Tuesday, April 10, 2012

sargodha news pic


سرگودہا (الجلال نیوز) کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی نے کہا ہے کہ سرگودہا ڈویژن میں رواں مالی سال کے اختتام تک سات نئے ڈگری کالجز میں کلاسیں شروع ہو جائیں گی ۔ جس سے خواتین کے لیے انکے گھروں کے قریب اعلی تعلیم کی بہتر سہولتیں حاصل ہو جائیں گی ۔ انہوں نے یہ بات آج گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک سرگودہا کے سالانہ جلسہ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں پرنسپل کالج شاہدہ طاہر ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لیاقت غفور پراچہ ، کالج فیکلٹی ممبران اور طالبات نے شرکت کی ۔کمشنر نے خواتین کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عورت کا تعلیم یافتہ ہونا پورے گھر میں تعلیمی انقلاب پیدا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ تعلیم مکمل کرنیکے بعد گھر بیٹھنے کے بجائے ملک و قوم کے  لیے اپنی صلاحیتوں اور خدمات کو ڈلیور کرنے پر بھی توجہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین مردوںکے ساتھ ساتھ ہر شعبہ زندگی بشمول سی ایس ایس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں بھر پور حصہ لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو سوشل پریشر میں آنے کی بجائے حقائق کا سامناکرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرناچاہیے ۔ انہوں مزید کہا کہ ملک کے 80فیصد سرکاری تعلیمی اداروں سے نوجوان نسل مستفید ہو رہی ہے صرف 20فیصد لوگ ہی پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے اخراجات برداشت کرتے ہیں ۔ انہوں نے طالبات کو محنت اور لگن کے ساتھ حصول علم کے لیے کوشش جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا کہ کسی بھی شعبہ میںمحنت اور میرٹ کو نظر انداز نہیںکیا جاسکتا۔ میرٹ اپنی جگہ خود ہی بناتاہے ۔ انہوںنے کہا کہ قوم کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے ۔قبل ازیںکمشنر نے ایف ایس سی اور ایم اے تک نمایاںپوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میںانعامات تقسیم کئے ۔ جن طالبا ت کو انعامات دیے گئے ان میں ایف اے /ایف ایس سی009-11میں انعم جاوید، نادیہ حسین، طیبہ قاسم،نائلہ ، فائزہ حنیف ،سیدہ خلیل ،حافظہ نمرہ مقصود ،انعم رفیق ، ثوبیہ فیاض ،ثمرین،ثاہرادریس ، طاہرلیاقت ، شکیلہ ،شاہدہ پروین ،سدرہ اقبال،مریم فاطمہ ،سحرش ، امینہ اظہر ، محوش ، مریم احمد، ام رباب ، اقر ا ، مریم انتظار ، عروصہ منیر ، عائشہ صدیقہ ، فرزانہ نورین،ندرت فاطمہ ،ربعیہ شاہ ،ربعیہ  سعید،انعم،عائشہ ظہیر،فرزانہ نصراللہ ، عاصمہ الطاف ، شمائلہ خلیل ، حناء تبسم ، عنبرین عابد ،اورکائنات ظفر شامل ہیں۔اسی طرح بی اے /بی ایس سی 2009-11میں جن طالبات کو انعام دیا گیا ان میں ثمیرہ ممتاز، زکیہ بتول ، صدف حیات ، الماس فاطمہ ، صدف ممتاز۔ ماریہ مجاہد ، فرا یاسمین ، صائمہ یاسمین ، انعم افتخار، کرن اصفر ، سعدیہ سحر ، انعم یامین ،عنبرین ، نوشین نواز ، سدرہ عباس ، سدرہ اقبال ،نایال زائد ہ ، طیبہ شفقت ، ارم رحمان،ثناء منیر ،افرا علی ، سیماںسحر ، ریما ایمان ، مصباح راجہ ، سدرہ رحمان ، انعم اسرار کشور شاہین، زنیرہ مسرت ، اور قرت العین ، شامل ہیں ۔ایم اے اسلامیات 2009-11میں اقرا محمود ، توقیر فاطمہ ،محوش اور فردوس جمشیدشامل ہیں ۔ ایف ایس سی010-12میں ظل اقصی ، صباء ، ثناء شاہین ، حامدہ مختار ،تحرین کوثر ، اقرا الطاف ، انعم ایوب ،عروشہ جاوید ،ثمرین تبسم، اقصی زبیر ، ثمینہ ناصر ، تحریم جاوید،زینب شریف ، رضوانہ کرن ،مائراعثمان، کرن ظہیر ، رباب سلطان ، کنزا یونس ، سدرہ ،مطیہ جہان ، اقرا سلیم ، ردا اکبر ، کائنات، سونیاسعید ، حافظہ ربعیہ اختر ، حافظہ مریم طارق اور حافظہ اقر ا محمود شامل ہیں۔






No comments:

Post a Comment