سرگودہا(بیورورپورٹ)مینجنگ ڈائریکٹر الشمس ہسپتال و معروف سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر شمس الدین احمد خان نے کیا ہے کہ مزدور ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو مزدور کو اس کا جائز مقام دیتی ہیں اس امر کا اظہار انھوں نے الشمس ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر کیا ہسپتال کا افتتاح اس کی بنیادوں کی کھدائی کا آغاز کرنے والے مزدور نے کیا جودنیا کی تاریخ کا منفرد واقعہ ہے ہسپتال 50بستروں پر مشتمل ہے افتتاح تقریب میں ڈاکٹروں ' مزدورں ' سیاسی شخصیات' تاجر حضرات اور صحافیوں و دیگر طبقہ ہائے زندگی کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈاکٹر شمس الدین نے کہا کہ ملک میں نفسیاتی و دماغی امراض کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اس ضمن میں تحقیق کو فروغ اور علاج ناگزیر ہے انھوں نے کہا کہ الشمس ہسپتال کو جدیدتشخیصی آلات سے مزین کیا گیا ہے جو اس علاقے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ ملک میں معاشی کساد بازاری کے علاوہ ادویا ت کے غیر ضروری استعمال بھی نفسیاتی و دماغی اورامراض میں پھیلائو کا سبب بن رہا ہی۔ اور اگر انسان نفسیاتی طور پر مضبوط ہو تو جسم کا مدافعاتی نظام مضبوط ہونے کے باعث دیگر معمولی نوعیت کی بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے انھوں نے کہا کہ نفسیاتی امراض کی ادویات بے ضرر ہونے کے ساتھ مدافعاتی نظام کے استحکام کا باعث ہوتی ہیں انھوں نے کہا کہ الشمس ہسپتال خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر تعمیر کیا گیا ہے اور ہمارا مقصد دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے قبل ازیں مزدور ارشد محمود نے ہسپتال کا افتتاح کیا اور اس کی کامیابی کے لئے دعا کروائی گئی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ) چوہدری اعجاز احمد کا ہلوں ایم۔پی۔اے پی پی 34 نے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی انشاء ا للہ اپنے 5 سال پو رے کرے گی۔ پیپلز پارٹی چھو ڑ کر جانے والے عناصر ایک دن بہت پچھتائیں گی۔ اللہ تعالی کے فضل کرم سے آئندہ الیکشن میں کا میا بی بھی pp ہی حا صل کرے گی۔تمام تر بحرانوں کے با وجود پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کا مشن جا ری رکھے گی۔وہ حلقہ پی پی 34 کے عہداداروں و کا رکنا ن سے خطاب کر رہے تھی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)سرگودہا پریس کلب کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ فلڈ لائٹ قائد اعظم بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا آج افتتاح ہوگا ۔افتتاحی تقریب میں اعلیٰ سرکاری افسران سیاسی و سماجی شخصیات اور تاجر راہنما شرکت کریں گے ٹورنامنٹ کے پہلے روز چار ٹیموں کے درمیان مقابلے ہونگی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)سرگودہا پریس کلب میں فلڈ لائٹ قائد اعظم بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کی ٹیموں کے درمیان مقابلوں کیلئے ڈرا کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے محترمہ طیبہ ضمیر ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے ٹیموں کے ڈراء نکالے اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگودہا پریس کلب نے ہمیشہ مثبت صحافتی رویوں اور سرگرمیوں کو فروغ دیا اور قائد اعظم بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا باقاعدگی کے ساتھ انعقاد کامیاب کاوش ہے انہوں نے اس موقع پر ٹورنامنٹ کیلئے دس ہزار روپے کا اعلان بھی کیا ۔تقریب میں صدر پریس کلب محمد اشرف ندیم 'جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال 'ممبران پریس کلب اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)حکومت کی جانب سے ہر قسم کی کمرشل گاڑیون مزدا ہائی ایس منی مزدا اور سکول وین میں گیس بھروانے پر پابندی کے خلاف سرگودہا کے سینکڑوں ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال شہر میں چلنے والی مزدا گاڑیوں اور سکول وین کے ڈرائیوروں اور مالکان نے احتجاجی جلوس بھی نکالا جو 49ٹیل سے شروع ہوکر نوری گیٹ پر اختتام پذیر ہوا شرکاء نے بڑے بڑے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر غریب عوام کا معاشی قتل نامنظور 'بچوں کی تعلیم پر قاتلانہ حملہ اور حکومت مخالف نعرے درج تھے جلوس کے شرکاء نے 47پل خیام چوک اور نوری گیٹ پر دھرنا دیا اور روڈ بلاک کردی احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر ٹرانسپورٹ کے راہنمائوں نے جوشیلے خطاب کیے اور حکومت کو اشارہ کیا کہ اگر یہ پابندی ختم نہ کی گئی تو پورے پاکستان میں پہیہ جام کردیں گے ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)آٹھ افراد نے لڑکے کو اغواء کرلیا 'تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ بھابھڑہ کے محمد نذیر کا بھتیجا نصراقبال گھر کے قریبی گرائونڈ میں کھیل رہا تھا کہ اوباش نصر عباس 'سرفراز 'غلام ربانی 'سلیم اور ضمیر وغیرہ آٹھ افراد نے زبردستی اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے مغوی کے چچا کی درخواست پر تھانہ میلہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)فصل اجاڑنے کے تنازعہ پر جھگڑا 'خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی 'تفصیلات کے مطابق چک نمبر تیرہ جنوبی میں فصل میں سے گزرنے پر ملزمان رضوان 'عدنان اور شاہد وغیرہ سات افراد نے مظفر علی اور اختری بی بی کو آہنی راڈ اور لاٹھیوں کے وار کرکے گھائل کردیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)فراڈئیے نے کاروباری شراکت دار کو ڈیڑھ لاکھ کا جعلی چیک تھما دیا 'تفصیلات کے مطابق چک نمبر07جنوبی کے اظہر اقبال نے کاروباری لین دین پر شمشیر ٹائون کے مقبول حسین کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا جو بینک سے کیش کروانے پر بوگس ثابت ہوا تھانہ عطاء شہید پولیس مصروف تفتیش ہی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)گیس ریفل کرانے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ سلانوالی میں تحصیل میونسپل آفیسر نے دوران چیکنگ گیس ریفل کرنے پر سلانوالی کے محمد سلیم کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)دکان کا تنازعہ مسلح شخص نے فائر مار کر نوجوان کو شدید زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلاک نمبر چودہ کے محمد یونس کا محمد نعیم عابد کے ساتھ دکان کا تنازعہ چلا آرہا تھا جس رنجش پر گذشتہ رات دس بجے نعیم عابد نے پسٹل کے ذریعے اسے گولی مار کر گھائل کردیا مضروب نوجوان کے ماموں کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)تھانہ اینٹی کرپشن پولیس نے خورد برد کے الزام میں تھانہ بھاگٹانوالہ کے اس ایچ او اور سب انسپکٹر جبکہ شہری سے رشوت لینے کے الزام میں تھانہ صدر کے اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ڈائریکٹر انٹی کرپشن کے حکم پر تھانہ انٹی کرپشن پولیس نے بھاگٹانوالہ کے ایس ایچ او امجد لالی 'سب انسپکٹر محمد بشیر کے خلاف خورد برد اور تھانہ صدر کے اے ایس آئی خضر حیات کو چک 88شمالیکے رہائشی جاوید سے پانچ ہزار رشوت وصول کرنے کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)سرگودہا کے مشہور تاجر راہنما میاں طاہر اختر 'میاں نعیم اختر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ملک میں بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ اور قیمتوں میں حالیہ اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور لوڈ شیڈنگ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں اور کاروباری زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا اور قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس نہ لیا تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوجائینگی۔ سرگودہا(بیورورپورٹ)حیدرآباد ٹائون میں کئی ماہ سے خراب ناقص سیوریج سسٹم اورصفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کام شروع کردیا گیا۔ ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود کی ہدایت پر ٹی ایم او سرگودہا اور چیف سینٹری انسپکٹر بائو جہانگیر کی زیر نگرانی حیدر آباد ٹائون میں سیوریج کا نظام اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کام شروع کردیا گیا جسے چند روز میں مکمل کرلیا جائے گا جس پر مکینوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہی۔ Mسرگودہا(بیورورپورٹ)تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی راہنما میاں احمد حیات سپراء نے کہا کہ ملک میں تبدیلی عمران خان ہی لاسکتے ہیں نوجوانوں کو عمران خان کا دست بازو بن کر ملک کے لئے اٹھ کھڑے ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہی ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بہتر کرسکتے ہیں انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں نوجوانوں کا سونامی لٹیرے حکمرانوں کو بہا لے جائیگا۔جلسہ میں نوید اسلم وڑائچ سمیت یوتھ ونگ پنجاب کے ممبران اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ |
Monday, January 2, 2012
sargodha News & pic
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment