Sunday, February 10, 2013

sargodha news 10 February 2013

سرگودھا(جاوید ملک ) وفاقی وزیر پیداوار چوہدری انور علی چیمہ نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کی خدمت ہمیشہ عبادت سمجھ کر کی ہے علاقائی تعمیروترقی عوامی خدمت اورشرافت کی سیاست ہماری پہچان ہے سرگودھا وڈیروں جاگیرداروں کا ضلع تھا جنہوں نے اسے ہمیشہ پسماندہ رکھا ہم نے سرگودھا کو وڈیروں کے تسلط سے آزاد کرا کے اسے ایک مثالی ضلع بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے اور اپنے حلقہ میں بھی بے شمار ترقیاتی کام کرائے سوئی گیس بجلی سمیت زندگی کی ہر سہولت حلقہ میں پہنچائی ہے اربوں روپے کی لاگت سے حلقہ میں سوئی گیس فراہم کی جارہی ہے انہوں نے یہ بات چک 102جنوبی میں سوئی گیس فراہمی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری صغیر سلطان چیمہ سابق صدر ڈسڑکٹ بار سرگودھا نصیر احمد چیمہ ایڈووکیٹ سابق ناظمین یونین کونسل چوہدری محمود احمد بورا رانا محمد یاسین مہر عمر حیات لک علاقہ کی معروف شخصیات نعیم ارشد ایڈووکیٹ چوہدری جمشید وڑائچ چوہدری محمد عنایت چیمہ چوہدری محمد مالک ورک ممتاز احمد چیمہ چوہدری نذیر احمد وڑائچ متعدد اہم سیاسی سماجی شخصیات سمیت ہز اروں افراد اس مو قع پر موجود تھے وفاقی وزیر پیداوار چوہدری انور علی چیمہ نے کہا کہ میں نے اپنی 35سالہ سیاسی زندگی میں کبھی کسی کے خلاف انتقامی کا روائی نہیں کی ہمارے مخالفین اقتدار کے حصول کیلئے پارٹیاں بدلنے کے عادی ہیں عوام ان مفاد پرست ابن الوقت سیاستدانوں سے بخوبی واقف ہیں اور آئندہ عام انتخاب میں ان کو بری طرح مسترد کردیں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کی وجہ سے مسلم لیگ ق پر بہت مشکلات آئیں لیکن حلقہ کے عوام نے ان مشکل حالات میں بھی ہمارا ساتھ دیا مجھے اور میرے بیٹے چوہدری عامر سلطان چیمہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایاعوام کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں وہ کم ہے آج جس مقام پر ہیں اللہ تعالی اور عوام کا دیا ہوا ہے ہم عوام کی جتنی بھی خدمت کریں ان کے احسان کا بدلہ نہیں دے سکتے عوامی خدمت کا مشن زندگی کی آخری سانس تک جاری رکھیں گے سابق صدر ڈسڑکٹ بار سرگودھا چوہدری نصیر احمد چیمہ ایڈووکیٹ نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری انور علی چیمہ ضلع سرگودھا کی آن پہچان اور شان ہیں ضلع سرگودھا چوہدری انور علی چیمہ کے نام سے پہچانا جاتا ہے انہوں نے حلقہ میں جتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں پورے ملک میں اس کی مثا ل نہیں ملتی اب یہ ہمارافرض بنتا ہے کہ انہیں آئندہ عام انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ارادے چٹان کی طرح مضبوط ہیں اور ہم اپنے مضبو ط ارادوں کے ساتھ چوہدری انورعلی چیمہ کے کندھوں سے کندھا ملا کر چلنے کا عہد کر چکے ہیں سابق ناظم یونین کونسل چوہدری محموداحمد بورا نے کہا کہ چوہدری انور علی چیمہ کی شخصیت کسی نعمت سے کم نہیں ہے ان کے مخالفین جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں کر سکتے آج تک چوہدری انور علی چیمہ کے مقابلہ میں جس نے بھی الیکشن میں حصہ لیا شکست کھانے کے بعد وہ دوبارہ نظر نہیں آیا انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام چوہدری انور علی چیمہ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے تقریب سے نعیم ارشد ایڈووکیٹ چوہدری جمشید رضاوڑائچ نے بھی خطاب کیا قبل ازیں وفاقی وزیرچوہدری انور علی چیمہ چک 102جنوبی میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب کیلئے پہنچے تو ان کا عظیم الشان استقبال کیا گیا چک100جنوبی پہنچنے پر سابق ناظم یونین کونسل چوہدری محمود احمد بورانے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور ایک بہت بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیا ۔
سرگودھا(جاوید ملک ) سابق میئر حلقہ این اے66 سے قومی اسمبلی کے امیدوار چوہدری حامد حمید نے کہا ہے کہ میٹرو بس سروس کا منصوبہ آنیوالی نسلوں کیلئے ایک عظیم الشان منصوبہ ہے جس میں لوگوں کو سفری سہولتیں میسر آئیں گی اور جو لوگ لاہور جیسے شہر میں ایک کلو میٹر کا سفر ایک گھنٹے میں طے کرتے ہیں اب وہ 20 کلو میٹر کا سفر 15 منٹ میں طے کرلیں گے یہ منصوبہ میاں شہباز شریف کا عظیم الشان منصوبہ ہے۔

سرگودھا(جاوید ملک ) مرزا برادران کی مثال گھر لے بدھو لوٹ کے گھر کو آئے والی ہے انہیں کسی جماعت نے قبول نہ کیا تو یہ پھر پیپلز پارٹی میں آگئے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق سٹی ناظم چوہدری شفیق احمد سندھو نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مرزا برادران نے کہا تھا کہ وہ تسنیم قریشی کا ساتھ نہیں دینگے مگر پانچ سال تک جب ان کے ہاتھ کچھ نہ آیا تو انہوں نے مجبوراً معافی مانگ کر تسنیم قریشی سے صلح کرلی ہے انکا سیاسی مستقبل ختم ہوچکا ہے عوام بھی جان چکے ہیں کہ مرزا برادران صرف اپنے مفادات کی سیاست کرتے ہیں۔

سرگودھا(جاوید ملک ) میٹرو بس سروس کا منصوبہ موٹروے کی طرز کا منفرد منصوبہ ہے جو مستقبل میں ملک کے دیگر شہروں میں بھی شروع کیا جائیگا جو لوگ موٹروے کی مخالفت کرتے تھے آج اس بات کے قائل ہیں کہ ملک بھر میں موٹروے ہونا چاہیئے اسی طرح یہی لوگ کل کو ملک بھر میں میٹرو بس سروس چلانے کا مطالبہ کرینگے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے معاون خصوصی راؤ طاہر مشرف نے میٹرو بس سروس کے افتتاحی موقع پر اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سروس ترکی کے تعاون سے تیار ہونیوالا ایسا منصوبہ ہے جس کا فائدہ آنیوالی نسلوں کو بھی پہنچے گا ہم دیگر صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے بھی کہیں گے کہ وہ میٹروبس سروس کا منصوبہ اپنے اپنے صوبوں کے بڑے شہروں میں بھی شروع کریں تاکہ لوگوں کا دوران سفر وقت بچ سکے۔

سرگودھا(جاوید ملک ) مسیح برادری اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی اور مسیحی نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ان خیالات کا اظہار چیئرمین سی ایس ایف رشی پرنس‘ سروش زرباب‘ مظہر قمر اور راشد انتھونی نے کیا انہوں نے کہا کہ جلد ہی سی ایس ایف اپنی سیاسی و سماجی سرگرمیاں شروع کریگی تاکہ مسیح قوم کے حقوق کیلئے جدوجہد کی تحریک مزید تیز ہوسکے ۔

سرگودھا(جاوید ملک ) آئندہ انتخابات میں ملک بھر کی طرح سرگودہا میں بھی لیگی خواتین پارٹی کی کامیابی میں نہایت اہم کردار ادا کریں گی۔اور میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی چیف آرگنائزڈسٹرکٹ سرگودھا گلشن شیرازی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی ملک کی اکثیرتی آبادی کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف جس طرح صوبہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے میاں برادران کی محب وطنی اور عوام دوستی پر مبنی پالیسیوں کی بدولت پاکستان مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کر کے ملک و قوم کو استحصالی ٹولہ سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات دلائے گی۔

سرگودھا(جاوید ملک ) سرگودھا ڈویژن کے اضلاع میانوالی‘ بھکر‘ خوشاب ‘ میں رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران 25 کے قریب ٹرانسفارمر چوری ہوئے جن کی مالیت اٹھارہ لاکھ روپے بتائی گئی ہے سرگودھا میں ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں میں گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے عام خیال یہی کیا جارہا ہے کہ ان ٹرانسفارمرز کی چوری میں مبینہ طور پر واپڈا کے چند اہلکار بھی ملوث ہوسکتے ہیں ان ٹرانسفارمرز کی چوری کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج کئے گئے ہیں۔

سرگودھا(جاوید ملک ) اتوار کے روز سرگودھا ضلع کے تمام اہم گرجا گھروں پر سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت رہے عبادت کیلئے آنیوالے لوگوں کو تلاشی کے بعد اندر جانے دیا جارہا تھا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے۔

سرگودھا(جاوید ملک ) وفاقی حکومت عوام کی بے بسی کا تماشہ دیکھنے میں مصروف ہے ملکی ترقی کیلئے اصل اسٹیک ہولڈرز عوام ہیں وہ انتخابات میں پیسے اور چودھراہٹ کی سیاست کرنیوالوں کو نشان عبرت بنادینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سرگودھا کے سنیئر نائب صدر ملک اسلم نوید اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چور دروازوں سے آنیوالوں کے راستے بند کردیئے گئے ہیں آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے توانائی کا بحران کرکے ملک کو جس قدر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اگر اب بھی عوام نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ ڈالے تو اس ملک کا اللہ حافظ ہے۔


بھلوال(قمرالزمان انقلابی ) ڈکیتی‘ چوری اور سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم کو تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے ڈکیتی اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزم محمد عمران کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پسٹل 30 بور‘ دو گولیاں برآمد کرلیں اور تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے ملزم کیخلاف 13/20/65 کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

سرگودھا(جاوید ملک ) شاہین آباد کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے عمر رسیدہ شخص کو بری طرح کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جانبحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ 65 سالہ کرامت علی جوکہ سڑک کراس کررہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نعمان مسیح نے اسے کچل دیا جس کے باعث کرامت علی شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے قریبی کلینک پر لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا کرامت علی کے ورٍثاء نے موٹر سائیکل سوار نعمان مسیح کو معاف کردیا۔

سرگودھا(جاوید ملک ) ڈکیتی اور چوری کی تین وارداتوں میں شہری سے موٹر سائیکل‘ موبائل فون اور نقدی وغیرہ چھین لی گئی بتایا گیا ہے کہ شمشیر ٹاؤن کے رہائشی ساجد اقبال جوکہ اپنے گھر سے شہر آرہا تھا کہ تین نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اس کا موٹر سائیکل سپر سٹار نمبری 1313 چھین لیا اور فرار ہوگئے اسی طرح 92 موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے حاجی اللہ یار کو گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس کا موبائل فون اور چھ ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ظہور حیات کالونی سے دو نامعلوم چور افتخار احمد کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی دو ہزار روپے موبائل فون کارڈ اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

سرگودھا(جاوید ملک ) توحید و سنت سے وابستگی ہی قومی و ملکی سلامتی کی ضامن ہے‘ مولانا سید امیر توحید و سنت سے وابستگی ہی انسانیت کی فلاح و بہبود اور امن و امان کی ضامن ہے اور یہی راہ نجات ہے اللہ تعالیٰ نے تمام انباء کو اسی مشن کیلئے مبعوث کیا اور انہوں نے بگڑے ہوئے معاشرے کی اصلاح توحید کے نور سے کی اور تمام مسائل کا حل ہمیں صحابہ کرام کی زندگیوں سے مل سکتا ہے تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ جب تک امت مسلمہ نے نبی کریمؐ اور صحابہ کی سیرت کو مشعل راہ بنائے رکھا مسلمان اور اسلام دنیا پر حکمرانی کرتے رہے ان خیالات کا اظہار مولانا سید امیر نے گزشتہ روز جمعیت اشاعت التوحید و السنۃ فیصل ٹاؤن سرگودھا کے زیر اہتمام ہونیوالی چوتھی سالانہ نور توحید و سنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اسی کانفرنس ان کے علاوہ مولاناحسین علی ندیم نے بھی خطاب کیا اس کی صدارت مجاہد ملت مولانا ضیاء الحق نے کی۔

سرگودھا(جاوید ملک ) نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ اور فلاح و نجات کا ذریعہ ہے‘ علماکا خطاب‘ جمیعت اشاعت التوحید و السنۃ شہر سرگودھا کے علماء کرام نے ماہ ربیع الاول میں شہر کی مختلف مساجد میں دروس کرام میں نبی کریمؐ کی عظمت پر اظہار خیال فرمایا اور عوام الناس کو تلقین کی کہ نبی کریمؐ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور آپؐ سے محبت ایمان کا جزو اور لازمی تقاضا ہے اس کے بغیر ایمان نامکمل ہے آپؐ کی رحمت نے ہی انسانوں کو جینے کا سلیقہ سکھایا برائیوں کو مٹایا اور نیکیوں کو پھیلایا آج بھی معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ آپؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہی کیا جاسکتا ہے یہ دروس قرآن جامع مسجد مکی توحیدیہ محمدیہ کالونی‘ جامع مسجد تقویٰ یاسر پارک‘ جامع مسجد حیدر کرار محمدیہ کالونی‘ جامع مسجد قباء میکن کالونی‘ جامع مسجد عائشہ کمبوہ کالونی‘ جامعہ رحمانیہ استقلال آباد‘ جامع مسجد مدنی سبھروال‘ جامع مسجد حسنین اسلام آباد بستی‘ جامع مسجد زینت القرآن فاضل ٹاؤن میں ہوئے مولانا عطاء اللہ بندیالوی‘ مولانا قاری عصمت اللہ‘ مولانا حسین علی‘ مولانا حسین علی قریشی‘ مولانا محمد اسماعیل اور مولانا مفتی محمد آصف اور مولانا قاری محمد عامر نے دروس قرآن دیئے اور ان دروس میں کثیر تعداد میں احباب اور جماعتی ساتھیوں نے شرکت کی۔

سرگودھا(جاوید ملک ) سر گو دہا ڈ و یثرن کی تقسیم کسی صو ر ت بھی قبو ل نہیں وفاقی حکو مت صوبوں کی تقسیم کو لسانی بنیا د و ں پر کر کے سیاسی فوا ئدحاصل کر نا چاہتی ہے ان خیالات اظہار مسلم لیگ ن ایم ایس ایف کے سنیئر نائب صدر خرم شہزاد کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن انتظا می بنیا د وں پر صو بو ں کی تقسیم آئین و قا نو ن کے مطا بق چا ہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کی حکو مت حسب سا بق الیکشن سٹینٹ کے ذ ر یعے عو ام کی آ نکھوں میں دھو ل جھونک رہی ہے جسے سر گو دہا ڈویثرن کے عو ام کسی صورت بھی قبو ل نہیں کر ے گی اقتدا ر میں آ کر مسلم لیگ ن ہی انتظامی بنیا دو ں پر آ ئین قا نو ن کے مطا بق نئے صو بے بنا ئے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکرعوام کے زخموں پر مرہم رکھے گی ، اس کیلئے لوگوں کو نوازشریف جیسی دیانتدار قیادت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے ۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ اقتدار میں آکر ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اب نئے صوبے کے نام سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے عوام حکمرانوں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔انہوں نے کہا کہ زرداری ٹولہ کا احتساب اب عوام کا ہدف ہونا چاہیے کیونکہ عوام پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور اقتدار میں زرداری اینڈکمپنی کی عوام دوستی کا خوب اندازہ کر چکے ہیں ۔

سرگودھا(جاوید ملک ) تاریخ کے ایماندارترین پنجاب پولیس کے کانسٹبل غلام فاروق اپنے فاروق آبادسے تین سال مکمل کرنے کے بعد سرگودھا واپس آنے پر معروف تاجر خواجہ یاسر قیوم ‘ بابر ‘ محمد عرفان ‘ آصف نصیر‘ محمد فاروق‘ غلام رسول سمیت دیگر نے انہیں تھانہ شاہ پور شہر تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور امید ہے کہ آئندہ بھی محنت اور لگن سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے گے یادرہے کہ غلام فاروق پی سی فاروق آباد جانے سے پہلے لائسنسنگ برانچ میں بھی تعینات رہ چکے ہے۔

No comments:

Post a Comment