Thursday, December 29, 2011

لوکل کونسل ایسوسی ایشن ضلع سرگودھا

سرگودھا:(  )لوکل کونسل ایسوسی ایشن ضلع سرگودھا کے زیر اہتمام تمام یونین کونسلز کے ناظمین و ممبران کا کنونشن رحمان پلازہ میں منعقدہوا جس کی صدارت چیئر مین DTCEدانیال عزیز نے کی جبکہ ملک محمود حسین ، خالد وحید پراچہ، محمد شیر ننگیانہ شریک تھے اس پروگرام کی معاونت سہارا ترقیاتی تنطیم کرن وومین ویلفیئر سوسائٹی، شاہین ویلفیئر سوسائٹی نے کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوآردینیٹر میڈم ساجدہ نے لوکل کونسل ایسوسی ایشن کا تعارف کرایا۔مختلف ناظمین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی حکومتوں کا نظام ایک بہترین نظام تھا جس کی بحالی تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور مقامی حکومتوں کا نظام بحال کروائیں گی۔ جن ناظمین نے اس موقع پر خطاب کیا ان میں ملک محمود حسین، رائو عبدالغفار ، مہدی حسن شامل تھی۔ دانیال عزیز نے خطاب کرتے ہوئے ضلع سرگودھا میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن کی کاروائی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انشاء اللہ ہما ری اس جدوجہد سے ہم مقامی حکومتوں کے نظام کو بحال کروائیں گے انہون نے سرگودھا میں ہونے والے کامیاب کنونشن پر مبارک باد پیش کی انہوں نے کہا کہ جیوے پاکستان جیوے مقامی حکومت تحریک نے ملک کے ہر بڑے شہر میں کامیاب کنونشن کئے ہیں جس سے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ لوگ نظام کی بحالی چاہتے ہیں اور ہم مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

No comments:

Post a Comment