Wednesday, January 25, 2012

sargodha news and pic set


سرگودھا(بیورورپورٹ) تین اوباش نوجوانوں نے شادی شدہ خاتون سمیت دو خواتین کو اغواء کرلیا گیا بتایا گیاہے کہ چک7شمالی کے غلام عباس کی ہمشیراں شاہدہ بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ذوالفقار، منیر وغیرہ گھر میں گھس آئے اور اسے زنا کی خاطر اغواء کرلیا۔ اسی طرح منڈی بہائو الدین کے رہائشی محمد شعیب کی بیوی کو انتظار نے چک0جنوبی سے زنا کی خاطر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئی۔ تھانہ کینٹ اور کڑانہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) تشدد اور فائرنگ کرکے مختلف واقعات میں خاتون سمیت متعدد افراد کھائل کردیا ہی۔ بتایا گیاہے کہ چک5جنوبی میں عمر حیات کے بیٹے ثمر حیات کو آٹھ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ چک4شمالی میں شمیم اختر کے گھر احمد شیر، محمد آصف حیات داخل ہوئے اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زدوکوب کیا اور فرار ہوگئی۔ تھانہ لکسیاں کے علاقہ میں رقبہ کے تنازعہ پر نذر محمد کی بیوی شہناز بی بی کو احمد علی، ظفر اقبال، ناصر، مختار نے ڈنڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور جاتے ہوئی، اس کی اہلیہ کے کپڑے پھاڑ دیئی۔ چک0جنوبی میں رشتہ کے تنازعہ پر محمد نواز کو سہیل احمد، شہزاد احمد، محمد صفدر نے چک0کے قریب راستہ میں روک کر اسے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دی اور فرار ہوگئی۔ اسی طرح میانی کے علاقہ کے رہائشی تصورحیات کے گھر میں محمد یار، غلام رسول، محمد اکرم داخل ہوئے اور اس کے اہل خانہ کو مارنا پیٹنا شروع کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) کوٹمومن پولیس نے سات جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے بتایا گیاہے کہ مٹیلہ میں محمد ریاض وغیرہ سات کس افراد نے جو کہ تاش پر جواء کھیل رہے تھی، کہ تھانہ کوٹمومن پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا اور انکے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی اور چار موبائل فون برآمد کرلیئے تھانہ کوٹمومن پولیس نے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پیٹرول کی مصنوعات کی قیمتوں میںروپے فی لیٹر اضافے کی سمری تیار کرنے پر عوام کے اوپرپٹرول کا ڈرائون حملہ کرنے کی تیاری کی جارہی ہی، ملکی معیشت پہلے ہی تباہی کے دہانے پر ہی، پارلیمانی کمیٹی میں وفاقی وزیر پانی و بجلی نوید قمر کا یہ اعتراف کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو سالانہ1ارب روپے کا نقصان صارفین سے پورا کیا جارہا ہی، قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہی۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان نے صوبہ خیبر پختوانخواہ، راولپنڈی اور اسلام آباد کے دورہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم و ترسیل اور چوری کی مدد میں سالانہ1ارب روپے کا نقصان اور اربوں روپے کے نادہندہ سرکاری و وفاقی صوبائی محکموں کو بوجھ بھی عام صارفین پر ڈالا جارہا ہی، اس کے علاوہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اور پارلیمامنٹ کا بڑھتا ہوا اسرو رسوخ بھی تقسیم کار کمپنیوں کو متاثر کررہا ہی۔ پارلیمنٹیریل کی براہ راست مداخلت جس میں ایس ڈی او اور ایکسیئن کی تعیناتی سے ادارہ تباہی کی طرف گامزن ہو جائیگا۔ وفاقی وزیر کا یہ بھی اعتراف کے مجموعی طور پر7ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہی، اسکو سفید ہاتھی بنا کر سفید پوش سمال ٹریڈرز کیلئے بہت بڑے نقصان کی بات ہی، جس کا براہ راست عوام پر بوجھ ڈالا جارہا ہی، ایسی صورتحال پیدا کی جارہی ہیں کہ ادارے کو مکمل طور پر نجکاری کی طرف لے جارہا ہے یہ لادینی قوتوں کی گہری سازش ہی، کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو تقسیم کرکے عوام کو اداروں سے لڑایا اور تباہ کیا جارہا ہی، جس سے توانائی کا بحران اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور عوام کے مطالبات اور عوام کی بات کو عام قصہ کہانی سمجھ کر درگزر کیا جارہا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) مسجد میں قابل اعتراض پمفلٹ تقسیم کرکے بھاگ جانیوالے افراد کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہی، بتایا گیاہے کہ جاوید کالونی کی جامع مسجد میں نماز عصر کے وقت ایک نامعلوم شخص آیا جس نے نماز کے بعد نمازیوں میں ایک پمفلٹ تقسیم جس میں خلیفہ چہارم حضرت علیؓ اور دیگر صحابہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیئے گئے تھی، لوگوں نے پمفلٹ تقسیم کرنیوالے شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ گیا جس پر پمفلٹ پر تحریر رحمت العالمین پبلشر فقیر سائیں غلام رسول کا نام درج تھا، اس کے خلاف اور اس کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ کینٹ پولیس نے صحابہ کرامؓ کے بارے میں مختلف الفاظ استعمال کرنے پر پولیس نے چک9شمالی کے رہائشی محمد سعید کی درخواست پر فقیر سائیں غلام رسول اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔
فوٹو ہمرا ہ ہے شکریہ
-
سرگودھا(بیورورپورٹ) انجمن تاجران بلاک نمبرگلی چوڑیاں والی کے سالانہ انتخابات 2012میں شاہین گروپ کے امیدواروں نے پھول گروپ کو بھاری اکثریت سے ہرا کر میدان مار لیا،حتمی نتائج کے مطابق منور عزیز صدر ،کاشف کمبوہ نائب صدر ،محمد ندیم شاد سیکرٹری جنرل جبکہ شیخ محمد شاہد فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے ،اس موقع پر کامیاب ہونیوالے شاہین گروپ کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اس موقع پر نو منتخب صدر منور عزیز اور جنرل سیکرٹری محمد ندیم شادنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ہر ممکن کوشش ہو گی کہ افہام تفہیم سے تاجر، قومی و شہری مفادات کو مد نظر رکھ کر مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کروں، جن تاجروں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اس پر میں ان کا شکر گزار ہوں ، مثبت سوچ اور مثبت ذہن تعمیر وترقی، فلاحی و رفاہی کاموں میں اخلاص کے ساتھ حصہ لینا ہمارا مشن ہے ،انجمن تاجران بلاک نمبرگلی چوڑیاں والی ایک غیر سیاسی جماعت ہے ہارنے والے تاجر بھی ہمارے بھائی ہیں انشاء اللہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گی۔تاجروں میں اتحاد و اتفاق کی فضاء کو فروغ دیا جائے گا،میرے دروازے دن رات کھلے ہیں ،اس موقع پر تاجر رہنمائوں اشرف بھولا،رحمت قریشی،خرم خان،محمد یاسین،ملک فاروق،شیخ محمد شاہد،شیخ محمد منور،محمد علی و دیگر نے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارک بادپیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گی۔اور تاجروں کی ترقی کیلئے اپنا کردرا ادا کرینگی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تین خطرناک اشتہاریوں سمیت آٹھ مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہی۔ بتایا گیاہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر محمد رضوان کی ہدایات پر ضلع بھر کی پولیس نے چھاپے مار کر ان افراد کو گرفتار کیا ہی۔ تھانہ کوٹمومن پولیس نے خلیل احمد اشتہاری کو گرفتار کرکے پسٹل تیس بور، دو گولیاں، تھانہ بھیرہ پولیس نے سیف اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بندوق بارہ بور، محمد ندیم کو گرفتار کرکے شراب0لیٹر ز، اربن ایریا پولیس نے بستی عسائیاں سے رضوان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ہیروئن65گرام، تھانہ کینٹ پولیس نے کوئین چوک سے بھولے کو گرفتار کرکے شراب0بوتل، اسی طرح تھانہ میلہ پولیس نے بھابھڑا کے علاقہ سے اشتہاری جاوید اقبال کو پناہ دینے والے غلام عباس نثر کو گرفتار کرلیا ہے اور انکے خلاف متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) محنت کش کو ہزاروں روپے مالیت سے فراڈیوں نے محروم کردیا بتایا گیاہے کہ اربن ایریا کے رہائشی ملک محمد خان کو محمد شریف، محمد اصغر، سلطان، عمران وغیرہ نے ایک سال قبل دی ہوئی بھینس واپس نہ کی تھانہ اربن ایریا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن گروپ کے ضلعی رہنماء ملک عمر حیات ٹوانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن گروپ قومی سلامتی کانشان ہی، نواز شریف نے اپنے خون پسینہ سے گلی محلوں تک مسلم لیگ ن گروپ کی پہنچان کروائی ہی۔ مسلم لیگ ن گروپ کے خلاف بولنے والے فصلی اور موسمی سیاستدان بہت جلد آئندہ الیکشن میں ہوا میں اڑ جائینگی۔ پاکستان تحریک انصاف جیسی کئی جماعتیں وجود میں آئیں اور پہلے الیکشنوں میں اپنا وجود کھو بیٹھی۔ نوازشریف اور انکی جماعت آج بھی اپنے کارکنوں کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی کی طرح اپنے وجود کو قائم رکھے ہوئے ہے ملک عمر حیات ٹوانہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں نوازشریف اور ان کی جماعت اکثریت سے کامیاب ہوگئی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء ملک عمر حیات ٹوانہ نے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا مسلم لیگ ن گروپ کے ساتھ ہے اور مرتے دم تک مسلم لیگ ن کا ساتھ دینگے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں حلقہ5اور پی پی9میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جس امیدوار کو ٹکٹ دے گی ان کی حمایت کرینگی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا میں انٹری ٹیسٹ کلاسسز کا اجرائ9جنوری سے ہورہا ہے جس کی رجسٹریشن5جنوری تک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم پروفیسر اصغر علی نے ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محنت اور کاوش ہمارا ایمان ہے طلبہ و طالبات کیلئے مستقبل کی راہیں متعین کرنے کیلئے طلبہ محنت اور تعلیم پر توجہ دیں وہ پنجاب گروپ آف کالجز سرگودھا میں انٹری ٹیسٹ کلاسسز کے اجراء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے انٹری ٹیسٹ کے انچارج پروفیسر سبط الحسن راجہ، پروفیسر زاہد محمود ظفر نے انٹری ٹیسٹ کے حوالہ سے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام انجینئرنگ یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز میں سب سے زیادہ طلبہ و طالبات کا تعلق پنجاب گروپ آف کالجز سے ہی، اس موقع پر سیمنار میں لوگوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کا اجلاس زیر صدارت شاہین احسان مغل منعقد ہوا جس میں حاجی محمد صادق چیمہ فنانس سیکرٹری آئرن شیٹ مرچنٹ کی ہمشیراں کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ مرحومہ ایک نیک اور دیندار عورت تھیں۔ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء کرے اظہار تعزیت کرنیوالوں میں شیخ نثار احمد، مرزا اسلام بیگ، محمد حارث، راشد منہاج، مرزا الیاس بیگ، محمد عمران و دیگر احباب شامل ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) تیسری سالانہ محفل عید میلاد النبیؐ کانفرنسفروری کو گولچوک کچہری بازار میں منعقد ہوگئی۔جس کی صدارت حاجی محمد عظمت الہی سیالوی، حاجی شفیق الرحمن صدر انجمن تاجران گولچوک، محترمہ حاجی اختر بٹ کرینگی۔ جبکہ خصوصی خطاب علامہ پیر مشتاق احمد شاہ الازہری کرینگی۔ حضرت علامہ وقار احمد عثمانی، علامہ عاشق حسین باروی کرینگی۔ جبکہ مہمان خصوصی پیر خواجہ الحاج امجد کریم شہزاد، حاجی محمد قاسم نقشبندی، میاں عبدالجبار، خان شہباز ہونگی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) انجمن شہریان رجسٹرڈ سرگودھا کا ایک ماہانہ اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں مہر امانت علی ایڈووکیٹ نے انجمن کی سابقہ کارروائی پڑھ کر سنائی جسے حاضرین نے توثیق کردی۔ اجلاس میں ملک محمد حیات نے ایک قرار داد پیش کی۔ قرارداد میں چوہدری انور علی چیمہ وفاقی وزیر پیداوار سے مطالبہ کیا گیا کہ سرگودھا میں خواتین یونیورسٹی اور انجینئرنگ کالج کے قیام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ جس کو فوری  طور پر عمل میں لایا جائی۔ قرارداد میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ چوہدری انور علی چیمہ وفاقی وزیر پیداوار کی سرگودھا کی ترقی اور تعمیر میں بہت بڑا کردار ہی۔ انہوں نے سرگودھا کی ترقی میں جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہی۔ سرگودھا کی عوام انور علی چیمہ وفاقی وزیر پیداوار کے احسان مند ہیں، اجلاس کی صدارت چوہدری عبدالحمید فرحت نے کی اجلاس میں مہر امانت علی ایڈووکیٹ، ملک محمد حیات بدرال، محمداسلم بٹ، گلزاراحمد راجپوت، عبدالغفور بھٹہ، منصور اسد پنوں، عبدالقدیر خان، منظور احمد مغل، سالک خان، رانا احمد رضا، محمدصدیق بھولا، وحید بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
Kسرگودھا(بیورورپورٹ) مطب حکیم ڈورہ کے انچارج علم الادویہ ایوارڈیافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انڈیا پرویز حکیم حبیب الرحمن ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیب جیسے مہنگے پھل کے بدر میں خدا تعالی نے گاجر جیسی سبزی کو پیدا کیا ہی، اس میں وہ تمام وٹامن موجود ہیں جو سیب میں ہیں اس میں فولاد کی ایک خاص مقدار ہمارے اندار سرخ ذرات کی پیدائش کاباعث بنتی ہے جگر کی کمزوری، یرقان اور ایسی خواتین جو کہ حاملہ ہوں اگر ان میں فولاد کی کمی پیدا ہوگئی ہو تو ایک سے دو گاجر کا روزانہ استمعال مفید ثابت ہوتا ہی، گاجر میں دیگر قدرتی منرلز ہمارے لئے کسی نعمت سے کم ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) محمدی بازارکے تاجر ممتاز ملک سے دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لیئی۔ بتایا گیاہے کہ نور کالونی کے رہائشی ممتاز ملک جو کہ محمدی بازار کا تاجر ہے بیوپاری کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم لے گھر سے نکلا کچھ ہی فاصلہ پر دو مسلح نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لیئے اور فرار ہوگئی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) رائو منان ڈائلسیز سنٹر کے صدر حاجی محمد اقبال (ہیرووالی) و نائب صدر میاں ارشاد احمد ارشد نے ڈائلسیز سنٹر سرگودھا کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر میں اس سال رائو منان ڈائلسیز سنٹر نے 31ہزار ڈائلسیز کا ہندسہ کراس کر لیا ہی۔ سال 2011ء میں 4371 مریضوں کے ڈائلسیز کئے گئے جس پر 41 لاکھ روپے خرچ ہوئے جو مختصر حضرات کے تعاون سے پورے کئے گئی۔ اس کے علاوہ انجمن نے ہسپتال کے دوسرے شعبوں کو سال 2011ء میں تین لاکھ 71 ہزار کی ادویات بھی فراہم کیں حالیہ سیلاب کے موقع پر رائو منان ڈائلسیز سنٹر انتظامیہ نے بدین' نواب شاہ اور اندرون سندھ کیمپوں میں اشیائے خوردونوش کے علاوہ 12 لاکھ روپے مالیت کی ادویات فراہم کیں۔ سنٹر کے صدر حاجی محمد اقبال (ہیرووالی) نے بتایا کہ ڈائلسیز مشینوں کی سروس آلات پر سال 2011 میں 9 لاکھ 60 ہزار روپے کے اخراجات کئے گئی۔ انتظامیہ نے تین مریضوں کے کڈنی ٹرانسپلانٹ میں بھی معاونت کیں۔ حاجی محمد ارشاد احمد ارشد نے بتایا کہ سنٹر انتظامیہ آئندہ بھی دکھی انسانیت کی خدمت کا عمل جاری رکھے گی۔ سنٹر کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائے گی تاکہ کڈنی فیلیئرز اور ان کی معاشی بدحال فیملیوں کو آسودگی فراہم کرتی رہے گی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پی ایم اے سرگودھا کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پی ایم اے سرگودھا مکمل طور پر پی ایم اے میانوالی کی حالیہ تحریک کی پر زور حمایت کرتی ہی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ' ڈاکٹر فواد حسین' ڈاکٹر محمد افضل وڑائچ و دیگر مقررین نے کہا کہ میانوالی کے ڈاکٹرز کے ساتھ ڈی سی او میانوالی کا رویہ انتہائی قابل مذمت ہی۔ اس معاملہ میں سرگودھا ڈویژن کے تمام ڈاکٹرز پی ایم اے میانوالی کے ساتھ ہیں۔ اس اجلاس میں متفقہ طور پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر پی ایم اے میانوالی کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو اس تحریک کو صرف سرگودھا ڈویژن میں ہی نہیں بلکہ پورے پنجاب میں پھیلا دیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف' چیف سیکرٹری پنجاب' ہیلتھ سیکرٹری پنجاب اور کمشنر سرگودھا ڈویژن سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس معاملہ کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اس سلجھانے کی کوشش کریں ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ ' ڈاکٹر ہاشم عمران اور ڈاکٹر فواد حسین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ضلع سرگودھا میں پی آئی سی لاہور سے ادویات لینے والے مریضوں کی تعداد 674 ہے ۔ میڈیسن کے ری ایکشن سے لاہور میں اموات کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اس لئے انہوں نے تمام ان مریضوں سے درخواست کی جو پی آئی سی لاہور کی میڈیسن استعمال کر رہے ہیں کہ وہ فوراً ادویات بند کر دیں اور نزدیکی سرکاری ہسپتال سے ان کا نعمبدل حاصل کریں انہوں نے مزید کہا ابھی تک ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں کوئی بھی ایسا کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم ضروری ہے کہ ان متذکرہ بالا ادویات کا استعمال روک دیا جائی۔ ان رہنمائوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ محکمہ صحت میں جب بھی کوئی اس قسم کا واقعہ ہوتا ہے تو فوراً ڈاکٹرز کو ذمہ دار ٹھہرا دیا جاتا ہے حالانکہ ان میں سے اکثر واقعات سے ڈاکٹرز کا دور کا تعلق بھی نہیں ہوتا۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس واقع میں ملوث افراد کو منظر عام پر لایا جائے اور انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور ایسی ادویہ ساز کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا جائے جو پیسے کمانے کے چکر میں انسانی جانوں سے کھیل رہی ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) وفاقی سیکرٹری سلیمان بیشر نے کہا ہے کہ آج کا دور میڈیا کا دور ہے کہ اب کوئی چیز میڈیا سے پوشیدہ نہیں ہی، میڈیا کے مثبت کردار کی وجہ سے اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہی، انہوں نے ان خیالات کا اظہار جیمز اینڈ جیولری کے زیر انتظام منعقدہ نمائش کے موقع پر ایوارڈز دینے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے جس طرح مسائل کو اجاگر کیا ہے اس سے حکومت کو ان مسائل کو حل کرنے میں مدد مل رہی ہی، سلیمان بشیر نے کہا ہے کہ آج کا دور بہت تیز ہے اور مقابلہ سخت ہی، مقابلہ وہی جیتے گا جو اپنی پیشہ وارانہ فرائض کے انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پرائیویٹ سکول کے زیر انتظام طلبہ و طالبات نے صفائی واک کی اور مختلف بازاروں سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ صاف ستھرا ماحول ہی بہترین معاشرہ بنا سکتا ہی، واک کے شرکاء نے کہا کہ اگر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام بھی چھوٹے چھوٹے مسائل حل کرنے میں ان کا ہاتھ بٹائی، تو بہت سے مسائل خود ہی حل ہوسکتے ہیں۔ واک میں ثنائی سکول سسٹم کے بچوں اور بچیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) کچہری ریلوے پھاٹک پر برج کی تعمیر کے سلسلہ میں مشینری سرگودھاپہنچا شروع ہوگئی ہے اور ایک دو روز میں برج کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائیگا۔ اس برج کی تعمیر پر1کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیاہی، اس سے عوام کو شہر سے کینٹ کے علاقہ میں جانے میں آسانی ہوگئی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا شہر کے مختلف چراہوں میں ٹریفک سگنلز کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہی، اس سے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ حادثات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ ٹریفک سگنلز کلب چوک، رحمن پلازہ چوک، نوری گیٹ چوک، سیٹلائٹ ٹائون چوک، پرانہ بم چوک، پرانہ جی ٹی ایس اڈہ چوک سمیت دیگر اہم چراہوں پر سگنلز نصب کیئے جارہے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) آزاد روڈ کے سینئر نائب صدر ارشد قریشی نے کہا ہے کہ آزاد روڈ کو خوبصورت بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تاجروں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہی، ہماری بھی کوشش ہے کہ اس تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
سرگودہا(          )پنجاب سپورٹس فیسٹیول 2012 کے تحت تحصیل سرگودہا میں  یونین کونسل لیول پر 23 جنوری 2012 سے مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا آغاز کر دیاگیاہے ۔ پنجاب سپورٹس فیسٹیول 2012 کے سلسلہ میں سرگودہا میں کنوینرمحسن شاہ نواز رانجھا ہیں۔ یونین کونسل لیو ل پر ٹورنامنٹس کی اوپنگ کے مہمان خصوصی عبدالرزاق ڈھلوں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے تھے ۔ جنہوں نے باقاعدہ سو میٹر ریس لگا کر چیف منسٹر سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کیا ۔ کنوینر ڈسٹرکٹ سپورٹس کونسل سرگودہا محسن شاہ نواز رانجھا نے لیاقت علی خان ' فیصل فاروق چیمہ ' چوہدری حامد حمید کو تحصیل لیول ودیگر سپورٹس پروگراموں کیلئے کوارڈی نیٹر مقر ر کیاہے ۔ اس ٹورنامنٹ کو تحصیل سپورٹس آفیسر سرگودہا صائمہ منظور آرگنائز کر رہی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودہا تشکر اقبال خان اور راناحماداقبال ڈویژنل سپورٹس آفیسر سرگودہا بھی ضلع اور ڈویژن بھر میں ٹورنامنٹس کی  نگرانی کر رہے ہیں ۔ یونین لیول پر 36 یونین کونسلز سے  310 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
سرگودہا (       ) ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ شہر یار سلطان نے تحصیل میونسپل اتھارٹی کے چیف آفیسر باٶ جہانگیر کی سرگودہا شہر میں صحت وصفائی کی شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ باٶ جہانگیر ایک محنتی ' دیانتدار اور فرض شناس آفیسر ہیں جو اپنی ذمہ داریوں کو کماحقہ انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں او راپنے فرائض سے مخلص ہو کر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ دریں اثنا انجمن اہل بیت نے چہلم کے جلوس کے راستوں کی بہترین  صفائی پر باٶ جہانگیر کی کاوشوں او رپیشہ وارانہ صلاحیتوں کااعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیاہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے راہنما چوہدری حامد حمید نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کی سرگودہا آمد پر شہر کو خوبصورت بنانے اور صفائی کے اعلیٰ انتظام پر باٶجہانگیر کی خدمات کو سراہا ہے ۔
      
F سرگودھا (  )عالمی شہرت یافتہ پاکستانی طالبہ ارفع کریم کے والد امجد کریم رندھاوا نے کہا ہے کہ میری بیٹی نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے اہل وطن کا نام روشن کر دیا ہی۔ نوجوان نسل کو اس کی تقلید کرنی چاہیی۔ہمارے نوجوان زرخیز صلاحیتو ں کے مالک ہیں ۔ جن سے ستفادہ کی ضرورت ہے ۔ زندگی مختصر ہے ۔اس میں کچھ نہ کچھ مقید کرنا چاہیے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سن رائز پاکستان کے زیر اہتمام ارفع کریم کی یاد میں منعقد خصوصی ریڈیو پروگرام میں انٹر ویو دیتے ہوئے کی ۔ اس موقع پر چوہدری مختار ، زبیر خالد ، ڈاکٹر ھارون الرشید تبسم ، شاہد نذیر ایڈووکیٹ ،ملک عر فان ، قاسم علی ، رانیہ ، سعدیہ ، محمد بشیر ، رائو اسلم فراز ، میاں عبدلرشید ، محمد نعیم کپور بھی موجود تھی۔امجد کریم رندھاوا نے مزید کہا کہ ہم اپنی اسلامی ثقافت سے دور بھاگ رہے ہیں۔مطالعہ کا شوق ناپید ہی۔بچوں میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنا چاہیے ۔پاکستان کی ترقی کے لیے زندگی کے تمام مکتبہ فکر کو انفرادی طور پر اپنے اپنے شعبہ میں جذبہ حب الوطنی کا مظاہر ہ کرنا چاہیے ۔پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ھارون الرشید تبسم نے کہا کہ ارفع کریم نے گفتار کے بجائے کردار کا مظاہرہ کرنا چاہیے مسلسل دریافت سے کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔نوجوانوں کو ارفع کریم کے نقش قدم پر چلنا چاہیے ۔ ہمارا آنے والا کل آج سے بہتر ہونا چاہیے ۔آن لائن کے ذریعے امجد اسلام امجد ، اصغر ندیم سید ، شہزاد رفیق ، پروفیسر ریاض احمد شاد ، بینش فاطمہ ، عظمی نور اور کئی طلباء و طالبات نے ارفع کریم کی بے مثال کامیابیوں پر اہل وطن کو مبارک باد دی ۔ ارفع کریم کی پور ٹریٹ کے سامنے شمعیں روشن کر کے ایصال ثواب کی دعا کی گئی ۔ متعدد سامعین نے سن رائز پاکستان کے اس عظیم کارنامہ پر مبارک باد دی ۔ کالز کے ذریعہ کہا گیا کہ ہر پاکستانی کو اس عظیم بیٹی کے لیے دعا گو رہنا چاہیی۔
 

 

No comments:

Post a Comment