Friday, January 27, 2012

روٹر ی ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر پرویز ا حسن خان نے کہاہے کہ

پریس ریلیز
سرگودہا (          )روٹر ی ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر پرویز ا حسن خان نے کہاہے کہ روٹری کلب دنیا بھر میں غربت اور بیماری کے خلاف جہاد کے علاوہ تعلیم  اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے سیاست ' مذہب ' ذات پات اور رنگ ونسل کے امتیاز سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کر رہی ہے ۔ انہوںنے یہ بات گذشتہ روز روٹری کلب سرگودہا کی طرف سے اپنے  اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈسٹرکٹ گورنر نے کہاکہ روٹری کلب سرگودہا کی طرف سے ریموٹ ایریا میں غریب اور بے سہارا بچوں کیلئے تعلیمی اداروں کا قیام ملک سے ناخواندگی کے خلاف اقدامات اور شہر کے مختلف حصوں میں پینے کے صاف پانی کے پلانٹس سے عام شہریوں کیلئے سہولیات بہم پہنچانے کی طرف اہم پیش رفت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان اقدامات کے علاوہ روٹری دنیا بھر میں پولیو کے خلاف مہم میں پیش پیش ہے ۔ جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں سوائے چار ممالک کے پولیو کا خاتمہ ہو چکاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ روٹری اب تک پولیو کے خاتمہ کی مہم میں 1.6 بلین روپے خرچ کر چکی ہے اور 2015 تک پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے ورنہ بیرونی ممالک سے ہمارے رابطے کٹ سکتے ہیں جبکہ اس مہلک بیماری کے خاتمے میں ہر شہری کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ روٹری کلب نے سیلاب کے متاثرین کی بحالی میں  بھی نمایاں کردار ادا کیا ۔ انہوں نے روٹری کے چار ٹرڈ ممبران احسان اللہ خان او رعبدالرشید وائیں کی شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ قبل ازیں صدر روٹری کلب سرگودہا محمد اشرف طور' اسسٹنٹ گورنر محمد عمرخان ' فیصل رزاق خواجہ ' جنرل سیکرٹری قمر الحسن عثمانی ' حشام اللہ ' مختار احمد مرزا اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے روٹری کی خدمات پر مفصل روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ گورنر نے کلب کے لئے ممبران کو پن لگائیں ۔ تقریب میںصدر چیمبر آف کامرس مظہر احمد ملک ' صدر انجمن تاجران ' خواجہ  احمد حنیف ' میاںعبدالجبار ' رضوانہ اللہ ثنائی ' ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ' میاں طارق یعقوب ' چیئرمین تعلیمی بورڈ سرگودہا ' ڈاکٹر بشیر احمد ' ڈسٹرکٹ گورنر روٹری کلب فیصل آباد محمود خان 'عبدالرشید وائیں ' کرنل صادق حسین احسان اللہ خان ' میجر نثار احمد خان ' مرزا ظفر اقبال 'محمد رمضان نیازی ' طارق محمود چیمہ ' مرزا اختر اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ گورنر نے نیو سیٹلائٹ ٹاٶن میںروٹری کلب کے زیر اہتمام ڈسپنسری کامعائنہ کیا اور کڑانہ بار سکول ' آئی ایل ایم کالج اور لاجکس کالج کے تقریبات میں شرکت کے علاوہ شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا ۔


--
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com
http://sargodhatv.blogspot.com/
http://bhalwalnews.blogspot.com
http://urduartical.blogspot.com <

 


News Zobia Rubab Malik Women MPA 26.1.2012



Wednesday, January 25, 2012

ایلیٹ فورس سرگودہا کی سرپرائز انسپکشن۔فورس کی تربیت

سرگودھا پولیس 25جنوری 2012ء
پریس ریلیز6
ایلیٹ فورس سرگودہا کی سرپرائز انسپکشن۔فورس کی تربیت ، مشقوں کا جائزہ ، ڈی پی او نے خود جسمانی مشقوں میں حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمد رضوان ڈی پی او سرگودہا نے آج مورخہ5 جنوری بوقت 7 بجے صبح پولیس لائن میں ایلیٹ فورس کا اچانک معائنہ کیا ۔ ڈی پی او سرگودہا نے جوانوں کی تربیت اور مشقوں کا جائزہ لیا اور خود ان مشقوں میں شمولیت کی اس موقع پر ڈی پی او سرگودہا نے ایلیٹ فورس کے جوانوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایلیٹ فورس پنجاب کی بہترین فورس ہے ۔ اس فورس کے قیام سے پنجاب پولیس کی کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہو ا ہی۔ ڈی پی او سرگودہا نے ایلیٹ فورس کے ڈسپلن کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایلیٹ فورس کے افسران و جوان اسی طرح اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈیوٹی انتہائی خوش اسلوبی ، محنت ، لگن اور ایمانداری سے سرانجام دیتے رہیں گی۔ ایلیٹ فورس کے افسران اور جوانوں نے ڈی پی او کی ہدایات کا جواب نعروں میں دیا۔ اس موقع پر ASP/UT محمد اقبال خان اور انچارج ایلیٹ سب انسپکٹر ساجد علی بھی ہمراہ تھی۔

(عاصمہ کرن سونیا)
پی۔ آر۔ او ، دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا
فون نمبر:۔ 048-9230335-36 Ext(26)
موبائل:۔ 0336-7516643
فیکس نمبر:۔ 048-9230334
ای میل:۔ pro.sargodha.police@gmail.com




sargodha news and pic set


سرگودھا(بیورورپورٹ) تین اوباش نوجوانوں نے شادی شدہ خاتون سمیت دو خواتین کو اغواء کرلیا گیا بتایا گیاہے کہ چک7شمالی کے غلام عباس کی ہمشیراں شاہدہ بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ذوالفقار، منیر وغیرہ گھر میں گھس آئے اور اسے زنا کی خاطر اغواء کرلیا۔ اسی طرح منڈی بہائو الدین کے رہائشی محمد شعیب کی بیوی کو انتظار نے چک0جنوبی سے زنا کی خاطر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئی۔ تھانہ کینٹ اور کڑانہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) تشدد اور فائرنگ کرکے مختلف واقعات میں خاتون سمیت متعدد افراد کھائل کردیا ہی۔ بتایا گیاہے کہ چک5جنوبی میں عمر حیات کے بیٹے ثمر حیات کو آٹھ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ چک4شمالی میں شمیم اختر کے گھر احمد شیر، محمد آصف حیات داخل ہوئے اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زدوکوب کیا اور فرار ہوگئی۔ تھانہ لکسیاں کے علاقہ میں رقبہ کے تنازعہ پر نذر محمد کی بیوی شہناز بی بی کو احمد علی، ظفر اقبال، ناصر، مختار نے ڈنڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور جاتے ہوئی، اس کی اہلیہ کے کپڑے پھاڑ دیئی۔ چک0جنوبی میں رشتہ کے تنازعہ پر محمد نواز کو سہیل احمد، شہزاد احمد، محمد صفدر نے چک0کے قریب راستہ میں روک کر اسے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دی اور فرار ہوگئی۔ اسی طرح میانی کے علاقہ کے رہائشی تصورحیات کے گھر میں محمد یار، غلام رسول، محمد اکرم داخل ہوئے اور اس کے اہل خانہ کو مارنا پیٹنا شروع کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) کوٹمومن پولیس نے سات جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے بتایا گیاہے کہ مٹیلہ میں محمد ریاض وغیرہ سات کس افراد نے جو کہ تاش پر جواء کھیل رہے تھی، کہ تھانہ کوٹمومن پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا اور انکے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی اور چار موبائل فون برآمد کرلیئے تھانہ کوٹمومن پولیس نے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پیٹرول کی مصنوعات کی قیمتوں میںروپے فی لیٹر اضافے کی سمری تیار کرنے پر عوام کے اوپرپٹرول کا ڈرائون حملہ کرنے کی تیاری کی جارہی ہی، ملکی معیشت پہلے ہی تباہی کے دہانے پر ہی، پارلیمانی کمیٹی میں وفاقی وزیر پانی و بجلی نوید قمر کا یہ اعتراف کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو سالانہ1ارب روپے کا نقصان صارفین سے پورا کیا جارہا ہی، قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہی۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان نے صوبہ خیبر پختوانخواہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کے دورہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم و ترسیل اور چوری کی مدد میں سالانہ1ارب روپے کا نقصان اور اربوں روپے کے نادہندہ سرکاری و وفاقی صوبائی محکموں کو بوجھ بھی عام صارفین پر ڈالا جارہا ہی، اس کے علاوہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اور پارلیمامنٹ کا بڑھتا ہوا اسرو رسوخ بھی تقسیم کار کمپنیوں کو متاثر کررہا ہی۔ پارلیمنٹیریل کی براہ راست مداخلت جس میں ایس ڈی او اور ایکسیئن کی تعیناتی سے ادارہ تباہی کی طرف گامزن ہو جائیگا۔ وفاقی وزیر کا یہ بھی اعتراف کے مجموعی طور پر7ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہی، اسکو سفید ہاتھی بنا کر سفید پوش سمال ٹریڈرز کیلئے بہت بڑے نقصان کی بات ہی، جس کا براہ راست عوام پر بوجھ ڈالا جارہا ہی، ایسی صورتحال پیدا کی جارہی ہیں کہ ادارے کو مکمل طور پر نجکاری کی طرف لے جارہا ہے یہ لادینی قوتوں کی گہری سازش ہی، کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو تقسیم کرکے عوام کو اداروں سے لڑایا اور تباہ کیا جارہا ہی، جس سے توانائی کا بحران اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور عوام کے مطالبات اور عوام کی بات کو عام قصہ کہانی سمجھ کر درگزر کیا جارہا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) مسجد میں قابل اعتراض پمفلٹ تقسیم کرکے بھاگ جانیوالے افراد کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہی، بتایا گیاہے کہ جاوید کالونی کی جامع مسجد میں نماز عصر کے وقت ایک نامعلوم شخص آیا جس نے نماز کے بعد نمازیوں میں ایک پمفلٹ تقسیم جس میں خلیفہ چہارم حضرت علیؓ اور دیگر صحابہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیئے گئے تھی، لوگوں نے پمفلٹ تقسیم کرنیوالے شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ گیا جس پر پمفلٹ پر تحریر رحمت العالمین پبلشر فقیر سائیں غلام رسول کا نام درج تھا، اس کے خلاف اور اس کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ کینٹ پولیس نے صحابہ کرامؓ کے بارے میں مختلف الفاظ استعمال کرنے پر پولیس نے چک9شمالی کے رہائشی محمد سعید کی درخواست پر فقیر سائیں غلام رسول اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔
فوٹو ہمرا ہ ہے شکریہ
-
سرگودھا(بیورورپورٹ) انجمن تاجران بلاک نمبرگلی چوڑیاں والی کے سالانہ انتخابات 2012میں شاہین گروپ کے امیدواروں نے پھول گروپ کو بھاری اکثریت سے ہرا کر میدان مار لیا،حتمی نتائج کے مطابق منور عزیز صدر ،کاشف کمبوہ نائب صدر ،محمد ندیم شاد سیکرٹری جنرل جبکہ شیخ محمد شاہد فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے ،اس موقع پر کامیاب ہونیوالے شاہین گروپ کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اس موقع پر نو منتخب صدر منور عزیز اور جنرل سیکرٹری محمد ندیم شادنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ہر ممکن کوشش ہو گی کہ افہام تفہیم سے تاجر، قومی و شہری مفادات کو مد نظر رکھ کر مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کروں، جن تاجروں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اس پر میں ان کا شکر گزار ہوں ، مثبت سوچ اور مثبت ذہن تعمیر وترقی، فلاحی و رفاہی کاموں میں اخلاص کے ساتھ حصہ لینا ہمارا مشن ہے ،انجمن تاجران بلاک نمبرگلی چوڑیاں والی ایک غیر سیاسی جماعت ہے ہارنے والے تاجر بھی ہمارے بھائی ہیں انشاء اللہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گی۔تاجروں میں اتحاد و اتفاق کی فضاء کو فروغ دیا جائے گا،میرے دروازے دن رات کھلے ہیں ،اس موقع پر تاجر رہنمائوں اشرف بھولا،رحمت قریشی،خرم خان،محمد یاسین،ملک فاروق،شیخ محمد شاہد،شیخ محمد منور،محمد علی و دیگر نے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارک بادپیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گی۔اور تاجروں کی ترقی کیلئے اپنا کردرا ادا کرینگی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تین خطرناک اشتہاریوں سمیت آٹھ مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہی۔ بتایا گیاہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر محمد رضوان کی ہدایات پر ضلع بھر کی پولیس نے چھاپے مار کر ان افراد کو گرفتار کیا ہی۔ تھانہ کوٹمومن پولیس نے خلیل احمد اشتہاری کو گرفتار کرکے پسٹل تیس بور، دو گولیاں، تھانہ بھیرہ پولیس نے سیف اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بندوق بارہ بور، محمد ندیم کو گرفتار کرکے شراب0لیٹر ز، اربن ایریا پولیس نے بستی عسائیاں سے رضوان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ہیروئن65گرام، تھانہ کینٹ پولیس نے کوئین چوک سے بھولے کو گرفتار کرکے شراب0بوتل، اسی طرح تھانہ میلہ پولیس نے بھابھڑا کے علاقہ سے اشتہاری جاوید اقبال کو پناہ دینے والے غلام عباس نثر کو گرفتار کرلیا ہے اور انکے خلاف متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) محنت کش کو ہزاروں روپے مالیت سے فراڈیوں نے محروم کردیا بتایا گیاہے کہ اربن ایریا کے رہائشی ملک محمد خان کو محمد شریف، محمد اصغر، سلطان، عمران وغیرہ نے ایک سال قبل دی ہوئی بھینس واپس نہ کی تھانہ اربن ایریا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن گروپ کے ضلعی رہنماء ملک عمر حیات ٹوانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن گروپ قومی سلامتی کانشان ہی، نواز شریف نے اپنے خون پسینہ سے گلی محلوں تک مسلم لیگ ن گروپ کی پہنچان کروائی ہی۔ مسلم لیگ ن گروپ کے خلاف بولنے والے فصلی اور موسمی سیاستدان بہت جلد آئندہ الیکشن میں ہوا میں اڑ جائینگی۔ پاکستان تحریک انصاف جیسی کئی جماعتیں وجود میں آئیں اور پہلے الیکشنوں میں اپنا وجود کھو بیٹھی۔ نوازشریف اور انکی جماعت آج بھی اپنے کارکنوں کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی کی طرح اپنے وجود کو قائم رکھے ہوئے ہے ملک عمر حیات ٹوانہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں نوازشریف اور ان کی جماعت اکثریت سے کامیاب ہوگئی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء ملک عمر حیات ٹوانہ نے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا مسلم لیگ ن گروپ کے ساتھ ہے اور مرتے دم تک مسلم لیگ ن کا ساتھ دینگے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں حلقہ5اور پی پی9میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جس امیدوار کو ٹکٹ دے گی ان کی حمایت کرینگی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا میں انٹری ٹیسٹ کلاسسز کا اجرائ9جنوری سے ہورہا ہے جس کی رجسٹریشن5جنوری تک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم پروفیسر اصغر علی نے ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محنت اور کاوش ہمارا ایمان ہے طلبہ و طالبات کیلئے مستقبل کی راہیں متعین کرنے کیلئے طلبہ محنت اور تعلیم پر توجہ دیں وہ پنجاب گروپ آف کالجز سرگودھا میں انٹری ٹیسٹ کلاسسز کے اجراء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے انٹری ٹیسٹ کے انچارج پروفیسر سبط الحسن راجہ، پروفیسر زاہد محمود ظفر نے انٹری ٹیسٹ کے حوالہ سے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام انجینئرنگ یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز میں سب سے زیادہ طلبہ و طالبات کا تعلق پنجاب گروپ آف کالجز سے ہی، اس موقع پر سیمنار میں لوگوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کا اجلاس زیر صدارت شاہین احسان مغل منعقد ہوا جس میں حاجی محمد صادق چیمہ فنانس سیکرٹری آئرن شیٹ مرچنٹ کی ہمشیراں کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ مرحومہ ایک نیک اور دیندار عورت تھیں۔ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء کرے اظہار تعزیت کرنیوالوں میں شیخ نثار احمد، مرزا اسلام بیگ، محمد حارث، راشد منہاج، مرزا الیاس بیگ، محمد عمران و دیگر احباب شامل ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) تیسری سالانہ محفل عید میلاد النبیؐ کانفرنسفروری کو گولچوک کچہری بازار میں منعقد ہوگئی۔جس کی صدارت حاجی محمد عظمت الہی سیالوی، حاجی شفیق الرحمن صدر انجمن تاجران گولچوک، محترمہ حاجی اختر بٹ کرینگی۔ جبکہ خصوصی خطاب علامہ پیر مشتاق احمد شاہ الازہری کرینگی۔ حضرت علامہ وقار احمد عثمانی، علامہ عاشق حسین باروی کرینگی۔ جبکہ مہمان خصوصی پیر خواجہ الحاج امجد کریم شہزاد، حاجی محمد قاسم نقشبندی، میاں عبدالجبار، خان شہباز ہونگی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) انجمن شہریان رجسٹرڈ سرگودھا کا ایک ماہانہ اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں مہر امانت علی ایڈووکیٹ نے انجمن کی سابقہ کارروائی پڑھ کر سنائی جسے حاضرین نے توثیق کردی۔ اجلاس میں ملک محمد حیات نے ایک قرار داد پیش کی۔ قرارداد میں چوہدری انور علی چیمہ وفاقی وزیر پیداوار سے مطالبہ کیا گیا کہ سرگودھا میں خواتین یونیورسٹی اور انجینئرنگ کالج کے قیام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ جس کو فوری  طور پر عمل میں لایا جائی۔ قرارداد میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ چوہدری انور علی چیمہ وفاقی وزیر پیداوار کی سرگودھا کی ترقی اور تعمیر میں بہت بڑا کردار ہی۔ انہوں نے سرگودھا کی ترقی میں جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہی۔ سرگودھا کی عوام انور علی چیمہ وفاقی وزیر پیداوار کے احسان مند ہیں، اجلاس کی صدارت چوہدری عبدالحمید فرحت نے کی اجلاس میں مہر امانت علی ایڈووکیٹ، ملک محمد حیات بدرال، محمداسلم بٹ، گلزاراحمد راجپوت، عبدالغفور بھٹہ، منصور اسد پنوں، عبدالقدیر خان، منظور احمد مغل، سالک خان، رانا احمد رضا، محمدصدیق بھولا، وحید بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
Kسرگودھا(بیورورپورٹ) مطب حکیم ڈورہ کے انچارج علم الادویہ ایوارڈیافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انڈیا پرویز حکیم حبیب الرحمن ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیب جیسے مہنگے پھل کے بدر میں خدا تعالی نے گاجر جیسی سبزی کو پیدا کیا ہی، اس میں وہ تمام وٹامن موجود ہیں جو سیب میں ہیں اس میں فولاد کی ایک خاص مقدار ہمارے اندار سرخ ذرات کی پیدائش کاباعث بنتی ہے جگر کی کمزوری، یرقان اور ایسی خواتین جو کہ حاملہ ہوں اگر ان میں فولاد کی کمی پیدا ہوگئی ہو تو ایک سے دو گاجر کا روزانہ استمعال مفید ثابت ہوتا ہی، گاجر میں دیگر قدرتی منرلز ہمارے لئے کسی نعمت سے کم ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) محمدی بازارکے تاجر ممتاز ملک سے دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لیئی۔ بتایا گیاہے کہ نور کالونی کے رہائشی ممتاز ملک جو کہ محمدی بازار کا تاجر ہے بیوپاری کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم لے گھر سے نکلا کچھ ہی فاصلہ پر دو مسلح نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لیئے اور فرار ہوگئی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) رائو منان ڈائلسیز سنٹر کے صدر حاجی محمد اقبال (ہیرووالی) و نائب صدر میاں ارشاد احمد ارشد نے ڈائلسیز سنٹر سرگودھا کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر میں اس سال رائو منان ڈائلسیز سنٹر نے 31ہزار ڈائلسیز کا ہندسہ کراس کر لیا ہی۔ سال 2011ء میں 4371 مریضوں کے ڈائلسیز کئے گئے جس پر 41 لاکھ روپے خرچ ہوئے جو مختصر حضرات کے تعاون سے پورے کئے گئی۔ اس کے علاوہ انجمن نے ہسپتال کے دوسرے شعبوں کو سال 2011ء میں تین لاکھ 71 ہزار کی ادویات بھی فراہم کیں حالیہ سیلاب کے موقع پر رائو منان ڈائلسیز سنٹر انتظامیہ نے بدین' نواب شاہ اور اندرون سندھ کیمپوں میں اشیائے خوردونوش کے علاوہ 12 لاکھ روپے مالیت کی ادویات فراہم کیں۔ سنٹر کے صدر حاجی محمد اقبال (ہیرووالی) نے بتایا کہ ڈائلسیز مشینوں کی سروس آلات پر سال 2011 میں 9 لاکھ 60 ہزار روپے کے اخراجات کئے گئی۔ انتظامیہ نے تین مریضوں کے کڈنی ٹرانسپلانٹ میں بھی معاونت کیں۔ حاجی محمد ارشاد احمد ارشد نے بتایا کہ سنٹر انتظامیہ آئندہ بھی دکھی انسانیت کی خدمت کا عمل جاری رکھے گی۔ سنٹر کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائے گی تاکہ کڈنی فیلیئرز اور ان کی معاشی بدحال فیملیوں کو آسودگی فراہم کرتی رہے گی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پی ایم اے سرگودھا کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پی ایم اے سرگودھا مکمل طور پر پی ایم اے میانوالی کی حالیہ تحریک کی پر زور حمایت کرتی ہی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ' ڈاکٹر فواد حسین' ڈاکٹر محمد افضل وڑائچ و دیگر مقررین نے کہا کہ میانوالی کے ڈاکٹرز کے ساتھ ڈی سی او میانوالی کا رویہ انتہائی قابل مذمت ہی۔ اس معاملہ میں سرگودھا ڈویژن کے تمام ڈاکٹرز پی ایم اے میانوالی کے ساتھ ہیں۔ اس اجلاس میں متفقہ طور پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر پی ایم اے میانوالی کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو اس تحریک کو صرف سرگودھا ڈویژن میں ہی نہیں بلکہ پورے پنجاب میں پھیلا دیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف' چیف سیکرٹری پنجاب' ہیلتھ سیکرٹری پنجاب اور کمشنر سرگودھا ڈویژن سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس معاملہ کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اس سلجھانے کی کوشش کریں ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ' ڈاکٹر ہاشم عمران اور ڈاکٹر فواد حسین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ضلع سرگودھا میں پی آئی سی لاہور سے ادویات لینے والے مریضوں کی تعداد 674 ہے ۔ میڈیسن کے ری ایکشن سے لاہور میں اموات کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اس لئے انہوں نے تمام ان مریضوں سے درخواست کی جو پی آئی سی لاہور کی میڈیسن استعمال کر رہے ہیں کہ وہ فوراً ادویات بند کر دیں اور نزدیکی سرکاری ہسپتال سے ان کا نعمبدل حاصل کریں انہوں نے مزید کہا ابھی تک ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں کوئی بھی ایسا کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم ضروری ہے کہ ان متذکرہ بالا ادویات کا استعمال روک دیا جائی۔ ان رہنمائوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ محکمہ صحت میں جب بھی کوئی اس قسم کا واقعہ ہوتا ہے تو فوراً ڈاکٹرز کو ذمہ دار ٹھہرا دیا جاتا ہے حالانکہ ان میں سے اکثر واقعات سے ڈاکٹرز کا دور کا تعلق بھی نہیں ہوتا۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس واقع میں ملوث افراد کو منظر عام پر لایا جائے اور انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور ایسی ادویہ ساز کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا جائے جو پیسے کمانے کے چکر میں انسانی جانوں سے کھیل رہی ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) وفاقی سیکرٹری سلیمان بیشر نے کہا ہے کہ آج کا دور میڈیا کا دور ہے کہ اب کوئی چیز میڈیا سے پوشیدہ نہیں ہی، میڈیا کے مثبت کردار کی وجہ سے اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہی، انہوں نے ان خیالات کا اظہار جیمز اینڈ جیولری کے زیر انتظام منعقدہ نمائش کے موقع پر ایوارڈز دینے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے جس طرح مسائل کو اجاگر کیا ہے اس سے حکومت کو ان مسائل کو حل کرنے میں مدد مل رہی ہی، سلیمان بشیر نے کہا ہے کہ آج کا دور بہت تیز ہے اور مقابلہ سخت ہی، مقابلہ وہی جیتے گا جو اپنی پیشہ وارانہ فرائض کے انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پرائیویٹ سکول کے زیر انتظام طلبہ و طالبات نے صفائی واک کی اور مختلف بازاروں سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ صاف ستھرا ماحول ہی بہترین معاشرہ بنا سکتا ہی، واک کے شرکاء نے کہا کہ اگر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام بھی چھوٹے چھوٹے مسائل حل کرنے میں ان کا ہاتھ بٹائی، تو بہت سے مسائل خود ہی حل ہوسکتے ہیں۔ واک میں ثنائی سکول سسٹم کے بچوں اور بچیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) کچہری ریلوے پھاٹک پر برج کی تعمیر کے سلسلہ میں مشینری سرگودھاپہنچا شروع ہوگئی ہے اور ایک دو روز میں برج کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائیگا۔ اس برج کی تعمیر پر1کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیاہی، اس سے عوام کو شہر سے کینٹ کے علاقہ میں جانے میں آسانی ہوگئی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا شہر کے مختلف چراہوں میں ٹریفک سگنلز کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہی، اس سے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ حادثات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ ٹریفک سگنلز کلب چوک، رحمن پلازہ چوک، نوری گیٹ چوک، سیٹلائٹ ٹائون چوک، پرانہ بم چوک، پرانہ جی ٹی ایس اڈہ چوک سمیت دیگر اہم چراہوں پر سگنلز نصب کیئے جارہے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) آزاد روڈ کے سینئر نائب صدر ارشد قریشی نے کہا ہے کہ آزاد روڈ کو خوبصورت بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تاجروں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہی، ہماری بھی کوشش ہے کہ اس تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
سرگودہا(          )پنجاب سپورٹس فیسٹیول 2012 کے تحت تحصیل سرگودہا میں  یونین کونسل لیول پر 23 جنوری 2012 سے مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا آغاز کر دیاگیاہے ۔ پنجاب سپورٹس فیسٹیول 2012 کے سلسلہ میں سرگودہا میں کنوینرمحسن شاہ نواز رانجھا ہیں۔ یونین کونسل لیو ل پر ٹورنامنٹس کی اوپنگ کے مہمان خصوصی عبدالرزاق ڈھلوں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے تھے ۔ جنہوں نے باقاعدہ سو میٹر ریس لگا کر چیف منسٹر سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کیا ۔ کنوینر ڈسٹرکٹ سپورٹس کونسل سرگودہا محسن شاہ نواز رانجھا نے لیاقت علی خان ' فیصل فاروق چیمہ ' چوہدری حامد حمید کو تحصیل لیول ودیگر سپورٹس پروگراموں کیلئے کوارڈی نیٹر مقر ر کیاہے ۔ اس ٹورنامنٹ کو تحصیل سپورٹس آفیسر سرگودہا صائمہ منظور آرگنائز کر رہی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودہا تشکر اقبال خان اور راناحماداقبال ڈویژنل سپورٹس آفیسر سرگودہا بھی ضلع اور ڈویژن بھر میں ٹورنامنٹس کی  نگرانی کر رہے ہیں ۔ یونین لیول پر 36 یونین کونسلز سے  310 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
سرگودہا (       ) ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ شہر یار سلطان نے تحصیل میونسپل اتھارٹی کے چیف آفیسر باٶ جہانگیر کی سرگودہا شہر میں صحت وصفائی کی شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ باٶ جہانگیر ایک محنتی ' دیانتدار اور فرض شناس آفیسر ہیں جو اپنی ذمہ داریوں کو کماحقہ انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں او راپنے فرائض سے مخلص ہو کر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ دریں اثنا انجمن اہل بیت نے چہلم کے جلوس کے راستوں کی بہترین  صفائی پر باٶ جہانگیر کی کاوشوں او رپیشہ وارانہ صلاحیتوں کااعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیاہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے راہنما چوہدری حامد حمید نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کی سرگودہا آمد پر شہر کو خوبصورت بنانے اور صفائی کے اعلیٰ انتظام پر باٶجہانگیر کی خدمات کو سراہا ہے ۔
      
F سرگودھا (  )عالمی شہرت یافتہ پاکستانی طالبہ ارفع کریم کے والد امجد کریم رندھاوا نے کہا ہے کہ میری بیٹی نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے اہل وطن کا نام روشن کر دیا ہی۔ نوجوان نسل کو اس کی تقلید کرنی چاہیی۔ہمارے نوجوان زرخیز صلاحیتو ں کے مالک ہیں ۔ جن سے ستفادہ کی ضرورت ہے ۔ زندگی مختصر ہے ۔اس میں کچھ نہ کچھ مقید کرنا چاہیے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سن رائز پاکستان کے زیر اہتمام ارفع کریم کی یاد میں منعقد خصوصی ریڈیو پروگرام میں انٹر ویو دیتے ہوئے کی ۔ اس موقع پر چوہدری مختار ، زبیر خالد ، ڈاکٹر ھارون الرشید تبسم ، شاہد نذیر ایڈووکیٹ ،ملک عر فان ، قاسم علی ، رانیہ ، سعدیہ ، محمد بشیر ، رائو اسلم فراز ، میاں عبدلرشید ، محمد نعیم کپور بھی موجود تھی۔امجد کریم رندھاوا نے مزید کہا کہ ہم اپنی اسلامی ثقافت سے دور بھاگ رہے ہیں۔مطالعہ کا شوق ناپید ہی۔بچوں میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنا چاہیے ۔پاکستان کی ترقی کے لیے زندگی کے تمام مکتبہ فکر کو انفرادی طور پر اپنے اپنے شعبہ میں جذبہ حب الوطنی کا مظاہر ہ کرنا چاہیے ۔پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ھارون الرشید تبسم نے کہا کہ ارفع کریم نے گفتار کے بجائے کردار کا مظاہرہ کرنا چاہیے مسلسل دریافت سے کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔نوجوانوں کو ارفع کریم کے نقش قدم پر چلنا چاہیے ۔ ہمارا آنے والا کل آج سے بہتر ہونا چاہیے ۔آن لائن کے ذریعے امجد اسلام امجد ، اصغر ندیم سید ، شہزاد رفیق ، پروفیسر ریاض احمد شاد ، بینش فاطمہ ، عظمی نور اور کئی طلباء و طالبات نے ارفع کریم کی بے مثال کامیابیوں پر اہل وطن کو مبارک باد دی ۔ ارفع کریم کی پور ٹریٹ کے سامنے شمعیں روشن کر کے ایصال ثواب کی دعا کی گئی ۔ متعدد سامعین نے سن رائز پاکستان کے اس عظیم کارنامہ پر مبارک باد دی ۔ کالز کے ذریعہ کہا گیا کہ ہر پاکستانی کو اس عظیم بیٹی کے لیے دعا گو رہنا چاہیی۔
 

 

Tuesday, January 24, 2012

Thursday, January 19, 2012

News Pic Bhalwalبچے سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم 24گھنٹے بعد ہی گرفتار،

بھلوال۔۔۔۔ بچے سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم 24گھنٹے بعد ہی
گرفتار، ملزم زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے بعد بچے کا مدرسہ میں ہم
جماعت ہی۔ ملزم قاسم اعجاز ولد اعجاز نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتول وقاص
میر ا ہم جماعت تھا اور میری کافی عرصہ سے اس پر بری نظر تھی۔ گزشتہ روز
مجھے وہ مدرسہ میں اکیلا مل گیا جس پر میں نے موقع پا کر اس سے بدفعلی کی
جس پر اس نے گھر بتانے کی دھمکی دی ۔جس کے بعد میں نے اس کو اسی کے مفلر
سے گلا گھونٹ کر مار دیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی فضل گجرنے صحافیوں سے
ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کی حرکات و سکنات کی وجہ سے ہمیں اس پر
شک ہو ا اور جب اس کو گرفتار کیا گیا تو دوران تفتیش اس نے قتل کا اقرار
کر لیا۔ شہرکے سماجی و سیاسی حلقوں نے ایس ایچ او اور پولیس کی فوری
کاروائی کو سراہا ۔
19جنوری012ء رضوان احمد ساگ

Wednesday, January 18, 2012

News Pic sargodha


News Nawaz sharif at sargodha

سرگودہا (رضوان احمد ساگرسے )پاکستان مسلم لیگ کے قائد محمد نواز شریف نے کہاہے آمر نے پاکستان کے دس سال ضائع نہ کیئے ہوتے توآج یہ ملک ایشن ٹائیگر بن چکاہوتا او رظالموں نے اسے ایشن ٹائیگر نہ بنانے میں اپنا کردار ادا کر کے عوام کو مایوس کیا۔ وہ آج مسلم لیگ (ن)کے دیرینہ ساتھی چوہدری عبدالحمید مرحوم کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر ا عظم بننا آسان نہیں اس راہ میں مشکل کے پہاڑ کھڑے کر دیئے جاتے ہیں ۔جن محب وطن لیڈروں کے جذبے جوان اوروہ سیاست کو عبادت سمجھ کر فرض انجام دیں انہیںایسے پہاڑ گرانے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان سے ملکر ملک کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کریںگے ۔ محمد نواز شریف نے کہاکہ ہمارے دور حکومت میں پاکستان کا گروتھ ریٹ 8 فیصد تھااور آج چائینہ کا بھی گروتھ ریٹ دس فیصد  ہے اگر ملک میں جمہوری نظام قائم رہتا تو آج پاکستان ایشن ٹائیگر بن چکا ہوتا ۔ انہوں نے کہاکہ آمرانہ دور حکومت نے ملکی معیشت کو مفلوج اور ترقی کو محدو دکر کے رکھ دیاہے ۔ اگر جمہوریت کا تسلسل قائم رہتا تو پاکستان کے طول وعرض میں آج موٹر وے کا جال بچھا ہوتا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں موقع ملا تو پاکستان کو اقتصادی اور دفاعی میدان میں ناقابل تسخیر بنا دیںگے ۔قبل ازیں سرگودہا آمد پر انہیں ایک بڑے جلوس کی شکل میں چوہدری عبدالحمید مرحوم کے گھر تک لایاگیا ۔ جلوس کی قیادت مسلم لیگ کے مقامی راہنما بیرسٹر محسن شا ہنوار رانجھا کر رہے تھے ۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن  لیڈر نثار علی ' سینئر مشیر وزیر  اعلیٰ پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ ' مشیر وزیر اعلیٰ ذکیہ شاہنواز ' ایم این اے سردار شفقت بلوچ ' مسلم لیگی راہنما چوہدری شاہنواز رانجھا ' بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا' نذیر احمد سوبھی' طیبہ ضمیر قریشی ' عبدالرزاق ڈھلوں او ردیگر مسلم لیگی راہنما اور قائدین بھی ساتھ تھے ۔ سیال موڑ انٹر چینج سے سرگودہا تک 45 کلو میٹر کے راستہ میں جگہ جگہ قائد مسلم لیگ محمدنواز شریف کا والہانہ اور فقیدالمثال استقبال کیاگیا ۔ جلوس میں پانچ چھ سو کاریں اور موٹر سائیکل شریک تھے جنہوںنے قائد جمہوریت نواز شریف او رشہباز شریف کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے او رمسلم لیگ کی قیادت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیاگیا ۔ جلوس کے شرکاء نے جگہ جگہ اپنے قائد پر پھلوں کی پتیاں نچھاور کیںاورنعرے لگائے ۔دریں اثنا محمد نواز شریف تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ مفتی محمد طفیل گوئندی ایڈووکیٹ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے ۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرحوم سچے پاکستانی او رکھرے مسلم لیگی تھے ۔ پاکستان مسلم لیگی کے استحکام کیلئے ان کی خدمات ناقابل فرموش ہیں ۔ انہوں نے کارکنوں کو مرحوم کے نقش قدم پر چلنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر مرحوم کے بھائی غلام عباس گوئندی ' پروفیسر ہارون الرشید تبسم ' نصیر احمد چیمہ ' مرزا رفیق احمد ایڈووکیٹ ' چوہدری حامد حمید ' عبدالرزق ڈھلوں ' شاہنواز رانجھا ' طیبہ ضمیر او ردیگر معززین موجود تھے ۔ میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ تحریک پاکستا ن میں مفتی طفیل گوئندی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ہارون الرشید تبسم نے میاں نواز شریف کو بتایاکہ مرحوم تحریک پاکستان کی چلتی پھرتی تصویر تھے ۔ وہ نظریہ پاکستان کے مبلغ اور استحکام کے داعی تھے ۔ انہیں فرموش کرنا خود فرموشی ہے ۔ دیگر احباب نے محمدنواز شریف کو مفتی طفیل گوئندی کی خدمات سے آگاہ کیا ۔ 
سرگودہا (      )مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ ذکیہ شاہنواز نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار ناقابل فرموش ہے ۔ حکومت خواتین کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔ سوشل ویلفیئر کے ادارے نادار او ربے سہارا خواتین او ربچیوں کی فلاح وبہبود میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے کاشانہ ' دارالامان ' دارالفلاح ' چلڈرین ہوم اور صنعت زار کادورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس  موقع پر ان کے ہمراہ ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ناصر محمود چیمہ ' ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر افتخار احمد چیمہ ' سپرنٹنڈنٹ ثوبیہ لطیف ' غلام صغریٰ ' سعدیہ نصیر او ردیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ ذکیہ شاہنواز نے سوشل ویلفیئر کے اداروں کی عمارات کی مرمت اور دیکھ بھال کی ضرور ت پر زور دیا او رمتعلقہ حکام کو ہد ایت کی کہ خواتین اور بچے بچیوں کی صحت ' رہائش اور کھانے پینے کا خاص خیال رکھا جائے ۔ اس  موقع پر خواتین او ربچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے او رپودے بھی لگائے گئے ۔
سرگودھا ( )انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس گاہ نارتھ زون 2011کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سرگودھا میں منعقد ہوئی جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ مینجر نوشابہ سرگودھا محمد یار نے کیا تقریب کا باقائدہ آغاز پروفیسر قاری مشتاق انور کی تلاوت او ر نعت خوانی سے ہو ا بعد ازاں ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیااو ر تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹورنا منٹ کے قوائد و ضوابط اور سپورٹس میں سپرٹ قائم رکھنے کا حلف دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد یار نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور ہمیں اپنے ہیروز پر فخر ہی۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لیے کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کے لیے ہمیں جہادی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صحت مند جسم کے لیے کھیل نہایت ضروری ہے جس کے لیے ہم اپنے ہاکی آفشلز کے انتہائی ممنوں ہیں کہ انہوں نے سرگودھا میں ان کھیلوں کے انعقاد کے سلسلہ میں ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ ہم اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔بعد ازاں ھاکی اور فٹ بال کے مینجر سٹیڈیم کمپنی باغ سرگودھا میں منعقد ہوئے ۔ ھاکی کا میچ راولپنڈی اور اٹک جب کہ فٹ بال بھکر اور سرگودھا کے درمیان ہو ا جسکا افتتاح سابق سرگودھا مسلم لیگی رہنما چوہدری حامد حمید نے کیا۔ قبل ازیں راولپنڈی اور اٹک کے درمیان کھیلے جانے والے ھاکی کے افتتاحی میچ راولپنڈی نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی جب کہ دوسرے میچ میں فیصل آباد نے جھنگ کو شکست دی ۔  
سرگودھا( )ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سرگودھا ڈاکٹر مہر محمد شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد حبیب احمد خان ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سرگودھا کی خصوصی ہدایت پر دودھ میں ملاوٹ کے رجحان کے خاتمے کے لیے ضلع کے ڈپٹی دسٹرکٹ آفیسر ز ہیلتھ صاحبان اور ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر سرگودھا کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے ۔ تحصیل سرگودھا سے 23عدد ، تحصیل بھلوال سے 23عدع ، کوٹ مومن سے 9عدد، سلانوالی سے 14عددنمونہ جات ، سائیوال سے 9عدد نمونہ جات اور شاہ پور سے 15عدد نمونہ جات حاصل کئے گئے جو کہ برئے تجزیہ فوڈ انالسٹ لیبارٹری ارسال کر دئیے ۔ نمونہ جات کی وصولی پر فیل شدہ نمونہ جات کے مالکان کے خلا ف سخت قانونی کا روائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ دودھ میں ملاوٹ کے دھندے میں ملوث ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف مستقبل میں بھی مہم جاری رہے گی ۔ تاکہ عوام کی شکایت کا ازالہ ہو سکی۔
سرگودہا(          )کنٹرولر امتحانات نے بتایاہے کہ سرگودہا بورڈ میںامتحان میٹرک سالانہ نہم ودہم 201 میں شمولیت کیلئے امیدواروں کی طرف سے چھ جنوری 2012 تک موصولہ داخلہ فارمز کی تعداد 142751 تھی پندرہ جنوری تک مزید 9344 داخلہ فارمز موصول ہوئے اور اب کل 152095 موصول ہو چکے ہیں جبکہ سولہ جنوری تک ڈبل فیس کے ساتھ فارم وصولی کی آخری تاریخ مقرر ہے ۔ گزشتہ سال امتحان میٹرک سالانہ 2011 میں کل تعداد امیدواران تقریبا 152000 تھی اس سال سولہ جنوری تک ڈبل فیس جبکہ 25 جنوری تک تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول ہونگے ۔ داخلہ فارموں کی وصولی کا شیڈول جاری ہے اور یقینا اس سال سابقہ سال سے زائد امیدواران نہم ودہم کے امتحان میں شامل ہونے کی توقع ہے ۔واضح کیاجاتاہے کہ اب تک کسی بھی سکول یا طالب علم نے داخلہ فارمز کے حصول او رجمع کروانے کے ضمن میں کوئی شکایت دفتر سے نہ کی ہے ۔
سرگودہا (         )سیکرٹری تعلیمی بورڈ سرگودہا نے بتایاہے کہ حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق تعلیمی نظام کو بہتراور شفاف بنانے کیلئے انٹرمیڈیٹ (سالانہ ) 2012 (پارٹ ون ' ٹو کمپوزٹ )  میںشمولیت کے لئے فارم '' ب '' چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی ) کی فراہمی کو لازمی قرار دیاگیاہے ۔ لہذا متعلقین ہر صورت میں اپنے فارم ''ب ''فوری طورپر مکمل کر لیں تاکہ متذکرہ امتحان کے داخلہ فارم پرکرتے وقت متعلقہ کام میں فارم '' ب'' نمبر کااندراج مکمل کیاجاسکے ۔ 
سرگودھا( )تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ سید سجاد حسین شاہ مرحوم کی صاحبزادی ، ایڈمن آفیسر یونیورسٹی آف سرگودھا سید عابدہ حسین شاہ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں ۔مرحومہ کی عمر 39سال تھی انہیں دل کا دورہ بڑا جو جان لیو ا ثابت ہو ا ۔ نمازہ جنازہ گزشتہ روز دن 11بجے چیمہ کالونی پارک میں ادا کی گئی ۔ بعد ازاں بڑے قبرستان میں سپرد خاک کر دی گیا۔ جنازے میں معزین علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مرحومہ کی رسم قل آج صبح 9بجے چیمہ کالونی پارک میں ادا کی جائے گی ۔
-
سرگودہا( ) پٹرولنگ پولیس سرگودھا 1387کلومیٹرز کے ایریا کو محفوظ بناتی ہی۔ 2011میں 191مقدمات درج کرائے گئے  جن میں سے 15174افراد کو مختلف نوعیت کی مد دفراہم کی گئی ان خیالات کا اظہار SPپنجاب ہائی وے پٹرول لاہور سرگودھا ریجن حسن جمیل حیدر نے پٹرولنگ پولیس برائے سال 2011کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا انھوں نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن شاہراہوں پر 1387کلومیٹر کے ایریا کو محفوظ بناتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس نے سال 2011میں 191مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرائے جن میں سے 187ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان مقدمات میں سے 70لاپرواہی اور خطرناک انداز میں گاڑی چلانے پر 53ناجائز اسلحہ 25منشیات 14سرقہ اور 29 دیگر جرائم شامل ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ گذشتہ سال 15174افراد کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی۔ 37گم شدہ بچوں کو انکے ورثاء کے حوالے کیا جبکہ 361مختلف حادثات میں 675افراد کو ابتدائی مدد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال بھجوایا۔ بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف بھی مہم چلائی گئی جس میں 873 موٹر سائیکل ، 10 کاریں ، 03ہائی لکس ، 01ٹرالر، 10رکشی، 08 ٹرک قبضہ پولیس میں لیے گئی۔ ایس پی پٹرولنگ نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس عوام الناس کے تحفظ کے لیے ہروقت کوشاں ہے اس سال مزید بہتر اور موئثر انداز میں ڈیوٹی سرانجام دی جائے گی تاکہ عوام الناس اور پولیس کے درمیان خلاء کو پر کیا جاسکی۔ انہوں نے ہیلپ لائن 1124کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹے اس پر کال کرکے پورے پنجاب میں پٹرولنگ پولیس سے ہیلپ لی جاسکتی ہی۔ 
بھلوال (تحصیل رپو رٹر) بھلوال کے علاقہ پرانا بھلوال کارہائشی وقاص جس کی عمر 14سال تھی سکول کے بعد چار بجے گھر سے کھانا کھا کر دارالعلوم جامعہ  قران پڑھنے کے لیے ھیا لیکن واپس نہ آیا جس کی تلاش شروع کر دی لیکن کچھ علم نہ ہوااس کے بعد رات کو دارالعلوم جامعہ انچارج موکانا سعید نے درس میں ایک نعش دیکھی جس کے بعد  حاجی منیر کو بتایا اس کے بعد اہل علاوہ جمع ہو گئے جب شناخت کیا تو وہ نعش 14سال کے وقاص کی تھی جس کے گلہ میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا اور مقتول کی شلوار  نہ تھی اور ننگا تھا  نعش کو پوست مارٹم کے لیے سول ہسپتال لایا گیا توڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرمحمد علی نے پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار  جس پر ورثا نے ڈاکٹر محمد علی کے خلاف اجتجاج کیا جب اس سلسلہ میں ایم ، ایس ڈاکٹر غضنفر اللہ سے رابطہ کیا گیا تو اس نے اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا کہ ڈاکٹر محمد علی نے جو کیا ٹھیک کیاسٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا  
بھلوال (تحصیل رپو رٹر) حکمران عوام پر مز ید ظلم بند کر دیں پا کستان سے دیگر مما لک مخلص قیا دت کی بد ولت توانا ئی کے بحران کے با عث صنعتیں بند ہو چکی ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر جما عت اسلا می تحصیل بھلوال کے راہنما چو ہد ری میسر احمد گجر نے صحا فیو ں سے ایک ملا قا ت میں کیا انہو ں نے کہا کہ دیگر مما لک مخلص قیا دت کی بد ولت تر قی کر کے 100سال آگے نکل گئے حکمران مز ید عوام کو دھو کہ نہیں دے سکتے انہو ں نے مز ید کہا کہ پا کستان پیپلز پا رٹی جو ں جو ں اپنی حکو مت کی تکمیل کی جا نب جا رہی ہے عوام پر ان کی حکو مت کی جا نب سے ہو نے والے مظالم بھی بڑ ھتے جا رہے ہیں حکو مت نے عوام پر جگہ ٹیکس قائم کر کے انہیں دونو ں ہا تھو ں سے لو ٹنا شر وع کر رکھا ہے انہو ں نے مز ید کہا کہ جما عت اسلا می واحد جما عت ہے جو ملک کے ان کر پٹ حکمرانو ں کے خلا ف آواز بلند کر رہی ہے دیگر سیا سی جما عتیں صر ف نئے آنے والے الیکشن کی تیا ریو ں کیلئے جلسے جلو سو ں میں مصر وف ہیں جن سے ظا ہر ہو تا ہے کہ وہ اس گو رنمنٹ کے خلا ف نہ کچھ کر پا ئے تو عوام کیلئے کیا کر ینگے ۔
بھلوال (تحصیل رپو رٹر) حلقہ پی پی 28کیلئے بھر تھ خا ندان کی خد ما ت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر سید رضا شاہ ممبر تحصیل کو نسل و راہنما پا کستان مسلم لیگ (ن) نے نما ئند ہ سے ایک ملا قا ت کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر مختا ر احمد بھر تھ اپنے والد محترم مر حو م ڈاکٹر اعجا ز بھر تھ کے نقش قد م پر چلتے ہو ئے اور علا قہ کے تر قیا تی کا مو ں میں اپنی خا ندانی روایا ت کو بر قرار رکھتے ہو ئے بر سر پیکا ر ہیں حلقہ کے عوام پر انہو ں نے جو احسانا ت کیے ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں انہو ں نے مز ید کہا کہ آئند ہ آنے والے الیکشن میں عوام اس کو ووٹ دینگے جس نے حقیقی معنو ں میں ان کی خد مت اورعلا قا ئی تر قی میں اپنا حق ادا کیا فر ضی نعر ہ اور زبانی کلا می با تو ں سے کچھ نہ ہو گا اور عوام ان کے جا ل میں نہیں پھنسے گے ۔
بھلوال( تحصیل رپو رٹر) مقامی پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے سب ڈویثرنل صدرچوہدری خالد ظفر ڈال نے کہا کہ رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا جائے تاکہ ان سکولوں کے طلباوطالبات محکمانہ انتخابات سے محروم نہ رہ  جائے وہ گذشتہ روز  صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھیاس موقع پرمذکورہ ایسوسی ایشن  کے عہدیداران وممبران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران نے فٹنس سرئیفیکیٹ پر اعتراض لگا کراسے سرد خانہ میں ڈال دیا جاتا ہے حالانکہ یہ سرئیفیکیٹ محکمہ تعلیم کے منظور شدہ کنٹریکٹرز سے بنوائے گئے ہیں انہوں نے کہاڈی سی او سرگودہا سے مطالبہ کیا کہ وہ پرائیویٹ سکولز کے اس دیرنیہ مسئلہ کو حل کروائیں تاکہ بچوں کے مستقبل کو محفوظ کیا جاسکے  

sargodha news 18th jan 12

سرگودہا(بیورورپورٹ) سرگودہا پریس کلب کے میڈیا سنٹر کے انچارج فیصل رضا 'ڈاکٹر جاوید اقبال کے چچا ریٹائرڈ کیپٹن صاحب دین کے چھوٹے بھائی شرف الدین رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے جنہیں سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان نیو سیٹلائٹ ٹائون میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کی رسم قل آج ان کی رہائش گاہ اعوان چوک نیو سیٹلائٹ ٹائون میں صبح دس بجے ادا کی جائیگی ۔اس موقع پر سرگودہا پریس کلب کا تعزیتی اجلاس صدر اشرف ندیم کی زیر صدارت ہوا جس میں مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی گئی ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ کے قائد محمد نواز شریف نے کہاہے آمر نے پاکستان کے دس سال ضائع نہ کیئے ہوتے توآج یہ ملک ایشن ٹائیگر بن چکاہوتا او رظالموں نے اسے ایشن ٹائیگر نہ بنانے میں اپنا کردار ادا کر کے عوام کو مایوس کیا۔ وہ ضلعی صدر چوہدری شاہنواز رانجھا کے ہمراہ مسلم لیگ (ن)کے دیرینہ ساتھی چوہدری عبدالحمید مرحوم کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر رائو قادر رائے پوری نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کرائی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر ا عظم بننا آسان نہیں اس راہ میں مشکل کے پہاڑ کھڑے کر دیئے جاتے ہیں ۔جن محب وطن لیڈروں کے جذبے جوان اوروہ سیاست کو عبادت سمجھ کر فرض انجام دیں انہیںایسے پہاڑ گرانے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان سے ملکر ملک کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کریںگے ۔ محمد نواز شریف نے کہاکہ ہمارے دور حکومت میں پاکستان کا گروتھ ریٹ 8 فیصد تھااور آج چائینہ کا بھی گروتھ ریٹ دس فیصد  ہے اگر ملک میں جمہوری نظام قائم رہتا تو آج پاکستان ایشن ٹائیگر بن چکا ہوتا ۔ انہوں نے کہاکہ آمرانہ دور حکومت نے ملکی معیشت کو مفلوج اور ترقی کو محدو دکر کے رکھ دیاہے ۔ اگر جمہوریت کا تسلسل قائم رہتا تو پاکستان کے طول وعرض میں آج موٹر وے کا جال بچھا ہوتا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں موقع ملا تو پاکستان کو اقتصادی اور دفاعی میدان میں ناقابل تسخیر بنا دیںگے ۔قبل ازیں سرگودہا آمد پر انہیں ایک بڑے جلوس کی شکل میں چوہدری عبدالحمید مرحوم کے گھر تک لایاگیا بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے سینکڑو ں گاڑیوں کے ہمراہ قائد مسلم لیگ کا سیال چوک میں استقبال کیا اور گل پاشی کی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن  لیڈر نثار علی ' سینئر مشیر وزیر  اعلیٰ پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ ' مشیر وزیر اعلیٰ ذکیہ شاہنواز ' ایم این اے سردار شفقت بلوچ ' مسلم لیگی راہنما چوہدری شاہنواز رانجھا ' بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا' نذیر احمد سوبھی' طیبہ ضمیر قریشی 'گلشن شیرازی' عبدالرزاق ڈھلوں'سید جاوید حسنین شاہ 'سید گل محمد شاہ 'چوہدر ی مناظر علی رانجھا'قیصر ضیاء 'عمران گھمن 'رانا سرور'شیخ الطاف 'شیخ آصف ' او ردیگر مسلم لیگی راہنما اور قائدین بھی ساتھ تھے ۔ سیال موڑ انٹر چینج سے سرگودہا تک 45 کلو میٹر کے راستہ میں جگہ جگہ قائد مسلم لیگ محمدنوازاشریف کا والہانہ اور فقیدالمثال استقبال کیاگیا ۔ جلوس میں پانچ چھ سو کاریں اور موٹر سائیکل شریک تھے جنہوںنے قائد جمہوریت نواز شریف او رشہباز شریف کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے او رمسلم لیگ کی قیادت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیاگیا ۔ جلوس کے شرکاء نے جگہ جگہ اپنے قائد پر پھلوں کی پتیاں نچھاور کیںاورنعرے لگائے ۔دریں اثنا محمد نواز شریف تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ مفتی محمد طفیل گوئندی ایڈووکیٹ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے ۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرحوم سچے پاکستانی او رکھرے مسلم لیگی تھے ۔ پاکستان مسلم لیگی کے استحکام کیلئے ان کی خدمات ناقابل فرموش ہیں ۔ انہوں نے کارکنوں کو مرحوم کے نقش قدم پر چلنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر مرحوم کے بھائی غلام عباس گوئندی ' پروفیسر ہارون الرشید تبسم ' نصیر احمد چیمہ ' مرزا رفیق احمد ایڈووکیٹ ' چوہدری حامد حمید ' عبدالرزق ڈھلوں ' شاہنواز رانجھا ' طیبہ ضمیر او ردیگر معززین موجود تھے ۔ میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ تحریک پاکستا ن میں مفتی طفیل گوئندی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ہارون الرشید تبسم نے میاں نواز شریف کو بتایاکہ مرحوم تحریک پاکستان کی چلتی پھرتی تصویر تھے ۔ وہ نظریہ پاکستان کے مبلغ اور استحکام کے داعی تھے ۔ انہیں فرموش کرنا خود فرموشی ہے ۔ دیگر احباب نے نواز شریف کو مفتی طفیل گوئندی کی خدمات سے آگاہ کیا ۔ 
سرگودہا(بیورورپورٹ) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ ذکیہ شاہنواز نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار ناقابل فرموش ہے ۔ حکومت خواتین کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔ سوشل ویلفیئر کے ادارے نادار او ربے سہارا خواتین او ربچیوں کی فلاح وبہبود میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے کاشانہ ' دارالامان ' دارالفلاح ' چلڈرین ہوم اور صنعت زار کادورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس  موقع پر ان کے ہمراہ ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ناصر محمود چیمہ ' ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر افتخار احمد چیمہ ' سپرنٹنڈنٹ ثوبیہ لطیف ' غلام صغریٰ ' سعدیہ نصیر او ردیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ ذکیہ شاہنواز نے سوشل ویلفیئر کے اداروں کی عمارات کی مرمت اور دیکھ بھال کی ضرور ت پر زور دیا او رمتعلقہ حکام کو ہد ایت کی کہ خواتین اور بچے بچیوں کی صحت ' رہائش اور کھانے پینے کا خاص خیال رکھا جائے ۔ اس  موقع پر خواتین او ربچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے او رپودے بھی لگائے گئے ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس گاہ نارتھ زون 2011کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سرگودھا میں منعقد ہوئی جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ مینجر نوشابہ سرگودھا محمد یار نے کیا تقریب کا باقائدہ آغاز پروفیسر قاری مشتاق انور کی تلاوت او ر نعت خوانی سے ہو ا بعد ازاں ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیااو ر تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹورنا منٹ کے قوائد و ضوابط اور سپورٹس میں سپرٹ قائم رکھنے کا حلف دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد یار نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور ہمیں اپنے ہیروز پر فخر ہی۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لیے کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کے لیے ہمیں جہادی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صحت مند جسم کے لیے کھیل نہایت ضروری ہے جس کے لیے ہم اپنے ہاکی آفشلز کے انتہائی ممنوں ہیں کہ انہوں نے سرگودھا میں ان کھیلوں کے انعقاد کے سلسلہ میں ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ ہم اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔بعد ازاں ھاکی اور فٹ بال کے مینجر سٹیڈیم کمپنی باغ سرگودھا میں منعقد ہوئے ۔ ھاکی کا میچ راولپنڈی اور اٹک جب کہ فٹ بال بھکر اور سرگودھا کے درمیان ہو ا جسکا افتتاح سابق سرگودھا مسلم لیگی رہنما چوہدری حامد حمید نے کیا۔ قبل ازیں راولپنڈی اور اٹک کے درمیان کھیلے جانے والے ھاکی کے افتتاحی میچ راولپنڈی نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی جب کہ دوسرے میچ میں فیصل آباد نے جھنگ کو شکست دی ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سرگودھا ڈاکٹر مہر محمد شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد حبیب احمد خان ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سرگودھا کی خصوصی ہدایت پر دودھ میں ملاوٹ کے رجحان کے خاتمے کے لیے ضلع کے ڈپٹی دسٹرکٹ آفیسر ز ہیلتھ صاحبان اور ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر سرگودھا کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے ۔ تحصیل سرگودھا سے 23عدد ، تحصیل بھلوال سے 23عدع ، کوٹ مومن سے 9عدد، سلانوالی سے 14عددنمونہ جات ، سائیوال سے 9عدد نمونہ جات اور شاہ پور سے 15عدد نمونہ جات حاصل کئے گئے جو کہ برئے تجزیہ فوڈ انالسٹ لیبارٹری ارسال کر دئیے ۔ نمونہ جات کی وصولی پر فیل شدہ نمونہ جات کے مالکان کے خلا ف سخت قانونی کا روائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ دودھ میں ملاوٹ کے دھندے میں ملوث ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف مستقبل میں بھی مہم جاری رہے گی ۔ تاکہ عوام کی شکایت کا ازالہ ہو سکی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)کنٹرولر امتحانات نے بتایاہے کہ سرگودہا بورڈ میںامتحان میٹرک سالانہ نہم ودہم 201 میں شمولیت کیلئے امیدواروں کی طرف سے چھ جنوری 2012 تک موصولہ داخلہ فارمز کی تعداد 142751 تھی پندرہ جنوری تک مزید 9344 داخلہ فارمز موصول ہوئے اور اب کل 152095 موصول ہو چکے ہیں جبکہ سولہ جنوری تک ڈبل فیس کے ساتھ فارم وصولی کی آخری تاریخ مقرر ہے ۔ گزشتہ سال امتحان میٹرک سالانہ 2011 میں کل تعداد امیدواران تقریبا 152000 تھی اس سال سولہ جنوری تک ڈبل فیس جبکہ 25 جنوری تک تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول ہونگے ۔ داخلہ فارموں کی وصولی کا شیڈول جاری ہے اور یقینا اس سال سابقہ سال سے زائد امیدواران نہم ودہم کے امتحان میں شامل ہونے کی توقع ہے ۔واضح کیاجاتاہے کہ اب تک کسی بھی سکول یا طالب علم نے داخلہ فارمز کے حصول او رجمع کروانے کے ضمن میں کوئی شکایت دفتر سے نہ کی ہے ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)سیکرٹری تعلیمی بورڈ سرگودہا نے بتایاہے کہ حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق تعلیمی نظام کو بہتراور شفاف بنانے کیلئے انٹرمیڈیٹ (سالانہ ) 2012 (پارٹ ون ' ٹو کمپوزٹ )  میںشمولیت کے لئے فارم '' ب '' چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی ) کی فراہمی کو لازمی قرار دیاگیاہے ۔ لہذا متعلقین ہر صورت میں اپنے فارم ''ب ''فوری طورپر مکمل کر لیں تاکہ متذکرہ امتحان کے داخلہ فارم پرکرتے وقت متعلقہ کام میں فارم '' ب'' نمبر کااندراج مکمل کیاجاسکے ۔ 
سرگودہا(بیورورپورٹ)تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ سید سجاد حسین شاہ مرحوم کی صاحبزادی ، ایڈمن آفیسر یونیورسٹی آف سرگودھا سید عابدہ حسین شاہ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں ۔مرحومہ کی عمر 39سال تھی انہیں دل کا دورہ بڑا جو جان لیو ا ثابت ہو ا ۔ نمازہ جنازہ گزشتہ روز دن 11بجے چیمہ کالونی پارک میں ادا کی گئی ۔ بعد ازاں بڑے قبرستان میں سپرد خاک کر دی گیا۔ جنازے میں معزین علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مرحومہ کی رسم قل آج صبح 9بجے چیمہ کالونی پارک میں ادا کی جائے گی ۔
=
سرگودہا(بیورورپورٹ) پٹرولنگ پولیس سرگودھا 1387کلومیٹرز کے ایریا کو محفوظ بناتی ہی۔ 2011میں 191مقدمات درج کرائے گئے  جن میں سے 15174افراد کو مختلف نوعیت کی مد دفراہم کی گئی ان خیالات کا اظہار SPپنجاب ہائی وے پٹرول لاہور سرگودھا ریجن حسن جمیل حیدر نے پٹرولنگ پولیس برائے سال 2011کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا انھوں نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن شاہراہوں پر 1387کلومیٹر کے ایریا کو محفوظ بناتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس نے سال 2011میں 191مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرائے جن میں سے 187ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان مقدمات میں سے 70لاپرواہی اور خطرناک انداز میں گاڑی چلانے پر 53ناجائز اسلحہ 25منشیات 14سرقہ اور 29 دیگر جرائم شامل ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ گذشتہ سال 15174افراد کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی۔ 37گم شدہ بچوں کو انکے ورثاء کے حوالے کیا جبکہ 361مختلف حادثات میں 675افراد کو ابتدائی مدد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال بھجوایا۔ بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف بھی مہم چلائی گئی جس میں 873 موٹر سائیکل ، 10 کاریں ، 03ہائی لکس ، 01ٹرالر، 10رکشی، 08 ٹرک قبضہ پولیس میں لیے گئی۔ ایس پی پٹرولنگ نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس عوام الناس کے تحفظ کے لیے ہروقت کوشاں ہے اس سال مزید بہتر اور موئثر انداز میں ڈیوٹی سرانجام دی جائے گی تاکہ عوام الناس اور پولیس کے درمیان خلاء کو پر کیا جاسکی۔ انہوں نے ہیلپ لائن 1124کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹے اس پر کال کرکے پورے پنجاب میں پٹرولنگ پولیس سے ہیلپ لی جاسکتی ہی۔ 
سرگودہا(بیورورپورٹ)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میںتین خواتین سمیت گیارہ افراد شدید زخمی 'تفصیلات کے مطابق بچوں کی لڑائی پر 35چک کے نواز نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسد 'اکرم اور شبیر کوہنٹروں اور لاٹھیوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا 'نور حیات کالونی میں بچوں کی لڑائی میں مرد بھی کود پڑے دونوں اطراف سے اینٹوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہونے سے وجاہت 'حیدر 'نواز'سکینہ بی بی بشراں بی بی 'شدید زخمی ہوگئے 'سبھروال کالونی میں گالم گلوچ کی رنجش پر صغیر وغیرہ پانچ افراد نے ثقلین اس کے والد ناصر اور والدہ غلام فاطمہ کو خنجروں کے وار کرکے لہولہان کردیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)صدر پاکستان نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا میں قیدی کی درخواست پر اسکی پھانسی کی سزا پر عملدرآمدد و ماہ کیلئے روک دیا ۔تفصیلات کے مطابق ملزم محمد آصف ڈھڈی نے 1998ء میں اپنے مخالف انور گجر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ پولیس نے درج کیا تھا ایڈیشنل سیشن جج محمد یونس نے 31مارچ 2011ء کو جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنائی تھی اور میانوالی جیل منتقل کردیا تھا۔ملزم کی اپیلیں لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے خارج ہوگئیں جس پر ملزم نے صدر پاکستان کورحم کی درخواست تھی جس پر صدر پاکستان نے اس کی سزائے موت پر عملدرآمد دو ماہ کیلئے روکنے کا حکم جاری کردیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج ملک مشتاق الٰہی بنگی نے منشیات کے مقدمہ میں ایک سال کا عرصہ گذر جانے کے بعد پیش نہ ہونے والے پولیس افسران کی ایک ماہ کی تنخواہ قرق کرنیکا حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے سب انسپکٹر محمد اسلم 'اے ایس آئی احسان اللہ 'کانسٹیبل ظفر ایک سال سے منشیات کے مقدمہ میں عدالت پیش نہیں ہورہے تھے جس پر گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج نے تنخواہ قرق کرنیکا حکم صادر فرما دیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)سول جج ثاقب حسین چوہدری نے جعلی چیک کے مقدمہ میں حبیب بینک 24جنوبی کے مینجر جاوید اقبال کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں ہتھکڑیاں لگا کر عدالت پیش کرنے کا حکم سنادیا ۔تفصیلات کے مطابق حبیب بینک 24جنوبی برانچ کے جعلی چیک کا مقدمہ سول جج کے پاس زیر سماعت ہے جس پر بار بار طلب کرنے کے باوجود بینک مینجر جاوید اقبال پیش نہیں ہورہا تھا جس پر عدالت نے اس کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج جمیل احمد چوہدری نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم صفدر کو ایک سال پروبیشن کی سزا کا حکم سنا یا تفصیلات کے مطابق ملزم صفدر کیخلاف منشیات کا مقدمہ تھا جس پر فاضل جج نے اسے ایک سال پروبیشن کی سزا کا حکم سنا یا جس کے تحت ملزم شہر سے باہر متعلقہ تھانے کو اطلاع دئیے بغیر نہیں جاسکے گا ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور فیصلوں میں تاخیر کا سبب بننے والے 113تھانیداروں کے بلاضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے عدالتوں نے ڈی پی او سرگودہا کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ ماتحت ملازمین کا قبلہ درست کریں اور انہیں پابند کریں کہ وہ متعلقہ عدالتوں میں وقت مقرر  پر پیش ہوں تاکہ مقدموں میں تاخیر نہ ہو ۔
1سرگودہا(بیورورپورٹ)محنت کش کی درخواست پر ریجنل پولیس آفیسر رائو سردار علی خاں نے زمینداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق جوہر آباد کے رہائشی عامر عباس اور اس کا بھائی بااثر زمیندار امین اکبر اور عظمت اللہ کے پاس ملازم تھے جن کو تنخواہ مانگنے پر بااثر زمینداروں نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قید کردیا تھا وہاں سے جان بچا کر بھاگنے والے عامر عباس نے آر پی او سرگودہا کے پاس پیش ہوکر درخواست کی کہ میرا بھائی ابھی بھی بااثر زمینداروں کی زیر حراست ہے جس پر رائو سردار علی خاں نے مقامی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج محمد اعظم رانا کی عدالت سے جعلی چیک کا ملزم ضمانت خارج ہونے پر بھری عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب 'تفصیلات کے مطابق عبدالمنیر ملک نے سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی کا 19لاکھ روپے کا چیک دیا جو کیش کروانے پر بوگس ثابت جس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کی ضمانت خارج کی تو ملزم متعلقہ پولیس کی ملی بھگت بھری عدالت سے فرار ہونے میں ناکام ہوگیا ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی سرگودھا کے راہنماٶں ملک محمود حسین اعوان ، ڈاکٹر جمیل احمد اور حاجی جاوید اقبال چیمہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے قوم این ۔ آر ۔او کیس پر عمل درآمد اور میمو سیکنڈل کیس میں ملوث افراد کو بے نقاب دیکھنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا جب تک کرپٹ اور بدعنوان سیاست دان اور لیڈر موجود ہیں ملک کا ترقی کی راہ پر گامزن ہونا ناممکن ہے ۔ انھوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو صالح اور نیک قیادت مہیا کر سکتی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ کرپٹ عناصر ملک کی تقدیر کسی طرح بھی نہیں بدل سکتے ملک بچانے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے نئے انتخابات اور صالح قیادت ناگزیر ہی۔
=
سرگودہا(بیورورپورٹ) پٹرولنگ پولیس سرگودھا 1387کلومیٹرز کے ایریا کو محفوظ بناتی ہی۔ 2011میں 191مقدمات درج کرائے گئے  جن میں سے 15174افراد کو مختلف نوعیت کی مد دفراہم کی گئی ان خیالات کا اظہار SPپنجاب ہائی وے پٹرول لاہور سرگودھا ریجن حسن جمیل حیدر نے پٹرولنگ پولیس برائے سال 2011کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا انھوں نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن شاہراہوں پر 1387کلومیٹر کے ایریا کو محفوظ بناتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس نے سال 2011میں 191مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرائے جن میں سے 187ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان مقدمات میں سے 70لاپرواہی اور خطرناک انداز میں گاڑی چلانے پر 53ناجائز اسلحہ 25منشیات 14سرقہ اور 29 دیگر جرائم شامل ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ گذشتہ سال 15174افراد کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی۔ 37گم شدہ بچوں کو انکے ورثاء کے حوالے کیا جبکہ 361مختلف حادثات میں 675افراد کو ابتدائی مدد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال بھجوایا۔ بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف بھی مہم چلائی گئی جس میں 873 موٹر سائیکل ، 10 کاریں ، 03ہائی لکس ، 01ٹرالر، 10رکشی، 08 ٹرک قبضہ پولیس میں لیے گئی۔ ایس پی پٹرولنگ نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس عوام الناس کے تحفظ کے لیے ہروقت کوشاں ہے اس سال مزید بہتر اور موئثر انداز میں ڈیوٹی سرانجام دی جائے گی تاکہ عوام الناس اور پولیس کے درمیان خلاء کو پر کیا جاسکی۔ انہوں نے ہیلپ لائن 1124کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹے اس پر کال کرکے پورے پنجاب میں پٹرولنگ پولیس سے ہیلپ لی جاسکتی ہی۔ 
سرگودہا(بیورورپورٹ) سا بق و زیر مملکت برا ئے داخلہ تسنیم ا حمد قر یشی نے کہا ہے کہ 21 جنور ی کو و ز یر اعظم سید یو سف ر ضا گیلا نی کے تا ر یخی استقبا ل اور کمپنی با غ میں سر گو دہا کی تا ر یخ بہت بڑ ے جلسہ عا م کے ذ ر یعے سا ز شی عنا صر اور عوا م د شمن قوتوں کے تا بو ت میں آخر ی کیل ٹھو نک د ی جا ئے گی جو لو گ و ز یر اعظم  کے جلسہ کے حوا لہ سے افوا ہیں پھیلا ر ہے ہیںو ہ نہیں چا ہتے کہ سر گو دہا ما ڈ ل سٹی بنے لیکن پا کستان پیپلز پارٹی کی حکو مت اور و ز یر اعظم 21جنور ی کمپنی با غ کے جلسہ عا م میں  گر ینڈ ترقیاتی پیکج کے ذ ر یعے عوا می فلاح و بہبو د اور علا قا ئی تعمیرو تر قی کیلئے فنڈ ز فرا ہم کر کے ا یک قا بل فخر تا ر یخ ر قم کر یں گے سر گودہا کے شا ہین کمپنی با غ کے جلسہ عا م میں جو ق در جو ق پہنچ کر پا کستا ن پیپلز پارٹی کے اپنے قلبی لگا ئو کا ثبو ت فرا ہم کر یں گے 
Uسرگودہا(بیورورپورٹ) بھلوا ل میں پا کستا ن تحریک ا نصاف کا 23جنور ی کو ہو نے والے جلسہ کی تا ر یخ تبد یل کر د ی گئی ' 23تا ر یخ کو ہو نے و الا جلسہ 22جنور ی بر و ز اتوا ر بو قت 12بجے بھلوا ل ر یلو ے گرا ئو نڈ میں منعقد ہوگا کیو نکہ 23جنور ی کو بھلوا ل میں ملت جعفر یہ ا یک بڑا  جلو س نکا لے گی جس کے احترا م میں  پا کستا ن تحریک ا نصاف نے عمرا ن خا ن کے جلسہ کی تا ر یخ 22جنور ی بر و ز اتوار مقر ر کی ہے چیر مین پا کستا ن تحریک ا نصاف عمرا ن خا ن اور د یگر مر کز ی قا ئد ین ا ب 22جنور ی بر و ز اتوا ر کو ر یلو ے گرا ئو نڈ بھلوال میں جلسہ عا م سے خطا ب کر یں گے ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)معروف سیاسی و سماجی شخصیت نذر احمد لال نے کہا ہے کہ مو با ئل کلچر اور انٹر نیٹ کے نو جوا ن نسل اور طلبہ و طا لبا ت پر منفی اثرا ت مر تب ہو ر ہے ہیں حالا نکہ دور ے حا ضر کی اس  اہم تر ین ایجا د  کا ا گر مثبت طر یقہ سے استعما ل کیا جا ئے تو اس کے لا محد و د فوا ئد ہیں لیکن اس کا منفی استعما ل نو جوا نو ں میں اخلاقی دیوا لیہ پن با عث بھی بن ر ہا ہے ضرورت ا س ا مر کی ہے کہ حکو متی سطح پر سخت ا حکا ما ت کے ذ ر یعے تعلیمی ادا روں میں مو با ئل کے استعما ل پر عمل درآ مدکرا یا جا ئے وا لد ین بھی مو با ئل اور انٹر نیٹ کلچر کے حوا لہ سے او لا د کو مثبت استعما ل کی تر غیب د یں 
سرگودہا(بیورورپورٹ)انجمن تاجران کے راہنما اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ سو ل ہسپتا ل چو ک میں اوور ہیڈ بر ج کی تعمیر التوا کا شکا ر ہو نا سمجھ سے با ہر اس ا ہم تر ین اوور ہیڈ بر ج کیلئے سر گو دہا کے تا جروں سمیت تمام طبقا ت آ واز بلند کر ر ہے ہیں لیکن کا م  کا آغاز کر کے اس کو مو خر کر نا سمجھ سے با ہر ہے محکمہ ہا ئی وے حکا م سو ل ہسپتا ل چو ک میں اوور ہیڈ بر ج کی تعمیر کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جا ئے تا کہ یہاں سے پید ل چلنے وا لے لو گو ں کا د یر ینہ مطا لبہ پو را ہو جا ئے اور ٹریفک میںر کا و ٹ کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جا ئے پید ل چلنے وا لے افرا د حا دثا ت سے بھی محفوط ر ہ سکیں 
سرگودھا(بیوروپورٹ) تحریک انصاف ملک میں انقلاب کے عمل کو رواج دینے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں استحصالی قوتوںکو شکست دے کر حقیقی عوامی قیادت کو اقتدار میں لائیگی ان خیالات کا اظہار بھیرہ اور میانی سے تحریک انصاف یوتھ ونگ کے کارکنوں کی طرف سے  نکالی جانے والی بڑی ریلیوں سے خطاب کرتے ہو ئے تحریک انصاف کے راہنمائوں سابق ایم پی اے انوارالحق پراچہ ۔سابق ایم این اے ہارون پراچہ  امیدوار حلقہ پی پی 28حسن انعام پراچہ سابق ناظم عزیزالحق پراچہ اور محمد راشد گوندل و دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64اورپی پی 28میں امیدوارتحریک انصاف کو ایک بڑی عوامی قوت بنا نے اور اس کے نامزد امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی بھیرہ اور میانی میں بڑی ریلیوں میں کارکنوں نے بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا پراچہ گروپ کی حمایت میں نکالی جانے والی پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی ریلیوں جن کے شرکاء موٹرسائیکلوں اور کاروں میں سوار تھے پراچہ ہائوس کے علاوہ کئی مقامات بھیرہ اور میانی میں گل پاشی کی گئی تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی متوقع امیدوارہارون احسان پراچہ اورحلقہ  پی پی 28   سے حسن انعام پراچہ نے  پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے جذبہ اور اپنی جماعت سے وفاداری کے عزم کو سراہا اور کارکنوں کو یقین دلایا کہ وہ معاشرتی ناانصافیوں کے خاتمہ اور انصاف کی بلاامتیاز فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے ۔

Friday, January 13, 2012

سرگودھا (بیورو رپورٹ)sargodha news

سرگودھا (بیورو رپورٹ) انجمن تاجران شہرو ضلع سرگودھا کے راہنما بھائی
عبدالرحمن نے کہا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا کے
عہدیداران کی مدت 20دسمبر 2011ء کو پوری ہوچکی ہے اس کے بعد ان کا عہدوں
پر قائم رہنا اور خود کو عہدیداران ظاہر کرنا غیر آئینی ہے اخلاقیات کا
تقاضا ہے کہ وہ از خود ان عہدوں سے دستبردار ہوکر الیکشن شیڈول کا اعلان
کریں انہو ں نے کہا کہ گزشتہ روز آئین کے مسئلے پر بلائے گئے اجلاس میں
موجودہ عہدیداران اور ان کے حامیوں کی جانب سے کی جانیوالی ہلڑ بازی
انتہائی افسوسناک ہے ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ جمہوری طریقہ سے سب کی بات
سنی جاتی جو اکثریت رائے فیصلہ اس کا احترام کیا جاتا اور آئین قبل از
وقت ذیلی تنظیموں کے پاس پہنچایا جاتا تاکہ وہ اس کا مطالعہ کرکے
اعتراضات لگا سکتے مگر ایسا نہیں کیا گیا جو افسوسناک ہی۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) بد بخت نے گلی میں کھیلتی ہوئی آٹھ سالہ بچی کو
زبردستی پکڑ کر اس سے بدفعلی کرڈالی بتایا گیا ہے کہ علاقے جوہر کالونی
میں آٹھ سالہ بچی (ت) گلی میں کھیل رہی تھی کہ اسی اثناء میں شاہد وغیرہ
اسے اٹھا کر لے گئے اور شاہد نے زبردستی اس سے زیادتی کر ڈالی جبکہ عثمان
اور سرفراز نگرانی کرتے رہے تھانہ اربن ایریا پولیس نے سردار فاطمہ کی
رپورٹ پر مذکورہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) تھانہ کینٹ پولیس نے سول جج کے ریکارڈ روم سے
فائلیں غائب کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے بتایا گیا ہے
کہ سول جج لیاقت علی کی عدالت سے اہلمد شعیب خان اور شاہد نے اہم کیس کے
کاغذات غائب کردیئے جس پر شعیب خان اور شاہد کیخلاف سول جج کی تحریری
درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) تھانہ بھاگٹانوالہ کے علاقہ چک 80جنوبی میں یتیم
لڑکے سے زبردستی بدفعلی کی کوشش کرنیوالے اوباش نوجوان کییخلاف پولیس نے
مقدمہ درج کرلیا ہے بتایا گیا ہے کہ فیصل نامی لڑکا گھر کے باہر کھیل رہا
تھا کہ تنویر احمد نے اسے زبردستی پکڑ لیا اور زیادتی کی کوشش کی پولیس
تھانہ بھاگٹانوالہ نے مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا کے انتخابات افہام
تفہیم سے تاجرمفادات، قومی و شہری مفادات، شہریوں کے حقوق جو کہ صارفین
اور تاجر کے حقوق کو مد نظر رکھتے ہوئی، بھائی چارے کی فضاء میں کرروائیں
جائیں۔ یہ بات تاجر رہنماء شاہین احسان مغل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے
ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ ضلع سرگودھا کی تمام تحصیلوں صدور کو سابقہ
روایت کو مد نظر رکھتے ہوئی، تنظیم منتخب ہونے کے بعد ہر تحصیل کو
نمائندگی دی جائی۔ تاکہ انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا ڈسٹرکٹ کی
نمائندگی کرتی ہوئے موثر کردار ادا کریں۔ مثبت سوچ اور مثبت ذہن شہر کی
تعمیر وترقی، فلاحی و رفاہی کاموں میں اخلاص کے ساتھ حصہ لینا یہ ان کا
موٹو ہوں اور ایک ایسی غیر جانبدار بااختیار الیکشن کمیٹی تشکیل دی جائی،
جو آئین پر مکمل عمل درآمد کروآتے ہوئی، ایسا ضابطہ اخلاق مرتب کریں کہ
سرمایہ کے بل بوتے پر کوئی بھی شخص الیکشن پے اثر انداز نہ ہوں۔ نمائش و
نمود سے پرہیز کرتے ہوئے سادگی کو اپنایا جائے سرگودھا ایک پسماندہ علاقہ
ہے یہاں نت نئے طریقے سے گھریلو صنعت کو تباہ و برباد کیا جارہا ہی، اس
کیلئے ایک مخلص لیڈر سامنے آنا چاہئی۔ جو کہ کرپشن، بد دیانتی کے خلاف
اور قومی جذبہ رکھتا ہوں۔ پچھلے دنوں یہ روایت خوش آئین ہے کہ مشکلات کے
باوجود کوئی متواضحی تنظیم سامنے نہیں آئی یہ تاجروں میں اتحاد و اتفاق
کا نتیجہ ہی، انجمن تاجران نے اتحاد بین الالمسلمین کیلئے جو کوششیں کی
ہیں وہ بھی لائق تحسین ہیں اور خصوصاً انجمن تاجران کو الیکشن میں سیاسی
بساکھیوںکا سہارا نہیں لینا چاہئی۔ کیونکہ تمام تاجر مختلف سیاسی جماعتوں
سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ تجارتی ٹیبل صرف اور صرف تاجر مفاد اور تاجر
کاس اور شہریوں کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے استعمال کرنی چاہئی۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) تھانہ ساجد شہید پولیس نے خود کو حکیم ظاہر کرکے
لوگوں سے حکمت کے نام پر انہیں فارم جاری کرنے اور رقم بٹورنے پر گرفتار
کرلیا ہے بتایا گیا ہے کہ خادم حسین اور قاسم علی کلب چوک میں خود کو
حکیم ظاہر کرکے گاڑیوں کو روک رہے تھے اور انہیں فارم وغیرہ دیکر ان سے
بھیک وغیرہ بھی مانگ رہے جس سے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہی۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) اشتہاری ملزم کو پناہ دیکر اپنی بیٹی سے اسکی شادی
کرنے کے الزام میں اشرف' غلام مرتضی وغیرہ کیخلاف کوٹمومن پولیس نے مقدمہ
درج کرلیا ہے بتایا گیا ہے کہ کوٹمومن کے علاقہ میں اشرف غلام مرتضی نے
اشرف کی بیٹی ارم شہزادی سے اشتہاری ملزم جاوید اقبال نے شادی کی جس پر
تھانہ کوٹمومن پولیس نے ایس ایچ او تھانہ بھلوال ثقلین شاہ کی درخواست پر
اشرف غلام مرتضی وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) تھانہ مڈھ رانجھا کے علاقے رام ریحان میں شادی شدہ
خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بتایا گیا ہے کہ رام ریحان کی رہائشی
خورشید بی بی کو سکندر اور دو نامعلوم افراد نے پکڑ لیا اور گھر میں داخل
ہوکر اسے قتل کی دھمکیاں دیں اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر مڈھ
رانجھا سکندر اور اسکے دو نامعلوم ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر
بھاری مقدار میں شراب منشیات اور اسلحہ وغیرہ برآمد کرلیا ہے اور متعدد
افراد کو گرفتار کرلیا ہے فیکٹری ایریا پولیس نے بستی عیسائیاں میں چھاپہ
مار کر شہزاد مسیح سے سینکڑوں شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں اسی طرح شہباز
مسیح سے 50بوتل شراب پکڑ لیں سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے شہزاد نامی شخص سے
150 گرام ہیروئن اور محمد عثمان سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی
ساجد شہید پولیس نے محمد اسلم اور محمد رمضان سے پسٹل اور ایک کلو چرس
برآمد کرلی سلانوالی پولیس نے محمد ریاض سے چرس برآمد کرلی صدر بھلوال
پولیس نے محمد کاشف سے چرس اور نذر محمد سے بندوق بارہ بور برآمد کرکے
الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) تھانہ کڑانہ پولیس نے اشتہاری ملزم عدنان کو پناہ
دینے والے چک 34جنوبی کے رہائشی محمد اکرم کو گرفتار کرلیا ہے بتایا گیا
ہے کہ محمد اکرم نے اشتہاری ملزم عدنان کو پناہ دی تھی جس پر کڑانہ پولیس
نے محمد اکرم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اسی طرح ساہیوال پولیس
نے محمد عثمان کو اشتہاری ملزم ابوسفیان کو پناہ دینے پر گرفتار کرلیا ہے
پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جانبحق
جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ پر کار نمبری 8502
کے ڈرائیور نے ٹرک کو ٹکر ماردی محمد ارشد جانبحق جبکہ عبدالرزاق زخمی
ہوگیا اسی طرح نواحی چک 56میں تیز رفتار گاڑی نے راہگیر محمد رمضان کو
کچل ڈالا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے
ہیں۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) جمعہ کے روز سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے
انتظامات انتہائی سخت رہے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں پر شہریوں کی
بھاری نفری تعینات کی گئی جو آنیوالے نمازیوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر
جانے دیا جارہا تھا جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی کے
انتظامات انتہائی سخت رہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) دین داری کیلئے امانتداری شرط ہی۔ ہمیں دین کی تبلیغ
کے ساتھ ساتھ لوگوں کے اخلاق بنانے پر بھی توجہ دینا ہوگئی ان خیالات کا
اظہار وفاق المدارس العربیہ سرگودھا ڈویژنل کے چیئرمین مفتی طاہر مسعود
نے سرگودھا میں طلباء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دین
کا علم حصول کے ساتھ ساتھ اپنے اخلاق پر بھر توجہ دیں تاکہ مدارس کے خلاف
پروپیگنڈے کرنیوالوں کو منہ کی کھانی پڑی۔ اللہ تعالی نے انسانوں کو بدن،
زندگی اور تمام عصاب امانت دیئے ان کا صحیح استعمال کرنا ہم سب کی ذمہ
داری ان اس امانت میں خیانت کرنے پر روز قیامت پکڑ ہوگئی مفتی طاہر مسعود
نے مزید کہا کہ پاکستان کے دینی مدارس پوری دنیا میں اسلام کی ترویج میں
اہم کردار ادا کررہے ہیں، دنیا بھر سے اسلام سے محبت کرنیوالے پاکستانیوں
میں دینی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مگر پاکستانی حکومت
ان پر کڑی پابندی عائد کررہی ہی، جو کہ اسلام دشمنی کا ثبوت ہی۔ انہوں نے
کہا کہ گناہوں سے بچنے اور اللہ تعالی کے احکامات پر رسول اللہ کی سنت کے
مطابق صحیح طور پر عمل پیرا ہونے کا عزم کیا۔ آخر میں سیمنار کے اختتام
پر پوزیشنیں حاصل کرنیوالے طالبات میں انعامات تقسیم کیئے گئی۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) انجمن تاجران سرگودھا کے مشترکہ اجلاس میں سرگودھا
کے تاجر تنظیموں نے موجودہ عہدیداران جوکہ بددیانتی کی پیداوار ہیں اکثر
تاجر تنظیموں نے شو ہینڈ کرکے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا الیکشن
شیڈول کا نہ دینا اور الیکشن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے سے موجودہ عہدیداران
خواجہ احمد حنیف اور نعیم کپور کی بددیانتی واضح طور پر تاجر تنظیموں کے
سامنے عیاں ہوگئی یہ بات محمد زاہد خان ملک علائوالدین چوہدری ریاض محمد
اختر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ موجودہ عہدیدار
بددیانتی کے ذریعے اپنے اقتدار کو طوالت دینے کے خواب بھول جائیں ماضی کی
طرح ان کو بے ایمانی کے راستے اور چور دروازے سے آنے کا راستہ کسی صورت
نہیں دینگے اور انکی بددیانتی نے ان کی اہمیت تاجروں کی نظروں میں بالکل
ختم کردی ہے ایسے بددیانت اگر موجودہ عہدیداروں نے چور دروازے برسر
اقتدار آنے کی کوشش کی تو دو سالوں کی طرح ان کا دور اقتدار مستقبل میں
سیاہ ترین ہوگا

Thursday, January 12, 2012

handout and photo dpr sgd ( jab two )

سرگودہا ( ) ڈی ایچ کیوہسپتال کی تعمیر کے نئے منصوبے پر کام شروع کر دیاگیا ہے یہ منصوبہ 78 کروڑ روپے کی گرانٹ سے اپریل 2013 کو مکمل ہو گاجس میں سول ورکس کیلئے 42 کروڑ روپے جبکہ مشینری ' آلات اور فرنیچر وغیرہ کیلئے 36 کروڑ 24 لاکھ رکھے گئے ہیں ۔ یہ منصوبہ تین مرحلوںمیں مکمل ہو گا جس میں چار منزلہ عمارتیں تعمیر ہونگی۔21 بستروں پر مشتمل ہو گا ۔ اس امر کا انکشاف آج ڈی  ایچ کیوسرگودہا کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام کے آغاز کے سلسلہ میں منعقدہ بریفنگ کے دوران بتائی گئی ۔بریفنگ میں ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود کے علاوہ ایم پی اے مہر رب نواز لک ' طیبہ ضمیر قریشی ' ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر حبیب احمد خان ' ایم ایس ڈاکٹر احمد  نعیم شیخ ' چوہدری حامد حمید ' عرفان بٹ ' میاں طارق یعقوب ' صدر چیمبر آف کامرس مظہر احمد ملک ' میاں انور خورشید ' شیخ مسعود احمد ' ملک عابد حسین اور شاداب گروپ کنٹریکٹرزنے شرکت کی۔ ایکسین بلڈنگ شاہد محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ مین بلڈنگ ایک لاکھ 90 ہزار مکعب فٹ محیط ہوگی ۔ انہوںنے بتایا کہ ہسپتال کی تعمیر چار گروپ میں منقسم کی گئی ہے ۔ پہلے گروپ کی تعمیر کیلئے آٹھ کروڑ مختص کئے گئے ہیں جس میں مین بلڈنگ فرنٹ بلاک میں او پی ڈی' تشخیصی شعبہ ' انتظامی شعبہ اور یورالوجی ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں ۔ یہ بلڈنگ تین منزلہ ہو گی ۔ دوسرے گروپ کیلئے بارہ کروڑ 61 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں یہ مڈل بلاک ہو گا جس میں اوٹی ' شعبہ حادثات ' پروفیسرز رومز اور کارڈیالوجی واڑ ز شامل ہیں یہ چار منزلہ عمارت ہو گی ۔ اس طرح تیسرے گروپ کیلئے نو کروڑ 72 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ۔ یہ عقبی بلاک ہو گا۔ جس  میں او ٹی ' آئی سی یو ' ای ایس ایس ڈی ' نیوروسرجری اور ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں ۔ چوتھے گروپ کیلئے چار کروڑ 71 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہے جس میں جنریٹرروم ' گارڈ روم ' فیسلٹی سنٹر ' پوسٹ مارٹم 'او ایچ آر ' اندرونی سڑک او رسیوریج شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 2011-12 کیلئے پندرہ کرو ڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ مین بلڈنگ کا کام الاٹ کر دیاگیاہے اور پرانی عمارت کو منہدم کیا جارہاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ 421 بیڈز کی تقسیم اس طرح سے ہو گی کہ گراٶنڈ فلور پر 24 بستروں کا بلاک ' فسٹ فلور کیلئے 65 بیڈز ' سیکنڈفلور کیلئے 196 بیڈز اور تھرڈ فلور کیلئے 36 بیڈز ہونگے ۔ ایکسین نے مزید بتایاکہ ایمر جنسی کا شعبہ گراٶنڈ فلور ( مڈل بلاک) میں قائم ہو گا ۔ جس میں ایک آپریشن تھیٹر ہو گا ۔ فسٹ فلور میں چا ر آپریشن تھیٹرز بنائے جائیںگے ۔ڈی سی او عظمت محمو دنے کہاہے کہ یہ ہسپتال اہل سرگودہاکیلئے بہت بڑا تحفہ ہے ۔حکومت پنجاب عوام الناس کیلئے صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہسپتال صدقہ جاریہ ہے ۔ انہوں نے محکمہ بلڈنگ اور کنڑیکٹرز کو تعمیراتی کام کی کوالٹی پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ضرورت پر  زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نئے ہسپتال کیلئے بم چوک سے داخلہ ہو گا ۔ انہوں نے ایمر جنسی کے شعبہ کو فرنٹ پر تعمیر کرنے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ بعد ازاں طیبہ ضمیر قریشی ایم پی اے اور چوہدری حامد حمید نے زمین کی کھدائی کرکے تعمیراتی کام آغاز کیا او رطیبہ ضمیر قریشی نے منصوبے کی کامیابی کیلئے دعا کرائی ۔ ڈی سی او او ردیگر مہمانوں نے سائٹ کا بھی جائزہ لیا ۔
سرگودہا (         )ڈی سی او عظمت محمود نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو چیف منسٹر سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلہ میں فول پروف انتظامات کی ہدایت کی ہے انہوں نے بتایاکہ یہ فیسٹیول سولہ جنوری سے 19 فروری تک یونین کونسل ' تحصیل اور ضلع لیول پر منعقد ہو گا ۔ جس میں کرکٹ ' والی بال ' فٹ بال ' باسکٹ بال ' اتھلیٹکس ' کراٹے ' ہاکی او ردیگر کھیلیں شامل ہو ںگی ۔ وہ آج اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیف منسٹر سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلہ میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ اجلاس میں ایم پی اے مہر رب نواز لک ' جنرل اسسٹنٹ ریونیو عبدالروف ' ای ڈی او ایجوکیشن محمد منشا ' کالجوں او رسکولوں کے پرنسپلز او رہیڈماسٹرز کے علاوہ سرگودہا یونیورسٹی اور دیگر تنظیموں کے  نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تشکر اقبال خان نے اجلاس کو بتایا جنرل پبلک کیلئے یونین کونسل سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلے سولہ جنوری سے 26 فروری تک تحصیل سطح پر تعلیمی اداروں او رجنرل پبلک کیلئے کھیلوں کے مقابلے 28 جنوری سے سات فروری تک جبکہ جنر ل پبلک کیلئے پانچ روزہ کھیلوں کے مقابلے نو فروری سے تیرہ فروری تک ہونگے ۔ انہوںنے بتایاکہ کھیلوں کے مقابلے یونین کونسل سطح پر تعلیمی اداروں اور سپورٹس گراٶنڈ کے علاوہ سپورٹس سٹیڈیم سرگودہا یونیورسٹی ' کمپنی باغ اور دیگر مقامات پر منعقد ہو ںگے ۔ ڈی سی او نے تمام کھیلیں یونین کونسل کی سطح پرمنعقد کرنے کی ہدایت کی۔ 
سرگودھا ( ) چئیرمین انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا ڈاکٹر محمد بشیر احمد چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ میٹرک کے نتائج کمپیوٹر ائزڈہوں گیاور بر وقت کئے جائیں گے جب کہ غلطیوں کا ہر ممکن ازالہ کیا جائے گااور اس سلسلے میں بورڈ کے ملازمین کی تربیت کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔جب کہ انہوں نے طلباء اور طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلہ فارم احتیا ط سے مکمل کریں ۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن میں 45معلوماتی سنٹر بنائے جارہے ہیں ۔جہاں طلباء و طالبات اپنے گھر کے قریبی سنٹر میں جا کر داخلہ فارم سے متعلقہ معلومات خود مہیا کریں گی۔یو ں گذشتہ سال ہونے والی غلطیوں کا بہت حد تک قابو پالیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد بشیر احمد چوہدری نے گذشتہ روزریڈیو پاکستان سرگودہاکے پروگرام دھرتی سونا میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیارہویں جماعت کے داخلے آئندہ ماہ فروری میں شروع ہو جائیں گے اور امتحانات کا انعقاد ماہ مارچ میں ہو گا۔سامعین کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ رول نمبر سلپ یا رزلٹ کارڈ متعلقہ طالب علم کے مہیا کردہ پتے پر رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے روانہ کیا جائے گا تاکہ کوئی طالب علم امتحان دینے سے نہ جائے اور اسے کسی قسم کی دشواری ہو تو وہ مجاز اتھارٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ جہاں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
سرگودھا ( )شہادت امام حسین کا چہلم 15جنوری کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس ضمن میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا ز شریف کی ہدایت کے مطابق ڈی سی او سرگودھا عظمت محمود نے متعلقہ محکموں کو سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے ضلعی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ امن عامہ کی صورتحال کے پیش چہلم کے جلسوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے ۔ انہوں نے محکمہ واپڈا ، سوئی گیس اور ٹیلیفون سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ چہلم کے جلوس کے رستوں پر بکھرے تار اور گڑھے بھریں تاکہ جلوس کے شرکاء کو دشواریوں سے بچایا جا سکے ۔ انہوں نے سیکیورٹی اداروں کو مزید ہدایت کی ہے کہ وہ حالات پر کڑی نظر رکھیں ۔ اشتعال انگیز پھیلانے والے مقررین ، پمفلٹ ، اشتہارات اور سائن بورڈ ز ہٹائے جائیں ۔ انہوں نے تحصیل انتظامیہ کو جلوس کے رستوں پر لائٹس اور صفائی کا بندوبست کرے اور واپڈا کو چہلم کے روز بلاتعطل برقی رو کی سپلائی بحال رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے محکمہ صحت کو جلوس کے لیے طبی عملہ اور ایمبولینس فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ بوقت ضرورت عزا داروں کو طبی امداد فراہم کی جا سکے ۔ انہوں نے سول ڈیفنس اور ایمر جنسی 1122کو بھی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جب کہ ٹریفک کے کنٹرول کے لیے ایس پی ٹریفک کو متحرک ہونے اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کو چہلم کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے شہری دفاع کے رضاکاروں کو بھی تیا ررہنے کا کہاہے ۔
سرگودھا ( )زونل خطیب اوقاف سرگودھا ظہور احمد سالک نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے دینی مدارس ، سرکاری و غیر سرکاری سکولوں اور کالجز کے طلباء و طالبات کے مابین مقابلہ نعت خوانی کل 14جنوری کو صبح دس بجے منعقد ہو گا ۔ انہوں نے متعلقہ تعلیمی اداروں کے سربراھان کو ہدایت کی ہے کہ کہ وہ ایک ایک طالب علم اور طالبہ کے نام آج منیر خطیب جامع اشرفیہ گولچول وقار احمد عثمانی تک پہنچا دیں ۔ انہوں نے کہا کہ اول آنے والے طلباء اور طالبات کو صوبائی مقابلہ نعت خوانی میں شامل کیا جائے گا۔
سرگودھا ( )ممبر صوبائی زکوۃ کونسل محترمہ طیبہ ضمیر قریشی ایم پی اے نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی اور چنیوٹ کے اضلاع کے مستحقین میں جہیز فنڈز کی مد میں 3لاکھ 75ہزار روپے کے فنڈز تقسیم کر دئیے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ اوقاف سرگودھا کے زیر اہتمام آج انہوں نے  30مستحقین میں 12ہزار پانچ سو روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کیے گئے ۔ انہوںنے بتایا کہ یہ رقم اکتوبر سے دسمبر تک سہ ماہی گرانٹ کی مد میں جاری کی گئی ہے اور جنوری سے مارچ 2012کی سہ ماہی گرانٹ کے اجراء کے لیے ضروری  کاروائی مکمل کی جارہی ہے ۔

Friday, January 6, 2012

بھلو ا ل مین بازار میں جیا لو ں کا جشن ذوالفقار علی بھٹو کی سالگر ہ منا ئی گئی

بھلو ا ل مین بازار میں جیا لو ں کا جشن ذوالفقار علی بھٹو کی سالگر ہ منا ئی گئی                                      جب تک زندہ ہیں نعرہ بھٹو جئے بھٹو کہتے ہوے ا پنا عہد پو را کرے گے ۔ نعمان مہو ٹہ ،افصل وڑا ئچ               (*) بھلو ا ل مین با زار میں رانا دلد ار نے بھٹو شہید کی سا لگرہ کے سلسلہ میں تقر یب منعقد کی جسمیں کا ر کنو ں کی بڑی تعدا د نے شرکت کی اور ذوالفقا ر علی بھٹو کی سا لگر ہ کا کیک کا ٹا گیا ۔ ا ختر بھٹی، میرزا با بر نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ہم بھٹو شہید کے ا حسا نا ت کا بد لہ کسی صورت نہیں اتا ر سکتے ہم ند یم ا فصل چن، خا لقداداور نعما ن مہو ٹہ کی سر بر ا ہی میں اپنا سیا سیی سفر جار ی ر کھے گی۔                                    
  نوجوان پا کستا ن تحریک ا نصا ف کا ہر اول د ستہ ہیں،مہر حیا ت لک ،راو مد ثر                            
   بھلوال میں  تحریک ا نصا ف یوتھ ونگ کے دفتر کا ا فتتا ح مہر حیا ت لک نے کیا ۔                   
   (****)بھلو ا ل لیا قت شہید روڑ پہ یو تھ و نگ کے دفتر کے ا فتتا ح کے مو قع پہ را و مد ثر صد ر یو تھ و نگ سر گو د ھا کے صد ر نے خطا ب کر تے ہو ے کہا کہ نو جو ا ن ہی پا کستا ن کی قسمت بد لے گے یہ ہی پا کستا نی قو م کا سر ما یا ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ا گر جنید خان جیسے ورکر پا ر ٹی کو ملتے رہے تو تحر یک انصاف کی کا میا بی یقینی ہے

شوگر ملز انتظامیہ کو کاشتکاروں کے گذشتہ سالوںکے واجبات پندرہ مارچ تک ادا کرنے کی ڈیڈلائن

سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا کے نواحی علاقہ چک36جنوبی سے تین افراد نے
جواں سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا ہے اور نامعلوم مقام پر لے گئی۔ بتایا گیا
ہے کہ محمد تنویر، شاہد اقبال اور محمد یونس کا اسماء بی بی کے گھر آنا
جاناتھا اس دوران انہوں نے اسماء بی بی سے رابط طے کرلیئی۔ گزشتہ روز
اسماء بی بی کے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں تینوں افراد گھر میں آئے اور
اسماء کو بہانے سے اغواء کرکے لے گئی۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے محمد
نتویر، محمد یونس اور شاہد اقبال کے خلاف محمد ارشد کی رپورٹ پر مقدمہ
درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام (س) گروپ کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے
والد محترم حافظ نور دین گزشتہ روز انتقال کرگئی۔ ان کی نمازجنازہ جامع
مسجدسیٹلائٹ ٹائون میں ادا کی گئی اور انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی
میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیاہی۔ مرحوم کی جمعیت علماء اسلام
کیلئے قربانیاں بے مثال ہیں۔ ان کی وفات پر جمعیت علماء اسلام (س) کے
سربراہ مولانا سمیع الحق، مولانا محمد فاروق علوی، مرکزی رابطہ سیکرٹری
شاہین احسان مغل، حاجی اکبر حسن، محمد ظہیر السلام، ضلعی امیر مولانا
محمدرفیق، مولانا محمد اقبال عثمانی، حقیر فاروقی، قاری نصیر احمد فانی،
عابد ڈوگر، مولانا محمد الیاس فاروقی، مولانا ثناء اللہ ایوبی، مولانا
عطاء اللہ، محمد عثمان قریشی، عبدالقیوم کشمیری، خواجہ محمد طارق،
ممتازمعاویہ، جمال عبدالناصر، حبیب الرحمن، چوہدری عبدالحمید، قاری بشیر
احمد سمیت دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ساڑھے سات سو روپیہ والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ
اندازی6جنوری بروز سوموار حیدر آباد میں منعقد ہوگئی جس کا پہلا
انعام5لاکھ روپی، دوسرا انعاملاکھ روپے کیانعام، تیسرا نعام3سو روپے
کی696انعامات ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) تحریک انصاف میں مسلم لیگیوں کی شمولیت کے ذمہ داران
ضلع سرگودھا کی مقامی قیادت ہی، جن کا رویہ عہدیداران کے ساتھ ساتھ
کارکنوں سے انتہائی ہتک آمیز ہی، یہی وجہ ہے کہ لوگ مسلم لیگ کی بجائے
دیگر جماعتوں میں جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے
سینئر رہنماء رائو طاہر مشرف نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ
اگر موجودہ عہدیداران اسی طرح قابض رہے تو پھر ضلع سرگودھا جو کہ مسلم
لیگ ن کا گڑھ تھا، یہاں پر ن لیگ کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ انہوں
نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں بحرانوں کا سبب بنی ہی، اگر یہ
حکومت مزید چھ ماہ قائم رہی تو پھر اداروں کا اللہ حافظ ہی۔ انہوں نے کہا
کہ اپنے اقتدار کی کشتی کو ڈوبتے ہوئے دیکھ کر پیپلزپارٹی کی حکومت قبل
از وقت سینٹ کے الیکشن کا شور کررہی ہی، عوام موجودہ حکومت سے تنگ ہیں،
اور آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کیلئے ان
کے موجودہ وزراء بھی تیار نہیں ہونگے کیونکہ پیپلزپارٹی کو پتہ ہے کہ اس
نے عوام کو اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب دیا ہی، سارا
سارا دن گیس بن رکھی، قومی ادارے تباہ کیئے مہنگائی کے باعث لوگ فاقہ کشی
پر مجبور ہوئی، ان حالات میں انہیں جیالے بھی ووٹ نہیں دینگی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر
متعدد افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب، منشیات
وغیرہ برآمد کرلی ہی۔ سلانوالی اور بھیرہ پولیس نے الگ الگ کارروائی کرتے
ہوئے بشیر احمد اور مسماۃ پروین بی بی کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار
میں دیسی اور ولایتی شراب برآمد کرلی ہی۔ اربن ایریا پولیس نے محمد ی
کالونی سے ظفر اقبال کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں ہیروئن
برآمد کرلی بھیرہ پولیس نے اللہ یار سے پسٹل اور میلہ پولیس نے محمد
محفوظ سے گولیاں اور پسٹل، کڑانہ پولیس نے اظہر اقبال سے شراب کی چالو
بھٹی اور بھاری مقدار میں شراب تیار کرنیوالا مواد برآمد کرلیا۔ پھلروان
پولیس نے محمد اعجاز اسے بندوق برآمد کرلی۔ لکسیاں پولیس نے محمد نوازسے
پسٹل اور صدر پولیس نے عابد محمود سے ریوالور برآمد کرکے الگ الگ مقدمات
درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) فراڈ کی مختلف وارداتوں میں لوگوں کو جائیدار،نقدی
اور دیگر اشیاء سے محروم کردیا گیاہی۔ بتایا گیاہے کہ بھلوال کے رہائشی
محمد یعقوب نے محمد اکرم سے ساٹھ ہزار روپے مالیت کا موٹرسائیکل خرید کر
اسے جعلی چیک دے دیا۔ اسی طرح شاہ پور صدر میں فتح محمد، محمد ظہور،
چوہدری جاوید نے محمدر مضان کو دھوکہ دہی سے پلاٹ فروخت کرکے اس سے رقم
ہتھیالی۔ مڈھ رانجھا پولیس نے محمد نواز کے خلاف ربنواز کے کینو کے باغ
کی تین لاکھ روپے کی رقم امانتاً رکھی گئی خرد برد کرلی۔ مسماۃ بتول بی
بی اور فتح محمد نہنگ کی رہائشی غلام فاطمہ کا سونے کا گلو بند ہڑپ
کرلیا۔ مسماۃ بتول بی بی نے محمد یار کی ہزاروں روپے کی رقم بھی خرد برد
کرلی ہی۔ جعلی کاغذات تیار کرکے عمران اور طارق نے ایاز اسلم کا
موٹرسائیکل فروخت کردیا۔ محمد حفیظ نے افتخار احمد سو ٹین گھی جو کہ
امانتاً رکھے گئے تھے خرد برد کرلیئے سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی محمد ریاض
اور محمدصفدر نے سرکاری پانی کے کھال مرمت کرنے کے عوض امانتاً رکھے گئے
پانی کے ٹینکرز خرد برد کرلیئے محمد عمر نے وقار احمد کو ہزاروں روپے
مالیت کا جعلی چیک دے کر رقم خردبرد کرلی۔ اسی طرح طارق محمود نے محمد
بشر کو پانچ لاکھ روپے کی رقم کے عوض جعلی چیک دے کر رقم خردبرد کرلی
پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
hسرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا ور گردونواح میں ہونیوالی بوندہ باندی کے
باعث موسم سرد ہوگیا ٹھنڈی ہوا چلنے سے سردی کی شدت بڑھ جانے کے باعث گیس
سلنڈر اور کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاہی۔ جبکہ لکڑی کی قیمتوں
میں اضافہ دیکھا گیاہے گیس کی بندش کے باعث لوگوں کی اکثریت لکڑی، کوئلے
کے استعمال پر مجبور ہیں جبکہ ایک عام آدمی کیلئے سلنڈر جلانا مشکل ہوگیا
ہی۔سخت سردی کی وجہ سے انڈے کی قیمتوں میں بھی پانچ سے بارہ روپے کا
اضافہ فی درجن کا اضافہ کردیا گیا ہی۔00روپے میں درجن ہونیوالے
انڈی12سی15روپے فی درجن فروخت ہونے لگے اسی طرح سبزی کی قیمتوں میں بھی
اضافہ دیکھا گیاہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) نواحی علاقہ چک28شمالی سے دو افراد نے شادی شدہ
خاتون کو جنسی خواہشات کی تکمیل کیلئے اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر
لے گئے بتایا گیاہے کہ نواحی چک28شمالی میں فوزیہ بی بی کے گھر مظہر
اقبال اور ملازم حسین کا آناجاناتھا کہ اسی دوران انہوں نے فوزیہ بی بی
سے تعلقات استوار کرلیئی۔ اور گزشتہ روز موقع پر دونوں فوزیہ بی بی کو
اغواء کرکے لے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے محمد ممتاز کی درخواست پر
مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سود کی رقم پر کاروباری کرنیوالے شخص کے خلاف مقدمہ
درج کرلیا گیاہی۔ بتایا گیاہے کہ محمد عمران جو کہ سیٹلائٹ ٹائون کا
رہائشی اس نے کچہری بازار کے ایاز نامی نوجوان کو سود پر رقم دی اور اس
سے رقم کا تقاضہ کرنے کے ساتھ ساتھ تنگ کرنے لگا جس پرسٹی پولیس نے ایاز
کی درخواست پر محمد عمران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔ اسی طرح ایاز کی
درخواست پر محمد عرفان کے خلاف بھی سود کی رقم کا مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) گزشتہ روز سالم کے قریب بس کے حادثہ میں جاں بحق
ہونیوالے محمد عمران کا مقدمہ پھلروان پولیس نے عمران کے والد محمد امین
کی درخواست پر درج کرکے ڈرائیور عبدالرحمن کو گرفتار کرلیا ہے یاد رہے کہ
تیزرفتار بس نے گزشتہ روز عمران کو کچل دیا تھا
سرگودھا(بیورورپورٹ) لڑائی جھگڑے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں پر مختلف
افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہی۔ بتایا گیاہے کہ بھیرہ کے علاقہ
میں فیصل عمرہ وغیرہ نے محمد صدیق پر قتل کی نیت سے فائرنگ کردی، تاہم وہ
بھال بھال بچ گیا اسی طرح کوٹمومن کے علاقہ میں اسلم وغیرہ نے مسلح ہو کر
لیاقت حیات کی گندم وغیرہ اجاڑ دیا۔ جھال چکیاں کے علاقہ میں عمران،
عرفان وغیرہ نے رحمت اللہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی، اسی طرح
جھاوریاں میں محمد طارق وغیرہ نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے حفیظ
اللہ جوئیہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاںدی کڑانہ کے علاقہ میں عبدالرزاق
وغیرہ نے غلام عباس کو اغواء کرکے زدوکوب کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں
دی اسی علاقہ میں عطاء اللہ وغیرہ نے علی حسن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
دی جس پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی
کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء فوری طور پر
بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ بندش کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے رہی۔ اس موقع
پر ڈاکٹر ارشد شاہد، مولانا محمد صدیقی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ادارے تباہ ہورہے ہیں۔ گیس اور بجلی کا
بحران جان بوجھ کر پیدا کیاجارہاہی، دونوںچیزیں عوام کو مہیا نہیں کی
جارہی ہی، مگر اس کی لوڈشیڈنگ جاری ہی، جو قابل مزمت ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف سوموار کے
روز الیکٹریکل مینو فیکچر کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیاہی۔ اس ضمن
میں دکانداروں اور فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش اور گیس کے
نہ آنے کی وجہ سے چھوٹی گھریلو صنعت تباہ ہو کر رہ گئی ہے اور مزدور فاقہ
کشی پر مجبور ہیں، اس لئے حکومت کے خلاف سوموارجنوری کو سخت احتجاج
کیاجائیگا۔ اس موقع پر پر امن احتجاجی جلوس بھی نکالا جائیگا۔ اگر
انتظامیہ نے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ ختم نہ کیا تو پھر دما دم
مست قلندر ہوگا۔
سرگودہا ( )ڈی سی او عظمت محمود نے شوگر ملز انتظامیہ کو
کاشتکاروں کے گذشتہ سالوںکے واجبات پندرہ مارچ تک ادا کرنے کی ڈیڈلائن
دیتے ہوئے متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنروں کو مذکورہ تاریخ تک سو فیصد
واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والی شو گر ملز کے خلاف فوجداری مقدمات درج
کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ وہ چشتیہ شوگر ملز فروکہ اور عبداللہ شوگر ملز
شاہ پو رکے کاشتکاروں کے گذشتہ سالوں کے واجبات کی ادائیگی کا جائزہ لینے
کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر
ساہیوال ' تحصیلدار شاہ پور ' کسان بچاٶ تحریک کے راہنما ناصر جاوید گھمن
' ملز انتظامیہ اور گروئرز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایاگیاکہ
چشتیہ اور عبداللہ شوگر ملز کے ذمہ 2008 سے 2011 تک کے تقریبا سات کروڑ
روپے کے واجبات ہیں جن کی ادائیگی کیلئے انتظامیہ ترجیحی بنیادوں پر
اقدامات کر رہی ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ عدالت نے چشتیہ شوگر ملز کو
پندرہ مارچ تک تقریبا پانچ کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی کی ہدایت کی
ہے ۔ ڈی سی او نے مقررہ تاریخ تک واجبات کی ادائیگی کی ہدایت کرتے ہوئے
کہاہے کہ اس کے بعد ملز انتظامیہ کے خلاف کریمنل کیس درج کرنے سے بھی
گریز نہیں کیا جائیگا۔ ڈی سی او نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی ہے
کہ وہ اپنے متعلقہ علاقے کے کاشتکاروں کو مطلع کریں کہ اگر ان کے بقایا
جات ہیں تو وہ ٹھوس شواہد اور ثبوت کے ساتھ ملز انتظامیہ سے رابطہ کریں
اور ملز انتظامیہ پندرہ مارچ تک ادائیگی کی پابند ہے ۔ انہوں نے چشتیہ
شوگر ملز کے اس بہانے کو بلا جواز قرار دیاکہ ملز گنے کی گرشنگ نہیں کر
رہی اسلئے ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ ڈی سی او نے کہاکہ یہ شوگر ملز
انتظامیہ کا ذاتی مسئلہ ہے انتظامیہ اور کاشتکاروں کو اس سے کوئی سروکار
نہیں کیونکہ یہ واجبات گذشتہ سالوں کے ہیں ۔ اس موقع پر بتایاگیاکہ
عبداللہ شوگرملز کے ذمہ تقریبا ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کے واجبات ہیں جن
کی ادائیگی کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیاگیاہے او رکاشتکاروں کو مرحلہ وار
اقساط میںادائیگی کی جارہی ہے جبکہ موجودہ سیزن کی ادائیگی پندرہ پندرہ
روز کے بعد باقاعدگی سے کی جارہی ہے تاہم اگر کاشتکاروں کو اس ضمن میں
کوئی مشکل کا سامنا ہو تووہ متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کریں
۔ ڈی سی او نے شوگر ملز کی طرف سے گنے کی کٹوتی کی شکایات پر محکمہ لیبر
کو ایکشن لینے کی ہدایت کی ۔
سرگودہا ( ) ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال سرگودہاکی تاریخ میں پہلی
دفعہ ڈاکٹر معراج السراج نے نیوروسرجری کے دو کامیاب آپریشن کر کے
نیورسرجری کے شعبہ کو فعال بنادیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو
ہسپتال مین نیوروسرجری کا شعبہ عرصہ بیس سال سے غیر فعال پڑا تھا ۔ ڈی
سی او عظمت محمو دکی سربراہی میں ریکروٹمنٹ کمیٹی نے بیس روز قبل نیورو
سرجن ڈاکٹر معراج السراج کو یہاں تعینات کیا۔ ڈاکٹر معراج السراج
کوالیفائیڈ اور کامیاب نیوروسرجن ہیں جو امریکہ ' سعودی عرب او ردیگر
ممالک میں پریکٹس کرتے رہے ہیں اس سے قبل وہ راولپنڈی میڈیکل کالج میں
تعینات تھے ۔ڈی سی اوعظمت محمود نے ڈی ایچ کیو کے شعبہ کو فنکشنل کرنے
میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے نیوروسرجن کے انٹرویو کئے اور ڈاکٹر معراج
السراج کی تعیناتی عمل میں آئی ۔ ڈاکٹر معراج السراج نے گذشتہ روز بارہ
تیرہ سالہ احتشام کے سر میں رسولی اوربڑھی ہوئی ہڈی نکال دی ۔ آپریشن کے
بعد لڑکے کو دوسرے روز ہی ہسپتال سے فارغ کر دیاگیا او روہ تندرست ہے ۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر معراج السراج نے ایک اور مریض شہزاد کے بھی دماغ کا
آپریشن کیا جسے ایک حادثے کے دوران سر میں چوٹ آئی اور وہ مریض بھی اب
صحت یاب ہو چکاہے ۔ڈاکٹر معراج السراج نے کہاہے کہ نیوروسرجری کے شعبے
کی بحالی او راسے فعال بنانے میں ضلعی انتظامیہ اور ایم ایس ڈاکٹر احمد
نعیم شیخ کی ذاتی دلچسپی شامل ہے ۔ انہوں نے اس شعبے کو مزید کامیاب
بنانے کیلئے مخیر حضرات کو دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے آگے آنے کی اپیل
کی ۔ نیوروسرجن نے کہاہے وہ ضلعی او رہسپتال انتظامیہ کے ساتھ ساتھ
شہریوں او رمیڈیا کے تعاون سے نیوروسرجری کے شعبے کو فعال بنا کر
سرگودہا ڈویژن کے 80 لاکھ عوام کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا میں
سہولیات پیدا کریںگے جس کے بعد کسی ایسے مریض کو دیگر بڑے شہروں میں
ریفرکرنے کی ضرورت نہیں ہو گی او روہ نوجوان ڈاکٹرز کی ایسی ٹیم تشکیل
دیں گے جو اس شعبے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔
سرگودہا ( )کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری
ایجوکیشن سرگودہا کی اطلاع کے مطابق امتحان انٹر میڈ یٹ پارٹ ون سالانہ
2011 کا رزلٹ ری چیکنگ کے بعد 26 نومبر 2011 کو شائع کیاگیا تھا ۔ رزلت
میں مزید 227 امیدوار پاس ہوئے ہیں او ر نتیجہ کی شرح 35.21 فیصد سے بڑھ
کر 36.12 فیصد ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ رزلٹ کی ری چیکنگ انتہائی محنت
او راحتیاط سے ماہر مضمون پروفیسروں سے کرائی گئی اور جن امیدواروں کے
نمبروں میں اضافہ ہوا ان کے نمبر بڑھانے کے بعد ان کے نتیجہ کارش ریگولر
امیدواروں کے اداروں کے سربراہوں او رپرائیویٹ امیدواروں کو ان کے دیئے
گئے پتہ جات پر بھجوادیئے گئے اور اس میں کوئی بات مخفی نہیں رکھی گئی
تھی ۔اس ضمن میں بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبرحقائق پر مبنی نہیں
ہے