Friday, January 13, 2012

سرگودھا (بیورو رپورٹ)sargodha news

سرگودھا (بیورو رپورٹ) انجمن تاجران شہرو ضلع سرگودھا کے راہنما بھائی
عبدالرحمن نے کہا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا کے
عہدیداران کی مدت 20دسمبر 2011ء کو پوری ہوچکی ہے اس کے بعد ان کا عہدوں
پر قائم رہنا اور خود کو عہدیداران ظاہر کرنا غیر آئینی ہے اخلاقیات کا
تقاضا ہے کہ وہ از خود ان عہدوں سے دستبردار ہوکر الیکشن شیڈول کا اعلان
کریں انہو ں نے کہا کہ گزشتہ روز آئین کے مسئلے پر بلائے گئے اجلاس میں
موجودہ عہدیداران اور ان کے حامیوں کی جانب سے کی جانیوالی ہلڑ بازی
انتہائی افسوسناک ہے ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ جمہوری طریقہ سے سب کی بات
سنی جاتی جو اکثریت رائے فیصلہ اس کا احترام کیا جاتا اور آئین قبل از
وقت ذیلی تنظیموں کے پاس پہنچایا جاتا تاکہ وہ اس کا مطالعہ کرکے
اعتراضات لگا سکتے مگر ایسا نہیں کیا گیا جو افسوسناک ہی۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) بد بخت نے گلی میں کھیلتی ہوئی آٹھ سالہ بچی کو
زبردستی پکڑ کر اس سے بدفعلی کرڈالی بتایا گیا ہے کہ علاقے جوہر کالونی
میں آٹھ سالہ بچی (ت) گلی میں کھیل رہی تھی کہ اسی اثناء میں شاہد وغیرہ
اسے اٹھا کر لے گئے اور شاہد نے زبردستی اس سے زیادتی کر ڈالی جبکہ عثمان
اور سرفراز نگرانی کرتے رہے تھانہ اربن ایریا پولیس نے سردار فاطمہ کی
رپورٹ پر مذکورہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) تھانہ کینٹ پولیس نے سول جج کے ریکارڈ روم سے
فائلیں غائب کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے بتایا گیا ہے
کہ سول جج لیاقت علی کی عدالت سے اہلمد شعیب خان اور شاہد نے اہم کیس کے
کاغذات غائب کردیئے جس پر شعیب خان اور شاہد کیخلاف سول جج کی تحریری
درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) تھانہ بھاگٹانوالہ کے علاقہ چک 80جنوبی میں یتیم
لڑکے سے زبردستی بدفعلی کی کوشش کرنیوالے اوباش نوجوان کییخلاف پولیس نے
مقدمہ درج کرلیا ہے بتایا گیا ہے کہ فیصل نامی لڑکا گھر کے باہر کھیل رہا
تھا کہ تنویر احمد نے اسے زبردستی پکڑ لیا اور زیادتی کی کوشش کی پولیس
تھانہ بھاگٹانوالہ نے مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا کے انتخابات افہام
تفہیم سے تاجرمفادات، قومی و شہری مفادات، شہریوں کے حقوق جو کہ صارفین
اور تاجر کے حقوق کو مد نظر رکھتے ہوئی، بھائی چارے کی فضاء میں کرروائیں
جائیں۔ یہ بات تاجر رہنماء شاہین احسان مغل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے
ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ ضلع سرگودھا کی تمام تحصیلوں صدور کو سابقہ
روایت کو مد نظر رکھتے ہوئی، تنظیم منتخب ہونے کے بعد ہر تحصیل کو
نمائندگی دی جائی۔ تاکہ انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا ڈسٹرکٹ کی
نمائندگی کرتی ہوئے موثر کردار ادا کریں۔ مثبت سوچ اور مثبت ذہن شہر کی
تعمیر وترقی، فلاحی و رفاہی کاموں میں اخلاص کے ساتھ حصہ لینا یہ ان کا
موٹو ہوں اور ایک ایسی غیر جانبدار بااختیار الیکشن کمیٹی تشکیل دی جائی،
جو آئین پر مکمل عمل درآمد کروآتے ہوئی، ایسا ضابطہ اخلاق مرتب کریں کہ
سرمایہ کے بل بوتے پر کوئی بھی شخص الیکشن پے اثر انداز نہ ہوں۔ نمائش و
نمود سے پرہیز کرتے ہوئے سادگی کو اپنایا جائے سرگودھا ایک پسماندہ علاقہ
ہے یہاں نت نئے طریقے سے گھریلو صنعت کو تباہ و برباد کیا جارہا ہی، اس
کیلئے ایک مخلص لیڈر سامنے آنا چاہئی۔ جو کہ کرپشن، بد دیانتی کے خلاف
اور قومی جذبہ رکھتا ہوں۔ پچھلے دنوں یہ روایت خوش آئین ہے کہ مشکلات کے
باوجود کوئی متواضحی تنظیم سامنے نہیں آئی یہ تاجروں میں اتحاد و اتفاق
کا نتیجہ ہی، انجمن تاجران نے اتحاد بین الالمسلمین کیلئے جو کوششیں کی
ہیں وہ بھی لائق تحسین ہیں اور خصوصاً انجمن تاجران کو الیکشن میں سیاسی
بساکھیوںکا سہارا نہیں لینا چاہئی۔ کیونکہ تمام تاجر مختلف سیاسی جماعتوں
سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ تجارتی ٹیبل صرف اور صرف تاجر مفاد اور تاجر
کاس اور شہریوں کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے استعمال کرنی چاہئی۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) تھانہ ساجد شہید پولیس نے خود کو حکیم ظاہر کرکے
لوگوں سے حکمت کے نام پر انہیں فارم جاری کرنے اور رقم بٹورنے پر گرفتار
کرلیا ہے بتایا گیا ہے کہ خادم حسین اور قاسم علی کلب چوک میں خود کو
حکیم ظاہر کرکے گاڑیوں کو روک رہے تھے اور انہیں فارم وغیرہ دیکر ان سے
بھیک وغیرہ بھی مانگ رہے جس سے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہی۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) اشتہاری ملزم کو پناہ دیکر اپنی بیٹی سے اسکی شادی
کرنے کے الزام میں اشرف' غلام مرتضی وغیرہ کیخلاف کوٹمومن پولیس نے مقدمہ
درج کرلیا ہے بتایا گیا ہے کہ کوٹمومن کے علاقہ میں اشرف غلام مرتضی نے
اشرف کی بیٹی ارم شہزادی سے اشتہاری ملزم جاوید اقبال نے شادی کی جس پر
تھانہ کوٹمومن پولیس نے ایس ایچ او تھانہ بھلوال ثقلین شاہ کی درخواست پر
اشرف غلام مرتضی وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) تھانہ مڈھ رانجھا کے علاقے رام ریحان میں شادی شدہ
خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بتایا گیا ہے کہ رام ریحان کی رہائشی
خورشید بی بی کو سکندر اور دو نامعلوم افراد نے پکڑ لیا اور گھر میں داخل
ہوکر اسے قتل کی دھمکیاں دیں اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر مڈھ
رانجھا سکندر اور اسکے دو نامعلوم ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر
بھاری مقدار میں شراب منشیات اور اسلحہ وغیرہ برآمد کرلیا ہے اور متعدد
افراد کو گرفتار کرلیا ہے فیکٹری ایریا پولیس نے بستی عیسائیاں میں چھاپہ
مار کر شہزاد مسیح سے سینکڑوں شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں اسی طرح شہباز
مسیح سے 50بوتل شراب پکڑ لیں سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے شہزاد نامی شخص سے
150 گرام ہیروئن اور محمد عثمان سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی
ساجد شہید پولیس نے محمد اسلم اور محمد رمضان سے پسٹل اور ایک کلو چرس
برآمد کرلی سلانوالی پولیس نے محمد ریاض سے چرس برآمد کرلی صدر بھلوال
پولیس نے محمد کاشف سے چرس اور نذر محمد سے بندوق بارہ بور برآمد کرکے
الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) تھانہ کڑانہ پولیس نے اشتہاری ملزم عدنان کو پناہ
دینے والے چک 34جنوبی کے رہائشی محمد اکرم کو گرفتار کرلیا ہے بتایا گیا
ہے کہ محمد اکرم نے اشتہاری ملزم عدنان کو پناہ دی تھی جس پر کڑانہ پولیس
نے محمد اکرم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اسی طرح ساہیوال پولیس
نے محمد عثمان کو اشتہاری ملزم ابوسفیان کو پناہ دینے پر گرفتار کرلیا ہے
پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جانبحق
جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ پر کار نمبری 8502
کے ڈرائیور نے ٹرک کو ٹکر ماردی محمد ارشد جانبحق جبکہ عبدالرزاق زخمی
ہوگیا اسی طرح نواحی چک 56میں تیز رفتار گاڑی نے راہگیر محمد رمضان کو
کچل ڈالا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے
ہیں۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) جمعہ کے روز سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے
انتظامات انتہائی سخت رہے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں پر شہریوں کی
بھاری نفری تعینات کی گئی جو آنیوالے نمازیوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر
جانے دیا جارہا تھا جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی کے
انتظامات انتہائی سخت رہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) دین داری کیلئے امانتداری شرط ہی۔ ہمیں دین کی تبلیغ
کے ساتھ ساتھ لوگوں کے اخلاق بنانے پر بھی توجہ دینا ہوگئی ان خیالات کا
اظہار وفاق المدارس العربیہ سرگودھا ڈویژنل کے چیئرمین مفتی طاہر مسعود
نے سرگودھا میں طلباء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دین
کا علم حصول کے ساتھ ساتھ اپنے اخلاق پر بھر توجہ دیں تاکہ مدارس کے خلاف
پروپیگنڈے کرنیوالوں کو منہ کی کھانی پڑی۔ اللہ تعالی نے انسانوں کو بدن،
زندگی اور تمام عصاب امانت دیئے ان کا صحیح استعمال کرنا ہم سب کی ذمہ
داری ان اس امانت میں خیانت کرنے پر روز قیامت پکڑ ہوگئی مفتی طاہر مسعود
نے مزید کہا کہ پاکستان کے دینی مدارس پوری دنیا میں اسلام کی ترویج میں
اہم کردار ادا کررہے ہیں، دنیا بھر سے اسلام سے محبت کرنیوالے پاکستانیوں
میں دینی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مگر پاکستانی حکومت
ان پر کڑی پابندی عائد کررہی ہی، جو کہ اسلام دشمنی کا ثبوت ہی۔ انہوں نے
کہا کہ گناہوں سے بچنے اور اللہ تعالی کے احکامات پر رسول اللہ کی سنت کے
مطابق صحیح طور پر عمل پیرا ہونے کا عزم کیا۔ آخر میں سیمنار کے اختتام
پر پوزیشنیں حاصل کرنیوالے طالبات میں انعامات تقسیم کیئے گئی۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) انجمن تاجران سرگودھا کے مشترکہ اجلاس میں سرگودھا
کے تاجر تنظیموں نے موجودہ عہدیداران جوکہ بددیانتی کی پیداوار ہیں اکثر
تاجر تنظیموں نے شو ہینڈ کرکے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا الیکشن
شیڈول کا نہ دینا اور الیکشن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے سے موجودہ عہدیداران
خواجہ احمد حنیف اور نعیم کپور کی بددیانتی واضح طور پر تاجر تنظیموں کے
سامنے عیاں ہوگئی یہ بات محمد زاہد خان ملک علائوالدین چوہدری ریاض محمد
اختر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ موجودہ عہدیدار
بددیانتی کے ذریعے اپنے اقتدار کو طوالت دینے کے خواب بھول جائیں ماضی کی
طرح ان کو بے ایمانی کے راستے اور چور دروازے سے آنے کا راستہ کسی صورت
نہیں دینگے اور انکی بددیانتی نے ان کی اہمیت تاجروں کی نظروں میں بالکل
ختم کردی ہے ایسے بددیانت اگر موجودہ عہدیداروں نے چور دروازے برسر
اقتدار آنے کی کوشش کی تو دو سالوں کی طرح ان کا دور اقتدار مستقبل میں
سیاہ ترین ہوگا

No comments:

Post a Comment