سرگودہا ( ) ڈی ایچ کیوہسپتال کی تعمیر کے نئے منصوبے پر کام شروع کر دیاگیا ہے یہ منصوبہ 78 کروڑ روپے کی گرانٹ سے اپریل 2013 کو مکمل ہو گاجس میں سول ورکس کیلئے 42 کروڑ روپے جبکہ مشینری ' آلات اور فرنیچر وغیرہ کیلئے 36 کروڑ 24 لاکھ رکھے گئے ہیں ۔ یہ منصوبہ تین مرحلوںمیں مکمل ہو گا جس میں چار منزلہ عمارتیں تعمیر ہونگی۔21 بستروں پر مشتمل ہو گا ۔ اس امر کا انکشاف آج ڈی ایچ کیوسرگودہا کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام کے آغاز کے سلسلہ میں منعقدہ بریفنگ کے دوران بتائی گئی ۔بریفنگ میں ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود کے علاوہ ایم پی اے مہر رب نواز لک ' طیبہ ضمیر قریشی ' ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر حبیب احمد خان ' ایم ایس ڈاکٹر احمد نعیم شیخ ' چوہدری حامد حمید ' عرفان بٹ ' میاں طارق یعقوب ' صدر چیمبر آف کامرس مظہر احمد ملک ' میاں انور خورشید ' شیخ مسعود احمد ' ملک عابد حسین اور شاداب گروپ کنٹریکٹرزنے شرکت کی۔ ایکسین بلڈنگ شاہد محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ مین بلڈنگ ایک لاکھ 90 ہزار مکعب فٹ محیط ہوگی ۔ انہوںنے بتایا کہ ہسپتال کی تعمیر چار گروپ میں منقسم کی گئی ہے ۔ پہلے گروپ کی تعمیر کیلئے آٹھ کروڑ مختص کئے گئے ہیں جس میں مین بلڈنگ فرنٹ بلاک میں او پی ڈی' تشخیصی شعبہ ' انتظامی شعبہ اور یورالوجی ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں ۔ یہ بلڈنگ تین منزلہ ہو گی ۔ دوسرے گروپ کیلئے بارہ کروڑ 61 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں یہ مڈل بلاک ہو گا جس میں اوٹی ' شعبہ حادثات ' پروفیسرز رومز اور کارڈیالوجی واڑ ز شامل ہیں یہ چار منزلہ عمارت ہو گی ۔ اس طرح تیسرے گروپ کیلئے نو کروڑ 72 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ۔ یہ عقبی بلاک ہو گا۔ جس میں او ٹی ' آئی سی یو ' ای ایس ایس ڈی ' نیوروسرجری اور ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں ۔ چوتھے گروپ کیلئے چار کروڑ 71 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہے جس میں جنریٹرروم ' گارڈ روم ' فیسلٹی سنٹر ' پوسٹ مارٹم 'او ایچ آر ' اندرونی سڑک او رسیوریج شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 2011-12 کیلئے پندرہ کرو ڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ مین بلڈنگ کا کام الاٹ کر دیاگیاہے اور پرانی عمارت کو منہدم کیا جارہاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ 421 بیڈز کی تقسیم اس طرح سے ہو گی کہ گراٶنڈ فلور پر 24 بستروں کا بلاک ' فسٹ فلور کیلئے 65 بیڈز ' سیکنڈفلور کیلئے 196 بیڈز اور تھرڈ فلور کیلئے 36 بیڈز ہونگے ۔ ایکسین نے مزید بتایاکہ ایمر جنسی کا شعبہ گراٶنڈ فلور ( مڈل بلاک) میں قائم ہو گا ۔ جس میں ایک آپریشن تھیٹر ہو گا ۔ فسٹ فلور میں چا ر آپریشن تھیٹرز بنائے جائیںگے ۔ڈی سی او عظمت محمو دنے کہاہے کہ یہ ہسپتال اہل سرگودہاکیلئے بہت بڑا تحفہ ہے ۔حکومت پنجاب عوام الناس کیلئے صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہسپتال صدقہ جاریہ ہے ۔ انہوں نے محکمہ بلڈنگ اور کنڑیکٹرز کو تعمیراتی کام کی کوالٹی پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نئے ہسپتال کیلئے بم چوک سے داخلہ ہو گا ۔ انہوں نے ایمر جنسی کے شعبہ کو فرنٹ پر تعمیر کرنے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ بعد ازاں طیبہ ضمیر قریشی ایم پی اے اور چوہدری حامد حمید نے زمین کی کھدائی کرکے تعمیراتی کام آغاز کیا او رطیبہ ضمیر قریشی نے منصوبے کی کامیابی کیلئے دعا کرائی ۔ ڈی سی او او ردیگر مہمانوں نے سائٹ کا بھی جائزہ لیا ۔
سرگودہا ( )ڈی سی او عظمت محمود نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو چیف منسٹر سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلہ میں فول پروف انتظامات کی ہدایت کی ہے انہوں نے بتایاکہ یہ فیسٹیول سولہ جنوری سے 19 فروری تک یونین کونسل ' تحصیل اور ضلع لیول پر منعقد ہو گا ۔ جس میں کرکٹ ' والی بال ' فٹ بال ' باسکٹ بال ' اتھلیٹکس ' کراٹے ' ہاکی او ردیگر کھیلیں شامل ہو ںگی ۔ وہ آج اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیف منسٹر سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلہ میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ اجلاس میں ایم پی اے مہر رب نواز لک ' جنرل اسسٹنٹ ریونیو عبدالروف ' ای ڈی او ایجوکیشن محمد منشا ' کالجوں او رسکولوں کے پرنسپلز او رہیڈماسٹرز کے علاوہ سرگودہا یونیورسٹی اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تشکر اقبال خان نے اجلاس کو بتایا جنرل پبلک کیلئے یونین کونسل سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلے سولہ جنوری سے 26 فروری تک تحصیل سطح پر تعلیمی اداروں او رجنرل پبلک کیلئے کھیلوں کے مقابلے 28 جنوری سے سات فروری تک جبکہ جنر ل پبلک کیلئے پانچ روزہ کھیلوں کے مقابلے نو فروری سے تیرہ فروری تک ہونگے ۔ انہوںنے بتایاکہ کھیلوں کے مقابلے یونین کونسل سطح پر تعلیمی اداروں اور سپورٹس گراٶنڈ کے علاوہ سپورٹس سٹیڈیم سرگودہا یونیورسٹی ' کمپنی باغ اور دیگر مقامات پر منعقد ہو ںگے ۔ ڈی سی او نے تمام کھیلیں یونین کونسل کی سطح پرمنعقد کرنے کی ہدایت کی۔
سرگودھا ( ) چئیرمین انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا ڈاکٹر محمد بشیر احمد چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ میٹرک کے نتائج کمپیوٹر ائزڈہوں گیاور بر وقت کئے جائیں گے جب کہ غلطیوں کا ہر ممکن ازالہ کیا جائے گااور اس سلسلے میں بورڈ کے ملازمین کی تربیت کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔جب کہ انہوں نے طلباء اور طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلہ فارم احتیا ط سے مکمل کریں ۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن میں 45معلوماتی سنٹر بنائے جارہے ہیں ۔جہاں طلباء و طالبات اپنے گھر کے قریبی سنٹر میں جا کر داخلہ فارم سے متعلقہ معلومات خود مہیا کریں گی۔یو ں گذشتہ سال ہونے والی غلطیوں کا بہت حد تک قابو پالیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد بشیر احمد چوہدری نے گذشتہ روزریڈیو پاکستان سرگودہاکے پروگرام دھرتی سونا میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیارہویں جماعت کے داخلے آئندہ ماہ فروری میں شروع ہو جائیں گے اور امتحانات کا انعقاد ماہ مارچ میں ہو گا۔سامعین کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ رول نمبر سلپ یا رزلٹ کارڈ متعلقہ طالب علم کے مہیا کردہ پتے پر رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے روانہ کیا جائے گا تاکہ کوئی طالب علم امتحان دینے سے نہ جائے اور اسے کسی قسم کی دشواری ہو تو وہ مجاز اتھارٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ جہاں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
سرگودھا ( )شہادت امام حسین کا چہلم 15جنوری کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس ضمن میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا ز شریف کی ہدایت کے مطابق ڈی سی او سرگودھا عظمت محمود نے متعلقہ محکموں کو سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے ضلعی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ امن عامہ کی صورتحال کے پیش چہلم کے جلسوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے ۔ انہوں نے محکمہ واپڈا ، سوئی گیس اور ٹیلیفون سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ چہلم کے جلوس کے رستوں پر بکھرے تار اور گڑھے بھریں تاکہ جلوس کے شرکاء کو دشواریوں سے بچایا جا سکے ۔ انہوں نے سیکیورٹی اداروں کو مزید ہدایت کی ہے کہ وہ حالات پر کڑی نظر رکھیں ۔ اشتعال انگیز پھیلانے والے مقررین ، پمفلٹ ، اشتہارات اور سائن بورڈ ز ہٹائے جائیں ۔ انہوں نے تحصیل انتظامیہ کو جلوس کے رستوں پر لائٹس اور صفائی کا بندوبست کرے اور واپڈا کو چہلم کے روز بلاتعطل برقی رو کی سپلائی بحال رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے محکمہ صحت کو جلوس کے لیے طبی عملہ اور ایمبولینس فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ بوقت ضرورت عزا داروں کو طبی امداد فراہم کی جا سکے ۔ انہوں نے سول ڈیفنس اور ایمر جنسی 1122کو بھی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جب کہ ٹریفک کے کنٹرول کے لیے ایس پی ٹریفک کو متحرک ہونے اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کو چہلم کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے شہری دفاع کے رضاکاروں کو بھی تیا ررہنے کا کہاہے ۔
سرگودھا ( )زونل خطیب اوقاف سرگودھا ظہور احمد سالک نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے دینی مدارس ، سرکاری و غیر سرکاری سکولوں اور کالجز کے طلباء و طالبات کے مابین مقابلہ نعت خوانی کل 14جنوری کو صبح دس بجے منعقد ہو گا ۔ انہوں نے متعلقہ تعلیمی اداروں کے سربراھان کو ہدایت کی ہے کہ کہ وہ ایک ایک طالب علم اور طالبہ کے نام آج منیر خطیب جامع اشرفیہ گولچول وقار احمد عثمانی تک پہنچا دیں ۔ انہوں نے کہا کہ اول آنے والے طلباء اور طالبات کو صوبائی مقابلہ نعت خوانی میں شامل کیا جائے گا۔
سرگودھا ( )ممبر صوبائی زکوۃ کونسل محترمہ طیبہ ضمیر قریشی ایم پی اے نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی اور چنیوٹ کے اضلاع کے مستحقین میں جہیز فنڈز کی مد میں 3لاکھ 75ہزار روپے کے فنڈز تقسیم کر دئیے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ اوقاف سرگودھا کے زیر اہتمام آج انہوں نے 30مستحقین میں 12ہزار پانچ سو روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کیے گئے ۔ انہوںنے بتایا کہ یہ رقم اکتوبر سے دسمبر تک سہ ماہی گرانٹ کی مد میں جاری کی گئی ہے اور جنوری سے مارچ 2012کی سہ ماہی گرانٹ کے اجراء کے لیے ضروری کاروائی مکمل کی جارہی ہے ۔
No comments:
Post a Comment