Monday, February 11, 2013

sargoddha news 11 February 2013




سرگودھا(جاویدملک)شعبہ علوم اسلامیہ، یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ایک روزہ خصوصی لیکچر بعنوان"Learning Pronounciation"کا اہتمام کیا گیا۔لیکچرکا مقصد شعبہ ایم فل کے طلباء وطالبات کو جدید انگریزی زبان کے درست تلفظ پر قدرت حاصل کرنا تھا ۔طلبہء وطالبات کوماڈرن لینگویجز لرننگ سنٹر یونیورسٹی آف گجرات کی پروفیسرمس مسرت علوی نے سمعی وبصری الات کے ذریعے خصوصی ٹرینگ دی۔اُنہوں نے کہا کہ ہر دور میں زبان کے استعمالات اور اس کو بیان کرنے کا انداز بھی بدلتا رہتا ہے تاہم ان سے آگاہی بہت ضروری ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں انگریزی کا استعمال ہر شعبہ زندگی میں ہو رہا ہے جس کی ہر سطح پر ترویج بہت ضروری ہے ۔اس خصوصی لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ علومِ اسلامیہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف ظفر نے کہا کہ انگریزی ایک بین الاقوامی زبان ہے جس میں ہم اپنا اسلامک لٹریچر اور تحقیقی مواد شائع کرکے اپنا موقف بہتر انداز میں عالمی سطح پر پیش کرسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہآج کا یہ خصوصی لیکچر شعبہ اسلامیات کے ایم فل طلبہء وطالبات کی ذہنی استعداد میں اضافے کا سبب بنے گا اُنہوں نے گجرات یونیورسٹی کی پروفیسر مس مسرت علوی کا اس موقع پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔لیکچر کی کوآرڈینٹر ڈاکٹر فرحت علوی نے کہا کہ شعبہ اسلامیات کو ڈاکٹر عبدالرؤف ظفر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری کے وژن کے مطابق جدید خطوط پر استوار کردیا ہے اور آج کا یہ خصوصی لیکچر اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں بھی ایسے لیکچرز کا خصوصی طور پر اہتمام کیا جائے گا۔

سرگودھا(جاویدملک)رجسٹرار یونیوسٹی آف سرگودھا بریگیڈیئر(ر) راؤ جمیل اصغر کے صاحبزادے عامر جمیل راؤ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے ۔اُن کی دعوت ولیمہ لاہور کے ہوٹل میں انجام پائی ۔جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری ،ڈائریکٹر میانوالی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمدالیاس طارق،پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عیص محمد ،کنٹرولر امتحانات پروفیسر چوہدری محمد اقبال ،ڈین فیکلٹی آف بزنس اینڈ ایڈمنسٹریٹو وسائنسز پروفیسر ڈاکٹر مقبول حسین سیال ،ڈائریکٹر لاہور کیمپس میاں جاوید،ڈائریکٹر تعلقات عامہ پروفیسر ڈاکٹر حسین احمد پراچہ،چیئرمین شعبہ تاریخ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر خاں ،معروف سماجی کارکن راؤ ظفر،راؤ عبدالقادر نے شرکت کی اور عامر جمیل راؤ کو زندگی کے نئے سفر پر خصوصی مبارکباد اور دعائیں دیں۔

سرگودھا(جاویدملک) یونیورسٹی آف سرگودھانے ایم اے تاریخ پارٹ ون کے پہلے سالانہ امتحان (2012ء) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ستمبر2012ء میں منعقد ہونے والے اس امتحان میں کُل1478امیدواروں نے حصہ لیاجس میں849امیدوار کامیاب اور628ناکام ہوئے۔یوں کامیابی کا تناسب57.48 فیصد رہا۔

No comments:

Post a Comment