سرگودھا (جاویدملک) جماعت قاسمیہ فیروزیہ اہلسنت پاکستان‘ جمعیت علماء اہلسنت پاکستان کے بانی و سرپرست اعلیٰ سید الحاج حضرت پیر سید فیروز شاہ قاسمی تین روزہ دور پر 15 فروری کو لاہور پہنچیں گے یہ بات جماعت قاسمیہ فیروزیہ اہلسنت پنجاب کے امیر چوہدری ریاست علی فیروزی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ پیر سید فیروز شاہ قاسمی کا لاہور ایئر رپورٹ پر شاندار استقبال کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تین روزہ دورے کے دوران 15 فروری کو مرید کے‘ 16 فروری کو سمبڑیال میں میلاد مصطفیؐ کانفرنس سے خطاب کرینگے جس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ سرگودھا سے ایک بہت بڑا قافلہ بھی ان میلاد مصطفیؐ کانفرنسز میں شرکت کریگا۔
سرگودھا (جاویدملک) انجمن تاجران کارخانہ بازار کے جنرل سیکرٹری محمد عثمان سیٹھی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی تسنیم احمد قریشی شہریوں پر رحم کرتے ہوئے کراچی پھاٹک پر پل کی تعمیر کروائیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں گیارہ ماہ کے دوران 27 کلو میٹر لمبا پل تعمیر کروا دیا ہے جبکہ وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کا منظور نظر ٹھیکیدار چند میٹر لمبا دو سال میں بھی نہ بنوا سکے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس کا نوٹس لیں اور عوام کو اس عذاب سے نجات دلائیں کیونکہ اس کے سامنے بننے والا ہسپتال تعمیر ہوچکا ہے پل کی وجہ سے ہسپتال کے گیٹ کا تعین کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
سرگودھا (جاویدملک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی فاروق حسن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی جس طرح صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں آئندہ انتخابات کی تیاریاں کررہے ہیں مخالفین کی نیندیں اس سے حرام ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ آنیوالے انتخابات میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ‘ تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں مل کر بھی پیپلز پارٹی کو شکست نہیں دے سکتی آئندہ انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
بھلوال(قمرالزمان انقلابی )مسلم لیگ ن کے رہنما ارشد کمبوہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو اندھیروں میں ڈبو کر دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہی ہے انہیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا عوام جانتے ہیں کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی دوبارہ بر سر اقتدار آگئے تو ملک میں رہی سہی صنعت بھی تباہ ہوجائیگی اور ملک ایک بار پھر اندھیروں میں ڈوب جائیگا انہوں نے کہا کہ آنیوالا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے اور ملک بھر میں میاں نواز شریف کی قیادت میں ان کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ارشد کمبوہ نے کہا کہ میٹرو بس سروس کے بارے میں ٹی وی چینلز کے تبصرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ آنیوالا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے۔
سرگودھا (جاویدملک)پاکستان میں 25 لاکھ سے زائد اٹھارہ سال سے کم عمر بچے سگریٹ نوشی کی لعنت میں مبتلا ہیں جبکہ ملک میں پانچ کروڑ سے زائد افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں ان میں سے ہر سال 274 افراد سگریٹ نوشی کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ 1284 افراد پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا ہوتے ہیں یہ بات ماہر امراض ناک ‘ کان ‘ گلا ڈاکٹر محمد خلیل رانا نے بتائی انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں ہر ماہ 125 کے قریب افراد ایسے آتے ہیں جو سگریٹ کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں اگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے ہیلتھ آرڈی ننس 2002 ء پر عملدرآمد کروائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ سگریٹ سے پھیلنے والی بیماریوں سے نہ بچا جاسکے ۔
سرگودھا (جاویدملک)پاکستان میں جہاں اس وقت این جی اوز مختلف شعبہ جات میں کام کررہی ہیں وہاں پر بعض ایسی این جی اوز بھی حکومت کے نوٹس میں آئی ہیں جو ملک کیخلاف مختلف سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں حکومت نے تمام صوبوں میں چلنے والی این جی اوز کی چھان بین کی ہدایت کرتے ہوئے ان کے ریکارڈ چیک کرنے کی ہدایت کردی ہے اور جو این جی اوز ملکی مفادات کیخلاف کام کرتے پائی جائے اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سرگودھا (جاویدملک)ہیلو ہمارے گھر ڈاکو آگئے ہیں پولیس کو جلد از جلد بھیج دیں یہ آپ نے کہاں فون کیا ہے تھانہ کینٹ‘ جب فون سننے والا یہ کہتا ہے کہ یہ نمبر تھانہ کینٹ سے تبدیل ہوگیا تو اتنے میں ڈاکو واردات کرکے جاچکے ہوتے ہیں تھانہ کینٹ کا فون نمبر 9230420 کا نمبر سی پی ایل سی کے دفتر تبدیل کردیا گیا ہے تھانہ کینٹ میں نمبر نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کا پولیس کو بروقت واردات کی اطلاع دینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے شہریوں نے ڈی آئی جی سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ وہ تھانہ کینٹ کا نمبر سی پی ایل سی سے دوبارہ تبدیل کرکے تھانہ کینٹ کو دیں تاکہ لوگ بروقت پولیس کو اطلاع کرسکیں۔
سرگودھا (جاویدملک) انجمن شہریان سرگودھا کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد ارشد گجر نے کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں نصب سی ٹی سکین مشین کو فوری طور پر چالو کرنے کے احکامات جاری کریں مہنگائی کے اس دور میں کسی غریب شخص کیلئے پرائیویٹ سی ٹی سکین کروانا انتہائی مشکل ہے اس لئے فوری طور پر سی ٹی سکین مشین کو چالو کیا جائے تاکہ غریب لوگ اپنا علاج معالجہ ہسپتال سے کروا سکیں۔
سرگودھا (جاویدملک) کمشنر سرگودھا شوکت علی نے چاروں اضلاع کے ڈی سی اوز اور تمام تحصلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ شادی بیاہ آرڈی ننس 2006 ء پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور آرڈی ننس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے شادی بیاہ آرڈی ننس 2006 ء پر عملدرآمد نہ ہونے سے غریبوں کیلئے مشکلات پیدا ہورہی ہیں جبکہ ون ڈش کی خلاف ورزی معمول بن گئی ہے جس پر کمشنر سرگودھانے فوری سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔
سرگودھا (جاویدملک) بجلی چوروں کیخلاف فوری اقدامات کرنے کیلئے واپڈا سے متعلقہ قائمہ کمیٹی نے 2013 ء واپڈا آرڈی ننس لانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اس آرڈی ننس کی منظوری کے بعد بجلی چوروں کا نہ صرف ایک سال تک میٹر لگ سکے گا بلکہ ان کیخلاف مقدمات اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائیگا اس کے علاوہ جو شخص اپنے میٹر سے بجلی چور کو بجلی فراہم کریگا اس کا بھی میٹر اتار کر اس پر جرمانہ عائد کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
سرگودھا (جاویدملک) چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو طلائی زیورات‘ نقدی‘ موبائل فون اور مال مویشی ‘ لاکھوں روپے سے محروم کردیا گیا بتایا گیا ہے کہ چک 84 جنوبی کے رہائشی محمد خان کی حویلی سے نامعلوم چور اس کا چھ لاکھ روپے مالیت کا سامان‘ اینٹیں ‘ گیٹ‘ نلکا مشین گارڈر وغیرہ چوری کرکے لے گئے‘ چک 91 جنوبی کے محمد ارشاد کے ڈیرہ سے نامعلوم چور 70 ہزار روپے مالیت کی کیبل تار چوری کرکے لے گئے‘ عزیز کالونی کے رہائشی محمد شفیق کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور اس کی ہائی ایس نمبری 6580 لے گئے‘ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے سجاد احمد کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور سی ڈی پلیئر‘ ٹی وی‘ نقدی‘ کل مالیتی 2 لاکھ 38 ہزار روپے چوری کرکے لے گئے‘ شاہپور صدر کے علاقہ رہائشی محمد گلزار کے گھر سے نامعلوم چور 1 لاکھ 40 ہزار روپے نقدی لے گئے‘ 120 جنوبی کے رہائشی خادم حسین کا کیری ڈبہ نمبری 5051 نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے‘ بھابھڑہ کے رہائشی سیف اللہ کے گھر 6 مسلح افراد اسلحہ کے زور پر آگئے اور اہلخانہ کو یرغمال بناتے ہوئے گھی‘ چاول‘ موٹر سائیکل‘ سی ڈی پلیئر اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
سرگودھا (جاویدملک) پولیس نے دو افراد کو ناجائز اسلحہ رکھنے پر گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ نصر اللہ کو تھانہ چکیاں پولیس نے گرفتار کرکے پسٹل 30 بور تین گولیاں‘ بھاگٹانوالہ پولیس نے 24 موڑ سے عرفان کو گرفتار کرکے ریوالور 44 بور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
سرگودھا (بیورورپورٹ) فراڈیوں نے دیہاتی کو جعلی سونا دیکر لاکھوں روپے ہتھیالئے بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے رہائشی وارث حسین کو ساہیوال کے محمد رمضان نے ٹیلی فون کرکے کہا کہ میرے پاس سونے کے سکے پڑے ہیں جو محمد رمضان نے دو لاکھ 50 ہزار روپے میں لے لئے بعد میں پتہ چلا کہ سکے جعلی ہیں تھانہ ساہیوال پولیس نے سیالکوٹ کے رہائشی وارث حسین کی درخواست پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
سرگودھا (جاویدملک) سرگودھا یونین آف جرنلسسٹس رجسٹرڈ سرگودھا کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت عبدالصمد شاہین منعقد ہوا جس میں عمران گورائیہ‘ تہور بلال اصغر‘ ارشد محمود ارشی‘ ملک محمد اصغر‘ فرحت عباس شاہ‘ شاہد فاروق‘ انصر فاروق وڑائچ‘ مہر نوید اختر‘ طاہر محبوب ‘ اشرف قریشی‘ زین العابدین‘ ظہیر خان درانی‘ طالب حسین نے شرکت کی اجلاس میں ظہور ثاقب کے والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا اجلاس میں مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآنی خوانی کی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔
سرگودھا (جاویدملک) میٹرو بس کے افتتاح کے بعد پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی بے جا تنقید پر عوام نے لوٹمار کرنیوالوں کو عام انتخابات میں سبق سیکھائے گی ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بلدیات چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا منصوبہ نہ آیا ہے اتنے بڑے منصوبے پر 30 ارب روپے کے قریب لاگت آئی ہے یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذاتی دلچسپی کے باعث ایشیاء کا سب سے طویل پل جس کی لمبائی 8.6 کلو میٹر ہے صرف 365 دنوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پایا اور 27 کلو میٹر کا فاصلہ صرف 55 منٹ میں طے ہوگا چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ موٹروے منصوبے کی طرح عوام میں پذیرائی حاصل کریگا انہوں نے کہا کہ موٹروے بنانے پر بھی مخالف جماعتوں نے بے جا تنقید کی تھی مگر اب خود موٹروے بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں پیپلز پارٹی کا ہر ایم این اے اپنے اپنے علاقے میں موٹروے لنک پوائنٹ بنانے کا خواہشمند نظر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ میٹرو بس پاک ترکی لازوال دوستی کا مظہر ہے بیرون ملک میں یہ سہولت عام آدمی کو فراہم ہورہی ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے امیر اور غریب کے درمیان فاصلے ختم کردیئے ہیں چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن بر سر اقتدار آکر پورے ملک میں یہ نظام رائج کریگی انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کے جدید ترین ٹرمینل پر ٹکٹوں کا نظام بھی جدید ترین نظام ہے اور بس میں سفر کرنیوالوں کیلئے فل پروف سکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں پارلیمانی سیکرٹری بلدیات چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ افتتاح کے موقع پر نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کے سفیروں نے بھی اس منصوبے کو پاکستان کیلئے ایک انمول تحفہ قرار دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی‘ ق لیگ اور تحریک انصاف جو اس وقت اس منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں عوام انہیں عام انتخابات میں عبرت کا نشان بنادینگے۔
سرگودھا (جاویدملک) سی این جی ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر سید محمود بخش گیلانی نے کہا ہے کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پنجاب کے ساتھ ناروا سلوک کا سلسلہ بند کرے ملک کے باقی صوبوں میں سی این جی اسٹیشن کی بندش کا ایک شیڈول ہے جبکہ پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے جو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو سی این جی مالکان حکومت کیخلاف سخت احتجاج کرنے سے بھی گریز نہیں کرینگے۔

No comments:
Post a Comment