Wednesday, February 20, 2013

Sargodha News 20 February 2013

سرگودہا (شرافت حسین )ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن سکینڈری احتشام ہمدانی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع سرگودہا کے تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کو اخلاقی اقدار سے روشناس کروائے ‘ معاشرتی برائیوں جرم ومجرم سے شنائی ‘ جرم واخلاقی انحطاط وگراوٹ کے نقصانات ونتائج سے آگاہ کرنے کیلئے کردار ساز کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے طلباء وطالبات میں سولر سیل تقسیم کرنے سے قبل تربیت کابھی اہتمام کیاجارہاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ جامع گرلز ہائی سکول سرگودہا میں منعقدہ’’ کیریکٹر بلڈنگ ‘‘کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلع بھر کے زنانہ ومردانہ سکولوں کے سربراہان ‘ اساتذہ ‘ طلباوطالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب میں مقررین نے کردار سازی کی افادیت واہمیت اور اس کے معاشرے پر اثرات کے بارے میں اظہار خیال کیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طر ف سے طلبا وطالبات کو امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث پیش آنے والی مشکلات کے حل کیلئے دےئے جانے والے سولر لیمپ کے استعمال کے بارے میں تربیت دی گئی ۔ مقررین نے کہاکہ علم طاقت او رکردار ادب واحترام او راعلیٰ اخلاقی اقدار کانام ہے جبکہ علم کردار میں حسن ونکھاربیدار کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقی انحطاط کا شکار معاشرہ تباہی وبربادی سے ہمکنار ہوتاہے ۔بعدازاں سولر لیمپ کے استعمال کے بارے میں ہدایات ومشق کروائی گئی ۔
سرگودہا (شرافت حسین )مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ ذکیہ شاہنواز نے کہاہے کہ حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر تیزاب کی شرعام او رغیر قانونی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات کا قلع قمع کیا جاسکے جبکہ تیزاب کے خریدار کو مکمل شناخت کے بغیر تیزاب کی فراہمی پر فروخت کنندہ کے خلاف کاروائی ہو گی ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام حقوق نسواں ’’ خواتین کیسا پاکستان چاہتی ہیں ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ خواتین سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز ‘ محترمہ مہناز رفیع ‘ ممتا ز مغل ‘ نوید اختر چوہدری ‘ محترمہ نسیم جوزف ‘ سرگودہا دس یونین کونسلوں کی خوا تین کی کثیر تعداد عورت فاؤنڈیشن کی ذیلی تنظیم آواز کے عہدیدار ان بھی موجود تھے ۔ محترمہ ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ دےئے سے دیا چلتا ہے ۔ اگر ا یک خاتون سو خواتین میں اپنے حقوق اور ملکی معاملات میں کردار کے بارے میں شعور بیدار کر یں تو پورا معاشرہ باشعور بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین پر تشدد کے بارے میں قانون سازی کی ہے تاہم اس کے نفاذ کیلئے دیگر کاروائی ہونا باقی ہے ۔ جو آئندہ حکومت پایہ تکمیل کو پہنچائے گی ۔ انہوں نے شعور کی بیداری او رعلم وآگہی میں سرکاری سماجی تنظیموں کے کردار کی تعریف کی ۔ تقریب سے خواتین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت جن مسائل سے دوچار ہے اس کے ذمہ دار وں کو قرار واقع سزاملنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ خود احتسابی ملک کو تنزلی سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مردوں کے مساوی حقوق دےئے بغیر معاشرے کی خوشحالی او راستحکام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ مقررین نے کہاکہ دیہی سطح پر جدید تعلیم وصحت او ردیگر سہولیات کی دستیابی سے خواتین کو ترقی کے مواقع میسر آئیں گے ۔ جس سے ملکی ترقی ہو گی ۔ انہوں نے معاشرتی ترقی میں خواتین کے کردار کو کلیدی قرار دیا او رتوقع کا اظہار کیاکہ خواتین حکومت سازی میں بھر پور شرکت سے ملک ترقی کی راہ پر چل نکلے گا۔
سرگودہا (شرافت حسین )ضلع بھر کے 27 تھانوں کی مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران کا تقرر کرایا گیا مصالحتی کمیٹیوں کا نوٹیفیکشن جاری ، ممبران تھانوں کی سطح پر معمولی مقدمات کو نپٹانے کے اہل ہوں گے ۔ اس بات کی منظوری سیٹیزن پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) کے ماہانہ اجلا س میں دی گئی ، جس کی صدارت قائمقام ڈی پی او کیپٹن (ر)فیصل عبداللہ کر رہے تھے۔ جبکہ کے ان کے ہمراہ CPLC کے چیف چوہدری شمیم جہانگیر ، اے ایس پی (سٹی )عمارہ اطہر اور دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں سی پی ایل سی کے چیف چوہدری شمیم جہانگیر کی طرف سے مصالحتی کمیٹیوں کی سکرونٹی کے بعد نام پیش کئے گئے ، جن کو منظور کر لیا گیا۔ مصالحتی کمیٹیوں میں 10 سے 15 ممبران شامل ہیں۔جبکہ کمیٹیوں کی کل تعداد(27 ) ہے۔ جو کہ ضلع بھر کے تھانوں پر مشتمل ہیں ۔ اور کمیٹیوں میں نامزد ممبران اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں معمولی نوعیت کے مقدمات کو نمٹانے کے لئے پولیس کی معاونت کریں گے۔ اجلاس میں سی پی ایل سی کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیاجس میں سٹی پولیس کمپلیکس کی تعمیر کی پیش رفت اور ان منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس میں سی پی ایل سی کی جنرل سیکرٹری مہناز عطاء چوہدری نے مختلف تجاویز بھی پیش کیں جس پر عمل درآمد کے لئے جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں نئے مقرر ممبر محمد اکرم عامر نے حلف اٹھایا جبکہ سی پی ایل سی کے مستقبل کے منصوبوں کے لئے فنڈ ریزنگ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے دلی اظہار ہمدردی بھی کیا گیا۔ 
سرگودہا (شرافت حسین )ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ز ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احمد نعیم شیخ نے کہا ہے کہ ہسپتال کی ایمر جنسی میں ہر قسم کی ادویات کی فراہمی سمیت ڈاکٹرز سمیت پیرا میڈیکل سٹاف کی 24 گھنٹے حاضری کو بھی یقینی بنایا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں مریضوں کو صحت عامہ کی سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہاہے اور کسی مریض کو غیر ضروری طو ر پر کسی دوسرے شہر ریفر نہیں کیا جاتا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ سول ہسپتال میں نیوروسرجن نہ ہونے کی وجہ سے صرف نیوروسرجری کے مریضوں کو فیصل آباد لاہور کے ہسپتالوں میں ریفر کیا جاتا ہے۔ ایم ایس نے کہا کہ ہسپتال میں عملے کی کارکردگی کو مانیٹرکیا جاتاہے او روہ خود صبح او رشام کے اوقات میں ایمر جنسی سمیت ہسپتال کے دیگر شعبہ جات کا دورہ کر کے عملے کی حاضری کو چیک کرتے ہیں ۔انہوں نے اس حوالے سے میڈیا میں آنے والی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔
سرگودہا (شرافت حسین )ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سرگودہا ریجن بابر امان بابر نے شہریوں کی طرف سے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کے خلاف مبینہ کرپشن او ررشوت وصول کرنے کے الزام پر مختلف افسران کو انکوائریاں ثونپ دی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت سرگودہاکے سٹور کیپرسرفراز حیدر کو مبینہ کرپشن کے الزامات پر گرفتار کر لیاہے جبکہ اے ایس آئی راجہ آفتاب پر کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر گرفتار ی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ اسی طرح ایس ڈی او راؤ خالد محمود پر پل مانگنی سے لیکر نہر کنارے تک سڑک بنانے میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ ایس ڈی او عارف چیمہ اور سب انسپکٹر تھانہ اربن ایریا خلیل شاہ ‘ اختیارات کے ناجائزاستعمال پر میڈیکل آفیسر سول ہسپتال ڈاکٹر امین چیمہ ‘ میڈیکل آفیسر تحصیل ہسپتال ساہیوال ڈاکٹر سہیل اصغر ‘ دس ہزار رشوت وصول کرنے کے الزام پر سب انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی سلانوالی عامر سلطان باجوہ او راختیارات کے ناجائز استعمال پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کر کے انکوائریاں محکمہ اینٹی کرپشن کے مختلف افسران کو سونپ دی گئی ہیں ۔
سرگودہا (شرافت حسین )ضلع سرگودہا کی تعمیر و ترقی کے لئے میڈیا کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا میڈیکل کا لج ہو یا یونیورسٹی کے دیگر ذیلی اداروں اور سرکاری محکموں کی نا قص کا رگردگی ہو یا سیاستدانوں کا کردار ضلع بھر کے صحافیوں نے اپنا موثر کردار ادا کیا ہے ان خیا لات کا اظہار صدر سرگودہا پر یس کلب نعیم اختر خان، صدر الیکٹرانک میڈیا کلب محمد اکرم عامر اور سیکرٹری سرگودہا پر یس کلب رانا ساجد اقبال نے ریڈیو پاکستان سرگودہا کے پروگرام ،،مسلہ یہ ہے ،، میں میزبان پر وگرام شہزاد شیرازی کو انٹرویو ددیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کی بروقت تعمیر کے لئے صحافیوں نے بھرپور کردار اداکیا اور وزیر اعلی پنجاب اسی مہینے اس ہسپتال کا افتتاح کر یں گے۔سرگودہامیں ہائی کورٹ بینج کی تحریک چل رہی ہے ۔ الیکٹرانک میڈیا کلب ‘ سرگودہا پریس کلب ‘ ایڈیٹرز کونسل یونین آف جرنلسٹس سمیت تمام صحافتی تنظیمیں اس تحریک کو بھرپور کوریج دے رہے ہیں ۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ‘ ٹی بی ہسپتال او رمولا بخش گائنی ہسپتال کی کارکردگی مایوس کن ہے او رہماری وزیر اعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے کہ وہ ان اداروں کی بہتری کیلئے خصوصی دلچسپی لیں ۔ کچہری پھاٹک پر موجود پل کی تعمیر میں سستی کے حوالے سے اخبارات میںآواز بلند کی گئی ہے تسنیم قریشی سے امید ہے اس بارے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ محمد اکرم عامر صدر الیکٹرانک میڈیاکلب نے کہاکہ میڈیا کلب میں ہر سال انتخابات ہوتے ہیں ۔ صدر سرگودہا پریس کلب او رجنرل سیکرٹری کلب رانا ساجد اقبال نے کہاکہ 25 جنوری کو سرگودہا پریس کلب میں انتخابات ہماری آئینی ذمہ داری ہے او راس سال انتخابات میں منتخب ہونے وا لی آئینی باڈی ضلع کی تعمیر وترقی اور صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے بھر پور کردار ادا کریں گی ۔
سرگودہا (شرافت حسین )پاکستان پولیس ہاکی ٹیم کے کوچ چوہدری فیاض ہنجرا نے کہا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام سرگودہا میں آسٹروٹرف بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میلہ منڈی گراؤنڈ میں آسٹروٹرف بچھانے کاکام رواں ماہ کے دوران مکمل کر لیاجائے گا ۔ جس کا باضابطہ افتتاح کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سرگودہا میں آسٹروٹرف بچھانے سے قومی کھیل ہاکی کو فروغ حاصل ہو گااور مقامی سطح پر کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھانے کے بھرپور مواقع مسیر آئیں گے ۔چوہدری فیاض ہنجرا نے مزید کہاکہ قومی کھیل میں بین الاقوامی سطح پر دوبارہ نام روشن کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آسٹروٹرف جیسے منصوبے کو ملک کے ہر بڑے شہر میں لگایا جائے ۔ انہوں نے بتایاکہ کوشش کی جارہی ہے کہ آسٹروٹرف کے افتتاح کے موقع پر قومی کھلاڑیوں کے مابین ایک دوستانہ میچ بھی کروایا جائے ۔

Tuesday, February 19, 2013

sargodha news 19 Feb 2013

سرگودھا (رضوان ساگر) سانحہ کوئٹہ کیخلاف وحدت المسلمین اور دیگر شیعہ تنظیموں نے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے سرگودھا‘ خوشاب‘ لاہور روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا احتجاجی دھرنا کے شرکاء حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے اور انہوں نے ٹائر بھی جلائے روڈ بلاک ہونے سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ چھٹی کے اوقات میں مختلف بازاروں اور شاہراؤں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں سکولوں سے چھٹی کرنیوالے معصوم طلباء و طالبات ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے شرکاء کا کہنا تھا کہ احتجاجی دھرنا اپنے قائدین تک جاری رہے گا۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) بجلی چوری کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو انڈسٹریل اور کمرشل میٹروں کی ماہانہ کی بنیادوں پر چیکنگ کرکے اپنی رپورٹیں متعلقہ افسران کو دینگے بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف محکمہ واپڈا نے 85.34 ملین کے بلوں پر جرمانہ کیا ہے جبکہ 61 افراد کیخلاف FIR درج ہوئی ہیں جبکہ 35 کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے پولیس کو تحریری طور پر لکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار اے سی واپڈا شیخ عامل صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12ہزار 69 افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے واپڈا نے 85.34 ملین کے بل ڈالے گئے ہیں جبکہ اب تک 7.46 روپے کی ریکوری بھی ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے کمرشل میٹروں کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو اپنے اپنے علاقوں میں میٹروں کی موجودہ ورکنگ کو چیک کرکے تفصیل فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں تشکیل دی جانیوالی ٹیمیں اپنی ہفتہ وار رپورٹ اپنے اپنے ہیڈ کو فراہم کرینگے۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) رشوت کیس میں ملوث انسپکٹر امیر گوندل اور مدعی پارٹی میں صلح ہوگئی ذرائع کے مطابق 2 لاکھ روپے ادا کرنے پر مدعی پارٹی نے انسپکٹر کے حق میں تحریری اشٹام دیدیا ہے یادرہے کہ مدعی محمد عرفان نے SHO تھانہ کڑانہ کے خلاف ایک درخواست اینٹی کرپشن کو دی تھی جس میں جرم ثابت ہونے پر تھانہ اینٹی کرپشن نے ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا تھا گزشتہ روز مدعی پارٹی نے 2 لاکھ روپے لیکر اس کے حق میں تحریری اشٹام جمع کروادیا ہیں SHOنے 70 ہزار روپے کے عوض مدعی کو ایک مقدمہ میں بری کرنا تھا مگر پیسہ لینے کے باوجود اس نے بری نہیں کیا تھا جس پر اس کیخلاف مدعی محمد عرفان نے تحریری درخواست اینٹی کرپشن کو دی تھی یہاں یہ امیر قابل ذکر ہے کہ انسپکٹر امیر گوندل کی ملازمت مدت 16 فروری 2013 ؁ء کو مکمل ہوگئی ہے جس کے باعث اس نے مدعی پارٹی کو 2 لاکھ روپے ادا کرکے کیس کو رفع دفع کروایا ہے تاکہ کے اس کی ریٹائرمنٹ اور پنشن پر کوئی اثرات مرتب نہ ہوں۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) ڈویژن بھر میں سٹاف کی کمی کے باعث متعدد شعبہ جات تاحال خالی چلے آرہے ہیں محکمہ ایکسائز سرگودھا ڈویژن نے ریٹنگ ایریے قائم کردیئے گئے ہیں مگر وہاں پر عملے کی کمی بدستور جاری ہے حکومت پنجاب نے سرگودھا ڈویژن میں گیارہ نئے ریٹنگ ایریے قائم کئے ہیں جن میں میانوالی میں 1‘ خوشاب میں 2‘ قائد آباد‘ نور پور تھل‘ سرگودھا‘ شاہپور‘ ساہیوال‘ سلانوالی‘ 46 اڈا‘ پل 111 ‘ چوکی بھاگٹ‘ کوٹمومن اور جھاوریاں‘ سکندر آباد شامل ہیں جہاں پر عملے کی کمی کے باعث انسپکٹران تعینات نہ کئے جاسکیں اس وقت ان علاقوں میں ایڈیشنل عہدوں اور جونیئر کلرک کام سرانجام دے رہے ہیں۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں پراپرٹی سروے کروانے جانے کا امکان محکمہ ایکسائز ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایکسائز پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے ڈی جی ایکسائز ہمایوں مظہر سیخ کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانونی فارمولے سے مدد لیتے ہوئے صوبے بھر میں نئے سروے کرانے کیلئے انتظامات کئے جائیں سیکرٹری ایکسائز پنجاب نے ہونیوالی ماہانہ میٹنگ میں افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے سروے کرنے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیکر رپورٹ پیش کریں تاکہ نئے سروے کرانے کیلئے انتظامات مکمل کئے جاسکیں یادرہے کہ محکمہ ایکسائز نے عرصہ 12 سال سے صوبے بھر میں نیا سروے نہیں کیا بلکہ انڈر سیکشن 9 کے تحت ہی ریکوری کو بڑھا دینے کا فیصلہ کیا ہے محکمہ ایکسائز ذرائع کے مطابق اگر حکومت پنجاب نیا سروے کراتی ہے تو سالانہ ڈیمانڈ میں آٹھ گنا اضافہ ہوسکتا ہے جس سے حکومت پنجاب کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) محکمہ ایکسائز پنجاب نے سپاہیوں کو 20% جونیئر کلرک بنانے کا کوٹہ مخصوص کرنے کی ہدایت کردی ہے اور اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو اہل سپاہیوں کے نام فائنل کریگی محکمہ ایکسائز ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں محکمہ ایکسائز کے سپاہیوں کو 20فیصد کوٹے کے ساتھ جونیئر کلرک بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں ایک کمیٹی ADCکی سربراہی میں قائم کردی ہے جو صوبے بھر میں تعینات ہونیوالے سپاہیوں کے کوائف اور اہل امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرکے حکومت کو فراہم کریگی حکومت نے یہ اقدام سپاہیوں کی ویلفیئر اور بہتری کیلئے اٹھایا ہے۔

سرگودھا (رضوان ساگر) سرگودھا میں ہائیکورٹ کے بینچ کے قیام کیلئے وکلاء نے احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے سیشن روڈ پر دھرنا دیا اور ہر قسم کی ٹریفک بلاک کردی وکلاء کا کہنا ہے کہ جب تک سرگودھا میں ہائیکورٹ کا بینچ قائم نہیں کیا جاتا اس وقت تک وکلاء کسی عدالت میں پیش نہ ہونگے اور احتجاج کے ساتھ ساتھ دھرنا بھی جاری رہے گا احتجاجی وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار سید طیب شیرازی نے کہا کہ حکمران گزشتہ 20 سال سے ہمیں سرگودھا میں ہائیکورٹ کے بینچ کے قیام کا لالی پاپ دیتے آرہے ہیں مگر تاحال بینچ قائم نہ ہوسکا جس پر مجبوراً وکلاء ہڑتال اور دھرنے پر مجبور ہوئے ہیں یہ دھرنا اور ہڑتال بینچ کے قیام تک جاری رہے گی۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی انتظامیہ کو پتنگ بازی پر پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پتنگ بازی پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں پتنگ بازی کے باعث صوبہ بھر میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ چھتوں سے گر کر زندگی بھر کیلئے معذور ہوچکے ہیں اس لئے پتنگ بازی پر پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز میں سرگودھا سمیت ملک بھر میں مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا بادلوں کا ایک سسٹم آئندہ ایک دو روز میں ملک میں داخل ہوگا جس سے سرگودھا ڈویژن سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

sargodha news 19 Feb 2013

سرگودھا (رضوان ساگر) سانحہ کوئٹہ کیخلاف وحدت المسلمین اور دیگر شیعہ تنظیموں نے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے سرگودھا‘ خوشاب‘ لاہور روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا احتجاجی دھرنا کے شرکاء حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے اور انہوں نے ٹائر بھی جلائے روڈ بلاک ہونے سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ چھٹی کے اوقات میں مختلف بازاروں اور شاہراؤں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں سکولوں سے چھٹی کرنیوالے معصوم طلباء و طالبات ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے شرکاء کا کہنا تھا کہ احتجاجی دھرنا اپنے قائدین تک جاری رہے گا۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) بجلی چوری کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو انڈسٹریل اور کمرشل میٹروں کی ماہانہ کی بنیادوں پر چیکنگ کرکے اپنی رپورٹیں متعلقہ افسران کو دینگے بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف محکمہ واپڈا نے 85.34 ملین کے بلوں پر جرمانہ کیا ہے جبکہ 61 افراد کیخلاف FIR درج ہوئی ہیں جبکہ 35 کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے پولیس کو تحریری طور پر لکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار اے سی واپڈا شیخ عامل صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12ہزار 69 افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے واپڈا نے 85.34 ملین کے بل ڈالے گئے ہیں جبکہ اب تک 7.46 روپے کی ریکوری بھی ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے کمرشل میٹروں کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو اپنے اپنے علاقوں میں میٹروں کی موجودہ ورکنگ کو چیک کرکے تفصیل فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں تشکیل دی جانیوالی ٹیمیں اپنی ہفتہ وار رپورٹ اپنے اپنے ہیڈ کو فراہم کرینگے۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) رشوت کیس میں ملوث انسپکٹر امیر گوندل اور مدعی پارٹی میں صلح ہوگئی ذرائع کے مطابق 2 لاکھ روپے ادا کرنے پر مدعی پارٹی نے انسپکٹر کے حق میں تحریری اشٹام دیدیا ہے یادرہے کہ مدعی محمد عرفان نے SHO تھانہ کڑانہ کے خلاف ایک درخواست اینٹی کرپشن کو دی تھی جس میں جرم ثابت ہونے پر تھانہ اینٹی کرپشن نے ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا تھا گزشتہ روز مدعی پارٹی نے 2 لاکھ روپے لیکر اس کے حق میں تحریری اشٹام جمع کروادیا ہیں SHOنے 70 ہزار روپے کے عوض مدعی کو ایک مقدمہ میں بری کرنا تھا مگر پیسہ لینے کے باوجود اس نے بری نہیں کیا تھا جس پر اس کیخلاف مدعی محمد عرفان نے تحریری درخواست اینٹی کرپشن کو دی تھی یہاں یہ امیر قابل ذکر ہے کہ انسپکٹر امیر گوندل کی ملازمت مدت 16 فروری 2013 ؁ء کو مکمل ہوگئی ہے جس کے باعث اس نے مدعی پارٹی کو 2 لاکھ روپے ادا کرکے کیس کو رفع دفع کروایا ہے تاکہ کے اس کی ریٹائرمنٹ اور پنشن پر کوئی اثرات مرتب نہ ہوں۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) ڈویژن بھر میں سٹاف کی کمی کے باعث متعدد شعبہ جات تاحال خالی چلے آرہے ہیں محکمہ ایکسائز سرگودھا ڈویژن نے ریٹنگ ایریے قائم کردیئے گئے ہیں مگر وہاں پر عملے کی کمی بدستور جاری ہے حکومت پنجاب نے سرگودھا ڈویژن میں گیارہ نئے ریٹنگ ایریے قائم کئے ہیں جن میں میانوالی میں 1‘ خوشاب میں 2‘ قائد آباد‘ نور پور تھل‘ سرگودھا‘ شاہپور‘ ساہیوال‘ سلانوالی‘ 46 اڈا‘ پل 111 ‘ چوکی بھاگٹ‘ کوٹمومن اور جھاوریاں‘ سکندر آباد شامل ہیں جہاں پر عملے کی کمی کے باعث انسپکٹران تعینات نہ کئے جاسکیں اس وقت ان علاقوں میں ایڈیشنل عہدوں اور جونیئر کلرک کام سرانجام دے رہے ہیں۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں پراپرٹی سروے کروانے جانے کا امکان محکمہ ایکسائز ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایکسائز پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے ڈی جی ایکسائز ہمایوں مظہر سیخ کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانونی فارمولے سے مدد لیتے ہوئے صوبے بھر میں نئے سروے کرانے کیلئے انتظامات کئے جائیں سیکرٹری ایکسائز پنجاب نے ہونیوالی ماہانہ میٹنگ میں افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے سروے کرنے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیکر رپورٹ پیش کریں تاکہ نئے سروے کرانے کیلئے انتظامات مکمل کئے جاسکیں یادرہے کہ محکمہ ایکسائز نے عرصہ 12 سال سے صوبے بھر میں نیا سروے نہیں کیا بلکہ انڈر سیکشن 9 کے تحت ہی ریکوری کو بڑھا دینے کا فیصلہ کیا ہے محکمہ ایکسائز ذرائع کے مطابق اگر حکومت پنجاب نیا سروے کراتی ہے تو سالانہ ڈیمانڈ میں آٹھ گنا اضافہ ہوسکتا ہے جس سے حکومت پنجاب کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) محکمہ ایکسائز پنجاب نے سپاہیوں کو 20% جونیئر کلرک بنانے کا کوٹہ مخصوص کرنے کی ہدایت کردی ہے اور اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو اہل سپاہیوں کے نام فائنل کریگی محکمہ ایکسائز ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں محکمہ ایکسائز کے سپاہیوں کو 20فیصد کوٹے کے ساتھ جونیئر کلرک بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں ایک کمیٹی ADCکی سربراہی میں قائم کردی ہے جو صوبے بھر میں تعینات ہونیوالے سپاہیوں کے کوائف اور اہل امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرکے حکومت کو فراہم کریگی حکومت نے یہ اقدام سپاہیوں کی ویلفیئر اور بہتری کیلئے اٹھایا ہے۔

سرگودھا (رضوان ساگر) سرگودھا میں ہائیکورٹ کے بینچ کے قیام کیلئے وکلاء نے احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے سیشن روڈ پر دھرنا دیا اور ہر قسم کی ٹریفک بلاک کردی وکلاء کا کہنا ہے کہ جب تک سرگودھا میں ہائیکورٹ کا بینچ قائم نہیں کیا جاتا اس وقت تک وکلاء کسی عدالت میں پیش نہ ہونگے اور احتجاج کے ساتھ ساتھ دھرنا بھی جاری رہے گا احتجاجی وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار سید طیب شیرازی نے کہا کہ حکمران گزشتہ 20 سال سے ہمیں سرگودھا میں ہائیکورٹ کے بینچ کے قیام کا لالی پاپ دیتے آرہے ہیں مگر تاحال بینچ قائم نہ ہوسکا جس پر مجبوراً وکلاء ہڑتال اور دھرنے پر مجبور ہوئے ہیں یہ دھرنا اور ہڑتال بینچ کے قیام تک جاری رہے گی۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی انتظامیہ کو پتنگ بازی پر پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پتنگ بازی پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں پتنگ بازی کے باعث صوبہ بھر میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ چھتوں سے گر کر زندگی بھر کیلئے معذور ہوچکے ہیں اس لئے پتنگ بازی پر پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز میں سرگودھا سمیت ملک بھر میں مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا بادلوں کا ایک سسٹم آئندہ ایک دو روز میں ملک میں داخل ہوگا جس سے سرگودھا ڈویژن سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Monday, February 18, 2013

sargodha news 18 February 2013


سرگودھا (جاویدملک) ڈسٹری بیوٹر کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر خواجہ محسن مہدی ‘ جنرل سیکرٹری شفیق الرحمن‘ سابق صدر مظہر احمد ملک‘ مخدوم ظفر محمود‘ میاں محمد سلیم‘ خواجہ محمد عمر فاروق‘ خواجہ محمد نعیم سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹری بیوٹر کونسل کے ممبران کا آپس میں اتفاق ہونا ضروری ہے جو ڈسٹری بیوٹر کونسل کا ممبر کسی بھی کمپنی کی ڈیلر شپ چھوڑتا ہے تو دوسرے کو لینے سے قبل اس بات کی تصدیق کرلینی چاہیئے کہ آیا کسی کمپنی نے ہمارے ڈیلر کا بقیہ جات تو نہیں دینا اس کے علاوہ ٹیکسوں کے معاملے میں ڈسٹری بیوٹر کونسل کی رہنمائی کیلئے ہمیں ایک ایسا لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیئے تاکہ ہم ملک کی بقاء اور اس کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ٹیکس دے سکیں اس کے علاوہ ہم حکومت کو سالانہ کروڑوں کا ٹیکس دیتے ہیں مگر ہمیں سہولتیں نہیں دی جاتیں دن کے اوقات میں ہمارا سامان وغیرہ شہر میں آنے نہیں دیا جاتا اسی طرح محصول چونگیوں والے بھی ہمارے ممبران سے بدمعاشی کرتے ہیں جس کا سد باب ہونا چاہیئے صدر خواجہ محسن مہدی نے کہا کہ اس وقت ڈسٹری بیوٹر کونسل کے زیر انتظام شہر بھر میں 7 محمدی دستر خوان چل رہے ہیں جن پر سستے آٹے کی فراہمی جاری ہے جونہی حکومت ختم ہوگی تو سستا آٹا بھی ختم ہونے کا امکان ہے جس سے محمدی دستر خوان چلانے والوں پر بوجھ بڑھے گا اس لئے ممبران کو چاہیئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ محمدی دستر خوان کیلئے اپنی زکوۃ یا دیگر فنڈ سے تعاون کریں تاکہ مستحق اور سفید پوش لوگ محمدی دستر خوان سے استفادہ کرسکیں اس موقع پر ضلع بھر سے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بھلوال(رانا شبیراحمد) محفل عظمت شان مصطفیؐ آج19فروری کو جامع مسجد غوثیہ چک 90 جنوبی میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی محبوب الحسن شاہ قادری گیلانی آستانہ عالیہ سخی شاہ سلیمان نوری حضوری بھلوال ہونگے جبکہ عابد ظہور قادری ادریسی اس محفل میں خصوصی خطاب کرینگے جبکہ زینت القراء قاری اخلاق نقشبندی قرات کرینگے اسی طرح حضرت علامہ نثار احمد سیالوی‘ حضرت علامہ عبدالرزاق‘ سید فیصل حسین شاہ‘ پیر محمد اسلم رضوی‘ ارشد حسین شاہ‘ علامہ سید سبطین شاہ‘ واجد عباس قادری خصوصی خطاب کرینگے جبکہ اس محفل میں مقامی علماء کرام بھی کثیر تعداد میں شرکت کرینگے یہ بات طالب حسین چوہدری نے بتائی۔


سرگودھا (عمران گورائیہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ڈویژنل صدر ملک عزیز الحق نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سرگودھا کے دو ایم پی اے جبکہ دیگر اہم شخصیات کا پیپلز پارٹی کو چھوڑنا وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی تسنیم احمد قریشی کی وجہ سے ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر واضح کردیا ہے کہ اگر حلقہ این اے 66 سے ٹھیکیداری کی سیاست کرنیوالے تسنیم احمد قریشی کو ٹکٹ دیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی کو ضلع بھر میں ایک بھی نشست نہیں ملے گی ملک عزیز الحق نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی مدت پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پوری کرنے جارہی ہے مجھے افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑرہا ہے کہ ہم عوام کو وہ کچھ ڈلیور نہیں کرسکے جو پیپلز پارٹی کی حکومت کو کرنا چاہیئے تھا یہی وجہ ہے کہ آج پیپلز پارٹی کی نامور شخصیات پارٹی کو چھوڑ کر جارہی ہیں اس میں قیادت کا بھی بڑا کردار ہے اگر قیادت نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو آنیوالے انتخابات میں شاید چند ایک کے علاوہ پیپلز پارٹی کا کوئی بھی امیدوار کامیاب نہ ہوسکے صدر پاکستان کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی فاروق حسن کے بہنوئی رانا محمد منیر گوجرہ میں گزشتہ روز انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے سرگودھا سے شرکت کی ان کی وفات پر پاکستان پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی تسنیم احمد قریشی‘ وفاقی وزیر پیداوار چوہدری انور علی چیمہ‘ ایم پی اے طاہر نوید چوہدری‘ رانا منور غوث‘ کامل شمیل گجر‘ سابق ڈویژنل صدر ملک عزیز الحق‘ سابق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز‘ سابق ناظم محمد شفیق سندھو سمیت دیگر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔
سرگودھا (جاویدملک) ڈی آئی جی سرگودھا محمد عملش نے ٹریفک پولیس کے عملہ سے تمام تھانوں کی پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بغیر نمبر موٹر سائیکل‘ گاڑیوں کیخلاف کاروائی کرنے کے علاوہ ون ویلنگ کرنیوالے نوجوانوں کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں ون ویلنگ کے باعث ہر ماہ کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں جبکہ کئی نوجوان زندگی بھر کیلئے اپاہج ہوجاتے ہیں انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی گاڑیوں‘ موٹر سائیکلوں پر نمبر پلیٹس لگوائیں اس کے علاوہ انہوں نے غیر نمونہ جات والی نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائیں انہوں نے کہا کہ شہری نمبر پلیٹس کو نمایاں لگائیں تاکہ نمبرز پڑھنے میں آسانی ہو۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) محکمہ ایکسائز کی جانب سے نمبر پلیٹس کی رقم وصول کرنے کے باوجود شہریوں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود نمبر پلیٹس نہیں مل سکیں جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد کاغذوں اور دیگر اشیاء پر نمبر لگا کر اپنی گاڑیوں پر چسپاں کرنے پر مجبور ہیں جبکہ محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ نمبر پلیٹس جونہی وصول ہوئیں لوگوں کو فراہم کردی جائیں گی۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) سرگودھا شہر میں واقع اسلام پورہ اوور ہیڈ برج اور خیام سینما اوور ہیڈ برج ٹوٹنا شروع ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت ناخوشگوار واقع رونما ہوسکتا ہے خصوصاً اسلام پورہ اوور ہیڈ برج جگہ جگہ سے ٹوٹ چکا ہے ڈرائیور حضرات جمپس سے بچنے کیلئے جونہی گاڑی کو دائیں بائیں موڑنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس حادثات ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جبکہ پل کے اوپر بنائی گئی سڑک پر گڑھے پڑنا شروع ہوگئے ہیں جو جمپ لگنے کی صورت میں پل کو کمزور کررہے ہیں یہی صورتحال خیام چوک کے پل پر بھی بننا شروع ہوگئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائی‘ وے بلدیہ اور متعلقہ اداروں کے افسران دن میں کئی بار ان اوور ہیڈ برج سے گزرتے ہیں مگر کسی بھی افسر کو یہ گڑھے نظر نہیں آرہے جب حادثہ ہو اتو تمام ادارے بھی حرکت میں آجائیں گے شہریوں نے کمشنر سرگودھا سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سرگودھا (جاویدملک) ملک کو چار کے ٹولے سے بچانے کیلئے محب وطن سیاسی قوتوں کو گرینڈ الائنس بناکر انہیں ملک کو لوٹنے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اگر محب وطن سیاسی قوتوں نے الحاق نہ کیا تو ملک کو لوٹنے والے پھر برسر اقتدار نہ آجائیں جس سے ملک معاشی طور کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کی لپیٹ میں آجائیگا ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 66 سے قومی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر ارشد شاہد نے بلاک نمبر 9 خوشاب روڈ پر واقع اپنے انتخابی دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور دیگر محب وطن سیاسی قوتوں کے درمیان آئندہ انتخابات میں الائنس کیلئے بات چیت چل رہی ہے انہوں نے کہا کہ اہل سرگودھا نے جو محبتیں ہمیں دی ہیں ان کا قرض ہم شاید ساری زندگی بھی ان کی خدمت کرکے نہ اتار سکیں ڈاکٹر ارشد شاہد نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت موجودہ حکمرانوں نے جس قدر معاشی طور پر تباہ کیا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہر چیز ملک سے غائب ہورہی ہے جبکہ حکمران اپنے محل بنانے میں مصروف ہیں۔

بھلوال( رانا شبیراحمد) مسلم لیگ ن کے تحصیل کوآرڈینیٹر چوہدری آفتاب اللہ وڑائچ نے کہا ہے کہ ہم حقیقی جمہوریت اور معاشی طور پر ملک کو ایشیائی ٹائیگر بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں گڈ گورننس قائم ہو لوگوں کو بجلی ‘ گیس اور سی این جی وافر مقدار میں میسر آئے ہماری صنعتیں ایک بار پھر پیداواری ہداف پورے کرے اس کیلئے پوری قوم کو میاں نواز شریف اور اس کے نامزد نمائندوں کو کامیاب کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ زرداری اینڈ کمپنی نے پاکستان کے تمام اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ٹرینیں بند ہوچکی ہیں پی آئی اے بند ہونے کے قریب ہے سٹیل مل کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے سوئی گیس‘ بجلی‘ پٹرول نایاب ہوتے جارہے ہیں اور زرداری اینڈ کمپنی ڈھٹائی سے پھر کہہ رہی ہے کہ ہم بر سر اقتدار آئیں گے اگر قوم نے اس بار بھی ووٹ دینے میں غلطی کی تو اندھیرے ان کا مقدر بن جائیں گے راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ پوری قوم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ہاتھ مضبوط کرے اور آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے ملک کے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھے۔
سرگودھا (عمران گورائیہ) سرگودھا شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات ‘ شہری غیر محفوظ ہسپتالوں میں کتا کاٹنے کی ویکسیئن نایاب کتا کاٹنے کی ویکسیئن لوگ بازار سے خرید کر لگوانے پر مجبور متعلقہ ادارے کتے تلف کرنے میں ناکام‘ کمشنر سرگودھا سے کتے تلف کرانے کا مطالبہ‘ سرگودھا شہر اور گردونواح میں جگہ جگہ پولٹری فارم اور قصابوں کی دکانیں کھلنے کے باعث قصاب جانوروں کی باقیات اور مردہ مرغیاں پھینک دیتے ہیں جنہیں کھانے سے کتے خونخوار ہوتے جارہے ہیں اور ہی وجہ ہے کہ یہ آنے جانیوالے انسانوں پر حملہ کردیتے ہیں جس سے وہ شدید زخمی بھی ہوجاتے ہیں آوارہ کتوں کی بھرمار شہریوں کیلئے عذاب بنتی جارہی ہے خصوصاً رات کے اوقات میں کوئی شہری موٹر سائیکل‘ پیدل یا سائیکل پر سفر کررہا ہو تو یہ کتے پیچھے پڑ جاتے ہیں کمشنر سرگودھا نوٹس لیں۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) جوہر کالونی میں واقع گندے پانی کا تالاب عوام کے ساتھ ساتھ نمازیوں کیلئے بھی وبال جان بن گیا ہے پانی کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ڈینگی کے پھیلاؤ کا موجب بن سکتی ہے اگر بلدیہ حکام نے گندے پانی کے جوہڑ کو ختم نہ کیا تو آئندہ ماہ سے ڈینگی پھیلنے کا اندیشہ بڑھ سکتا ہے پولٹری ایسوسی ایشن کے نائب صدر غلام عباس نے کمشنر سرگودھا ‘ ڈی سی او سرگودھا‘ ایڈمنسٹریٹر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہر کالونی کا دورہ کریں اور یہاں پر گندے پانی کے جوہڑ کا خود ملاحظہ کریں اور دیکھیں کہ لوگ کس اذیت سے دو چار ہیں۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) وہ قومیں ہمیشہ ترقی کرتی ہیں جن کے کھیلوں کے گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں اور وہ قوم ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھتی ہیں جن قوموں کے گراؤنڈ برباد ہوتے ہیں ان کے ہسپتال آباد ہوتے ہیں صحت مند قوم کیلئے کھیلوں کا فروغ وقت کا اہم تقاضا ہے ان خیالات کا اظہار سی این جی ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 35 سابق ناظم سید محمود بخش گیلانی نے چک 67 شمالی میں کھیلے گئے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا سید محمود بخش گیلانی نے کہا کہ نوجوانوں کا نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب مبذول ہونا ایک اچھی روایت ہے اور خوشی ہے کہ کرکٹ کا کھیل دیہی علاقوں میں بھی فروغ پارہا ہے ٹورنامنٹ کا فائنل چک 67 شمالی اور 74 شمالی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں چک 67 شمالی کی ٹیم نے اول پوزیشن حاصل کی اس موقع پر سید محمود بخش گیلانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد میچ کا فائنل دیکھنے کیلئے موجود تھی ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے بیس سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

Wednesday, February 13, 2013

sargodha news 13 Feb 2013

سرگودھا (عمران گورائیہ) ڈی آئی جی سرگودھا محمد عملش نے کہا ہے کہ روایتی پولیس کلچر کی تبدیلی کیلئے ہر سطح پر عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ عام آدمی کو بروقت اور بلا امتیاز انصاف فراہم کیا جاسکے اس مقصد کیلئے جہاں پولیس فورس کی جدید اور تکنیکی بنیادوں پر تربیت کی جارہی ہے وہاں سستی، کاہلی، اقرباء پروری یا کسی بھی طرح مراعات لیکر انصاف کے تقاضوں سے انصاف نہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے محاسبہ کے عمل کو بھی تیز تر کردیا گیا ہے وہ اپنے دفتر میں سرگودھا پریس کلب کے نمائندہ وفد جس کی قیادت صدر پریس کلب سرگودھا نعیم اختر خان، سینئر نائب صدر ملک محمد اصغر اور جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال کررہے تھے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں سینئر صحافی شاہین فاروقی، ارشد محمود ارشی، محمد عمران گورائیہ، ضیاء الحق، ملک محمد اقبال، شیخ احسان الحق، رانا محمد عارف اور محمد امجد شامل تھے آر پی او محمد عملش نے کہا کہ تھانوں میں حصول انصاف کیلئے آنیوالوں کو شائستہ سٹاف اور مخصوص وقت کی رینج بھر میں سہولت فراہم کی جارہی ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ کے اندراج کے بعد حقائق کے قریب تر پہنچ کر ایف آئی آر کے اندراج کی ہدایات بھی رینج بھر کے تھانہ انچارجوں کودیدی گئی ہے اسی طرح یہ ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے کہ تھانہ انچارج یا سینئر پولیس آفیسر روزانہ کی بنیاد پر تھانہ میں کھلی کچہری لگائیں تاکہ آنیوالے سائل کی داد رسی ہوسکے انہوں نے کہا کہ پولیس کارکردگی کو چیک اینڈ بیلنس کے تابع رکھنے کیلئے روائتی طریقہ کار سے ہٹ کر وہ خود سول کپڑوں میں تھانوں، پولیس گشت، پولیس چیکنگ چوکیوں اور دفاتر کا اچانک معائنہ کرینگے اور ان کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ اس کے تسلسل کو قائم رکھیں تاکہ پولیس کارکردگی حکومتی ترجیحات کے مطابق بہتر سے بہتر ہوسکے آر پی او محمد عملش نے کہا کہ پولیس ناکوں پر کسی بھی شریف شہری کی غیر ضروری چیکنگ نہیں ہوگی اور پولیس کے تاثر کو بہتر بنانے کیلئے پولیس چیکنگ کا طریقہ کار انتہائی شفاف اورشائستہ بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر نے جرائم کیلئے سائنٹیفک طریقے اپنا لئے ہیں جن کو ناکام بنانے کیلئے ہر ذمہ دار شہری کو چوکنا ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ وہ جرائم پیشہ عناصر اور جرائم کے وقوع ہونے کی بروقت اطلاع کیلئے موبائل میسج سروس فوری طور پر شروع کررہے ہیں جو براہ راست ان تک پہنچے گی انہوں نے کہا کہ اطلاع دینے والا کا نام ہر حالت میں صیغہ راز میں رکھا جائیگا اور اطلاع کی بعد از تصدیق قانون کو فورا حرکت میں لایا جائیگا اس لئے قانون پسند شہری اس حوالہ سے اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کو پورا کریں انہوں نے کہا کہ معاشرہ کو منشیات اور ناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے بھی پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا جارہا ہے پولیس کی 15 سروس کو مزید بہتر بنانے اور یہاں پرغیر ضروری کالز کرکے پولیس کا وقت ضائع کرنیوالوں کیخلاف بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ سرگودھا پولیس رینج میں موٹروے کے داخلی اور خارجی راستوں اور دیگر اہم شاہراہوں پر قائم چوکیوں کے عملہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور شاہراہوں پر لگائے گئے ناکوں پر رکھے گئے بیرئرز پر ریفلیکٹر پینٹ کریں اور یہ بیرئرز مضبوط ہوں تاکہ آنیوالی ٹرانسپورٹ کو بیرئرز سے آگاہی ہوتاکہ حادثات سے بچا جاسکے انہوں نے کہا کہ معاشرتی اصلاح اور سرکاری انتظامی اداروں خصوصا پولیس کارکردگی کو مثالی بنانے اور انصاف کے عمل کو بہتر سے بہتر کرنے میں میڈیا کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور وہ امید رکھتے ہیں کہ سرگودھا پریس کلب اور دیگر صحافتی تنظیمیں اور انکے ارکان اعلیٰ صحافتی اقدار کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ پولیس ہر شریف شہری کو تحفظ فراہم کریگی پریس اور پولیس کا باہمی اعتماد اور ایکدوسرے سے قربت یقیناًمملکت خدا داد پاکستان میں امن ، محبت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے میں ممد و معاون ہوگی اس موقع پر صدر پریس کلب نعیم اختر خان نے ڈی آئی جی پولیس سرگودھا رینج کو پریس کلب آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے پریس کلب آئیں گے ۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے اور ایک پر امن، خوشحال اور محفوظ ریاست بنانے اور شخصی آزادیوں کو قائم کرنے کیلئے میڈیا انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے اور اس مقصد کے حصول میں میڈیا سے وابستگان نے جس طرح جان و مال کی قربانی دی اور اپنے پیشہ وارانہ فرائض کو انجام دیا اس کی نظیر دنیا کے کسی معاشرہ میں ملنا مشکل ہے یہ بات ممتاز صحافی اور نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن فہیم صدیقی نے سرگودھا پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرہ بدقسمتی سے تشدد کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے اور مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے عناصر ہر اس شعبہ اور فرد پر حملہ آور ہورہے ہیں جو ان کے مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے مصروف کار ہے انہوں نے کہا کہ فرائض کی بجاآوری کیلئے پاکستان میں سو سے زائد میڈیا سے وابستہ لوگ جانوں سے جا چکے ہیں کئی معذور ہوئے اس کے باوجود صحافی پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری میں اپنا کردار ادا کرنے میں اب بھی سب سے آگے ہیں تعلیم کے فروغ اور معاشرتی برائیوں کی روک تھام کیلئے بھی میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے بلا شبہ یہ دور الیکٹرانک میڈیا کا ہے مگر پرنٹ میڈیا کی افادیت سے انکار ممکن نہیں فہیم صدیقی نے سرگودھا پریس کلب کی عمارت اور صحافیوں کو حاصل سہولیات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی والہانہ پذیرائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سرگودھا پریس کلب اپنی عمارت اور ارکان کی پیشہ وارانہ صلاحیت سے پاکستان کے کسی بھی پریس کلب سے پیچھے نہیں اور سچ یہ ہے کہ سرگودھا پریس کلب کی کارکردگی دوسروں کیلئے باعث تقلید ہے اس موقع پر سینئر نائب صدر سرگودھا پریس کلب ملک محمد اصغر، سینئر صحافی شاہین فاروقی، نائب صدر پریس کلب شہزاد شیرازی، ارشد محمود ارشی، محمد عمران گورائیہ، ضیاء الدین لالی، ملک محمد اقبال، خالد بھٹی، حافظ معتصم ارجمند، مدثر عباس پاشا، ظہیر درانی، رانا محمد اشرف، محمد زین العابدین ودیگر موجود تھے۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) سرگودھا ڈویژن کے اضلاع خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر کے 14 گرلز و بوائز کالجز کو طالبعلموں کیلئے بسیں فراہم کردی گئی ہیں یہ بسیں گورنمنٹ گرلز کالج بلاک 23 سرگودھا ‘ گورنمنٹ کالج بھلوال‘ گورنمنٹ کالج فاروقہ‘ گورنمنٹ عیسیٰ خیل‘ گورنمنٹ کالج پھلروان‘ گورنمنٹ کالج بھکر‘ گورنمنٹ کالج دریا خان‘ گورنمنٹ کالج کلور کوٹ‘ گورنمنٹ کالج کوٹمومن‘ گورنمنٹ کالج میانوالی‘ گورنمنٹ کالج لیاقت آباد شامل ہیں مزید کالجز کو گاڑیاں فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ویلنٹائن ڈے منایا جائیگا جس کیلئے سرخ رنگ کے کپڑے ‘ پھول اور دل بنے چاکلیٹ غبارے اور گلدستوں کے ساتھ ساتھ سرخ پھولوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی جبکہ کئی لوگوں نے خصوصی طور پر کیک بھی بنوائے ہیں‘ ویلنٹائن ڈے کے حوالہ سے نوجوانوں میں جوش و خروش پایا جارہا ہے جبکہ مذہبی تنظیموں نے آج کا دن حیاء کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ حیاء ہی عورت اصل زیور ہے۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) نجی ٹی وی کے کیمرہ مین عابد نفیس کے چچا انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں صحافیوں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سرگودھا پریس کلب کے عہدیداران نعیم اختر خان‘ ملک محمد اصغر‘ شاہین فاروقی‘ شہزاد شیرازی‘ رانا ساجد اقبال‘ عمران گورائیہ‘ ارشد محمود ارشی‘ راؤ اسلم فراز‘ شیخ نعیم طاہر‘ تہور بلال اصغر‘ ملک محمد اقبال‘ زین العابدین سمیت دیگر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) حکومت کی جانب سے پہلے سٹوڈنٹ پرائز بانڈ کی پہلی قرعہ اندازی کل بروز جمعۃ المبارک کراچی میں منعقد ہوگی جس کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے تین انعامات اسی طرح ایک ہزار روپے کے 1199انعامات رکھے گئے ہیں اسی طرح پندرہ سو روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بھی کل ہی کوئٹہ میں منعقد ہوگی جس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے جبکہ دس لاکھ روپے کے 3 انعامات‘ 18 ہزار 500 روپے کے 1696 انعامات رکھے گئے ہیں۔

Tuesday, February 12, 2013

sargodha news 12 Feb 2013

سرگودھا (جاویدملک) جماعت قاسمیہ فیروزیہ اہلسنت پاکستان‘ جمعیت علماء اہلسنت پاکستان کے بانی و سرپرست اعلیٰ سید الحاج حضرت پیر سید فیروز شاہ قاسمی تین روزہ دور پر 15 فروری کو لاہور پہنچیں گے یہ بات جماعت قاسمیہ فیروزیہ اہلسنت پنجاب کے امیر چوہدری ریاست علی فیروزی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ پیر سید فیروز شاہ قاسمی کا لاہور ایئر رپورٹ پر شاندار استقبال کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تین روزہ دورے کے دوران 15 فروری کو مرید کے‘ 16 فروری کو سمبڑیال میں میلاد مصطفیؐ کانفرنس سے خطاب کرینگے جس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ سرگودھا سے ایک بہت بڑا قافلہ بھی ان میلاد مصطفیؐ کانفرنسز میں شرکت کریگا۔

سرگودھا (جاویدملک) انجمن تاجران کارخانہ بازار کے جنرل سیکرٹری محمد عثمان سیٹھی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی تسنیم احمد قریشی شہریوں پر رحم کرتے ہوئے کراچی پھاٹک پر پل کی تعمیر کروائیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں گیارہ ماہ کے دوران 27 کلو میٹر لمبا پل تعمیر کروا دیا ہے جبکہ وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کا منظور نظر ٹھیکیدار چند میٹر لمبا دو سال میں بھی نہ بنوا سکے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس کا نوٹس لیں اور عوام کو اس عذاب سے نجات دلائیں کیونکہ اس کے سامنے بننے والا ہسپتال تعمیر ہوچکا ہے پل کی وجہ سے ہسپتال کے گیٹ کا تعین کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سرگودھا (جاویدملک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی فاروق حسن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی جس طرح صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں آئندہ انتخابات کی تیاریاں کررہے ہیں مخالفین کی نیندیں اس سے حرام ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ آنیوالے انتخابات میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ‘ تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں مل کر بھی پیپلز پارٹی کو شکست نہیں دے سکتی آئندہ انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

بھلوال(قمرالزمان انقلابی )مسلم لیگ ن کے رہنما ارشد کمبوہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو اندھیروں میں ڈبو کر دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہی ہے انہیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا عوام جانتے ہیں کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی دوبارہ بر سر اقتدار آگئے تو ملک میں رہی سہی صنعت بھی تباہ ہوجائیگی اور ملک ایک بار پھر اندھیروں میں ڈوب جائیگا انہوں نے کہا کہ آنیوالا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے اور ملک بھر میں میاں نواز شریف کی قیادت میں ان کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ارشد کمبوہ نے کہا کہ میٹرو بس سروس کے بارے میں ٹی وی چینلز کے تبصرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ آنیوالا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے۔

سرگودھا (جاویدملک)پاکستان میں 25 لاکھ سے زائد اٹھارہ سال سے کم عمر بچے سگریٹ نوشی کی لعنت میں مبتلا ہیں جبکہ ملک میں پانچ کروڑ سے زائد افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں ان میں سے ہر سال 274 افراد سگریٹ نوشی کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ 1284 افراد پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا ہوتے ہیں یہ بات ماہر امراض ناک ‘ کان ‘ گلا ڈاکٹر محمد خلیل رانا نے بتائی انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں ہر ماہ 125 کے قریب افراد ایسے آتے ہیں جو سگریٹ کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں اگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے ہیلتھ آرڈی ننس 2002 ؁ء پر عملدرآمد کروائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ سگریٹ سے پھیلنے والی بیماریوں سے نہ بچا جاسکے ۔

سرگودھا (جاویدملک)پاکستان میں جہاں اس وقت این جی اوز مختلف شعبہ جات میں کام کررہی ہیں وہاں پر بعض ایسی این جی اوز بھی حکومت کے نوٹس میں آئی ہیں جو ملک کیخلاف مختلف سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں حکومت نے تمام صوبوں میں چلنے والی این جی اوز کی چھان بین کی ہدایت کرتے ہوئے ان کے ریکارڈ چیک کرنے کی ہدایت کردی ہے اور جو این جی اوز ملکی مفادات کیخلاف کام کرتے پائی جائے اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سرگودھا (جاویدملک)ہیلو ہمارے گھر ڈاکو آگئے ہیں پولیس کو جلد از جلد بھیج دیں یہ آپ نے کہاں فون کیا ہے تھانہ کینٹ‘ جب فون سننے والا یہ کہتا ہے کہ یہ نمبر تھانہ کینٹ سے تبدیل ہوگیا تو اتنے میں ڈاکو واردات کرکے جاچکے ہوتے ہیں تھانہ کینٹ کا فون نمبر 9230420 کا نمبر سی پی ایل سی کے دفتر تبدیل کردیا گیا ہے تھانہ کینٹ میں نمبر نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کا پولیس کو بروقت واردات کی اطلاع دینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے شہریوں نے ڈی آئی جی سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ وہ تھانہ کینٹ کا نمبر سی پی ایل سی سے دوبارہ تبدیل کرکے تھانہ کینٹ کو دیں تاکہ لوگ بروقت پولیس کو اطلاع کرسکیں۔

سرگودھا (جاویدملک) انجمن شہریان سرگودھا کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد ارشد گجر نے کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں نصب سی ٹی سکین مشین کو فوری طور پر چالو کرنے کے احکامات جاری کریں مہنگائی کے اس دور میں کسی غریب شخص کیلئے پرائیویٹ سی ٹی سکین کروانا انتہائی مشکل ہے اس لئے فوری طور پر سی ٹی سکین مشین کو چالو کیا جائے تاکہ غریب لوگ اپنا علاج معالجہ ہسپتال سے کروا سکیں۔

سرگودھا (جاویدملک) کمشنر سرگودھا شوکت علی نے چاروں اضلاع کے ڈی سی اوز اور تمام تحصلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ شادی بیاہ آرڈی ننس 2006 ؁ء پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور آرڈی ننس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے شادی بیاہ آرڈی ننس 2006 ؁ء پر عملدرآمد نہ ہونے سے غریبوں کیلئے مشکلات پیدا ہورہی ہیں جبکہ ون ڈش کی خلاف ورزی معمول بن گئی ہے جس پر کمشنر سرگودھانے فوری سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔

سرگودھا (جاویدملک) بجلی چوروں کیخلاف فوری اقدامات کرنے کیلئے واپڈا سے متعلقہ قائمہ کمیٹی نے 2013 ؁ء واپڈا آرڈی ننس لانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اس آرڈی ننس کی منظوری کے بعد بجلی چوروں کا نہ صرف ایک سال تک میٹر لگ سکے گا بلکہ ان کیخلاف مقدمات اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائیگا اس کے علاوہ جو شخص اپنے میٹر سے بجلی چور کو بجلی فراہم کریگا اس کا بھی میٹر اتار کر اس پر جرمانہ عائد کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

سرگودھا (جاویدملک) چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو طلائی زیورات‘ نقدی‘ موبائل فون اور مال مویشی ‘ لاکھوں روپے سے محروم کردیا گیا بتایا گیا ہے کہ چک 84 جنوبی کے رہائشی محمد خان کی حویلی سے نامعلوم چور اس کا چھ لاکھ روپے مالیت کا سامان‘ اینٹیں ‘ گیٹ‘ نلکا مشین گارڈر وغیرہ چوری کرکے لے گئے‘ چک 91 جنوبی کے محمد ارشاد کے ڈیرہ سے نامعلوم چور 70 ہزار روپے مالیت کی کیبل تار چوری کرکے لے گئے‘ عزیز کالونی کے رہائشی محمد شفیق کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور اس کی ہائی ایس نمبری 6580 لے گئے‘ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے سجاد احمد کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور سی ڈی پلیئر‘ ٹی وی‘ نقدی‘ کل مالیتی 2 لاکھ 38 ہزار روپے چوری کرکے لے گئے‘ شاہپور صدر کے علاقہ رہائشی محمد گلزار کے گھر سے نامعلوم چور 1 لاکھ 40 ہزار روپے نقدی لے گئے‘ 120 جنوبی کے رہائشی خادم حسین کا کیری ڈبہ نمبری 5051 نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے‘ بھابھڑہ کے رہائشی سیف اللہ کے گھر 6 مسلح افراد اسلحہ کے زور پر آگئے اور اہلخانہ کو یرغمال بناتے ہوئے گھی‘ چاول‘ موٹر سائیکل‘ سی ڈی پلیئر اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

سرگودھا (جاویدملک) پولیس نے دو افراد کو ناجائز اسلحہ رکھنے پر گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ نصر اللہ کو تھانہ چکیاں پولیس نے گرفتار کرکے پسٹل 30 بور تین گولیاں‘ بھاگٹانوالہ پولیس نے 24 موڑ سے عرفان کو گرفتار کرکے ریوالور 44 بور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

سرگودھا (بیورورپورٹ) فراڈیوں نے دیہاتی کو جعلی سونا دیکر لاکھوں روپے ہتھیالئے بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے رہائشی وارث حسین کو ساہیوال کے محمد رمضان نے ٹیلی فون کرکے کہا کہ میرے پاس سونے کے سکے پڑے ہیں جو محمد رمضان نے دو لاکھ 50 ہزار روپے میں لے لئے بعد میں پتہ چلا کہ سکے جعلی ہیں تھانہ ساہیوال پولیس نے سیالکوٹ کے رہائشی وارث حسین کی درخواست پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔


سرگودھا (جاویدملک) سرگودھا یونین آف جرنلسسٹس رجسٹرڈ سرگودھا کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت عبدالصمد شاہین منعقد ہوا جس میں عمران گورائیہ‘ تہور بلال اصغر‘ ارشد محمود ارشی‘ ملک محمد اصغر‘ فرحت عباس شاہ‘ شاہد فاروق‘ انصر فاروق وڑائچ‘ مہر نوید اختر‘ طاہر محبوب ‘ اشرف قریشی‘ زین العابدین‘ ظہیر خان درانی‘ طالب حسین نے شرکت کی اجلاس میں ظہور ثاقب کے والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا اجلاس میں مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآنی خوانی کی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔


سرگودھا (جاویدملک) میٹرو بس کے افتتاح کے بعد پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی بے جا تنقید پر عوام نے لوٹمار کرنیوالوں کو عام انتخابات میں سبق سیکھائے گی ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بلدیات چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا منصوبہ نہ آیا ہے اتنے بڑے منصوبے پر 30 ارب روپے کے قریب لاگت آئی ہے یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذاتی دلچسپی کے باعث ایشیاء کا سب سے طویل پل جس کی لمبائی 8.6 کلو میٹر ہے صرف 365 دنوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پایا اور 27 کلو میٹر کا فاصلہ صرف 55 منٹ میں طے ہوگا چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ موٹروے منصوبے کی طرح عوام میں پذیرائی حاصل کریگا انہوں نے کہا کہ موٹروے بنانے پر بھی مخالف جماعتوں نے بے جا تنقید کی تھی مگر اب خود موٹروے بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں پیپلز پارٹی کا ہر ایم این اے اپنے اپنے علاقے میں موٹروے لنک پوائنٹ بنانے کا خواہشمند نظر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ میٹرو بس پاک ترکی لازوال دوستی کا مظہر ہے بیرون ملک میں یہ سہولت عام آدمی کو فراہم ہورہی ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے امیر اور غریب کے درمیان فاصلے ختم کردیئے ہیں چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن بر سر اقتدار آکر پورے ملک میں یہ نظام رائج کریگی انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کے جدید ترین ٹرمینل پر ٹکٹوں کا نظام بھی جدید ترین نظام ہے اور بس میں سفر کرنیوالوں کیلئے فل پروف سکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں پارلیمانی سیکرٹری بلدیات چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ افتتاح کے موقع پر نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کے سفیروں نے بھی اس منصوبے کو پاکستان کیلئے ایک انمول تحفہ قرار دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی‘ ق لیگ اور تحریک انصاف جو اس وقت اس منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں عوام انہیں عام انتخابات میں عبرت کا نشان بنادینگے۔

سرگودھا (جاویدملک) سی این جی ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر سید محمود بخش گیلانی نے کہا ہے کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پنجاب کے ساتھ ناروا سلوک کا سلسلہ بند کرے ملک کے باقی صوبوں میں سی این جی اسٹیشن کی بندش کا ایک شیڈول ہے جبکہ پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے جو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو سی این جی مالکان حکومت کیخلاف سخت احتجاج کرنے سے بھی گریز نہیں کرینگے۔

Monday, February 11, 2013

sargoddha news 11 February 2013




سرگودھا(جاویدملک)شعبہ علوم اسلامیہ، یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ایک روزہ خصوصی لیکچر بعنوان"Learning Pronounciation"کا اہتمام کیا گیا۔لیکچرکا مقصد شعبہ ایم فل کے طلباء وطالبات کو جدید انگریزی زبان کے درست تلفظ پر قدرت حاصل کرنا تھا ۔طلبہء وطالبات کوماڈرن لینگویجز لرننگ سنٹر یونیورسٹی آف گجرات کی پروفیسرمس مسرت علوی نے سمعی وبصری الات کے ذریعے خصوصی ٹرینگ دی۔اُنہوں نے کہا کہ ہر دور میں زبان کے استعمالات اور اس کو بیان کرنے کا انداز بھی بدلتا رہتا ہے تاہم ان سے آگاہی بہت ضروری ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں انگریزی کا استعمال ہر شعبہ زندگی میں ہو رہا ہے جس کی ہر سطح پر ترویج بہت ضروری ہے ۔اس خصوصی لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ علومِ اسلامیہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف ظفر نے کہا کہ انگریزی ایک بین الاقوامی زبان ہے جس میں ہم اپنا اسلامک لٹریچر اور تحقیقی مواد شائع کرکے اپنا موقف بہتر انداز میں عالمی سطح پر پیش کرسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہآج کا یہ خصوصی لیکچر شعبہ اسلامیات کے ایم فل طلبہء وطالبات کی ذہنی استعداد میں اضافے کا سبب بنے گا اُنہوں نے گجرات یونیورسٹی کی پروفیسر مس مسرت علوی کا اس موقع پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔لیکچر کی کوآرڈینٹر ڈاکٹر فرحت علوی نے کہا کہ شعبہ اسلامیات کو ڈاکٹر عبدالرؤف ظفر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری کے وژن کے مطابق جدید خطوط پر استوار کردیا ہے اور آج کا یہ خصوصی لیکچر اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں بھی ایسے لیکچرز کا خصوصی طور پر اہتمام کیا جائے گا۔

سرگودھا(جاویدملک)رجسٹرار یونیوسٹی آف سرگودھا بریگیڈیئر(ر) راؤ جمیل اصغر کے صاحبزادے عامر جمیل راؤ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے ۔اُن کی دعوت ولیمہ لاہور کے ہوٹل میں انجام پائی ۔جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری ،ڈائریکٹر میانوالی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمدالیاس طارق،پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عیص محمد ،کنٹرولر امتحانات پروفیسر چوہدری محمد اقبال ،ڈین فیکلٹی آف بزنس اینڈ ایڈمنسٹریٹو وسائنسز پروفیسر ڈاکٹر مقبول حسین سیال ،ڈائریکٹر لاہور کیمپس میاں جاوید،ڈائریکٹر تعلقات عامہ پروفیسر ڈاکٹر حسین احمد پراچہ،چیئرمین شعبہ تاریخ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر خاں ،معروف سماجی کارکن راؤ ظفر،راؤ عبدالقادر نے شرکت کی اور عامر جمیل راؤ کو زندگی کے نئے سفر پر خصوصی مبارکباد اور دعائیں دیں۔

سرگودھا(جاویدملک) یونیورسٹی آف سرگودھانے ایم اے تاریخ پارٹ ون کے پہلے سالانہ امتحان (2012ء) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ستمبر2012ء میں منعقد ہونے والے اس امتحان میں کُل1478امیدواروں نے حصہ لیاجس میں849امیدوار کامیاب اور628ناکام ہوئے۔یوں کامیابی کا تناسب57.48 فیصد رہا۔