Friday, January 6, 2012

شوگر ملز انتظامیہ کو کاشتکاروں کے گذشتہ سالوںکے واجبات پندرہ مارچ تک ادا کرنے کی ڈیڈلائن

سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا کے نواحی علاقہ چک36جنوبی سے تین افراد نے
جواں سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا ہے اور نامعلوم مقام پر لے گئی۔ بتایا گیا
ہے کہ محمد تنویر، شاہد اقبال اور محمد یونس کا اسماء بی بی کے گھر آنا
جاناتھا اس دوران انہوں نے اسماء بی بی سے رابط طے کرلیئی۔ گزشتہ روز
اسماء بی بی کے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں تینوں افراد گھر میں آئے اور
اسماء کو بہانے سے اغواء کرکے لے گئی۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے محمد
نتویر، محمد یونس اور شاہد اقبال کے خلاف محمد ارشد کی رپورٹ پر مقدمہ
درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام (س) گروپ کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے
والد محترم حافظ نور دین گزشتہ روز انتقال کرگئی۔ ان کی نمازجنازہ جامع
مسجدسیٹلائٹ ٹائون میں ادا کی گئی اور انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی
میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیاہی۔ مرحوم کی جمعیت علماء اسلام
کیلئے قربانیاں بے مثال ہیں۔ ان کی وفات پر جمعیت علماء اسلام (س) کے
سربراہ مولانا سمیع الحق، مولانا محمد فاروق علوی، مرکزی رابطہ سیکرٹری
شاہین احسان مغل، حاجی اکبر حسن، محمد ظہیر السلام، ضلعی امیر مولانا
محمدرفیق، مولانا محمد اقبال عثمانی، حقیر فاروقی، قاری نصیر احمد فانی،
عابد ڈوگر، مولانا محمد الیاس فاروقی، مولانا ثناء اللہ ایوبی، مولانا
عطاء اللہ، محمد عثمان قریشی، عبدالقیوم کشمیری، خواجہ محمد طارق،
ممتازمعاویہ، جمال عبدالناصر، حبیب الرحمن، چوہدری عبدالحمید، قاری بشیر
احمد سمیت دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ساڑھے سات سو روپیہ والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ
اندازی6جنوری بروز سوموار حیدر آباد میں منعقد ہوگئی جس کا پہلا
انعام5لاکھ روپی، دوسرا انعاملاکھ روپے کیانعام، تیسرا نعام3سو روپے
کی696انعامات ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) تحریک انصاف میں مسلم لیگیوں کی شمولیت کے ذمہ داران
ضلع سرگودھا کی مقامی قیادت ہی، جن کا رویہ عہدیداران کے ساتھ ساتھ
کارکنوں سے انتہائی ہتک آمیز ہی، یہی وجہ ہے کہ لوگ مسلم لیگ کی بجائے
دیگر جماعتوں میں جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے
سینئر رہنماء رائو طاہر مشرف نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ
اگر موجودہ عہدیداران اسی طرح قابض رہے تو پھر ضلع سرگودھا جو کہ مسلم
لیگ ن کا گڑھ تھا، یہاں پر ن لیگ کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ انہوں
نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں بحرانوں کا سبب بنی ہی، اگر یہ
حکومت مزید چھ ماہ قائم رہی تو پھر اداروں کا اللہ حافظ ہی۔ انہوں نے کہا
کہ اپنے اقتدار کی کشتی کو ڈوبتے ہوئے دیکھ کر پیپلزپارٹی کی حکومت قبل
از وقت سینٹ کے الیکشن کا شور کررہی ہی، عوام موجودہ حکومت سے تنگ ہیں،
اور آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کیلئے ان
کے موجودہ وزراء بھی تیار نہیں ہونگے کیونکہ پیپلزپارٹی کو پتہ ہے کہ اس
نے عوام کو اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب دیا ہی، سارا
سارا دن گیس بن رکھی، قومی ادارے تباہ کیئے مہنگائی کے باعث لوگ فاقہ کشی
پر مجبور ہوئی، ان حالات میں انہیں جیالے بھی ووٹ نہیں دینگی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر
متعدد افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب، منشیات
وغیرہ برآمد کرلی ہی۔ سلانوالی اور بھیرہ پولیس نے الگ الگ کارروائی کرتے
ہوئے بشیر احمد اور مسماۃ پروین بی بی کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار
میں دیسی اور ولایتی شراب برآمد کرلی ہی۔ اربن ایریا پولیس نے محمد ی
کالونی سے ظفر اقبال کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں ہیروئن
برآمد کرلی بھیرہ پولیس نے اللہ یار سے پسٹل اور میلہ پولیس نے محمد
محفوظ سے گولیاں اور پسٹل، کڑانہ پولیس نے اظہر اقبال سے شراب کی چالو
بھٹی اور بھاری مقدار میں شراب تیار کرنیوالا مواد برآمد کرلیا۔ پھلروان
پولیس نے محمد اعجاز اسے بندوق برآمد کرلی۔ لکسیاں پولیس نے محمد نوازسے
پسٹل اور صدر پولیس نے عابد محمود سے ریوالور برآمد کرکے الگ الگ مقدمات
درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) فراڈ کی مختلف وارداتوں میں لوگوں کو جائیدار،نقدی
اور دیگر اشیاء سے محروم کردیا گیاہی۔ بتایا گیاہے کہ بھلوال کے رہائشی
محمد یعقوب نے محمد اکرم سے ساٹھ ہزار روپے مالیت کا موٹرسائیکل خرید کر
اسے جعلی چیک دے دیا۔ اسی طرح شاہ پور صدر میں فتح محمد، محمد ظہور،
چوہدری جاوید نے محمدر مضان کو دھوکہ دہی سے پلاٹ فروخت کرکے اس سے رقم
ہتھیالی۔ مڈھ رانجھا پولیس نے محمد نواز کے خلاف ربنواز کے کینو کے باغ
کی تین لاکھ روپے کی رقم امانتاً رکھی گئی خرد برد کرلی۔ مسماۃ بتول بی
بی اور فتح محمد نہنگ کی رہائشی غلام فاطمہ کا سونے کا گلو بند ہڑپ
کرلیا۔ مسماۃ بتول بی بی نے محمد یار کی ہزاروں روپے کی رقم بھی خرد برد
کرلی ہی۔ جعلی کاغذات تیار کرکے عمران اور طارق نے ایاز اسلم کا
موٹرسائیکل فروخت کردیا۔ محمد حفیظ نے افتخار احمد سو ٹین گھی جو کہ
امانتاً رکھے گئے تھے خرد برد کرلیئے سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی محمد ریاض
اور محمدصفدر نے سرکاری پانی کے کھال مرمت کرنے کے عوض امانتاً رکھے گئے
پانی کے ٹینکرز خرد برد کرلیئے محمد عمر نے وقار احمد کو ہزاروں روپے
مالیت کا جعلی چیک دے کر رقم خردبرد کرلی۔ اسی طرح طارق محمود نے محمد
بشر کو پانچ لاکھ روپے کی رقم کے عوض جعلی چیک دے کر رقم خردبرد کرلی
پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
hسرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا ور گردونواح میں ہونیوالی بوندہ باندی کے
باعث موسم سرد ہوگیا ٹھنڈی ہوا چلنے سے سردی کی شدت بڑھ جانے کے باعث گیس
سلنڈر اور کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاہی۔ جبکہ لکڑی کی قیمتوں
میں اضافہ دیکھا گیاہے گیس کی بندش کے باعث لوگوں کی اکثریت لکڑی، کوئلے
کے استعمال پر مجبور ہیں جبکہ ایک عام آدمی کیلئے سلنڈر جلانا مشکل ہوگیا
ہی۔سخت سردی کی وجہ سے انڈے کی قیمتوں میں بھی پانچ سے بارہ روپے کا
اضافہ فی درجن کا اضافہ کردیا گیا ہی۔00روپے میں درجن ہونیوالے
انڈی12سی15روپے فی درجن فروخت ہونے لگے اسی طرح سبزی کی قیمتوں میں بھی
اضافہ دیکھا گیاہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) نواحی علاقہ چک28شمالی سے دو افراد نے شادی شدہ
خاتون کو جنسی خواہشات کی تکمیل کیلئے اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر
لے گئے بتایا گیاہے کہ نواحی چک28شمالی میں فوزیہ بی بی کے گھر مظہر
اقبال اور ملازم حسین کا آناجاناتھا کہ اسی دوران انہوں نے فوزیہ بی بی
سے تعلقات استوار کرلیئی۔ اور گزشتہ روز موقع پر دونوں فوزیہ بی بی کو
اغواء کرکے لے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے محمد ممتاز کی درخواست پر
مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سود کی رقم پر کاروباری کرنیوالے شخص کے خلاف مقدمہ
درج کرلیا گیاہی۔ بتایا گیاہے کہ محمد عمران جو کہ سیٹلائٹ ٹائون کا
رہائشی اس نے کچہری بازار کے ایاز نامی نوجوان کو سود پر رقم دی اور اس
سے رقم کا تقاضہ کرنے کے ساتھ ساتھ تنگ کرنے لگا جس پرسٹی پولیس نے ایاز
کی درخواست پر محمد عمران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔ اسی طرح ایاز کی
درخواست پر محمد عرفان کے خلاف بھی سود کی رقم کا مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) گزشتہ روز سالم کے قریب بس کے حادثہ میں جاں بحق
ہونیوالے محمد عمران کا مقدمہ پھلروان پولیس نے عمران کے والد محمد امین
کی درخواست پر درج کرکے ڈرائیور عبدالرحمن کو گرفتار کرلیا ہے یاد رہے کہ
تیزرفتار بس نے گزشتہ روز عمران کو کچل دیا تھا
سرگودھا(بیورورپورٹ) لڑائی جھگڑے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں پر مختلف
افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہی۔ بتایا گیاہے کہ بھیرہ کے علاقہ
میں فیصل عمرہ وغیرہ نے محمد صدیق پر قتل کی نیت سے فائرنگ کردی، تاہم وہ
بھال بھال بچ گیا اسی طرح کوٹمومن کے علاقہ میں اسلم وغیرہ نے مسلح ہو کر
لیاقت حیات کی گندم وغیرہ اجاڑ دیا۔ جھال چکیاں کے علاقہ میں عمران،
عرفان وغیرہ نے رحمت اللہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی، اسی طرح
جھاوریاں میں محمد طارق وغیرہ نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے حفیظ
اللہ جوئیہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاںدی کڑانہ کے علاقہ میں عبدالرزاق
وغیرہ نے غلام عباس کو اغواء کرکے زدوکوب کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں
دی اسی علاقہ میں عطاء اللہ وغیرہ نے علی حسن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
دی جس پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی
کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء فوری طور پر
بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ بندش کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے رہی۔ اس موقع
پر ڈاکٹر ارشد شاہد، مولانا محمد صدیقی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ادارے تباہ ہورہے ہیں۔ گیس اور بجلی کا
بحران جان بوجھ کر پیدا کیاجارہاہی، دونوںچیزیں عوام کو مہیا نہیں کی
جارہی ہی، مگر اس کی لوڈشیڈنگ جاری ہی، جو قابل مزمت ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف سوموار کے
روز الیکٹریکل مینو فیکچر کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیاہی۔ اس ضمن
میں دکانداروں اور فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش اور گیس کے
نہ آنے کی وجہ سے چھوٹی گھریلو صنعت تباہ ہو کر رہ گئی ہے اور مزدور فاقہ
کشی پر مجبور ہیں، اس لئے حکومت کے خلاف سوموارجنوری کو سخت احتجاج
کیاجائیگا۔ اس موقع پر پر امن احتجاجی جلوس بھی نکالا جائیگا۔ اگر
انتظامیہ نے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ ختم نہ کیا تو پھر دما دم
مست قلندر ہوگا۔
سرگودہا ( )ڈی سی او عظمت محمود نے شوگر ملز انتظامیہ کو
کاشتکاروں کے گذشتہ سالوںکے واجبات پندرہ مارچ تک ادا کرنے کی ڈیڈلائن
دیتے ہوئے متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنروں کو مذکورہ تاریخ تک سو فیصد
واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والی شو گر ملز کے خلاف فوجداری مقدمات درج
کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ وہ چشتیہ شوگر ملز فروکہ اور عبداللہ شوگر ملز
شاہ پو رکے کاشتکاروں کے گذشتہ سالوں کے واجبات کی ادائیگی کا جائزہ لینے
کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر
ساہیوال ' تحصیلدار شاہ پور ' کسان بچاٶ تحریک کے راہنما ناصر جاوید گھمن
' ملز انتظامیہ اور گروئرز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایاگیاکہ
چشتیہ اور عبداللہ شوگر ملز کے ذمہ 2008 سے 2011 تک کے تقریبا سات کروڑ
روپے کے واجبات ہیں جن کی ادائیگی کیلئے انتظامیہ ترجیحی بنیادوں پر
اقدامات کر رہی ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ عدالت نے چشتیہ شوگر ملز کو
پندرہ مارچ تک تقریبا پانچ کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی کی ہدایت کی
ہے ۔ ڈی سی او نے مقررہ تاریخ تک واجبات کی ادائیگی کی ہدایت کرتے ہوئے
کہاہے کہ اس کے بعد ملز انتظامیہ کے خلاف کریمنل کیس درج کرنے سے بھی
گریز نہیں کیا جائیگا۔ ڈی سی او نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی ہے
کہ وہ اپنے متعلقہ علاقے کے کاشتکاروں کو مطلع کریں کہ اگر ان کے بقایا
جات ہیں تو وہ ٹھوس شواہد اور ثبوت کے ساتھ ملز انتظامیہ سے رابطہ کریں
اور ملز انتظامیہ پندرہ مارچ تک ادائیگی کی پابند ہے ۔ انہوں نے چشتیہ
شوگر ملز کے اس بہانے کو بلا جواز قرار دیاکہ ملز گنے کی گرشنگ نہیں کر
رہی اسلئے ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ ڈی سی او نے کہاکہ یہ شوگر ملز
انتظامیہ کا ذاتی مسئلہ ہے انتظامیہ اور کاشتکاروں کو اس سے کوئی سروکار
نہیں کیونکہ یہ واجبات گذشتہ سالوں کے ہیں ۔ اس موقع پر بتایاگیاکہ
عبداللہ شوگرملز کے ذمہ تقریبا ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کے واجبات ہیں جن
کی ادائیگی کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیاگیاہے او رکاشتکاروں کو مرحلہ وار
اقساط میںادائیگی کی جارہی ہے جبکہ موجودہ سیزن کی ادائیگی پندرہ پندرہ
روز کے بعد باقاعدگی سے کی جارہی ہے تاہم اگر کاشتکاروں کو اس ضمن میں
کوئی مشکل کا سامنا ہو تووہ متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کریں
۔ ڈی سی او نے شوگر ملز کی طرف سے گنے کی کٹوتی کی شکایات پر محکمہ لیبر
کو ایکشن لینے کی ہدایت کی ۔
سرگودہا ( ) ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال سرگودہاکی تاریخ میں پہلی
دفعہ ڈاکٹر معراج السراج نے نیوروسرجری کے دو کامیاب آپریشن کر کے
نیورسرجری کے شعبہ کو فعال بنادیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو
ہسپتال مین نیوروسرجری کا شعبہ عرصہ بیس سال سے غیر فعال پڑا تھا ۔ ڈی
سی او عظمت محمو دکی سربراہی میں ریکروٹمنٹ کمیٹی نے بیس روز قبل نیورو
سرجن ڈاکٹر معراج السراج کو یہاں تعینات کیا۔ ڈاکٹر معراج السراج
کوالیفائیڈ اور کامیاب نیوروسرجن ہیں جو امریکہ ' سعودی عرب او ردیگر
ممالک میں پریکٹس کرتے رہے ہیں اس سے قبل وہ راولپنڈی میڈیکل کالج میں
تعینات تھے ۔ڈی سی اوعظمت محمود نے ڈی ایچ کیو کے شعبہ کو فنکشنل کرنے
میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے نیوروسرجن کے انٹرویو کئے اور ڈاکٹر معراج
السراج کی تعیناتی عمل میں آئی ۔ ڈاکٹر معراج السراج نے گذشتہ روز بارہ
تیرہ سالہ احتشام کے سر میں رسولی اوربڑھی ہوئی ہڈی نکال دی ۔ آپریشن کے
بعد لڑکے کو دوسرے روز ہی ہسپتال سے فارغ کر دیاگیا او روہ تندرست ہے ۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر معراج السراج نے ایک اور مریض شہزاد کے بھی دماغ کا
آپریشن کیا جسے ایک حادثے کے دوران سر میں چوٹ آئی اور وہ مریض بھی اب
صحت یاب ہو چکاہے ۔ڈاکٹر معراج السراج نے کہاہے کہ نیوروسرجری کے شعبے
کی بحالی او راسے فعال بنانے میں ضلعی انتظامیہ اور ایم ایس ڈاکٹر احمد
نعیم شیخ کی ذاتی دلچسپی شامل ہے ۔ انہوں نے اس شعبے کو مزید کامیاب
بنانے کیلئے مخیر حضرات کو دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے آگے آنے کی اپیل
کی ۔ نیوروسرجن نے کہاہے وہ ضلعی او رہسپتال انتظامیہ کے ساتھ ساتھ
شہریوں او رمیڈیا کے تعاون سے نیوروسرجری کے شعبے کو فعال بنا کر
سرگودہا ڈویژن کے 80 لاکھ عوام کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا میں
سہولیات پیدا کریںگے جس کے بعد کسی ایسے مریض کو دیگر بڑے شہروں میں
ریفرکرنے کی ضرورت نہیں ہو گی او روہ نوجوان ڈاکٹرز کی ایسی ٹیم تشکیل
دیں گے جو اس شعبے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔
سرگودہا ( )کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری
ایجوکیشن سرگودہا کی اطلاع کے مطابق امتحان انٹر میڈ یٹ پارٹ ون سالانہ
2011 کا رزلٹ ری چیکنگ کے بعد 26 نومبر 2011 کو شائع کیاگیا تھا ۔ رزلت
میں مزید 227 امیدوار پاس ہوئے ہیں او ر نتیجہ کی شرح 35.21 فیصد سے بڑھ
کر 36.12 فیصد ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ رزلٹ کی ری چیکنگ انتہائی محنت
او راحتیاط سے ماہر مضمون پروفیسروں سے کرائی گئی اور جن امیدواروں کے
نمبروں میں اضافہ ہوا ان کے نمبر بڑھانے کے بعد ان کے نتیجہ کارش ریگولر
امیدواروں کے اداروں کے سربراہوں او رپرائیویٹ امیدواروں کو ان کے دیئے
گئے پتہ جات پر بھجوادیئے گئے اور اس میں کوئی بات مخفی نہیں رکھی گئی
تھی ۔اس ضمن میں بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبرحقائق پر مبنی نہیں
ہے

No comments:

Post a Comment