سابق میئر میونسپل کارپوریشن میاں محمد انور خورشید'سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر لیاقت علی خان سمیت درجنوں سابق ناظمین و نائب ناظمین اور ضلع سرگودھا کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com
http://sargodhatv.blogspot.com/
http://bhalwalnews.blogspot.com
http://urduartical.blogspot.com <
No comments:
Post a Comment