سرگودھا (جاویدملک) جمہوریت اپنے حقیقی انداز اور مفہوم میں ملکی بقاء اور ترقی کی ضامن ہے ان خیالات کا اظہار آسراء فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظہیر احمد نے آسراء فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا ماضی‘ حال اور مستقبل سب کے سامنے ہے جمہوریت کے حوالہ سے ایک کتاب تحریر کی جارہی ہے جس میں جمہوریت اور اس کے ثمرات کے علاوہ لوگوں کے تاثرات بھی کتاب میں درج کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن ماضی میں بھی مختلف انداز سے جمہوریت کے حوالہ لٹریچر کی اشاعت ‘ میٹنگز اور ترغیبات سے کام لیتی رہی ہے مگر اب لکھی جانیوالی کتاب بلا شبہ قومی اور سیاسی حوالہ سے ہوا کا ایک تازہ اور خوشگوار جھونکا ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ اس کتاب کے ذریعے قومی تاریخ کا حصہ بن کر محفوظ ہوجائیں گے جمہوریت اپنے حقیقی انداز اور اصلی اور سچے مفہوم میں ملکی ترقی اور بقاء اور استحکام کی ضامن ہے ڈاکٹر ظہیر احمد نے کہا کہ ملک کی بقاء کیلئے جمہوریت بہترین نظام ہے اس نظام کو چلنا چاہیئے اسی سلسلہ میں جامع کتاب لکھی جارہی ہے۔
سرگودھا (جاویدملک) اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی طاہر نوید چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کی بقاء کے حوالے سے ایک تاریخ ریکارڈ رکھتی ہے جمہوریت کی بقاء اور اس کی شمع کو روشن رکھنے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور جیالوں نے خون کے نذرانے پیش کئے ان قربانیوں میں آل پاکستان مینارٹیز الائنس کے قائد شہباز بھٹی بھی شامل ہیں جنہوں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا اور جمہوریت کی آبیاری اپنے خون سے کی آئندہ بھی APMA ملک کی ترقی ‘ استحکام ‘بقاء اور جمہوریت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ارکان کا گروپ فوٹو اس بات کی علامت ہے کہ تمام سیاسی مذہبی جماعتیں ملک میں جمہوریت چاہتی ہیں اور پہلی بار جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہے طاہر نوید چوہدری نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے ہمیں چاہیئے کہ جمہوریت کی بقاء کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں‘ وفاقی وزیر بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر پال بھٹی بھی اپنے بھائی شہید شہباز بھٹی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت کی بقاء کیلئے کوشاں ہیں۔
سرگودھا (جاویدملک)حلقہ این اے 66 سے قومی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر ارشد شاہد نے کہا ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت نہیں چاہتی کہ ملک میں آمریت آئے اور مارشل لاء کے سائے ایک بار پھر ملک پر منڈلانے لگیں مگر موجودہ حکمرانوں نے جس طرح جمہوریت کو بدنام کیا ہے وہ قابل مذمت ہے تاہم خوشی اس بات کی ہے کہ لولی لنگڑی جمہوریت اپنی آئینی مدت پوری کررہی ہے اس میں اہم کردار آرمی چیف کا بھی ہے جنہوں نے جمہوریت کیلئے موجودہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے دیئے ڈاکٹر ارشد شاہد نے کہا کہ اس وقت ملک میں جاری ترقیاتی کام میں جس طرح کی بے ضابطگیاں پائی جارہی ہیں چیف جسٹس آف پاکستان کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔
سرگودھا (جاویدملک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ڈویژنل صدر ملک عزیز الحق ‘ سابق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز‘ سابق ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی فاروق حسن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت تمام تر افواہوں ‘ سازشوں کے باوجود اپنی آئینی مدت پوری کررہی ہے جس کا سہرا صدر پاکستان آصف علی زرداری‘ وزیر اعظم اور تمام اتحادی جماعتوں کے سر ہے اسی طرح اگر جمہوریت کی گاڑی کو چلنے دیا گیا تو کوئی وجہ نہیں کہ جمہوریت کا یہ ننھا پودا جلد ہی تناور درخت بن جائیگا اور اس کا پھل تمام سیاسی جماعتیں اور عوام کھائیں گے انہوں نے کہا کہ جونہی کوئی پودا لگایا جاتا ہے تو تیز ہوا‘ بارش‘ آندھی اس پودے کو توڑنے کی کوشش کرتی ہے مگر جو پودا قائم رہتا ہے وہ تناور درخت بھی بن جاتا ہے یہی جمہوریت کے ساتھ بھی ہورہا ہے اب جمہوریت کا یہ پودا انشاء اللہ تناور درخت ضرور بنے گا۔
سرگودھا (جاویدملک)سرگودھا میں جمعرات کے روز ٹھنڈی ہوا ‘ دھوپ‘ بادل اور معمولی بارش کے دلکش نظارے اہل سرگودھا کے دلوں کو گرماتے رہے تاہم دوپہر کے اوقات میں سورج نے بھی آنکھیں دکھائی اس کے ساتھ ہی بارش کی فوار سے موسم مزید دلکش ہوگیا جب کہ ٹھنڈی ہوا بھی لوگوں کیلئے ایک خوشگوار لمحے فراہم کرتی رہی۔
سرگودھا (جاویدملک) سرگودھا اور گردونواح میں چینی کی تھوک مارکیٹ میں پانچ روپے فی گٹو کمی واقع ہوئی تھوک مارکیٹ میں مختلف شوگر ملز کی چینی آنے سے مقابلے کے رجحان کے باعث پانچ روپے گٹو کی کمی کی گئی۔
سرگودھا (جاویدملک)محکمہ سوئی گیس کے عملہ نے غریب عوام کیلئے بل جمع کروانا عذاب بنادیا بل جمع کروانے کی تاریخ یکم فروری ڈال کر تیس تاریخ کو گیس کے بل تقسیم کئے گئے آخری تاریخیں ہونے کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت بل جمع نہ کرواسکی جس کی وجہ سے انہیں بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑیگا لوگوں کا کہنا ہے کہ تنخواہیں یکم فروری کو ملتی ہیں بعض ادارے پانچ تاریخ تک تنخواہیں ادا کرتے ہیں محکمہ سوئی گیس کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے لوگوں کو بھاری جرمانے کروانے کیلئے بل آخری تاریخ سے ایک روز قبل تقسیم کئے گئے تاکہ محکمہ کو بھاری جرمانہ کی صورت میں ریونیو اکٹھا ہوسکے شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وفاقی محتسب اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ سوئی گیس کے عملہ کی اس حرکت کا نوٹس لیں اور بلوں میں عائد کیا گیا جرمانہ ختم کیا جائے۔
سرگودھا (جاویدملک)حکومت نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی تخریبی کاروائیوں کی روک تھام کیلئے تحصیل سطح پر بم ڈسپوزل سکوارڈ تعینات کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ کو اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے اس سلسلہ میں بم ڈسپوزل سکوارڈ کو بم وغیرہ ناکارہ بنانے کی خصوصی تربیت دی جائیگی تاکہ بم ڈسپوزل کا عملہ احسن طریقہ سے اپنے فرائض انجام دے سکے۔
سرگودھا (جاویدملک)حکومت نے مڈل سکولز سے تمام بچوں کو ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ دینے کی ہدایت کی ہے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے آئندہ نئے تعلیمی سال سے تمام مڈل و ہائی سکولز کے بچوں کو ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ دینے کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بچے ابتدائی طبی امداد خود دے سکیں اس سے کئی قیمتی جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔
سرگودھا (جاویدملک) سرگودھا اور گردونواح میں اسمبلیاں کب ٹوٹیں گی پر لاکھوں روپے کا جواء لگ گیا جواری اسمبلیاں اسی ماہ ٹوٹنے یا نہ ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ تمام اسمبلیاں ایک ہی دن ٹوٹنے پر جواء لگارہے ہیں جواری اس سلسلہ میں متحرک ہوگئے ہیں کئی نے اسمبلیاں ٹوٹنے کے بارے میں اپنے اپنے حلقوں نے ارکان اسمبلی سے تاریخیں بھی پوچھنا شروع کردی ہیں۔
سرگودھا (جاویدملک)حکومت نے صوبہ بھر میں بغیر پارکنگ کے پلازے ‘ ہوٹلز‘ ہسپتال اور دیگر تعمیر کرنے والوں کیخلاف فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلہ میں تمام بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ صوبہ بھر میں ایسی عمارات جوکہ کمرشل استعمال ہورہی ہیں اور وہاں پر مالکان نے کار پارکنگ کا بندوبست نہیں کیا ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
سرگودھا (جاویدملک)حلقہ این اے 66 سے قومی اسمبلی کے امیدوار مسلم لیگ ن کے راہنما سابق میئر چوہدری حامد حمید جامع مسجد گولچوک میں میٹھے پانی کی فراہمی کا وعدہ کرکے اسے پورا نہ کرسکے جس سے نمازیوں میں اضطراب پایا جاتا ہے نمازیوں کا کہنا ہے کہ جو امیدوار اللہ تعالیٰ کے گھر کیلئے کیا گیا وعدہ پورا نہ کرسکے وہ کامیاب ہوکر عوام کے کام کیا کروائے گا نمازیوں نے ڈی سی او سرگودھا اور محکمہ اوقاف کے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرگودھا کی سب سے اہم اور معروف مسجد گولچوک میں میٹھے پانی کی فراہمی کا وعدہ پورا کروائیں۔
سرگودھا (جاویدملک)الیکشن کی تاریخ قریب آتے ہی ارکان اسمبلی حلقوں میں نظر آنے لگے پانچ سال تک حلقوں سے غائب رہنے والے ارکان اسمبلی ‘ وزراء حلقہ میں ہونے والی فوتگی اور شادی کی تقریبات میں بروقت پہنچنے لگے اور لوگوں سے سلام دعا بھی شروع کردی الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد ارکان اسمبلی اور وزراء کی اکثریت نے اپنے اپنے حلقوں کی بجائے اپنے مستقل ٹھکانے لاہور‘ اسلام آباد بنالئے تھے اور حلقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر تھے نہ ہی یہ ارکان اسمبلی کسی کی شادی بیاہ کی تقریبات کے علاوہ فوتگی میں بھی نہیں آتے تھے اب باقاعدگی انہیں شادی کی تقریبات کے علاوہ جنازوں میں بھی دیکھا جارہا ہے۔
سرگودھا (جاویدملک)پاکستان پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بدر النساء کے ماموں انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کی وفات پر وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی تسنیم احمد قریشی‘ ایم پی اے اعجاز احمد کاہلوں سمیت دیگر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔
سرگودھا (جاویدملک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ دس سالہ پارٹی وابستگی رکھنے والوں کو ٹکٹ دیئے جائینگے اس سلسلہ میں میاں نواز شریف نے تمام امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو ٹکٹیں تقسیم کرنیوالی کمیٹی کے حوالے کی جائیں گی جو مکمل چھان بین کے بعد امیدواروں کے نام فائنل کریگی اس سلسلہ میں جسے بھی ٹکٹ ملے گا وہی الیکشن لڑے گا۔

No comments:
Post a Comment