Wednesday, January 30, 2013

sargodha news

سرگودہا ( شرافت حسین )ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بابر امان بابر کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن سرگودہانے رشوت لینے پر دو پٹواریوں کو گرفتار کر لیا جبکہ میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا اور دو پولیس انسپکٹروں کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ 54 جنوبی کے پٹواری راجہ ظفر الحق نے مدعی نصراللہ ولد احمد خان کے دس لاکھ پچاس ہزار مالیت کارقبہ کسی او رکے نام منتقل کر دیا جبکہ محمد ثقلین پٹواری نے محمد گلباز ولد حاجی ملک جہان خان ساکن 42-B عزیز بھٹی ٹاؤن سرگودہا کی دکان پر قابض ہونے اور جعلی اقرار نامہ کے ذریعہ محمد حیات نامی شخص کو منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیاہے ۔ دریں اثنا ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودہا سرکل بابر امان بار نے تفتیش کیلئے 35 ہزار روپے محمد منیر ولد محمد یار سے رشوت وصول کرنے پر تھانہ شاہ پور صدر کے سب انسپکٹر محمداسلم تفتیش میں بے گناہ کرنے کیلئے غلام علی ولد محمد قوم اعوان ساکن کوٹ مومن سے سات ہزار روپے رشوت وصول کرنے کے الزام پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے جبکہ میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر ممتاز نیازی کے خلاف اصغرعلی ولد عبدالغفور ساکن چک 91 شمالی سرگودہا کی درخواست پر مخالف فریق سے رشوت وصول کر کے جعلی میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ جاری کرنے بھی انکوائری کاحکم دیاہے ۔ انہوں نے انکوائری افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ انکوائری جلد از جلد مکمل کریں تاکہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے ۔
سرگودہا ( شرافت حسین ) سپیشل بچوں کو تضحیک او رطنز کا نشانہ بنانے والے خالق کائنات کی توہین کرتے ہیں ۔ کارخانہ قدرت میں کوئی چیز بری نہیں ۔ معذوری زندگی کی مجبوری نہیں ۔ فطرت انسان کا امتحان لیتی ہے ۔ سپیشل بچوں کی پرورش صدقہ جاریہ ہے ۔ ان بچوں کی نگہداشت بہت بڑی انسانی خدمت ہے ۔ بینائی سے محروم بچے بصیرت کی دولت سے مالامال نہیں ۔ نابیناؤں نے کرکٹ سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے سن رائز کے زیر اہتمام گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ فار دی بلائنڈ ز اقبال کالونی سرگودہا کے ذہین بچوں کے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ نابینا افراد کے مسائل حل کرنے کیلئے بجٹ میں خصوصی رقم مختص کرے ۔ ان کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے ورکشاپس بنائی جائیں ۔ ریاض محمود کمبوہ ‘ شگفتہ کوثر ‘ ریاض احمد بھٹی ‘ صوبیہ ارم اور محمد شیر نے اپنی گفتگو میں بتایاکہ نابینا افرا د کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں ہے ۔ سفید چھڑی بینائی سے محروم افراد کی نشانی ہے اس کا احترام بہت ضروری ہے ۔ گذشتہ بیس سال میں انسٹی ٹیوٹ سے فارغ التحصیل طلبا وطالبات نے اپنی کارگزاری کے بل بوتے پر بہت سی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔
سرگودہا ( شرافت حسین )ایس پی پٹرولنگ ملک محمد اقبال نے روڈ سیفٹی مہم کے سلسلہ میں مقامی صحافیوں اور ملازمان کی میٹنگ کے دوران مفصل بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شاہرات پر حادثات ہمارے لئے چیلنج کا درجہ رکھتے ہیں اور ان سے نمٹنے کیلئے جو حکمت عملی بنائی گئی ہے وہ 3-Eپر مبنی ہے جس میں ایجوکیشن ‘انجینئرنگ اور انفورسمنٹ شامل ہے۔روڈ ایجوکیشن اورروڈ انجینئرنگ پر توجہ دینے کے لئے پنجاب ہائی وے پٹرول نے اپنی مدد آپ کے تحت سلو موونگ اور اورلوڈ گاڑیوں پر ریفلیکٹنگ سٹکر لگانے کی مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ حادثات سے ہرممکنہ طور پر بچا جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہ رواں ماہ سرگودھا ریجن میں 8261ریفلیکٹنگ سٹکر ز لگائے جاچکے ہیں اور یہ مہم بھرپور زور شور سے ہر پٹرولنگ پوسٹ پر بھی جاری و ساری ہے ۔اس سلسلہ میں ایجوکیشن یونٹ کے انچارج خرم توفیق سب انسپکٹر کو واضع ہدایات جاری کیں کہ اس مہم کو ہر شاہراہ پر بھرپور طریقہ سے چلایا جائے تاکہ ایجوکیشن کے بنیادی مقاصد حاصل ہوسکیں۔عوام الناس کی خدمت اور تحفظ ہمارا اولین نصب العین ہے جس کے حصول میں ہم کسی بھی سعی سے گریز نہ کریں گے اور میری یہ خواہش ہے کہ پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن کی کارکردگی معاشرے کا آئینہ بن سکے ۔ پٹرولنگ پولیس کا شعار اس حدیث مبارکہ پر مبنی ہے کہ ’’یہ کیسے ممکن ہے کہ تم لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کرو اور اپنے لئے اللہ تعالیٰ سے آسانیا ں مانگو۔‘‘
سرگودہا ( شرافت حسین )آن لائن داخلہ سسٹم کے ذریعے طلبا وطالبات کے مسائل کا فی حد تک کم ہو چکے ہیں سرگودہا بورڈ میں طلباء کیلئے دو سہولیات سنٹر مفت سہولت فراہم کر رہے ہیں ۔ اسی طرح بھکر ‘ خوشاب او رسرگودہا کی تمام تحصیلوں میں Facilitiation سنٹرزکام کر رہے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار چےئرمین تعلیمی بورڈ سرگودہا ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری نے ریڈیو پاکستان سرگودہا کے پروگرام ’’ مسئلہ یہ ہے ‘‘ میں میزبان شہزاد شیرازی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سرگودہا بورڈ نویں اور دسویں جماعت کے طلبا وطالبات سے حکومت پنجاب کے حکم کے مطابق فیسز وصول نہیں کر رہاہے ہم صرف اپنے بورڈ کے اخراجات گیارہویں اور بارہویں کلاس کی داخلہ فیسز سے پورے کئے جا رہے ہیں ۔ ہم تمام ترمالی وسائل کے باوجود اپنے طلبا وطالبات کو ہر طرح کی جدید سہولت فراہم کر رہے ہیں ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کااستعمال انتہائی احسن طریقے سے کرتے ہوئے تمام پرانے پیش آنے والے مسائل سے نجات حاصل کی جاچکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسناد کی بروقت ترسیل کیلئے داخلہ فارم کے ساتھ ہی ڈگری فیس حاصل کی جارہی ہے تاکہ بروقت اسناد طلبا کو دی جاسکیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بچے فیل ہونے کے بعد تعلیم جاری نہیں رکھنا چاہتے وہ ڈگری فیس بورڈ سے واپس لے سکتے ہیں ۔چےئرمین بورڈ نے کہا کہ میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ ہمارے تعلیمی ادارے اچھے نمبرز لینے کی دوڑ میں تو شامل ہیں لیکن ابھی تک کوالٹی ایجوکیشن سے ہم کافی دور ہیں ۔ پروگرام کے پروڈیوسر ملک غلام عباس اعوان تھے ۔
سرگودہا ( شرافت حسین )عورت فاؤنڈیشن ضلع سرگودہا میں گاؤں کی سطح پر آگاہی ریسورس سنٹرز کا قیام کیاگیا جہاں پر عورت کے حقوق او ربنیادی انسانی حقوق سے متعلق تمام معلومات موجود ہوں گی اور با آسانی اہل علاقہ تک پہنچائی جائیں گی ۔ ریسورس سنٹر کو چلانے کیلئے ٹیم کا انتخاب صفی بنیادوں پر کیاگیاہے تاہم خواتین کی معلومات تک رسائی آسان ہوسکے اور علاقہ میں موجود ایسی عورتیں جو صرف اپنے مسائل عورت سے ہی بیان کرنا چاہتی ہیں یا معلومات حاصل کرنا چاہتی ہیں تو ان کی مدد کیلئے وہاں خاتون سٹاف موجود ہو۔ ریسورس سنٹر کے سٹاف کی تربیت کا اہتمام کرتے ہوئے انہیں بتایاگیاکہ ریسورس سنٹر کے مقاصد کیا ہوتے ہیں ۔ ریکارڈ کیسے قائم رکھا جاتاہے ۔ اس موقع پر عورت فاؤنڈیشن کی ضلعی کوارڈی نیٹر صوبیہ میر زمان ‘ تربیت کار عابد علی او رنبیلہ شاہین ریجنل کوارڈی نیٹر عورت فاونڈیشن نے بھی خطاب کیا ۔مہمان خصوصی محترمہ ڈاکٹر کوثر رئیس پرنسپل پوسٹ گریجوائیٹ کالج فاروق کالونی نے شرکت کی ۔ اور اداروں کو عوامی فلاح کیلئے چلانے او ران کی اہمیت پر گفتگوکرتے ہوئے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔
سرگودہا ( شرافت حسین )ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ سوشل ویلفےئر افتخار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ نبی پاک ؐ کی دنیا میں اور اللہ تعالیٰ کا بنی نوح انسان کیلئے خاص انعام ہے اور اس کی عبادت کر کے ہی دنیا او راخرت میں فلاح پاسکتے ہیں ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کاشانہ سرگودہا میں جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں منعقدہ میلاد کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو نبی کریم ؐ کا میلاد نہ صرف خود مناتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ کاشانہ میڈم ثوبیہ لطیف اور ممبر مینجمنٹ کمیٹی کاشانہ مسز شگفتہ رانجھا ‘ مسز کشور بھٹی ‘ مسز کشور منصور شریک تھیں۔اس موقع پر میڈم ثوبیہ لطیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری امت مسلمہ کے آخری نبی ؐ ہیں او ردنیا میں کئی انعامات اللہ تعالیٰ نے ان کے طفیل عطا کئے او رہمارافرض ہے کہ ہم آپ ؐ کی آمد کا جشن بھر پور طریقہ سے منائیں ۔ اس موقع پر کاشانہ کی بچیوں نے بارگاہ رسالت ؐ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔ اس موقع پر شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔

No comments:

Post a Comment