Friday, May 18, 2012

sargodha Police


 صنفی تشدد اور پولیس کے موضع پر پولیس لائن سرگودھا میں ایک روزہ ورکشاپ، تفتیشی افسران کو خصوصی لیکچر دیئے گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس اور جینڈر ریفارم ایکشن پلان محکمہ ترقی خواتین حکومت پنجاب سرگودھا کے زیر انتظام صنفی تشدد اور پولیس کے موضع پر پولیس لائن سرگودھا میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔  جس میں ضلع سرگودھا اور ضلع خوشاب کے SHO صاحبان اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔  یہ تربیتی ورکشاپ آئی جی پولیس پنجاب محمد حبیب الرحمن اور سیکرٹری ترقی خواتین حکومت پنجاب ارم بخاری کے احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر کے تمام ریجن ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہورہی ہی۔  عمر فاروق ملک ہوم ڈیپارٹمنٹ ، انیس احمد چوہدری ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈنیشن گریپ ، طاہرہ رحمن جینڈر سپیشلسٹ ، مس بشریٰ جینڈر سپیشلسٹ سرگودھا ، رانا شاہد محمود ٹرینر نے انسانی حقوق ، بچوں کے خلاف جرائم و تشدد اور قانون ، سائنسی بنیادوں پر تفتیش، ڈی این اے ٹیسٹ اور عورتوں کے جرائم اور نئے قوانین کے حوالے سے شرکاء کو تربیت دی۔  ایس ایچ او تھانہ صدر سرگودھا انسپکٹر عامر شیرازی نے تفتیش کے جدید سائنسی طریقہ کار اور اس کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔  گریپ افسران نے بتایا کہ 8 مارچ  خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے جاری کردہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پیکج جو کہ ایک کثیر الجہتی حیثیت رکھتا ہے اس کی عملداری کیلئے سیکرٹری ترقی خواتین حکومت پنجاب میڈم ارم بخاری بھرپور طور پر عمل پیرا ہیں۔  آرپی او سرگودھا امجد جاوید سلیمی نے اس کامیاب تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر جینڈر ریفارم ایکشن پلان محکمہ ترقی خواتین حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔  انھوں نے خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی بیخ کنی کرنے میں پولیس کے کردار کو مزید موئثر اور غیر جانبدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔  انھوں نے شرکاء ورکشاپ کو ہدایت کی کہ صنفی تشدد کے حوالے سے تیار کردہ گائیڈ کا مطالعہ کریں اور ایک ہفتہ بعد ان کا تحریری ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد اس ورکشاپ کا دائرہ کار تھانہ کی سطح تک بڑھایا جائے گا۔   ڈپٹی ڈائریکٹر جینڈر ریفارم ایکشن پلان محکمہ ترقی خواتین حکومت پنجاب محمد انیس چوہدری نے آر پی او سرگودھا کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی۔  
پی۔ آر۔ او ،
 دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا
فون نمبر:۔   048-9230335-36 Ext(26)
موبائل:۔   0321-6014771
فیکس نمبر:۔  048-9230334

No comments:

Post a Comment