Wednesday, February 13, 2013

sargodha news 13 Feb 2013

سرگودھا (عمران گورائیہ) ڈی آئی جی سرگودھا محمد عملش نے کہا ہے کہ روایتی پولیس کلچر کی تبدیلی کیلئے ہر سطح پر عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ عام آدمی کو بروقت اور بلا امتیاز انصاف فراہم کیا جاسکے اس مقصد کیلئے جہاں پولیس فورس کی جدید اور تکنیکی بنیادوں پر تربیت کی جارہی ہے وہاں سستی، کاہلی، اقرباء پروری یا کسی بھی طرح مراعات لیکر انصاف کے تقاضوں سے انصاف نہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے محاسبہ کے عمل کو بھی تیز تر کردیا گیا ہے وہ اپنے دفتر میں سرگودھا پریس کلب کے نمائندہ وفد جس کی قیادت صدر پریس کلب سرگودھا نعیم اختر خان، سینئر نائب صدر ملک محمد اصغر اور جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال کررہے تھے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں سینئر صحافی شاہین فاروقی، ارشد محمود ارشی، محمد عمران گورائیہ، ضیاء الحق، ملک محمد اقبال، شیخ احسان الحق، رانا محمد عارف اور محمد امجد شامل تھے آر پی او محمد عملش نے کہا کہ تھانوں میں حصول انصاف کیلئے آنیوالوں کو شائستہ سٹاف اور مخصوص وقت کی رینج بھر میں سہولت فراہم کی جارہی ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ کے اندراج کے بعد حقائق کے قریب تر پہنچ کر ایف آئی آر کے اندراج کی ہدایات بھی رینج بھر کے تھانہ انچارجوں کودیدی گئی ہے اسی طرح یہ ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے کہ تھانہ انچارج یا سینئر پولیس آفیسر روزانہ کی بنیاد پر تھانہ میں کھلی کچہری لگائیں تاکہ آنیوالے سائل کی داد رسی ہوسکے انہوں نے کہا کہ پولیس کارکردگی کو چیک اینڈ بیلنس کے تابع رکھنے کیلئے روائتی طریقہ کار سے ہٹ کر وہ خود سول کپڑوں میں تھانوں، پولیس گشت، پولیس چیکنگ چوکیوں اور دفاتر کا اچانک معائنہ کرینگے اور ان کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ اس کے تسلسل کو قائم رکھیں تاکہ پولیس کارکردگی حکومتی ترجیحات کے مطابق بہتر سے بہتر ہوسکے آر پی او محمد عملش نے کہا کہ پولیس ناکوں پر کسی بھی شریف شہری کی غیر ضروری چیکنگ نہیں ہوگی اور پولیس کے تاثر کو بہتر بنانے کیلئے پولیس چیکنگ کا طریقہ کار انتہائی شفاف اورشائستہ بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر نے جرائم کیلئے سائنٹیفک طریقے اپنا لئے ہیں جن کو ناکام بنانے کیلئے ہر ذمہ دار شہری کو چوکنا ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ وہ جرائم پیشہ عناصر اور جرائم کے وقوع ہونے کی بروقت اطلاع کیلئے موبائل میسج سروس فوری طور پر شروع کررہے ہیں جو براہ راست ان تک پہنچے گی انہوں نے کہا کہ اطلاع دینے والا کا نام ہر حالت میں صیغہ راز میں رکھا جائیگا اور اطلاع کی بعد از تصدیق قانون کو فورا حرکت میں لایا جائیگا اس لئے قانون پسند شہری اس حوالہ سے اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کو پورا کریں انہوں نے کہا کہ معاشرہ کو منشیات اور ناجائز اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے بھی پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا جارہا ہے پولیس کی 15 سروس کو مزید بہتر بنانے اور یہاں پرغیر ضروری کالز کرکے پولیس کا وقت ضائع کرنیوالوں کیخلاف بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ سرگودھا پولیس رینج میں موٹروے کے داخلی اور خارجی راستوں اور دیگر اہم شاہراہوں پر قائم چوکیوں کے عملہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور شاہراہوں پر لگائے گئے ناکوں پر رکھے گئے بیرئرز پر ریفلیکٹر پینٹ کریں اور یہ بیرئرز مضبوط ہوں تاکہ آنیوالی ٹرانسپورٹ کو بیرئرز سے آگاہی ہوتاکہ حادثات سے بچا جاسکے انہوں نے کہا کہ معاشرتی اصلاح اور سرکاری انتظامی اداروں خصوصا پولیس کارکردگی کو مثالی بنانے اور انصاف کے عمل کو بہتر سے بہتر کرنے میں میڈیا کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور وہ امید رکھتے ہیں کہ سرگودھا پریس کلب اور دیگر صحافتی تنظیمیں اور انکے ارکان اعلیٰ صحافتی اقدار کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ پولیس ہر شریف شہری کو تحفظ فراہم کریگی پریس اور پولیس کا باہمی اعتماد اور ایکدوسرے سے قربت یقیناًمملکت خدا داد پاکستان میں امن ، محبت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے میں ممد و معاون ہوگی اس موقع پر صدر پریس کلب نعیم اختر خان نے ڈی آئی جی پولیس سرگودھا رینج کو پریس کلب آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے پریس کلب آئیں گے ۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے اور ایک پر امن، خوشحال اور محفوظ ریاست بنانے اور شخصی آزادیوں کو قائم کرنے کیلئے میڈیا انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے اور اس مقصد کے حصول میں میڈیا سے وابستگان نے جس طرح جان و مال کی قربانی دی اور اپنے پیشہ وارانہ فرائض کو انجام دیا اس کی نظیر دنیا کے کسی معاشرہ میں ملنا مشکل ہے یہ بات ممتاز صحافی اور نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن فہیم صدیقی نے سرگودھا پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرہ بدقسمتی سے تشدد کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے اور مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے عناصر ہر اس شعبہ اور فرد پر حملہ آور ہورہے ہیں جو ان کے مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے مصروف کار ہے انہوں نے کہا کہ فرائض کی بجاآوری کیلئے پاکستان میں سو سے زائد میڈیا سے وابستہ لوگ جانوں سے جا چکے ہیں کئی معذور ہوئے اس کے باوجود صحافی پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری میں اپنا کردار ادا کرنے میں اب بھی سب سے آگے ہیں تعلیم کے فروغ اور معاشرتی برائیوں کی روک تھام کیلئے بھی میڈیا اہم کردار ادا کررہا ہے بلا شبہ یہ دور الیکٹرانک میڈیا کا ہے مگر پرنٹ میڈیا کی افادیت سے انکار ممکن نہیں فہیم صدیقی نے سرگودھا پریس کلب کی عمارت اور صحافیوں کو حاصل سہولیات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی والہانہ پذیرائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سرگودھا پریس کلب اپنی عمارت اور ارکان کی پیشہ وارانہ صلاحیت سے پاکستان کے کسی بھی پریس کلب سے پیچھے نہیں اور سچ یہ ہے کہ سرگودھا پریس کلب کی کارکردگی دوسروں کیلئے باعث تقلید ہے اس موقع پر سینئر نائب صدر سرگودھا پریس کلب ملک محمد اصغر، سینئر صحافی شاہین فاروقی، نائب صدر پریس کلب شہزاد شیرازی، ارشد محمود ارشی، محمد عمران گورائیہ، ضیاء الدین لالی، ملک محمد اقبال، خالد بھٹی، حافظ معتصم ارجمند، مدثر عباس پاشا، ظہیر درانی، رانا محمد اشرف، محمد زین العابدین ودیگر موجود تھے۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) سرگودھا ڈویژن کے اضلاع خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر کے 14 گرلز و بوائز کالجز کو طالبعلموں کیلئے بسیں فراہم کردی گئی ہیں یہ بسیں گورنمنٹ گرلز کالج بلاک 23 سرگودھا ‘ گورنمنٹ کالج بھلوال‘ گورنمنٹ کالج فاروقہ‘ گورنمنٹ عیسیٰ خیل‘ گورنمنٹ کالج پھلروان‘ گورنمنٹ کالج بھکر‘ گورنمنٹ کالج دریا خان‘ گورنمنٹ کالج کلور کوٹ‘ گورنمنٹ کالج کوٹمومن‘ گورنمنٹ کالج میانوالی‘ گورنمنٹ کالج لیاقت آباد شامل ہیں مزید کالجز کو گاڑیاں فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ویلنٹائن ڈے منایا جائیگا جس کیلئے سرخ رنگ کے کپڑے ‘ پھول اور دل بنے چاکلیٹ غبارے اور گلدستوں کے ساتھ ساتھ سرخ پھولوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی جبکہ کئی لوگوں نے خصوصی طور پر کیک بھی بنوائے ہیں‘ ویلنٹائن ڈے کے حوالہ سے نوجوانوں میں جوش و خروش پایا جارہا ہے جبکہ مذہبی تنظیموں نے آج کا دن حیاء کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ حیاء ہی عورت اصل زیور ہے۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) نجی ٹی وی کے کیمرہ مین عابد نفیس کے چچا انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں صحافیوں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سرگودھا پریس کلب کے عہدیداران نعیم اختر خان‘ ملک محمد اصغر‘ شاہین فاروقی‘ شہزاد شیرازی‘ رانا ساجد اقبال‘ عمران گورائیہ‘ ارشد محمود ارشی‘ راؤ اسلم فراز‘ شیخ نعیم طاہر‘ تہور بلال اصغر‘ ملک محمد اقبال‘ زین العابدین سمیت دیگر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) حکومت کی جانب سے پہلے سٹوڈنٹ پرائز بانڈ کی پہلی قرعہ اندازی کل بروز جمعۃ المبارک کراچی میں منعقد ہوگی جس کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے تین انعامات اسی طرح ایک ہزار روپے کے 1199انعامات رکھے گئے ہیں اسی طرح پندرہ سو روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بھی کل ہی کوئٹہ میں منعقد ہوگی جس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے جبکہ دس لاکھ روپے کے 3 انعامات‘ 18 ہزار 500 روپے کے 1696 انعامات رکھے گئے ہیں۔

No comments:

Post a Comment