Tuesday, January 22, 2013

bise sargodha


سرگودہا ( شرافت حسین ) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودہا بابر امان بابر نے مختلف شکایات پر چار مقدمات کی انکوائری اے ڈی سی سیکنڈ کے سپرد کر دی ہے جبکہ محمد امیر پٹواری محکمہ ریونیو میانوالی کو پندرہ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن میانوالی نے ریڈ کر کے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے کانسٹیبل پنجاب پولیس لاہور محمد اکرم کو تبادلہ کے سلسلہ میں 62 ہزار روپے رشوت لینے ‘ محمد ممتاز خان پٹواری حلقہ موضع کنڈل تحصیل عیسیٰ خیل کو ایک لاکھ روپے رشوت لینے ‘ ای ڈی او ایجوکیشن میانوالی کو کرپشن اور رشوت کے الزام اور قیصر خان ولد عصمت اللہ خان میانوالی افسران واہلکاران محکمہ مال کو جعلی دستخط کر کے مختار نامہ تیار کرکے رقبہ کسی او رکو فروخت کرنے کے الزام میں انکوائری اے ڈی سی سیکنڈ کے سپرد کر دی ہیں۔
سرگودہا ( شرافت حسین ) سیکرٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا نے بتایا ہے کہ انٹر میڈیٹ ضمنی امتحان چھ نومبر 2012 کو شروع ہوا تھا اس کے نتائج کا اعلان کر دیاگیا ہے ۔ جس میں 8483 امیدواران شامل ہوئے جن میں سے 2791 امیدواران کامیاب ہوئے ۔ نتیجہ کا تناسب 32.90 فیصد ہے ۔ گزٹ سی ۔ڈی کی قیمت تین سو روپے جو کہ یو بی ایل کی مجاز برانچ میں جمع کروا کر یونائیٹڈبینک کورٹ روڈ سے مقرر تاریخ؍ وقت پر حاصل کی جاسکتی ہے ۔ تمام ریگولر امیدواران کا نتیجہ ان کے متعلقہ کالجز میں جبکہ پرائیویٹ امیدواران کانتیجہ ان کے دےئے گئے پتہ جات پر بذریعہ ڈاک ارسال کیا جارہاہے ۔ تاہم عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر بورڈ ہذا کی ویب سائٹ www.bisesargodha.edu.pk پر بھی شائع کیاجاچکاہے۔
سرگودہا ( شرافت حسین ) سیکرٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا نے بتایا ہے کہ انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان چار مئی 2013 بروز ہفتہ سے شروع ہوگا ۔ امیدوار بورڈ ہذا کی ویب سائیٹ www.bisesargodha.edu.pk پر آن لائن ایڈمشن فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔ جس کی مجوزہ داخلہ فیس یونائیٹڈ بینک میں جمع کروانا ہو گی ۔ پرائیویٹ امیدواران مینول داخلہ فارم مکمل کر کے اپنے نزدیکی سہولیاتی مراکز پر جا کر آن لائن کوائف ارسال کروائیں گے ۔ سہولیاتی مراکز پرائیویٹ ؍ریگولر امیدواران کے مینول داخلہ فارم بمعہ آن لائن ارسال کردہ کوائف پر مشتمل computerized Printed form مع فیس دفتر ہذا واقع 49 ٹیل سرگودہا میں مندرجہ ذیل تواریخ کے دوران جمع کروانے کے پابند ہوں گے ۔شیڈول کے مطابق بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم وفیس وصول کرنے کی تاریخ 21 جنوری تا 4 فروری 2013 ہے ۔ دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وفیس وصول کرنے کی تاریخ پانچ فروری تا گیارہ فروری 2013 ہے جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وفیس وصول کرنے کی تاریخ بارہ فروری تا اٹھارہ فروری مقرر کی گئی ہے ۔ 

No comments:

Post a Comment