Thursday, February 7, 2013

sargodha news 7 Feb 2013

سرگودھا (عمران گورائیہ) مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے سرگودھا ڈویژن کی تقسیم کیخلاف سرگودھا ڈویژن بچاؤ ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے مختلف بازاروں کا چکر لگایا تاجروں کی کثیر تعداد نے ریلی کے شرکاء پر جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عبدالرزاق ڈھلوں‘ عالمی تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمد اکرم طوفانی‘ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر طیب شیرازی‘ پریس کلب کے صدر نعیم اختر خان‘ مرکزی انجمن تاجران کے صدر خواجہ احمد حنیف‘ انصاف فاؤنڈیشن کے حافظ عبدالرؤف‘ مسلم لیگ کے سینئر راہنما حلقہ پی پی 34 کے صدر ملک اسلم نوید‘ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ کے راہنما قاری عبدالوحید‘ خرم شہزاد‘ شیخ حبیب الرحمن‘ سید اختر کوہلی‘ شیخ شیر دل‘ خواجہ خالد جاوید‘ اشرف ثاقی‘ میاں رضوان‘ گلزار احمد راجپوت‘ محمد علی کے علاوہ دیگر راہنماؤں کی کثیر تعداد نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی متوقع شکست کو دیکھتے ہوئے پنجاب میں نئے صوبوں کا شوشہ چھوڑ رہی ہے جسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا اور سرگودھا ڈویژن کے عوام اس کی تقسیم برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے سرگودھا ڈویژن کو تقسیم کرنے کی کوشش کی تو اسے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا ریلی کے شرکاء مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے عہد کیا کہ وہ سرگودھا ڈویژن کو تقسیم کرنیوالی تمام قوتوں کیخلاف متحد ہوکر لڑینگے بعد ازاں ریلی کے شرکاء پر امن طور پر منتشر ہوگئے اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) سرگودھا جھنگ روڈ پر تیز رفتار کوچ الٹنے سے 16 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا داخل کروادیا گیا بتایا گیا ہے کہ تیز رفتار کوچ نمبری 7750 جھنگ سے سرگودھا آرہی تھی کہ 92 موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار 16 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں احمد شہزاد‘ صدام حسین‘ عبدالرحمن‘ انور علی‘ غلام عباس‘ سلامت علی‘ ذوالفقار‘ وقاص‘ اسلم وغیرہ شامل ہیں زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے جنہیں لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) کیا آ پ نے کبھی اڑھا ئی کلو وزنی لیمو ں دیکھا ہے ۔ سرگودھا کے ایک با غ میں لگے لیمو ں کا وزن اڑھا ئی کلو سے بھی زیا د ہ ہے ۔محفل میں شر یک 200 سے زا ئد لو گو ں کو شکنجبین پلا نے کے لئے صر ف ایک لیمو ں ہی کا فی ہے ۔سرگودھا کے نوا حی گا ؤ ں 71 جنو بی کے رہا ئشی ڈا کٹر نصر ت چو ہد ر ی نے اپنے کنو کے با غا ت میں لیمو ں کے ایسے پودے لگا ئے ہو ئے ہیں جہا ں دو سے اڑھا ئی کلو تک ایک وزنی لیموں پید ا ہو تا ہے یہا ں پر لگے ایک لیمو ں سے 200 سے زائد افراد شکنجبین بنا کر استعما ل کر سکتے ہیں ۔ ڈا کٹر نصر ت چو ہد ر ی کا کہنا ہے کہ یہا ں پید ا ہو نے والا لیمو ں ایکسٹر ا لا ر ج ہے ۔ یہ لیمو ں چھ ما ہ تک کا ر آ مد رہ سکتا ہے ۔ تھا ئی لینڈ اور آ سٹر یلیا میں اس قسم کا لیمو ں پید ا ہو تا ہے ایک لیموں سے ڈیڑھ کلو تک جو س نکا لا جا سکتا ہے ان کا کہنا ہے کہ کو لیسٹر و ل کو کم کر نے کے لئے کھا نا تیا ر کر نے میں اس لیمو ں کا استعما ل فا ئد ے مند ہے ۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) آ ل پا کستا ن لیبر یو نین محکمہ انہا ر یو نین نے محکمہ ڈرینج کے ایکسیئن اور سب انجینئر کی طر ف سے یو نین کے چیئر مین کے ساتھ بد تمیز ی اور بد اخلا قی کا مظا ہرہ کر نے اور بعد ازاں پو لیس کے ذریعے چا د ر اور چا ر دیوار ی کا تقد س پا ما ل کروانے کے خلا ف احتجاجی تحر یک شروع کر نے کا اعلا ن کر دیا ۔ گیا ر ہ فروری کو لیبر یو نین کے تما م ممبر ان اور ورکر احتجا جی جلو س نکا لیں گے ۔ اس کا فیصلہ اریگیشن لیبر یو نین کے ایک ہنگا می اجلا س میں کیا گیا جس میں کہا گیا کہ یو نین کے چیئر مین راجہ قیصر محمو د محکمہ ڈرینج میں مبینہ طور پر ہو نے والی وسیع پیما نے پر بے ضا بطگیو ں۔ کر پشن اور فیلڈ سٹا ف کے سا تھ ہو نے والی نا انصا فیو ں کی نشا ند ہی کے لئے جب ایکسیئن ڈرینج مرزا اسلم بیگ سے ملا قا ت کی تو وہ سیخ پا ہو گئے اور انہیں اپنے آ فس سے زبردستی با ہر نکلوا دیا جب کہ اس دوران ایکسئین کے منظور نظر سب انجینئر محمد شفیع اور اس کے نا معلو م سا تھیو ں نے یو نین کے چیئر مین پر حملہ آ ور ہو کر انہیں سنگین نتا ئج کی دھمکیا ں دیں اور بعد ازا ن اپنے اثر و رسوخ کی بنا پر یونین کے چیئر مین اور فیلڈ سٹا ف سیکر ٹر ی کے خلا ف تھا نے میں بے بنیا د اور جھو ٹا مقد مہ درج کروادیا اور پولیس نے ان کے گھروں میں داخل ہو کر چا در اور چا ر دیواری کے تقد س کو پا ما ل کیا ۔ اجلا س میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے مطا لبہ کیا گیا کہ محکمہ درینج میں ہو نے والی گذشتہ تین سا لو ں کی کر پشن اور بے ضا بطگیو ں کی تحقیقا ت کر جا ئیں جب کہ ایکسیئن اور مذ کو ر ہ سب انجینئر کو فی الفور معطل کیا جا ئے ۔ قرار دا د میں کہا کیا کہ مطا لبا ت کے منظور ہو نے تک احتجا ج جا ر ی رہے گا۔ دریں اثنا ء محکمہ ڈرینج کے ایکسئین کے ذرائع نے ان الزامات کی نفی کی ہے اور کہا کہ دفتر ی امور میں مڈاخلت کر نے والوں کے خلا ف متعلقہ تھا نہ کی پولیس کا روائی کر رہی ہے ۔ 


سرگودھا (عمران گورائیہ) انجمن شہریان کے سیکرٹری اطلاعات ارشد گجر نے کہا ہے کہ سرگودھا ڈویژن کی تقسیم کو کسی طور برداشت نہیں کرینگے جو لوگ سرگودھا ڈویژن کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیں ان کیخلاف سخت مزاحمت کی جائیگی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں کہ وہ الیکشن کے موقع پر صوبوں کی تقسیم کریں انہوں نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن کے عوام اس کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائینگے۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوٹمومن‘ سلانوالی‘ ساہیوال‘ بھلوال اور شاہپور میں ادویات کی خریداری کیلئے دو کروڑ 95 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں تاکہ ان ہسپتالوں میں غریب عوام کو ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) جمعیت اشاعت التوحید و السنۃ قرآنی علوم کی اشاعت میں مصروف ہے علامہ عطاء اللہ بندیالوی ‘ جمعیت اشاعت التوحید والسنۃ ہی وہ واحد جماعت ہے جس سے اللہ تعالیٰ قرآنی علوم کی خدمت لیتے رہے ہیں اور لے رہے ہیں معاشرے سے شرک و بدعات اور جہالت کی تاریکیوں کا خاتمہ قرآنی علوم سے ہی ممکن ہے ان خیالات کا اظہار جمیعت اشاعت التوحید والسنۃ پنجاب کے نائب امیر علامہ بندیالوی نے کیا انہوں نے کہا کہ علماء کرام عوام الناس کی توجہ جھوٹے قصے کہانیوں کی بجائے قرآن و سنت کی طرف مرکوز کریں اور الحمد للہ اشاعت التوحید والسنۃ کے علماء مختلف مساجد میں قرآنی علوم کی اشاعت میں مصروف ہیں ہر جمعہ کو مغرب کی نماز کے بعد جامع مسجد حنیفہ بلاک نمبر 18 میں علامہ بندیالوی درس قرآن ارشاد فرماتے ہیں جس سے کثیر تعداد میں عوام و خواص مستفید ہوتے ہیں جبکہ بروز ہفتہ جامع مسجد تقویٰ یاسر پارک میں مفتی محمد آصف بروز سوموار جامع مسجد صدیقیہ بلاک 31 میں مولانا اسماعیل اور جامع مسجد مدنی سبھروال میں اور جمعرات نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں مولانا حسین علی ندیم درس قرآن دیتے ہیں جن سے کثیر تعداد میں عوام الناس مستفید ہوتے ہیں۔

1 comment:

  1. TOTO TOTO TOTO – Iron Tail - Titanium-arts
    TOTO TOTO, a company that has developed high quality titanium nipple jewelry ceramic rods micro touch trimmer in a number of suppliers including titanium white Daiwa, titanium dioxide Oshi, sunscreen with titanium dioxide Niki and others.

    ReplyDelete