بھلوال۔۔۔۔ بچے سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم 24گھنٹے بعد ہی
گرفتار، ملزم زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے بعد بچے کا مدرسہ میں ہم
جماعت ہی۔ ملزم قاسم اعجاز ولد اعجاز نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتول وقاص
میر ا ہم جماعت تھا اور میری کافی عرصہ سے اس پر بری نظر تھی۔ گزشتہ روز
مجھے وہ مدرسہ میں اکیلا مل گیا جس پر میں نے موقع پا کر اس سے بدفعلی کی
جس پر اس نے گھر بتانے کی دھمکی دی ۔جس کے بعد میں نے اس کو اسی کے مفلر
سے گلا گھونٹ کر مار دیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی فضل گجرنے صحافیوں سے
ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کی حرکات و سکنات کی وجہ سے ہمیں اس پر
شک ہو ا اور جب اس کو گرفتار کیا گیا تو دوران تفتیش اس نے قتل کا اقرار
کر لیا۔ شہرکے سماجی و سیاسی حلقوں نے ایس ایچ او اور پولیس کی فوری
کاروائی کو سراہا ۔
19جنوری012ء رضوان احمد ساگ
No comments:
Post a Comment