سرگودہا (رضوان احمد ساگرسے )پاکستان مسلم لیگ کے قائد محمد نواز شریف نے کہاہے آمر نے پاکستان کے دس سال ضائع نہ کیئے ہوتے توآج یہ ملک ایشن ٹائیگر بن چکاہوتا او رظالموں نے اسے ایشن ٹائیگر نہ بنانے میں اپنا کردار ادا کر کے عوام کو مایوس کیا۔ وہ آج مسلم لیگ (ن)کے دیرینہ ساتھی چوہدری عبدالحمید مرحوم کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر ا عظم بننا آسان نہیں اس راہ میں مشکل کے پہاڑ کھڑے کر دیئے جاتے ہیں ۔جن محب وطن لیڈروں کے جذبے جوان اوروہ سیاست کو عبادت سمجھ کر فرض انجام دیں انہیںایسے پہاڑ گرانے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان سے ملکر ملک کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کریںگے ۔ محمد نواز شریف نے کہاکہ ہمارے دور حکومت میں پاکستان کا گروتھ ریٹ 8 فیصد تھااور آج چائینہ کا بھی گروتھ ریٹ دس فیصد ہے اگر ملک میں جمہوری نظام قائم رہتا تو آج پاکستان ایشن ٹائیگر بن چکا ہوتا ۔ انہوں نے کہاکہ آمرانہ دور حکومت نے ملکی معیشت کو مفلوج اور ترقی کو محدو دکر کے رکھ دیاہے ۔ اگر جمہوریت کا تسلسل قائم رہتا تو پاکستان کے طول وعرض میں آج موٹر وے کا جال بچھا ہوتا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں موقع ملا تو پاکستان کو اقتصادی اور دفاعی میدان میں ناقابل تسخیر بنا دیںگے ۔قبل ازیں سرگودہا آمد پر انہیں ایک بڑے جلوس کی شکل میں چوہدری عبدالحمید مرحوم کے گھر تک لایاگیا ۔ جلوس کی قیادت مسلم لیگ کے مقامی راہنما بیرسٹر محسن شا ہنوار رانجھا کر رہے تھے ۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نثار علی ' سینئر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ ' مشیر وزیر اعلیٰ ذکیہ شاہنواز ' ایم این اے سردار شفقت بلوچ ' مسلم لیگی راہنما چوہدری شاہنواز رانجھا ' بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا' نذیر احمد سوبھی' طیبہ ضمیر قریشی ' عبدالرزاق ڈھلوں او ردیگر مسلم لیگی راہنما اور قائدین بھی ساتھ تھے ۔ سیال موڑ انٹر چینج سے سرگودہا تک 45 کلو میٹر کے راستہ میں جگہ جگہ قائد مسلم لیگ محمدنواز شریف کا والہانہ اور فقیدالمثال استقبال کیاگیا ۔ جلوس میں پانچ چھ سو کاریں اور موٹر سائیکل شریک تھے جنہوںنے قائد جمہوریت نواز شریف او رشہباز شریف کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے او رمسلم لیگ کی قیادت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیاگیا ۔ جلوس کے شرکاء نے جگہ جگہ اپنے قائد پر پھلوں کی پتیاں نچھاور کیںاورنعرے لگائے ۔دریں اثنا محمد نواز شریف تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ مفتی محمد طفیل گوئندی ایڈووکیٹ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے ۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرحوم سچے پاکستانی او رکھرے مسلم لیگی تھے ۔ پاکستان مسلم لیگی کے استحکام کیلئے ان کی خدمات ناقابل فرموش ہیں ۔ انہوں نے کارکنوں کو مرحوم کے نقش قدم پر چلنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر مرحوم کے بھائی غلام عباس گوئندی ' پروفیسر ہارون الرشید تبسم ' نصیر احمد چیمہ ' مرزا رفیق احمد ایڈووکیٹ ' چوہدری حامد حمید ' عبدالرزق ڈھلوں ' شاہنواز رانجھا ' طیبہ ضمیر او ردیگر معززین موجود تھے ۔ میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ تحریک پاکستا ن میں مفتی طفیل گوئندی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ہارون الرشید تبسم نے میاں نواز شریف کو بتایاکہ مرحوم تحریک پاکستان کی چلتی پھرتی تصویر تھے ۔ وہ نظریہ پاکستان کے مبلغ اور استحکام کے داعی تھے ۔ انہیں فرموش کرنا خود فرموشی ہے ۔ دیگر احباب نے محمدنواز شریف کو مفتی طفیل گوئندی کی خدمات سے آگاہ کیا ۔ سرگودہا ( )مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ ذکیہ شاہنواز نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار ناقابل فرموش ہے ۔ حکومت خواتین کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔ سوشل ویلفیئر کے ادارے نادار او ربے سہارا خواتین او ربچیوں کی فلاح وبہبود میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے کاشانہ ' دارالامان ' دارالفلاح ' چلڈرین ہوم اور صنعت زار کادورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ناصر محمود چیمہ ' ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر افتخار احمد چیمہ ' سپرنٹنڈنٹ ثوبیہ لطیف ' غلام صغریٰ ' سعدیہ نصیر او ردیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ ذکیہ شاہنواز نے سوشل ویلفیئر کے اداروں کی عمارات کی مرمت اور دیکھ بھال کی ضرور ت پر زور دیا او رمتعلقہ حکام کو ہد ایت کی کہ خواتین اور بچے بچیوں کی صحت ' رہائش اور کھانے پینے کا خاص خیال رکھا جائے ۔ اس موقع پر خواتین او ربچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے او رپودے بھی لگائے گئے ۔ سرگودھا ( )انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس گاہ نارتھ زون 2011کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سرگودھا میں منعقد ہوئی جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ مینجر نوشابہ سرگودھا محمد یار نے کیا تقریب کا باقائدہ آغاز پروفیسر قاری مشتاق انور کی تلاوت او ر نعت خوانی سے ہو ا بعد ازاں ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیااو ر تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹورنا منٹ کے قوائد و ضوابط اور سپورٹس میں سپرٹ قائم رکھنے کا حلف دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد یار نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور ہمیں اپنے ہیروز پر فخر ہی۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لیے کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کے لیے ہمیں جہادی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صحت مند جسم کے لیے کھیل نہایت ضروری ہے جس کے لیے ہم اپنے ہاکی آفشلز کے انتہائی ممنوں ہیں کہ انہوں نے سرگودھا میں ان کھیلوں کے انعقاد کے سلسلہ میں ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ ہم اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔بعد ازاں ھاکی اور فٹ بال کے مینجر سٹیڈیم کمپنی باغ سرگودھا میں منعقد ہوئے ۔ ھاکی کا میچ راولپنڈی اور اٹک جب کہ فٹ بال بھکر اور سرگودھا کے درمیان ہو ا جسکا افتتاح سابق سرگودھا مسلم لیگی رہنما چوہدری حامد حمید نے کیا۔ قبل ازیں راولپنڈی اور اٹک کے درمیان کھیلے جانے والے ھاکی کے افتتاحی میچ راولپنڈی نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی جب کہ دوسرے میچ میں فیصل آباد نے جھنگ کو شکست دی ۔ سرگودھا( )ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سرگودھا ڈاکٹر مہر محمد شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد حبیب احمد خان ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سرگودھا کی خصوصی ہدایت پر دودھ میں ملاوٹ کے رجحان کے خاتمے کے لیے ضلع کے ڈپٹی دسٹرکٹ آفیسر ز ہیلتھ صاحبان اور ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر سرگودھا کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے ۔ تحصیل سرگودھا سے 23عدد ، تحصیل بھلوال سے 23عدع ، کوٹ مومن سے 9عدد، سلانوالی سے 14عددنمونہ جات ، سائیوال سے 9عدد نمونہ جات اور شاہ پور سے 15عدد نمونہ جات حاصل کئے گئے جو کہ برئے تجزیہ فوڈ انالسٹ لیبارٹری ارسال کر دئیے ۔ نمونہ جات کی وصولی پر فیل شدہ نمونہ جات کے مالکان کے خلا ف سخت قانونی کا روائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ دودھ میں ملاوٹ کے دھندے میں ملوث ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف مستقبل میں بھی مہم جاری رہے گی ۔ تاکہ عوام کی شکایت کا ازالہ ہو سکی۔ سرگودہا( )کنٹرولر امتحانات نے بتایاہے کہ سرگودہا بورڈ میںامتحان میٹرک سالانہ نہم ودہم 201 میں شمولیت کیلئے امیدواروں کی طرف سے چھ جنوری 2012 تک موصولہ داخلہ فارمز کی تعداد 142751 تھی پندرہ جنوری تک مزید 9344 داخلہ فارمز موصول ہوئے اور اب کل 152095 موصول ہو چکے ہیں جبکہ سولہ جنوری تک ڈبل فیس کے ساتھ فارم وصولی کی آخری تاریخ مقرر ہے ۔ گزشتہ سال امتحان میٹرک سالانہ 2011 میں کل تعداد امیدواران تقریبا 152000 تھی اس سال سولہ جنوری تک ڈبل فیس جبکہ 25 جنوری تک تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول ہونگے ۔ داخلہ فارموں کی وصولی کا شیڈول جاری ہے اور یقینا اس سال سابقہ سال سے زائد امیدواران نہم ودہم کے امتحان میں شامل ہونے کی توقع ہے ۔واضح کیاجاتاہے کہ اب تک کسی بھی سکول یا طالب علم نے داخلہ فارمز کے حصول او رجمع کروانے کے ضمن میں کوئی شکایت دفتر سے نہ کی ہے ۔ سرگودہا ( )سیکرٹری تعلیمی بورڈ سرگودہا نے بتایاہے کہ حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق تعلیمی نظام کو بہتراور شفاف بنانے کیلئے انٹرمیڈیٹ (سالانہ ) 2012 (پارٹ ون ' ٹو کمپوزٹ ) میںشمولیت کے لئے فارم '' ب '' چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی ) کی فراہمی کو لازمی قرار دیاگیاہے ۔ لہذا متعلقین ہر صورت میں اپنے فارم ''ب ''فوری طورپر مکمل کر لیں تاکہ متذکرہ امتحان کے داخلہ فارم پرکرتے وقت متعلقہ کام میں فارم '' ب'' نمبر کااندراج مکمل کیاجاسکے ۔ سرگودھا( )تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ سید سجاد حسین شاہ مرحوم کی صاحبزادی ، ایڈمن آفیسر یونیورسٹی آف سرگودھا سید عابدہ حسین شاہ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں ۔مرحومہ کی عمر 39سال تھی انہیں دل کا دورہ بڑا جو جان لیو ا ثابت ہو ا ۔ نمازہ جنازہ گزشتہ روز دن 11بجے چیمہ کالونی پارک میں ادا کی گئی ۔ بعد ازاں بڑے قبرستان میں سپرد خاک کر دی گیا۔ جنازے میں معزین علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مرحومہ کی رسم قل آج صبح 9بجے چیمہ کالونی پارک میں ادا کی جائے گی ۔ - سرگودہا( ) پٹرولنگ پولیس سرگودھا 1387کلومیٹرز کے ایریا کو محفوظ بناتی ہی۔ 2011میں 191مقدمات درج کرائے گئے جن میں سے 15174افراد کو مختلف نوعیت کی مد دفراہم کی گئی ان خیالات کا اظہار SPپنجاب ہائی وے پٹرول لاہور سرگودھا ریجن حسن جمیل حیدر نے پٹرولنگ پولیس برائے سال 2011کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا انھوں نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن شاہراہوں پر 1387کلومیٹر کے ایریا کو محفوظ بناتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس نے سال 2011میں 191مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرائے جن میں سے 187ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان مقدمات میں سے 70لاپرواہی اور خطرناک انداز میں گاڑی چلانے پر 53ناجائز اسلحہ 25منشیات 14سرقہ اور 29 دیگر جرائم شامل ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ گذشتہ سال 15174افراد کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی۔ 37گم شدہ بچوں کو انکے ورثاء کے حوالے کیا جبکہ 361مختلف حادثات میں 675افراد کو ابتدائی مدد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال بھجوایا۔ بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف بھی مہم چلائی گئی جس میں 873 موٹر سائیکل ، 10 کاریں ، 03ہائی لکس ، 01ٹرالر، 10رکشی، 08 ٹرک قبضہ پولیس میں لیے گئی۔ ایس پی پٹرولنگ نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس عوام الناس کے تحفظ کے لیے ہروقت کوشاں ہے اس سال مزید بہتر اور موئثر انداز میں ڈیوٹی سرانجام دی جائے گی تاکہ عوام الناس اور پولیس کے درمیان خلاء کو پر کیا جاسکی۔ انہوں نے ہیلپ لائن 1124کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹے اس پر کال کرکے پورے پنجاب میں پٹرولنگ پولیس سے ہیلپ لی جاسکتی ہی۔ بھلوال (تحصیل رپو رٹر) بھلوال کے علاقہ پرانا بھلوال کارہائشی وقاص جس کی عمر 14سال تھی سکول کے بعد چار بجے گھر سے کھانا کھا کر دارالعلوم جامعہ قران پڑھنے کے لیے ھیا لیکن واپس نہ آیا جس کی تلاش شروع کر دی لیکن کچھ علم نہ ہوااس کے بعد رات کو دارالعلوم جامعہ انچارج موکانا سعید نے درس میں ایک نعش دیکھی جس کے بعد حاجی منیر کو بتایا اس کے بعد اہل علاوہ جمع ہو گئے جب شناخت کیا تو وہ نعش 14سال کے وقاص کی تھی جس کے گلہ میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا اور مقتول کی شلوار نہ تھی اور ننگا تھا نعش کو پوست مارٹم کے لیے سول ہسپتال لایا گیا توڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرمحمد علی نے پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار جس پر ورثا نے ڈاکٹر محمد علی کے خلاف اجتجاج کیا جب اس سلسلہ میں ایم ، ایس ڈاکٹر غضنفر اللہ سے رابطہ کیا گیا تو اس نے اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا کہ ڈاکٹر محمد علی نے جو کیا ٹھیک کیاسٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا بھلوال (تحصیل رپو رٹر) حکمران عوام پر مز ید ظلم بند کر دیں پا کستان سے دیگر مما لک مخلص قیا دت کی بد ولت توانا ئی کے بحران کے با عث صنعتیں بند ہو چکی ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر جما عت اسلا می تحصیل بھلوال کے راہنما چو ہد ری میسر احمد گجر نے صحا فیو ں سے ایک ملا قا ت میں کیا انہو ں نے کہا کہ دیگر مما لک مخلص قیا دت کی بد ولت تر قی کر کے 100سال آگے نکل گئے حکمران مز ید عوام کو دھو کہ نہیں دے سکتے انہو ں نے مز ید کہا کہ پا کستان پیپلز پا رٹی جو ں جو ں اپنی حکو مت کی تکمیل کی جا نب جا رہی ہے عوام پر ان کی حکو مت کی جا نب سے ہو نے والے مظالم بھی بڑ ھتے جا رہے ہیں حکو مت نے عوام پر جگہ ٹیکس قائم کر کے انہیں دونو ں ہا تھو ں سے لو ٹنا شر وع کر رکھا ہے انہو ں نے مز ید کہا کہ جما عت اسلا می واحد جما عت ہے جو ملک کے ان کر پٹ حکمرانو ں کے خلا ف آواز بلند کر رہی ہے دیگر سیا سی جما عتیں صر ف نئے آنے والے الیکشن کی تیا ریو ں کیلئے جلسے جلو سو ں میں مصر وف ہیں جن سے ظا ہر ہو تا ہے کہ وہ اس گو رنمنٹ کے خلا ف نہ کچھ کر پا ئے تو عوام کیلئے کیا کر ینگے ۔ بھلوال (تحصیل رپو رٹر) حلقہ پی پی 28کیلئے بھر تھ خا ندان کی خد ما ت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر سید رضا شاہ ممبر تحصیل کو نسل و راہنما پا کستان مسلم لیگ (ن) نے نما ئند ہ سے ایک ملا قا ت کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر مختا ر احمد بھر تھ اپنے والد محترم مر حو م ڈاکٹر اعجا ز بھر تھ کے نقش قد م پر چلتے ہو ئے اور علا قہ کے تر قیا تی کا مو ں میں اپنی خا ندانی روایا ت کو بر قرار رکھتے ہو ئے بر سر پیکا ر ہیں حلقہ کے عوام پر انہو ں نے جو احسانا ت کیے ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں انہو ں نے مز ید کہا کہ آئند ہ آنے والے الیکشن میں عوام اس کو ووٹ دینگے جس نے حقیقی معنو ں میں ان کی خد مت اورعلا قا ئی تر قی میں اپنا حق ادا کیا فر ضی نعر ہ اور زبانی کلا می با تو ں سے کچھ نہ ہو گا اور عوام ان کے جا ل میں نہیں پھنسے گے ۔ بھلوال( تحصیل رپو رٹر) مقامی پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے سب ڈویثرنل صدرچوہدری خالد ظفر ڈال نے کہا کہ رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا جائے تاکہ ان سکولوں کے طلباوطالبات محکمانہ انتخابات سے محروم نہ رہ جائے وہ گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھیاس موقع پرمذکورہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران وممبران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران نے فٹنس سرئیفیکیٹ پر اعتراض لگا کراسے سرد خانہ میں ڈال دیا جاتا ہے حالانکہ یہ سرئیفیکیٹ محکمہ تعلیم کے منظور شدہ کنٹریکٹرز سے بنوائے گئے ہیں انہوں نے کہاڈی سی او سرگودہا سے مطالبہ کیا کہ وہ پرائیویٹ سکولز کے اس دیرنیہ مسئلہ کو حل کروائیں تاکہ بچوں کے مستقبل کو محفوظ کیا جاسکے |
Wednesday, January 18, 2012
News Nawaz sharif at sargodha
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment