پریس ریلیز
سرگودہا ( )روٹر ی ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر پرویز ا حسن خان نے کہاہے کہ روٹری کلب دنیا بھر میں غربت اور بیماری کے خلاف جہاد کے علاوہ تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے سیاست ' مذہب ' ذات پات اور رنگ ونسل کے امتیاز سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کر رہی ہے ۔ انہوںنے یہ بات گذشتہ روز روٹری کلب سرگودہا کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈسٹرکٹ گورنر نے کہاکہ روٹری کلب سرگودہا کی طرف سے ریموٹ ایریا میں غریب اور بے سہارا بچوں کیلئے تعلیمی اداروں کا قیام ملک سے ناخواندگی کے خلاف اقدامات اور شہر کے مختلف حصوں میں پینے کے صاف پانی کے پلانٹس سے عام شہریوں کیلئے سہولیات بہم پہنچانے کی طرف اہم پیش رفت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان اقدامات کے علاوہ روٹری دنیا بھر میں پولیو کے خلاف مہم میں پیش پیش ہے ۔ جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں سوائے چار ممالک کے پولیو کا خاتمہ ہو چکاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ روٹری اب تک پولیو کے خاتمہ کی مہم میں 1.6 بلین روپے خرچ کر چکی ہے اور 2015 تک پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے ورنہ بیرونی ممالک سے ہمارے رابطے کٹ سکتے ہیں جبکہ اس مہلک بیماری کے خاتمے میں ہر شہری کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ روٹری کلب نے سیلاب کے متاثرین کی بحالی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ۔ انہوں نے روٹری کے چار ٹرڈ ممبران احسان اللہ خان او رعبدالرشید وائیں کی شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ قبل ازیں صدر روٹری کلب سرگودہا محمد اشرف طور' اسسٹنٹ گورنر محمد عمرخان ' فیصل رزاق خواجہ ' جنرل سیکرٹری قمر الحسن عثمانی ' حشام اللہ ' مختار احمد مرزا اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے روٹری کی خدمات پر مفصل روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ گورنر نے کلب کے لئے ممبران کو پن لگائیں ۔ تقریب میںصدر چیمبر آف کامرس مظہر احمد ملک ' صدر انجمن تاجران ' خواجہ احمد حنیف ' میاںعبدالجبار ' رضوانہ اللہ ثنائی ' ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ' میاں طارق یعقوب ' چیئرمین تعلیمی بورڈ سرگودہا ' ڈاکٹر بشیر احمد ' ڈسٹرکٹ گورنر روٹری کلب فیصل آباد محمود خان 'عبدالرشید وائیں ' کرنل صادق حسین احسان اللہ خان ' میجر نثار احمد خان ' مرزا ظفر اقبال 'محمد رمضان نیازی ' طارق محمود چیمہ ' مرزا اختر اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ گورنر نے نیو سیٹلائٹ ٹاٶن میںروٹری کلب کے زیر اہتمام ڈسپنسری کامعائنہ کیا اور کڑانہ بار سکول ' آئی ایل ایم کالج اور لاجکس کالج کے تقریبات میں شرکت کے علاوہ شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا ۔
--
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com
http://sargodhatv.blogspot.com/
http://bhalwalnews.blogspot.com
http://urduartical.blogspot.com <
No comments:
Post a Comment