سرگودھا (جاویدملک) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری شیر علی ( ایم این اے ) کے حکم پر قاضی توصیف اعوان کو صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سرگودہا ڈویژن کے منصب سے فوری ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ ملک محمد علی ٹوانہ سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کو صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سرگودہا ڈویژن کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے اور ساتھ ہی رائے شاہنواز کھرل صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی سرگودہا کو جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب جبکہ ملک حسنین عزیز اعوان کو ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے عہدہ پر نامزد کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ احکامات کاشف رندھاوا جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب نے اپنے حالیہ دورہ سرگودہا کے موقع پر جاری کئے تھے۔
No comments:
Post a Comment