2منشیات فروش بھائی گرفتار، 7 کلو چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ7.04.12 بوقت 07:40بجے صبح مخبر نے پولیس تھانہ جھال چکیاں کو اطلاع دی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش اکبر حیات موٹر سائیکل ہنڈا نمبری954/MIL پر چک5 شمالی کی طرف سے آرہا ہے اگر فوری ناکہ بندی کی جائے تو مذکورہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی جاسکتی ہی۔ جس پر تھانہ جھال چکیاں کے سب انسپکٹر محمد اقبال نے معہ نفری بحد رقبہ چک6 شمالی ناکہ بندی کی اور مخبر کی اطلاع پر ملزم اکبر حیات پٹھان ولد بروہی خان سکنہ چک 65شمالی کو قابو کر کے چیک کیا اور ملزم کی جامہ تلاشی پر اس کے قبضہ سے 4 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر65/12 تھانہ جھال چکیاں درج کروایا۔ مزید برآں دوران تفتیش ملزم اکبر حیات کے انکشاف پر اس کے چھوٹے بھائی انور حیات کو چک5 شمالی سے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چرس وزنی کلو گرام برآمد کرلی۔ جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر66/12 تھانہ جھال چکیاں درج ہوا۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے ۔
پی۔ آر۔ او ،
دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا
فون نمبر:۔ 048-9230335-36 Ext(26)
موبائل:۔ 0336-7516643
فیکس نمبر:۔ 048-9230334
ای میل:۔ pro.sargodha.police@gmail.com
No comments:
Post a Comment