سرگودہا (بیورورپورٹ)ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں سرگودہا ڈویژن میں 35 کروڑ روپے کی لاگت سے سترہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی کر رہے تھے ۔اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈی سی اوز کے علاوہ قومی تعمیر کے محکموں کے ڈویژنل اور ضلعی افسران نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں کالاباغ روڈ سے روکھڑی سٹی کی 3.56 کلو میٹر سڑک کی تعمیر ومرمت وتوسیع کیلئے ایک کروڑ 67 لاکھ 78 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اسی طرح بھلوال سے تھابل براستہ پھلروان ' رتوکالا اور دھوری کی دو کلو میٹر سڑک کی بحالی کے منصوبہ کیلئے چار کروڑ سے زائد کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھکر میں ضروری آلات کی خریداری کیلئے چار کروڑ 38 لاکھ 49 ہزار ' بنیادی ہیلتھ یونٹ حیدر آباد بھکر کی اپ گریڈیشن کے سلسلہ میں سامان کی خریداری کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔اسی طرح اربن سیوریج ڈرینج سکیم جنڈانوالا تحصیل کلورٹ کوٹ ضلع بھکر کی دوسری ترمیمی سکیم کیلئے 9 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی ۔ اجلاس میں رورل واٹرسپلائی سکیم بھوتانوالا تحصیل عیسیٰ خیل کیلئے 60 لاکھ روپے ' خیام چوک سے 47 اڈا سرگودہا کے سیوریج سسٹم کی تبدیلی کے منصوبہ کیلئے فنڈز کی دستیابی کی صورت میں مزید فنڈز مہیا کئے جائیںگے ۔ اسی طرح اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی ڈائریکٹو ز کے تحت دس سکیموں کیلئے فنڈ ز کی فراہمی سے مشروط منظوری دے دی گئی۔ ان سکیموں میں رورل ڈرینج سکیم یو سی نمبر 1 مڈھ سرگودہا کیلئے 21 لاکھ 68 ہزار روپے ' رورل واٹرڈرینج سکیم چک سیداں یو سی نمبر 2 ضلع سرگودہا کیلئے 33 لاکھ 14 ہزار روپے 'رورل ڈرینج سکیم کوٹ احمد خان یو سی نمبر 5سرگودہا کیلئے 32 لاکھ 91 ہزار روپے ' رورل ڈرینج سکیم صفدر پور یو سی نمبر 6 سرگودہا کیلئے 32 لاکھ 29 ہزار روپے ' رورل ڈرینج سکیم فتح گڑھ یو سی نمبر 7 کیلئے 32 لاکھ 43 ہزار ' رورل ڈرینج سکیم علی پور سیداں یو سی نمبر 9 سرگودہا کیلئے 33 لاکھ 36 ہزار ' پی سی سی اینڈ ڈرینج سکیم میانی سرگودہاکیلئے 67 لاکھ 63 ہزار روپے ' پی سی سی اینڈ ڈرینج بھیرہ سٹی ضلع سرگودہا کیلئے 77 لاکھ 46 ہزار روپے اور واٹر سپلائی ' سیوریج سسٹم اینڈ ٹف ٹائلز برائے ماڈل ویلج چک نمبر 10 شمالی قدرت آباد ضلع سرگودہا کیلئے پانچ کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار روپے درکار ہوںگے ۔ان سکیموں کیلئے حکومت کی طرف سے فنڈز کی فراہمی کی صورت میں ترقیاتی کام شروع ہو گا ۔
سرگودہا (بیورورپورٹ)ماڈل چلڈرن ہوم میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں سوشل ویلفئیرآفیسر ، سٹاف ماڈل چلڈرن ہو م اور انیمٹس نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ جس کی سعادت ادارہ کے ہونہار طالب علم محمد فاروق عثمان نے حاصل کی اس کے بعد محمد حمیزہ اکرم نے نعت رسول ؐ پیش کی ۔ ادارے کے دوسرے انیمٹس جن میںزین العابدین ، حمزہ طار ق ، محمد حسن، اویس طارق نے یوم پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر افتخار احمد چیمہ نے بھی 23مارچ کے حوالے سے بچوں کو آگاہ کیا ۔ آخر میںتقریب کا اختتام قومی ترانہ اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیے دعا سے کیا گیا ۔
sسرگودہا (بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ کی نااہلی سے عرصہ تین سال گزر جانے کے باوجود رحمت العالمین پارک کے باہر بورڈ نصب نہ ہوسکا متعدد بار ضلعی انتظامیہ کو درخواستیں دی مگر ابھی تک رحمت العالمین پارک کا بورڈ آویزاں نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ان خیالات کا اظہار ملک شوکت مجید اعوان چیئرمین موبائلز فون ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا انہوں نے کمشنر سرگودہا شوکت علی سے مطالبہ کیا کہ وہ ذاتی طور پر دل چسپی لیتے ہوئے رحمت العالمین پارک کے باہر بورڈ آویزاں کروائیںیہ شہر کا اکلوتا تفریح پارک ہے مگر ضلعی انتظامیہ نے اس کی بہتری کے لیے کوئی اقدام نہیں کیی۔
سرگودہا (بیورورپورٹ)ڈینگی مکائو مہم کے سلسلہ میں صنعت زار سرگودھا میں رضاکاران کی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا ضلع سرگودھا کے 163سے زائد رضاکاران نے شرکت کی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئر وومن ڈویلپمنٹ اینڈ بیت المال افتخار احمد چیمہ مہمان خصوصی تھے مہمان خصوصی نے حکومت پنجاب کے ان اقدامات سے آگاہ کیا جو ڈینگی کے تدارک کے لئے خصوصی طور پر کئے جا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ ضلع سرگودھا میں63 رضا کار رجسٹرڈ ہو چکے ہیں صنعت زار سرگودھا کے سٹاف کی کوششوں سے 70رضا کار ر جسٹر ہوئے انہوں نے مینجر صنعت زار حسین احمد گوندل کی اس سلسلہ میں کوششوں کو سراہا مینجر صنعت زار حسین احمد گوندل نے ڈینگی بخار کے سلسلہ میں تفصیلی آگاہی فراہم کی انہوں نے رضاکاران پر زور دیا کہ وہ معاشرہ میں ڈینگی مہم کو احسن انداز سے چلانے میں آگاہی پیدا کر کے اس مصیبت سے جان چھڑایئں نظامت کے فرائض مبرور عثمانی نے ادا کئے تقریب سے محکمہ صحت اور سول ڈیفنس کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا
سرگودہا (بیورورپورٹ)سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر نے کہا ہے کہ سنیئر سیاست دان و سابق ایم پی اے پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری اسلم مڈھیانہ پر بے بنیاد مقدمات پنجاب حکومت کی انتقامی سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہی۔مذکورہ مقدمہ میںملزمان کے اعتراف جرم کے بعد چوہدری اسلم مڈھیانہ کو ملوث کرنا اعلیٰ سیاسی و اخلاقی اقدار سے برائے راست متصادم اور آئین و قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں سابق ایم پی اے چوہدری اسلم مڈھیانہ سے ملا قا ت کے بعد صحا فیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا مقام افسوس ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں کسی جگہ بھی گولیاںلگنے کا ذکر نہیںاس کے باوجود اس مقدمہ کو دہشت گردی کی عدالت میں بھیج کر چوہدری اسلم مڈھیانہ کے ساتھ سراسر زیادتی کی گئی ہی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلم مڈھیانہ ایک سنیئر سیاست دان ہے انہوں نے ساری عمر دھڑے کی سیاست کی ہی،مختلف اوقات میں ان پر وفاداریاں بدلنے کے لئے دبائو ڈالا گیا اور مقدمات بھی بنائے گئے لیکن انہوں نے پیپلز پارٹی سے بے وفائی نہ کی پنجاب حکومت ان کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کے لیے مقدمات بنا کر ریاستی دہشت گردی مرتکب ہو رہی ہی۔پنجاب حکومت کو سیاسی مخالفین کو برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا چاہیے کیونکہ اختلاف رائے اور برداشت جمہوریت کی بنیاد ہی۔انہوں نے چوہدری اسلم مڈھیانہ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بے بنیاد مقدمہ میں با عزت طور پر بری کیا جائی۔
سرگودہا (بیورورپورٹ) ایس پی پٹرولنگ پولیس ملک محمد اقبال کی ہدایات کے پیش نظر مختلف محکمہ جات کو ڈینگی وائرس سے متعلق مراسلہ جات جاری کیے گئے ۔ اس کے علاوہ انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ایس ائی خرم توفیق نے ریجن ہائے کے تمام شاہرات پر ڈینگی وائرس کی آگاہی کے لیے روڈ کیمپس لگائے گئے اور بازاروںمیں ڈور -ٹوڈور مہم کا اغاز کیا گیا اس سلسلہ میں پٹرولنگ پولیس تمام میسر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس موذی وبا کے خلاف نبرد ازما ہے ۔
o سرگودہا (بیورورپورٹ)سا بق و ز یر مملکت برا ئے داخلہ تسنیم ا حمد قر یشی ضلعی نے کہا ہے کہ ن لیگ صو بہ میں مظا ہر و ں کیلئے فنڈ ز فرا ہم کر کے جمہور یت دشمنی کی مر تکب ہو ر ہی ہے شہبا ز شریف کا پنجا ب میں لا نگ ما ر چ کا اعلا ن درا صل آ ئین سے کھلم کھلا بغا و ت ہے صو بہ پنجا ب کے ایگز یکٹو ہو نے کے حو الہ سے آ ئین و قا نو ن کی پا پند ی ان پر لا ز م ہے وفاقی حکو مت کے خلا ف سا ز شیں کر نے کی بجا ئے و ہ صو بہ پنجا ب میں ا من و اما ن کی نا قص صو رتحا ل اور د یگر انتظا می مسا ئل پر تو جہ د یں ا ن کی شعبد ہ با ز ی ن لیگی کی گر تی ہو ئی سا کھ کو سنبھا لا نہ د ے سکے گی
سرگودہا(بیورورپورٹ)چار افراد نے نوجوان کو اغواء کرلیا 'تفصیلات کے مطابق شاہپور سٹی کے رہائشی حضرت بی بی کے نوجوان بیٹے مصدق سرفراز کو شام کے وقت ملزمان غلام مرتضیٰ 'اقبال اور مصری وغیرہ چار افراد نے زبردستی اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے خاتون کی درخواست پر تھانہ شاہپور سٹی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے اور ہوائی فائرنگ کرنے پر تین افراد کیخلاف مقدمات درج بتایا گیا ہے موضع مانگو وال خورد میں ہونیوالی شادی کی تقریب میں ملزمان تنویر 'رمضان اور ہدایت وغیرہ ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کررہے تھے جس کی اطلاع پر پولیس نے مذکورہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)دو افراد کی مخالف کو موبائل فون پر قتل کی دھمکیاں 'بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 24جنوبی کے محمد امیر کو سابقہ رنجش کی بناء پر ملزمان سکندر حیات اور عمر دراز نے فون کرکے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں متاثرہ شخص کی درخواست پر تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)مہندی کی تقریب میں آتش بازی کے دوران بارود پھٹنے سے دو افراد شدید زخمی 'سات کیخلاف مقدمہ درج 'بیان کیا گیا ہے کہ پھلروان کے علاقہ سالم میں جاری مہندی کی تقریب میں ملزمان غلام عباس 'اقبال 'صفدر 'مقصود وغیرہ پابندی کے باوجود آتش بازی کررہے تھے کہ اس دوران گولہ پھٹنے سے محمد رمضان اور خالد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا اطلاع ملنے پر تھانہ پھلروان پولیس نے صفدر 'امجد 'مقصود وغیرہ سات افراد کیخلاف شادی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)گدھا گاڑی اور موٹر سائیکلوں پر ریس اور جواء لگانے والے بارہ افراد گرفتار 'بیان کیا گیا ہے کہ چک نمبر 36شمالی کے قریب موٹر سائیکلوں اور گدھا گاڑیوں کی ریس جاری تھی کہ تھانہ صدر پولیس نے مخبری پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کاشف 'اسلم 'شوکت 'منیر وغیرہ بارہ افراد کو گرفتار کرکے ان کیخلاف قمار بازی اور ون ویلنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)لڑائی جھگڑے کے واقعات میں نوجوان لڑکی سمیت تین افراد شدید زخمی 'تفصیلات کے مطابق جھاوریاں کے علاقہ مگھہ کدی میں فصل اجاڑنے کے تنازعہ پرا فضل اور گلشیر نے لاٹھیوں کے وار کرکے حمزہ کو لہولہان کردیا سیٹلائٹ ٹائون بلاک Dمیں موبائل فون کے تنازعہ پر عمران اور شفیع اللہ نے گلزار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا جناح کالونی میں بچو ں کی لڑائی کے دوران بڑے بھی کود پڑے جس دوران خاتون نجمہ بی بی ڈنڈا لگنے سے شدید زخمی ہوگئی ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) آج کول ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لوڈ شیڈنگ کیخلاف سیٹلائٹ ٹائون چوک سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائیگا جس کی قیادت کول ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالواحد باجوہ اور صدر جاوید منیر بٹ کرینگی'ایسوسی ایشن کے ترجمان عمران خان کے مطابق ریلی کے بعد نوری گیٹ خوشاب روڈ پر دھرنا دیا جائیگا
No comments:
Post a Comment