سرگودہا(بیورورپورٹ) سرگودہا پریس کلب کے میڈیا سنٹر کے انچارج فیصل رضا 'ڈاکٹر جاوید اقبال کے چچا ریٹائرڈ کیپٹن صاحب دین کے چھوٹے بھائی شرف الدین رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے جنہیں سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان نیو سیٹلائٹ ٹائون میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کی رسم قل آج ان کی رہائش گاہ اعوان چوک نیو سیٹلائٹ ٹائون میں صبح دس بجے ادا کی جائیگی ۔اس موقع پر سرگودہا پریس کلب کا تعزیتی اجلاس صدر اشرف ندیم کی زیر صدارت ہوا جس میں مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی گئی ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ کے قائد محمد نواز شریف نے کہاہے آمر نے پاکستان کے دس سال ضائع نہ کیئے ہوتے توآج یہ ملک ایشن ٹائیگر بن چکاہوتا او رظالموں نے اسے ایشن ٹائیگر نہ بنانے میں اپنا کردار ادا کر کے عوام کو مایوس کیا۔ وہ ضلعی صدر چوہدری شاہنواز رانجھا کے ہمراہ مسلم لیگ (ن)کے دیرینہ ساتھی چوہدری عبدالحمید مرحوم کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر رائو قادر رائے پوری نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کرائی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر ا عظم بننا آسان نہیں اس راہ میں مشکل کے پہاڑ کھڑے کر دیئے جاتے ہیں ۔جن محب وطن لیڈروں کے جذبے جوان اوروہ سیاست کو عبادت سمجھ کر فرض انجام دیں انہیںایسے پہاڑ گرانے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان سے ملکر ملک کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کریںگے ۔ محمد نواز شریف نے کہاکہ ہمارے دور حکومت میں پاکستان کا گروتھ ریٹ 8 فیصد تھااور آج چائینہ کا بھی گروتھ ریٹ دس فیصد ہے اگر ملک میں جمہوری نظام قائم رہتا تو آج پاکستان ایشن ٹائیگر بن چکا ہوتا ۔ انہوں نے کہاکہ آمرانہ دور حکومت نے ملکی معیشت کو مفلوج اور ترقی کو محدو دکر کے رکھ دیاہے ۔ اگر جمہوریت کا تسلسل قائم رہتا تو پاکستان کے طول وعرض میں آج موٹر وے کا جال بچھا ہوتا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں موقع ملا تو پاکستان کو اقتصادی اور دفاعی میدان میں ناقابل تسخیر بنا دیںگے ۔قبل ازیں سرگودہا آمد پر انہیں ایک بڑے جلوس کی شکل میں چوہدری عبدالحمید مرحوم کے گھر تک لایاگیا بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے سینکڑو ں گاڑیوں کے ہمراہ قائد مسلم لیگ کا سیال چوک میں استقبال کیا اور گل پاشی کی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نثار علی ' سینئر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ ' مشیر وزیر اعلیٰ ذکیہ شاہنواز ' ایم این اے سردار شفقت بلوچ ' مسلم لیگی راہنما چوہدری شاہنواز رانجھا ' بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا' نذیر احمد سوبھی' طیبہ ضمیر قریشی 'گلشن شیرازی' عبدالرزاق ڈھلوں'سید جاوید حسنین شاہ 'سید گل محمد شاہ 'چوہدر ی مناظر علی رانجھا'قیصر ضیاء 'عمران گھمن 'رانا سرور'شیخ الطاف 'شیخ آصف ' او ردیگر مسلم لیگی راہنما اور قائدین بھی ساتھ تھے ۔ سیال موڑ انٹر چینج سے سرگودہا تک 45 کلو میٹر کے راستہ میں جگہ جگہ قائد مسلم لیگ محمدنوازاشریف کا والہانہ اور فقیدالمثال استقبال کیاگیا ۔ جلوس میں پانچ چھ سو کاریں اور موٹر سائیکل شریک تھے جنہوںنے قائد جمہوریت نواز شریف او رشہباز شریف کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے او رمسلم لیگ کی قیادت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیاگیا ۔ جلوس کے شرکاء نے جگہ جگہ اپنے قائد پر پھلوں کی پتیاں نچھاور کیںاورنعرے لگائے ۔دریں اثنا محمد نواز شریف تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ مفتی محمد طفیل گوئندی ایڈووکیٹ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے ۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرحوم سچے پاکستانی او رکھرے مسلم لیگی تھے ۔ پاکستان مسلم لیگی کے استحکام کیلئے ان کی خدمات ناقابل فرموش ہیں ۔ انہوں نے کارکنوں کو مرحوم کے نقش قدم پر چلنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر مرحوم کے بھائی غلام عباس گوئندی ' پروفیسر ہارون الرشید تبسم ' نصیر احمد چیمہ ' مرزا رفیق احمد ایڈووکیٹ ' چوہدری حامد حمید ' عبدالرزق ڈھلوں ' شاہنواز رانجھا ' طیبہ ضمیر او ردیگر معززین موجود تھے ۔ میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ تحریک پاکستا ن میں مفتی طفیل گوئندی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ہارون الرشید تبسم نے میاں نواز شریف کو بتایاکہ مرحوم تحریک پاکستان کی چلتی پھرتی تصویر تھے ۔ وہ نظریہ پاکستان کے مبلغ اور استحکام کے داعی تھے ۔ انہیں فرموش کرنا خود فرموشی ہے ۔ دیگر احباب نے نواز شریف کو مفتی طفیل گوئندی کی خدمات سے آگاہ کیا ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ ذکیہ شاہنواز نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار ناقابل فرموش ہے ۔ حکومت خواتین کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔ سوشل ویلفیئر کے ادارے نادار او ربے سہارا خواتین او ربچیوں کی فلاح وبہبود میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے کاشانہ ' دارالامان ' دارالفلاح ' چلڈرین ہوم اور صنعت زار کادورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ناصر محمود چیمہ ' ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر افتخار احمد چیمہ ' سپرنٹنڈنٹ ثوبیہ لطیف ' غلام صغریٰ ' سعدیہ نصیر او ردیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ ذکیہ شاہنواز نے سوشل ویلفیئر کے اداروں کی عمارات کی مرمت اور دیکھ بھال کی ضرور ت پر زور دیا او رمتعلقہ حکام کو ہد ایت کی کہ خواتین اور بچے بچیوں کی صحت ' رہائش اور کھانے پینے کا خاص خیال رکھا جائے ۔ اس موقع پر خواتین او ربچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے او رپودے بھی لگائے گئے ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس گاہ نارتھ زون 2011کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سرگودھا میں منعقد ہوئی جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ مینجر نوشابہ سرگودھا محمد یار نے کیا تقریب کا باقائدہ آغاز پروفیسر قاری مشتاق انور کی تلاوت او ر نعت خوانی سے ہو ا بعد ازاں ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیااو ر تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹورنا منٹ کے قوائد و ضوابط اور سپورٹس میں سپرٹ قائم رکھنے کا حلف دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد یار نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور ہمیں اپنے ہیروز پر فخر ہی۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لیے کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کے لیے ہمیں جہادی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صحت مند جسم کے لیے کھیل نہایت ضروری ہے جس کے لیے ہم اپنے ہاکی آفشلز کے انتہائی ممنوں ہیں کہ انہوں نے سرگودھا میں ان کھیلوں کے انعقاد کے سلسلہ میں ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ ہم اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔بعد ازاں ھاکی اور فٹ بال کے مینجر سٹیڈیم کمپنی باغ سرگودھا میں منعقد ہوئے ۔ ھاکی کا میچ راولپنڈی اور اٹک جب کہ فٹ بال بھکر اور سرگودھا کے درمیان ہو ا جسکا افتتاح سابق سرگودھا مسلم لیگی رہنما چوہدری حامد حمید نے کیا۔ قبل ازیں راولپنڈی اور اٹک کے درمیان کھیلے جانے والے ھاکی کے افتتاحی میچ راولپنڈی نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی جب کہ دوسرے میچ میں فیصل آباد نے جھنگ کو شکست دی ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سرگودھا ڈاکٹر مہر محمد شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد حبیب احمد خان ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سرگودھا کی خصوصی ہدایت پر دودھ میں ملاوٹ کے رجحان کے خاتمے کے لیے ضلع کے ڈپٹی دسٹرکٹ آفیسر ز ہیلتھ صاحبان اور ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر سرگودھا کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے ۔ تحصیل سرگودھا سے 23عدد ، تحصیل بھلوال سے 23عدع ، کوٹ مومن سے 9عدد، سلانوالی سے 14عددنمونہ جات ، سائیوال سے 9عدد نمونہ جات اور شاہ پور سے 15عدد نمونہ جات حاصل کئے گئے جو کہ برئے تجزیہ فوڈ انالسٹ لیبارٹری ارسال کر دئیے ۔ نمونہ جات کی وصولی پر فیل شدہ نمونہ جات کے مالکان کے خلا ف سخت قانونی کا روائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ دودھ میں ملاوٹ کے دھندے میں ملوث ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف مستقبل میں بھی مہم جاری رہے گی ۔ تاکہ عوام کی شکایت کا ازالہ ہو سکی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)کنٹرولر امتحانات نے بتایاہے کہ سرگودہا بورڈ میںامتحان میٹرک سالانہ نہم ودہم 201 میں شمولیت کیلئے امیدواروں کی طرف سے چھ جنوری 2012 تک موصولہ داخلہ فارمز کی تعداد 142751 تھی پندرہ جنوری تک مزید 9344 داخلہ فارمز موصول ہوئے اور اب کل 152095 موصول ہو چکے ہیں جبکہ سولہ جنوری تک ڈبل فیس کے ساتھ فارم وصولی کی آخری تاریخ مقرر ہے ۔ گزشتہ سال امتحان میٹرک سالانہ 2011 میں کل تعداد امیدواران تقریبا 152000 تھی اس سال سولہ جنوری تک ڈبل فیس جبکہ 25 جنوری تک تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول ہونگے ۔ داخلہ فارموں کی وصولی کا شیڈول جاری ہے اور یقینا اس سال سابقہ سال سے زائد امیدواران نہم ودہم کے امتحان میں شامل ہونے کی توقع ہے ۔واضح کیاجاتاہے کہ اب تک کسی بھی سکول یا طالب علم نے داخلہ فارمز کے حصول او رجمع کروانے کے ضمن میں کوئی شکایت دفتر سے نہ کی ہے ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)سیکرٹری تعلیمی بورڈ سرگودہا نے بتایاہے کہ حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق تعلیمی نظام کو بہتراور شفاف بنانے کیلئے انٹرمیڈیٹ (سالانہ ) 2012 (پارٹ ون ' ٹو کمپوزٹ ) میںشمولیت کے لئے فارم '' ب '' چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی ) کی فراہمی کو لازمی قرار دیاگیاہے ۔ لہذا متعلقین ہر صورت میں اپنے فارم ''ب ''فوری طورپر مکمل کر لیں تاکہ متذکرہ امتحان کے داخلہ فارم پرکرتے وقت متعلقہ کام میں فارم '' ب'' نمبر کااندراج مکمل کیاجاسکے ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ سید سجاد حسین شاہ مرحوم کی صاحبزادی ، ایڈمن آفیسر یونیورسٹی آف سرگودھا سید عابدہ حسین شاہ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں ۔مرحومہ کی عمر 39سال تھی انہیں دل کا دورہ بڑا جو جان لیو ا ثابت ہو ا ۔ نمازہ جنازہ گزشتہ روز دن 11بجے چیمہ کالونی پارک میں ادا کی گئی ۔ بعد ازاں بڑے قبرستان میں سپرد خاک کر دی گیا۔ جنازے میں معزین علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مرحومہ کی رسم قل آج صبح 9بجے چیمہ کالونی پارک میں ادا کی جائے گی ۔
=
سرگودہا(بیورورپورٹ) پٹرولنگ پولیس سرگودھا 1387کلومیٹرز کے ایریا کو محفوظ بناتی ہی۔ 2011میں 191مقدمات درج کرائے گئے جن میں سے 15174افراد کو مختلف نوعیت کی مد دفراہم کی گئی ان خیالات کا اظہار SPپنجاب ہائی وے پٹرول لاہور سرگودھا ریجن حسن جمیل حیدر نے پٹرولنگ پولیس برائے سال 2011کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا انھوں نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن شاہراہوں پر 1387کلومیٹر کے ایریا کو محفوظ بناتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس نے سال 2011میں 191مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرائے جن میں سے 187ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان مقدمات میں سے 70لاپرواہی اور خطرناک انداز میں گاڑی چلانے پر 53ناجائز اسلحہ 25منشیات 14سرقہ اور 29 دیگر جرائم شامل ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ گذشتہ سال 15174افراد کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی۔ 37گم شدہ بچوں کو انکے ورثاء کے حوالے کیا جبکہ 361مختلف حادثات میں 675افراد کو ابتدائی مدد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال بھجوایا۔ بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف بھی مہم چلائی گئی جس میں 873 موٹر سائیکل ، 10 کاریں ، 03ہائی لکس ، 01ٹرالر، 10رکشی، 08 ٹرک قبضہ پولیس میں لیے گئی۔ ایس پی پٹرولنگ نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس عوام الناس کے تحفظ کے لیے ہروقت کوشاں ہے اس سال مزید بہتر اور موئثر انداز میں ڈیوٹی سرانجام دی جائے گی تاکہ عوام الناس اور پولیس کے درمیان خلاء کو پر کیا جاسکی۔ انہوں نے ہیلپ لائن 1124کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹے اس پر کال کرکے پورے پنجاب میں پٹرولنگ پولیس سے ہیلپ لی جاسکتی ہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میںتین خواتین سمیت گیارہ افراد شدید زخمی 'تفصیلات کے مطابق بچوں کی لڑائی پر 35چک کے نواز نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسد 'اکرم اور شبیر کوہنٹروں اور لاٹھیوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا 'نور حیات کالونی میں بچوں کی لڑائی میں مرد بھی کود پڑے دونوں اطراف سے اینٹوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہونے سے وجاہت 'حیدر 'نواز'سکینہ بی بی بشراں بی بی 'شدید زخمی ہوگئے 'سبھروال کالونی میں گالم گلوچ کی رنجش پر صغیر وغیرہ پانچ افراد نے ثقلین اس کے والد ناصر اور والدہ غلام فاطمہ کو خنجروں کے وار کرکے لہولہان کردیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)صدر پاکستان نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا میں قیدی کی درخواست پر اسکی پھانسی کی سزا پر عملدرآمدد و ماہ کیلئے روک دیا ۔تفصیلات کے مطابق ملزم محمد آصف ڈھڈی نے 1998ء میں اپنے مخالف انور گجر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ پولیس نے درج کیا تھا ایڈیشنل سیشن جج محمد یونس نے 31مارچ 2011ء کو جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنائی تھی اور میانوالی جیل منتقل کردیا تھا۔ملزم کی اپیلیں لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے خارج ہوگئیں جس پر ملزم نے صدر پاکستان کورحم کی درخواست تھی جس پر صدر پاکستان نے اس کی سزائے موت پر عملدرآمد دو ماہ کیلئے روکنے کا حکم جاری کردیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج ملک مشتاق الٰہی بنگی نے منشیات کے مقدمہ میں ایک سال کا عرصہ گذر جانے کے بعد پیش نہ ہونے والے پولیس افسران کی ایک ماہ کی تنخواہ قرق کرنیکا حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے سب انسپکٹر محمد اسلم 'اے ایس آئی احسان اللہ 'کانسٹیبل ظفر ایک سال سے منشیات کے مقدمہ میں عدالت پیش نہیں ہورہے تھے جس پر گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج نے تنخواہ قرق کرنیکا حکم صادر فرما دیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)سول جج ثاقب حسین چوہدری نے جعلی چیک کے مقدمہ میں حبیب بینک 24جنوبی کے مینجر جاوید اقبال کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں ہتھکڑیاں لگا کر عدالت پیش کرنے کا حکم سنادیا ۔تفصیلات کے مطابق حبیب بینک 24جنوبی برانچ کے جعلی چیک کا مقدمہ سول جج کے پاس زیر سماعت ہے جس پر بار بار طلب کرنے کے باوجود بینک مینجر جاوید اقبال پیش نہیں ہورہا تھا جس پر عدالت نے اس کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج جمیل احمد چوہدری نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم صفدر کو ایک سال پروبیشن کی سزا کا حکم سنا یا تفصیلات کے مطابق ملزم صفدر کیخلاف منشیات کا مقدمہ تھا جس پر فاضل جج نے اسے ایک سال پروبیشن کی سزا کا حکم سنا یا جس کے تحت ملزم شہر سے باہر متعلقہ تھانے کو اطلاع دئیے بغیر نہیں جاسکے گا ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور فیصلوں میں تاخیر کا سبب بننے والے 113تھانیداروں کے بلاضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے عدالتوں نے ڈی پی او سرگودہا کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ ماتحت ملازمین کا قبلہ درست کریں اور انہیں پابند کریں کہ وہ متعلقہ عدالتوں میں وقت مقرر پر پیش ہوں تاکہ مقدموں میں تاخیر نہ ہو ۔
1سرگودہا(بیورورپورٹ)محنت کش کی درخواست پر ریجنل پولیس آفیسر رائو سردار علی خاں نے زمینداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق جوہر آباد کے رہائشی عامر عباس اور اس کا بھائی بااثر زمیندار امین اکبر اور عظمت اللہ کے پاس ملازم تھے جن کو تنخواہ مانگنے پر بااثر زمینداروں نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قید کردیا تھا وہاں سے جان بچا کر بھاگنے والے عامر عباس نے آر پی او سرگودہا کے پاس پیش ہوکر درخواست کی کہ میرا بھائی ابھی بھی بااثر زمینداروں کی زیر حراست ہے جس پر رائو سردار علی خاں نے مقامی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج محمد اعظم رانا کی عدالت سے جعلی چیک کا ملزم ضمانت خارج ہونے پر بھری عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب 'تفصیلات کے مطابق عبدالمنیر ملک نے سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی کا 19لاکھ روپے کا چیک دیا جو کیش کروانے پر بوگس ثابت جس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کی ضمانت خارج کی تو ملزم متعلقہ پولیس کی ملی بھگت بھری عدالت سے فرار ہونے میں ناکام ہوگیا ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی سرگودھا کے راہنماٶں ملک محمود حسین اعوان ، ڈاکٹر جمیل احمد اور حاجی جاوید اقبال چیمہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے قوم این ۔ آر ۔او کیس پر عمل درآمد اور میمو سیکنڈل کیس میں ملوث افراد کو بے نقاب دیکھنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا جب تک کرپٹ اور بدعنوان سیاست دان اور لیڈر موجود ہیں ملک کا ترقی کی راہ پر گامزن ہونا ناممکن ہے ۔ انھوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو صالح اور نیک قیادت مہیا کر سکتی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ کرپٹ عناصر ملک کی تقدیر کسی طرح بھی نہیں بدل سکتے ملک بچانے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے نئے انتخابات اور صالح قیادت ناگزیر ہی۔
=
سرگودہا(بیورورپورٹ) پٹرولنگ پولیس سرگودھا 1387کلومیٹرز کے ایریا کو محفوظ بناتی ہی۔ 2011میں 191مقدمات درج کرائے گئے جن میں سے 15174افراد کو مختلف نوعیت کی مد دفراہم کی گئی ان خیالات کا اظہار SPپنجاب ہائی وے پٹرول لاہور سرگودھا ریجن حسن جمیل حیدر نے پٹرولنگ پولیس برائے سال 2011کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا انھوں نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن شاہراہوں پر 1387کلومیٹر کے ایریا کو محفوظ بناتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس نے سال 2011میں 191مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرائے جن میں سے 187ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان مقدمات میں سے 70لاپرواہی اور خطرناک انداز میں گاڑی چلانے پر 53ناجائز اسلحہ 25منشیات 14سرقہ اور 29 دیگر جرائم شامل ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ گذشتہ سال 15174افراد کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی۔ 37گم شدہ بچوں کو انکے ورثاء کے حوالے کیا جبکہ 361مختلف حادثات میں 675افراد کو ابتدائی مدد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال بھجوایا۔ بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف بھی مہم چلائی گئی جس میں 873 موٹر سائیکل ، 10 کاریں ، 03ہائی لکس ، 01ٹرالر، 10رکشی، 08 ٹرک قبضہ پولیس میں لیے گئی۔ ایس پی پٹرولنگ نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس عوام الناس کے تحفظ کے لیے ہروقت کوشاں ہے اس سال مزید بہتر اور موئثر انداز میں ڈیوٹی سرانجام دی جائے گی تاکہ عوام الناس اور پولیس کے درمیان خلاء کو پر کیا جاسکی۔ انہوں نے ہیلپ لائن 1124کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹے اس پر کال کرکے پورے پنجاب میں پٹرولنگ پولیس سے ہیلپ لی جاسکتی ہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) سا بق و زیر مملکت برا ئے داخلہ تسنیم ا حمد قر یشی نے کہا ہے کہ 21 جنور ی کو و ز یر اعظم سید یو سف ر ضا گیلا نی کے تا ر یخی استقبا ل اور کمپنی با غ میں سر گو دہا کی تا ر یخ بہت بڑ ے جلسہ عا م کے ذ ر یعے سا ز شی عنا صر اور عوا م د شمن قوتوں کے تا بو ت میں آخر ی کیل ٹھو نک د ی جا ئے گی جو لو گ و ز یر اعظم کے جلسہ کے حوا لہ سے افوا ہیں پھیلا ر ہے ہیںو ہ نہیں چا ہتے کہ سر گو دہا ما ڈ ل سٹی بنے لیکن پا کستان پیپلز پارٹی کی حکو مت اور و ز یر اعظم 21جنور ی کمپنی با غ کے جلسہ عا م میں گر ینڈ ترقیاتی پیکج کے ذ ر یعے عوا می فلاح و بہبو د اور علا قا ئی تعمیرو تر قی کیلئے فنڈ ز فرا ہم کر کے ا یک قا بل فخر تا ر یخ ر قم کر یں گے سر گودہا کے شا ہین کمپنی با غ کے جلسہ عا م میں جو ق در جو ق پہنچ کر پا کستا ن پیپلز پارٹی کے اپنے قلبی لگا ئو کا ثبو ت فرا ہم کر یں گے
Uسرگودہا(بیورورپورٹ) بھلوا ل میں پا کستا ن تحریک ا نصاف کا 23جنور ی کو ہو نے والے جلسہ کی تا ر یخ تبد یل کر د ی گئی ' 23تا ر یخ کو ہو نے و الا جلسہ 22جنور ی بر و ز اتوا ر بو قت 12بجے بھلوا ل ر یلو ے گرا ئو نڈ میں منعقد ہوگا کیو نکہ 23جنور ی کو بھلوا ل میں ملت جعفر یہ ا یک بڑا جلو س نکا لے گی جس کے احترا م میں پا کستا ن تحریک ا نصاف نے عمرا ن خا ن کے جلسہ کی تا ر یخ 22جنور ی بر و ز اتوار مقر ر کی ہے چیر مین پا کستا ن تحریک ا نصاف عمرا ن خا ن اور د یگر مر کز ی قا ئد ین ا ب 22جنور ی بر و ز اتوا ر کو ر یلو ے گرا ئو نڈ بھلوال میں جلسہ عا م سے خطا ب کر یں گے ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)معروف سیاسی و سماجی شخصیت نذر احمد لال نے کہا ہے کہ مو با ئل کلچر اور انٹر نیٹ کے نو جوا ن نسل اور طلبہ و طا لبا ت پر منفی اثرا ت مر تب ہو ر ہے ہیں حالا نکہ دور ے حا ضر کی اس اہم تر ین ایجا د کا ا گر مثبت طر یقہ سے استعما ل کیا جا ئے تو اس کے لا محد و د فوا ئد ہیں لیکن اس کا منفی استعما ل نو جوا نو ں میں اخلاقی دیوا لیہ پن با عث بھی بن ر ہا ہے ضرورت ا س ا مر کی ہے کہ حکو متی سطح پر سخت ا حکا ما ت کے ذ ر یعے تعلیمی ادا روں میں مو با ئل کے استعما ل پر عمل درآ مدکرا یا جا ئے وا لد ین بھی مو با ئل اور انٹر نیٹ کلچر کے حوا لہ سے او لا د کو مثبت استعما ل کی تر غیب د یں
سرگودہا(بیورورپورٹ)انجمن تاجران کے راہنما اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ سو ل ہسپتا ل چو ک میں اوور ہیڈ بر ج کی تعمیر التوا کا شکا ر ہو نا سمجھ سے با ہر اس ا ہم تر ین اوور ہیڈ بر ج کیلئے سر گو دہا کے تا جروں سمیت تمام طبقا ت آ واز بلند کر ر ہے ہیں لیکن کا م کا آغاز کر کے اس کو مو خر کر نا سمجھ سے با ہر ہے محکمہ ہا ئی وے حکا م سو ل ہسپتا ل چو ک میں اوور ہیڈ بر ج کی تعمیر کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جا ئے تا کہ یہاں سے پید ل چلنے وا لے لو گو ں کا د یر ینہ مطا لبہ پو را ہو جا ئے اور ٹریفک میںر کا و ٹ کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جا ئے پید ل چلنے وا لے افرا د حا دثا ت سے بھی محفوط ر ہ سکیں
سرگودھا(بیوروپورٹ) تحریک انصاف ملک میں انقلاب کے عمل کو رواج دینے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں استحصالی قوتوںکو شکست دے کر حقیقی عوامی قیادت کو اقتدار میں لائیگی ان خیالات کا اظہار بھیرہ اور میانی سے تحریک انصاف یوتھ ونگ کے کارکنوں کی طرف سے نکالی جانے والی بڑی ریلیوں سے خطاب کرتے ہو ئے تحریک انصاف کے راہنمائوں سابق ایم پی اے انوارالحق پراچہ ۔سابق ایم این اے ہارون پراچہ امیدوار حلقہ پی پی 28حسن انعام پراچہ سابق ناظم عزیزالحق پراچہ اور محمد راشد گوندل و دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64اورپی پی 28میں امیدوارتحریک انصاف کو ایک بڑی عوامی قوت بنا نے اور اس کے نامزد امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی بھیرہ اور میانی میں بڑی ریلیوں میں کارکنوں نے بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا پراچہ گروپ کی حمایت میں نکالی جانے والی پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی ریلیوں جن کے شرکاء موٹرسائیکلوں اور کاروں میں سوار تھے پراچہ ہائوس کے علاوہ کئی مقامات بھیرہ اور میانی میں گل پاشی کی گئی تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی متوقع امیدوارہارون احسان پراچہ اورحلقہ پی پی 28 سے حسن انعام پراچہ نے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے جذبہ اور اپنی جماعت سے وفاداری کے عزم کو سراہا اور کارکنوں کو یقین دلایا کہ وہ معاشرتی ناانصافیوں کے خاتمہ اور انصاف کی بلاامتیاز فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے ۔
No comments:
Post a Comment