سرگودھا (رضوان ساگر) سانحہ کوئٹہ کیخلاف وحدت المسلمین اور دیگر شیعہ تنظیموں نے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے سرگودھا‘ خوشاب‘ لاہور روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا احتجاجی دھرنا کے شرکاء حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے اور انہوں نے ٹائر بھی جلائے روڈ بلاک ہونے سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ چھٹی کے اوقات میں مختلف بازاروں اور شاہراؤں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں سکولوں سے چھٹی کرنیوالے معصوم طلباء و طالبات ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے شرکاء کا کہنا تھا کہ احتجاجی دھرنا اپنے قائدین تک جاری رہے گا۔
سرگودھا (عمران گورائیہ) بجلی چوری کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو انڈسٹریل اور کمرشل میٹروں کی ماہانہ کی بنیادوں پر چیکنگ کرکے اپنی رپورٹیں متعلقہ افسران کو دینگے بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف محکمہ واپڈا نے 85.34 ملین کے بلوں پر جرمانہ کیا ہے جبکہ 61 افراد کیخلاف FIR درج ہوئی ہیں جبکہ 35 کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے پولیس کو تحریری طور پر لکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار اے سی واپڈا شیخ عامل صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12ہزار 69 افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے واپڈا نے 85.34 ملین کے بل ڈالے گئے ہیں جبکہ اب تک 7.46 روپے کی ریکوری بھی ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے کمرشل میٹروں کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو اپنے اپنے علاقوں میں میٹروں کی موجودہ ورکنگ کو چیک کرکے تفصیل فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں تشکیل دی جانیوالی ٹیمیں اپنی ہفتہ وار رپورٹ اپنے اپنے ہیڈ کو فراہم کرینگے۔
سرگودھا (عمران گورائیہ) رشوت کیس میں ملوث انسپکٹر امیر گوندل اور مدعی پارٹی میں صلح ہوگئی ذرائع کے مطابق 2 لاکھ روپے ادا کرنے پر مدعی پارٹی نے انسپکٹر کے حق میں تحریری اشٹام دیدیا ہے یادرہے کہ مدعی محمد عرفان نے SHO تھانہ کڑانہ کے خلاف ایک درخواست اینٹی کرپشن کو دی تھی جس میں جرم ثابت ہونے پر تھانہ اینٹی کرپشن نے ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا تھا گزشتہ روز مدعی پارٹی نے 2 لاکھ روپے لیکر اس کے حق میں تحریری اشٹام جمع کروادیا ہیں SHOنے 70 ہزار روپے کے عوض مدعی کو ایک مقدمہ میں بری کرنا تھا مگر پیسہ لینے کے باوجود اس نے بری نہیں کیا تھا جس پر اس کیخلاف مدعی محمد عرفان نے تحریری درخواست اینٹی کرپشن کو دی تھی یہاں یہ امیر قابل ذکر ہے کہ انسپکٹر امیر گوندل کی ملازمت مدت 16 فروری 2013 ء کو مکمل ہوگئی ہے جس کے باعث اس نے مدعی پارٹی کو 2 لاکھ روپے ادا کرکے کیس کو رفع دفع کروایا ہے تاکہ کے اس کی ریٹائرمنٹ اور پنشن پر کوئی اثرات مرتب نہ ہوں۔
سرگودھا (عمران گورائیہ) ڈویژن بھر میں سٹاف کی کمی کے باعث متعدد شعبہ جات تاحال خالی چلے آرہے ہیں محکمہ ایکسائز سرگودھا ڈویژن نے ریٹنگ ایریے قائم کردیئے گئے ہیں مگر وہاں پر عملے کی کمی بدستور جاری ہے حکومت پنجاب نے سرگودھا ڈویژن میں گیارہ نئے ریٹنگ ایریے قائم کئے ہیں جن میں میانوالی میں 1‘ خوشاب میں 2‘ قائد آباد‘ نور پور تھل‘ سرگودھا‘ شاہپور‘ ساہیوال‘ سلانوالی‘ 46 اڈا‘ پل 111 ‘ چوکی بھاگٹ‘ کوٹمومن اور جھاوریاں‘ سکندر آباد شامل ہیں جہاں پر عملے کی کمی کے باعث انسپکٹران تعینات نہ کئے جاسکیں اس وقت ان علاقوں میں ایڈیشنل عہدوں اور جونیئر کلرک کام سرانجام دے رہے ہیں۔
سرگودھا (عمران گورائیہ) حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں پراپرٹی سروے کروانے جانے کا امکان محکمہ ایکسائز ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایکسائز پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے ڈی جی ایکسائز ہمایوں مظہر سیخ کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانونی فارمولے سے مدد لیتے ہوئے صوبے بھر میں نئے سروے کرانے کیلئے انتظامات کئے جائیں سیکرٹری ایکسائز پنجاب نے ہونیوالی ماہانہ میٹنگ میں افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے سروے کرنے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیکر رپورٹ پیش کریں تاکہ نئے سروے کرانے کیلئے انتظامات مکمل کئے جاسکیں یادرہے کہ محکمہ ایکسائز نے عرصہ 12 سال سے صوبے بھر میں نیا سروے نہیں کیا بلکہ انڈر سیکشن 9 کے تحت ہی ریکوری کو بڑھا دینے کا فیصلہ کیا ہے محکمہ ایکسائز ذرائع کے مطابق اگر حکومت پنجاب نیا سروے کراتی ہے تو سالانہ ڈیمانڈ میں آٹھ گنا اضافہ ہوسکتا ہے جس سے حکومت پنجاب کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا۔
سرگودھا (عمران گورائیہ) محکمہ ایکسائز پنجاب نے سپاہیوں کو 20% جونیئر کلرک بنانے کا کوٹہ مخصوص کرنے کی ہدایت کردی ہے اور اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو اہل سپاہیوں کے نام فائنل کریگی محکمہ ایکسائز ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں محکمہ ایکسائز کے سپاہیوں کو 20فیصد کوٹے کے ساتھ جونیئر کلرک بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں ایک کمیٹی ADCکی سربراہی میں قائم کردی ہے جو صوبے بھر میں تعینات ہونیوالے سپاہیوں کے کوائف اور اہل امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرکے حکومت کو فراہم کریگی حکومت نے یہ اقدام سپاہیوں کی ویلفیئر اور بہتری کیلئے اٹھایا ہے۔
سرگودھا (رضوان ساگر) سرگودھا میں ہائیکورٹ کے بینچ کے قیام کیلئے وکلاء نے احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے سیشن روڈ پر دھرنا دیا اور ہر قسم کی ٹریفک بلاک کردی وکلاء کا کہنا ہے کہ جب تک سرگودھا میں ہائیکورٹ کا بینچ قائم نہیں کیا جاتا اس وقت تک وکلاء کسی عدالت میں پیش نہ ہونگے اور احتجاج کے ساتھ ساتھ دھرنا بھی جاری رہے گا احتجاجی وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار سید طیب شیرازی نے کہا کہ حکمران گزشتہ 20 سال سے ہمیں سرگودھا میں ہائیکورٹ کے بینچ کے قیام کا لالی پاپ دیتے آرہے ہیں مگر تاحال بینچ قائم نہ ہوسکا جس پر مجبوراً وکلاء ہڑتال اور دھرنے پر مجبور ہوئے ہیں یہ دھرنا اور ہڑتال بینچ کے قیام تک جاری رہے گی۔
سرگودھا (عمران گورائیہ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی انتظامیہ کو پتنگ بازی پر پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پتنگ بازی پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں پتنگ بازی کے باعث صوبہ بھر میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ چھتوں سے گر کر زندگی بھر کیلئے معذور ہوچکے ہیں اس لئے پتنگ بازی پر پابندی کو یقینی بنایا جائے۔
سرگودھا (عمران گورائیہ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز میں سرگودھا سمیت ملک بھر میں مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا بادلوں کا ایک سسٹم آئندہ ایک دو روز میں ملک میں داخل ہوگا جس سے سرگودھا ڈویژن سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

No comments:
Post a Comment