Tuesday, January 29, 2013

sargodha news

سرگودھا (عمران گورائیہ) یونیورسٹی آف سرگودھا نے امسال 8 ہزار اعلیٰ کوالٹی کا کنو زمینداروں کو 60 روپے فروخت کیا ہے جو بغیر بیج کے ہوگا اور آنیوالی فصلوں کے موقع پر 12 ہزار اعلیٰ کوالٹی کا کنو اور12 ہزار کے قریب مسمی کے پودے زمینداروں میں ارزاں نرخوں پر فروخت کئے جائینگے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کیا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ملک میں پیدا ہونیوالے کنو میں جدت لانے کیلئے عرصہ دراز سے کررہی تھی اعلیٰ کنو کی کوالٹی متعارف کروانے کیلئے یونیورسٹی نے نیا پودا ایجاد کیا ہے یہ پودا یونیورسٹی کی ایجاد نہیں ہے بلکہ پرموٹ کئے گئے فارمولے کو مد نظر رکھتے ہوئے زرعی ماہر محمد راشد نے 50 سے زائد کنو چیمبر آف کامرس میں جہاں 70 سے زائد افراد کے وفد کے سامنے بغیر بیج کے کنو متعارف کروایا یہ کنو اپنی کوالٹی اور مٹھاس کے ساتھ ساتھ منفرد ذائقے کے باعث چیمبر آف کامرس کے وفد کو حیران کرکے رکھ دیا جس پر چیمبر آف کامرس نے یونیورسٹی فوری طور پر اس کوالٹی کو وسیع پیمانے پر زمینداروں کو باہم پہنچانے کیلئے درخواست کی جس پر یونیورسٹی آف سرگودھا امسال 8 ہزار کنو کے پودے زمینداروں کو 60 روپے کے عوض فی پودا فروخت کیا گیا وائس چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ آئندہ سال 12 ہزار کنو کے پودے اور 12 ہزار مسمی کے پودے کسانوں میں سستے نرخوں پر فروخت کئے جائینگے تاکہ سرگودھا جو دنیا میں کیلیفونیا کے نام سے مشہور ہے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے دنیا میں بغیر بیج کے کنو اور مسمی فراہم کرکے ایک نئی تاریخ رقم کریگا یونیورسٹی آف سرگودھا کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے یونیورسٹی آف سرگودھا اور اس کے شہریوں کو باہمی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئے سستی اور معیاری دریافت کا سلسلہ جاری ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے کچہری پھاٹک پر تعمیر ہونیوالے پل کی سست روی سے تعمیر کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ پل کی تعمیر کا کام تیز رفتاری سے مکمل کروانے کیلئے ٹھیکیدار کو پابند کریں یادرہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پل کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کئے گئے گزشتہ 6 ماہ سے پل کا ٹھیکیدار انتہائی سست روی سے کام کررہا ہے جس سے شہر اور کینٹ کے لوگ دو حصوں میں تقسیم ہوکر رہ گئے ہیں جس سے شہر میں ٹریفک کو دباؤ بھی بڑھ رہا ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ پل کی تعمیر کو بروقت مکمل کروانے کیلئے ٹھیکیدار کو پابند کریں۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) 31 دسمبر گزر جانے کے باوجود سول ہسپتال کا ٹھیکیدار حسب وعدہ ہسپتال کا کی تعمیر کا کام مکمل نہ کرسکا جبکہ ایک ماہ کا زائد عرصہ گزر چکا ہے ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے 31 دسمبر تک ہسپتال کی تعمیر کا حکم دیا تھا اور اس کے فنڈز بھی جاری کردیئے تھے مگر ٹھیکیدار کی سستی کے باعث دی گئی ڈیڈ لائن سے بھی ایک ماہ کا زائد عرصہ ہونے کو ہے ہسپتال تعمیر نہ ہوسکا جبکہ اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کرنے کو ہیں جس سے ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے محروم رہیں گے ٹھیکیدار نے رقم لیکر کام کی رفتار کو کم کردیا ہے جس سے ہسپتال کی تعمیر کی ڈیڈ لائن سے بھی ایک ماہ زائد ہوچکا ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور ہسپتال کی تعمیر بروقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کریں۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) ساڑھے سات ہزار روپے اور 25 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری بروز جمعۃ المبارک کو فیصل آباد اور لاہور میں منعقد ہوگی ساڑھے سات ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی جو کہ لاہور میں ہوگی اس کا پہلا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ روپے‘ دوسرا انعام 50 لاکھ روپے کے تین انعامات‘ تیسرا انعام 93 ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں اسی طرح 25 ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی فیصل آباد میں ہوگی اس کا پہلا انعام 5 کروڑ روپے ‘ دوسرا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کے 3 انعامات‘ اسی طرح تیسرا انعام تین لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696 انعامات رکھے گئے ہیں۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرک اڈے شہر سے باہر جھال چکیاں کے مقام پر منتقل کرنے کیلئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا اور سیکرٹری آر ٹی اے کی سربراہی میں ٹرک اڈوں کی تقسیم کے لئے قرعہ اندازی کی گئی ٹریفک پولیس کی جانب سے سب انسپکٹر ملک محمد اشرف اور ظہیر وڑائچ نے پرچیاں ڈال کر قرعہ اندازی کی تھوک کا کام کرنیوالے ٹرک مالکان کو فرنٹ جبکہ پرچون کا کام کرنیوالے ٹرک مالکان کو بیک پر جگہ دی گئی یادرہے کہ ٹرک اڈا مالکان عرصہ دراز سے ٹرک اڈے شہر سے باہر منتقل کرنے کے مطالبہ کررہے تھے اب انہیں جھال چکیاں کے مقام پر جگہ فراہم کردی گئی ہے اس اقدام سے شہر میں ٹریفک کا دباؤ بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) حکومت نے ملک بھر میں جعلی ادویات فروخت کرنے اور بنانیوالوں کیخلاف فوری کاروائی کا حکم دیدیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے تمام ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹرز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام میڈیکل سٹورز مالکان کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ کوئی بھی دوائی فروخت کرنے سے قبل اس کی بل وارنٹی ضرور حاصل کریں دوران چیکنگ کوئی دوائی بغیر بل وارنٹی نے پکڑی گئی تو ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) باجوہ کالونی کے رہائشی حیات اللہ خان نے ایس ایس پی سرگودھا کے نام تحریری درخواست میں الزام لگایا ہے کہ وہ گزشتہ روز اپنی گاڑی نمبری 6304 آر آئی سی پر اپنے گودام جارہے تھے کہ فاطمہ جناح روڈ پر ٹریفک پولیس والوں نے میری گاڑی کو روکا اور روٹ پرمٹ لائسنس وغیرہ ٹریفک اہلکاروں کو دیئے اور مجھ سے 5 سو روپے رشوت طلب کی میں نے کاغذات مکمل ہونے کا کہا تو پولیس اہلکار طیش میں آگئے اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ٹریفک انسپکٹر مظہر کھرل نے میری گاڑی کا نہ صرف چالان کیا بلکہ گاڑی تھانے میں بند کردی محمد انور اے ایس آئی نے مجھ پر تشدد کیا اور مجھے حوالات میں بند کردیا لہذا ان کیخلاف کاروائی کی جائے۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) جیمز اینڈ جیولری اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی وزارت پیداوار کے زیر انتظام جیولری کی قومی نمائش یکم فروری سے تین فروری تک اسلام آباد ہوٹل میں منعقد ہوگی جس کا افتتاح وفاقی وزیر پیداوار چوہدری انور علی چیمہ اور وفاقی سیکرٹری پیداوار گل محمد رند کرینگے اس نمائش میں ملک بھر سے قیمتی پتھروں کا کاروبار کرنیوالے حضرات سٹال لگائیں گے یہاں پر پتھروں کی پرکھ مفت کرنے کا انتظام کیا گیا ہے جیمز اینڈ جیولری کے ڈائریکٹر کے مطابق اس نمائش میں ملکی و غیر ملکی سفارتکار بھی شرکت کرینگے یہ نمائش تین روز تک جاری رہے گی۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) سلانوالی پولیس نے شمشیر خان کے قتل کا مقدمہ محمد بخش سکنہ چک 129 کی درخواست پر مسماۃ شاہین وغیرہ کیخلاف درج کرلیا ہے درخواست میں لکھا گیا ہے کہ شمشیر خان اور مسماۃ شاہین کے آپس میں تعلقات تھے جسے اسی نے قتل کروایا ہے تھانہ سلانوالی پولیس نے محمد بخش کی درخواست پر شمشیر خان کے قتل کا مقدمہ مسماۃ شاہین وغیرہ کیخلاف درج کرلیا ہے۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) سائیکل اور رکشہ کی ٹکر کے تنازعہ پر ولی محمد ‘ محمد رمضان وغیرہ نے قمر عباس کو تشدد کا نشانہ بنا کر اسے مضروب کردیا جس پر تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے ان افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) تھانہ جھال چکیاں پولیس نے گاڑی لوٹنے کے الزام میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے بتایا گیا ہے کہ ماڑی لک کا رہائشی محمد حیات غفور کنو فیکٹری سے مال لیکر ماڑی جارہا تھا کہ ٹبی گوندل کے قریب ارشد ‘ ممتاز وغیرہ نے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے ہزاروں روپے کی نقدی‘ موبائل فون وغیرہ چھین لیا اور فرار ہوگئے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) ساگ توڑنے کے بہانے کھیتوں میں لے جاکر لڑکی کو جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے اغواء کرلیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ عطاء شہید پولیس نے چک 57 جنوبی کے رہائشی چراغ کی بیٹی کو زبردستی اغواء کرنے کے الزام میں خان میاں احمد‘ کنیز بی بی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے کنیز بی بی چراغ کی بیٹی کو ساگ توڑنے کے بہانے کھیتوں میں لے گئی جہاں اس کے ساتھیوں نے اس اغواء کرلیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اسی طرح بھیرہ پولیس نے 16 سالہ لڑکی بشریٰ کو زبردستی اغواء کرنے کے الزام میں ارشد‘ تصور اقبال‘ غلام علی وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) سرگودھا لاہور روڈ کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے باعث حادثات میں اضافہ آئے روز اموات ہونے لگیں ٹھیکیدار سست رفتاری سے کام کروانے میں مصروف‘ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سرگودھا لاہور روڈ کی تعمیر کیلئے پچاس کروڑ کے لگ بھگ کی رقم مختص کی گئی جس پر ٹھیکیدار انتہائی سست روی سے کام کررہا ہے جس کے باعث ہیوی ٹریفک کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ لاہور روڈ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کریں۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) جمعہ بازار میں غیر معیاری اشیاء کی فروخت شہری لٹنے لگے شہریوں کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے عوام کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی کیلئے جمعہ بازار کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں پر ٹھیکیدار کی مبینہ ملی بھگت کے باعث غیر معیاری اشیاء کی فروخت کا دہندہ عروج پر ہے شہریوں نے ڈی سی او سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمعہ بازار میں فروخت ہونیوالی اشیاء کی جانچ پڑتال کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) سرگودھا خوشاب روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں ایک شخص جانبحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی بتایا گیا ہے کہ بکھر بار کی رہائشی شہاب خان اور اس کی اہلیہ کوثر پروین موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھر سے اپنے ڈیرہ جارہے تھے کہ سامنے سے آنیوالی گاڑی نے انہیں بری طرح کچل دیا جس کے باعث شہاب خان اور کوثر پروین کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں پر شہاب خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اور اس کی اہلیہ کوثر پروین شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل ہے تھانہ شاہپور صدر پولیس نے گاڑی نمبری 859 کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کرنیوالے شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا بتایا گیا ہے کہ 79 جنوبی کے احمد شیر جوکہ ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کررہے تھے کہ محکمہ واپڈا کی ٹیم نے چھاپہ مار کر انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور تھانہ صدر میں ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سرگودھا (عمران گورائیہ) شہری کو نامعلوم جیب تراشوں نے ہزاروں روپے کی نقدی سے محروم کردیا بتایا گیا ہے کہ چک112 شمالی کے رہائشی محمد وارث جوکہ شہر میں جنرل سٹور پر سودا سلف خریدنے کیلئے آیا تو نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب سے 24 ہزار 900 روپے‘ڈرائیونگ لائسنس اور قیمتی کاغذات نکال لئے تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

No comments:

Post a Comment