سلانوالی (تحصیل رپورٹر) سرگودھا احاطہ عدالت میں مخالفین کی فائرنگ سے قتل ہونے والی سلانوالی کی معروف شخصیت غلام محمد عرف گاماں کلیار کے مقدمہ قتل کے بااثر ملزمان کی عدم گرفتاری پر ورثا کا پولیس حکام کے خلاف احتجاج پولیس حکام پر سیاسی پر یشر اور پیسے کی چمک کی خاطر زیر حراست ملزمان کو چھوڑنے کا الزام سفاک قاتل مدعی مقدمہ و دیگر ورثا کو مقدمہ کی پیروی سے بازرہنے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیان دے رہاہے اور مدعی مقدمہ اور ورثا عدم تحفظ کی وجہ سے مقدمہ کی پیروی کرنے سے قاصرہیں وزیر اعلی پنجاب بااثر ملزمان کی فوری گرفتاری اور متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کریں مقتول کے ورثا کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق علاقہ سلانوالی کے نواحی چک نمبر 151شمالی کی معروف شخصیت رائے غلام محمد المعروف گاماں کلیار مورخہ 16/11/2012کوایک مقدمہ کی پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا کی عدالت میں اپنے بھائی و دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پیش ہوا جہاں پہلے سے موجود ان کے مخالفین نے کمرہ عدالت ہی میں فائرنگ شروع کردی جس سے غلام محمد گاماں کلیار موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے بھائی محمداکرم کلیار گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیاتھا مضروب محمد اکرم نے ساتھیوں کی مد د سے ایک حملہ آور کالے خان نامی شخص کو قابو کرکے عدالت کے سیکورٹی گارڈ کے حوالہ کیاجبکہ دیگر حملہ آور جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھے تھانہ کینٹ پولیس نے مقتول غلام محمدعرف گاماں کلیارکے بھائی اکرم کلیار کی مدعیت میں5نامزد افراد جن میں شبر بھٹی ، فیصل بھٹی ، شوکت بھٹی، دانش بھٹی ، کالے خان اور 2نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا مدعی مقدمہ محمد اکرم کلیار اور مقتول کے دیگر ورثا نے پولیس حکام پر الزام عائد کیاہے کہ سرگودھا پولیس جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے اور پولیس نے نامزدملزمان کو حراست میں لیاتھا لیکن سیاسی پر یشر اور پیسے کی چمک کی خاطر کالے خان کے علاوہ تمام زیر حراست ملزمان کو چھوڑدیا جو آج کھلے عام دندناتے پھررہے ہیں اورمدعی مقدمہ سمیت مقتول کے دیگر ورثا ن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہیں ہیں اور ورثا عدم تحفظ کی بناپر کیس کی پیروی کرنے سے قاصر ہیں اور پولیس انہیں کوئی تحفظ فراہم نہیں کررہی انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیاہے کہ وہ بااثر ملزمان کی گرفتار ی کو یقینی بنانے اور مقتول کے ورثاکو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلہ میں خصوصی اقدام کریں ۔
خبر بمع سیٹ سیٹ 01
سلانوالی (تحصیل رپورٹر) سلانوالی اورگردنواح میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی مفلوج 18گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کوذہنی مریض بنادیا ہینڈی کرافٹ انڈسٹری سے وابستہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں ہنرمندوں کے گھر وں کے چولے ٹھنڈے پڑگئے فاقوں کے شکارہنرمندوں کی حکمرانوں کو بددعائیں سماجی حلقوں کا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سلانوالی اورگردونواح میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور شہر ی علاقوں میں 18جبکہ دیہی علاقوں میں 22گھنٹوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے اوربدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کوذہنی مریض بنادیاہے سلانوالی میں ایشیا کی سب سے بڑی ہینڈی کرافٹ انڈسٹری اورایشیاکی سب سے بڑی سٹون کریشنگ انڈسٹری قائم ہے جس سے لگ بھگ30ہزارسے زائد یومیہ اجرت پرکام کرنے والے ہندمنداورمزدوروابستہ ہیں شدیدلوڈشیڈنگ سے ہزاروں مزدوروں کے گھر وں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اورنوبت فاقوں تک آگئی ہے اورفاقوں کے شکارمزدورحکمرانوں کو بددعائیں دے رہے ہیں جبکہ سلانوالی کے سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کرکے ہزاروں ہنرمندوں اورمزدوروں کو بے روز گار ہونے سے بچائیں ۔
سلانوالی (تحصیل رپورٹر) سلانوالی کی معروف سیاسی شخصیت اور بلدیہ سلانوالی کے سابق چیرمین حاجی شیخ عبدالجباراور ملک غلام رسول بھوٹھہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سلانوالی کے مرکزی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا نماز جنازہ مدنی پارک میں اداکی گئی جسمیں درجنوں سیاسی وسماجی شخصیات اورسینکڑوں افراد شریک ہوئے سابق صوبائی وزیر چوہدری فرخ جاوید گھمن ، سابق ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ ، حلقہ پی پی 36سے امیدواربرائے صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل جاوید گھمن ،پریس کلب سلانوالی کے صدر محمد اطہر ،سینئر نائب صدرحاجی ملک محمد ارشد کھوکھر نے مرحوم کی وفات پر دلی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اﷲتعالی مرحوم کو جواررحمت میں جگہ عطافرمائے اورپسماندگان کو صبرجمیل عطافرمائے ۔
سلانوالی (تحصیل رپورٹر) فوڈانسپکٹر حافظ عبدالرحمن لقمان کے ہاں بیٹے کی پیدائش دوست احباب کے جانب سے مبارکباد تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سرگودھا کے سالار پیرجی محمد افضل الحسینی ، سابق نائب ناظم ملک محمد اسلم کھوکھر، پریس کلب سلانوالی کے صدر محمد اطہرچوہدری ، سینئر نائب صدر ملک محمد ارشد کھوکھر ، نائب صدر سید کامران شاہ ، جنرل سیکرٹری طارق محمود مرزا ایڈیشنل سیکرٹری مہر سردار احمد سپراء ، جوائنٹ سیکرٹری علی اطہر چوہدری، سیکرٹری انفارمیشن ملک ایم ندیم اور آفس سیکرٹری محمد فیضان طاہر نے فوڈانسپکٹر حافظ عبدالرحمان لقمان کو بیٹے کی پیدئش پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کااظہارکیا ہے ۔

No comments:
Post a Comment