Wednesday, March 14, 2012

sargodha news

سرگودھا(بیورورپورٹ)سکول ٹیچر نفیس خان تشدد کیس میں آج ڈیڑھ بجے کے قریب کیس کے مرکزی ملزم سابق کایم پی اے اسلم مڈھیانہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،جبکہ تاجروں، مذہبی ،سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی طرف سے نواحی قصبہ مڈھ رانجھا میں ستر سالہ سکول ٹیچر کی ٹانگیں توڑنے کے واقعہ کے خلاف سرگودھا میںچھٹے روز بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ، سلانوالی،بھلوال اور بھاگٹانوالہ میں ہونیوالے احتجاجی مظاہروں میں شرکاء نے شاہرائیں بلاک کر کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔انہوںنے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ،جن پر ملزمان کو سزادینے اور ڈی پی او کا تبادلہ منسوخ کرنے کا مطالبات تحریرتھی،مقررین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گیلانی اپنے منصب کا خیال رکھیں اور اپنے حواریوں کو ظلم پر اکسانے اور مظلوم کو انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹیں ڈالنے سے اجتناب کریں ورنہ سرگودھا کے عوام احتجاج کے تمام آپشن استعمال کرنے میں حق بجانب ہونگی۔ جبکہ مڈھ رانجھا میں سکولوں کی سینکڑوں طالبات نے بھی مظلوم ٹیچر کے حق میں مظاہرہ کیا اور سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی،طالبات کا کہنا تھا کہ سکول ٹیچر نفیس خان کو انصاف فراہم کرتے ہوئے ظالم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اس صورتحال سے علاقے میں خوف و ہراس ہے اور ہماری پڑھائی کا حرج ہو رہا ہے ۔اس موقع پر اسلم مڈھیانہ کے سو سے زائد حامیوں نے تھانے پر دھاوا بولنے کی کوشش کی جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھتے ہی اس کے حامی منتشر ہو گئے ۔
سرگودھا( بیورورپورٹ)  اراضی کے تنا زع پر حقیقی بھتیجو ں پر قا تلا نہ حملہ کر نے والے چچا ضما نتیں خا ر ج ہو نے پر عد الت سے فرار ہو گئے ۔ ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا ملک مشتا ق الہیٰ بنگی نے پولیس کو عدالت سے فرار ہو نے والے ملز ما ن مجا ہد اور احسا ن کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق نواحی گا ئو ں 82 شما لی کی رہا ئشی ملز ما ن پر الز ا م تھا کہ انہو ں نے اراضی کے جھگڑ ے پر گیا رہ نو مبر 2011 کو اپنے مسلح سا تھیو ں کے ہمراہ آتشین اسلحہ سے اند ھا دھند فا ئر نگ کر کے اسجد۔امجد ۔ آصف اور انور کو شد ید زخمی کر دیا تھا ۔ پولیس نے عدالتی احکا ما ت پر ملز ما ن کی گرفتار ی کے لئے چھا  پے ما ر نا شروع کر دئیے ہیں ۔ 
سرگودھا(بیورورپورٹ)چک 81جنوبی کی گجر اور وڑائچ برادری نے انور علی چیمہ گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔اس بات کا اعلان انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے دوران کیا ۔ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمات 'علاقائی تعمیر و ترقی اور وعدوںکی پاسداری ہماری پہچان ہے ہم نے سیاست میں وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل علاقے کی تعمیر و ترقی پر لگائے ہیں ۔چک 81جنوبی کی اہم شخصیات چوہدری افضال گجر'چوہدری اورنگ زیب گجر'میاں عباس'شمشاد اختر گجر'عدنان بشیر گجر'میاں محمد یوسف'چوہدری فضل امیر'میاں وسیم آصف' میاں خالد'ارشاد احمد گجر'بابر اسلم وڑائچ'محمد عارف نسوآنہ'ماسٹر اعجاز احمد نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت وفاقی وزیر پیداوار چوہدری انور علی چیمہ 'ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا معروف شخصیات نصراللہ پرویا'چوہدری صغیر چیمہ 'چوہدری جاوید غنی 'ذوالفقاروڑائچ بھی اس موقع پر موجود تھی۔چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاسی زندگی میں دانستہ کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کی ۔
سرگودھا(بیورورپورٹ)امریکی مظالم مختلف اشکال میں عیاں ہیں ،اور قرآن کریم کی کھلے عام بے حرمتی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،ملک و قم کی بقاء کیلئے تمام پاکستانیوں کا متحد ہونا اور اس کیلئے اپنی بساط کے مطابق کوشش کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔سیاسی جماعتیں اگر ملک و قوم سے مخلص ہوتیں توعوام کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ، ان خیالات کا اظہار عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری نے سرگودھا میں ضلعی امیر حافظ عبدالغفور کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر صوبہ پنجاب مولانا افتخار احمد حقانی بھی ان کے ہمراہ تھے ، مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی افواج کو مغربی میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں،دوسری طرف افغانستان میں نہتے مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے ،جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں،انہوںنے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل نے کراچی،پنڈی اور مختلف شہروں میں اجتماعات کے ذریعے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک کی تیسری بڑی قوت ہے ،لہذا آئندہ الیکشن میں دینی قوتوں کا اتحاد اور تعاون اشد ضروری ہے ۔
سرگودھا( بیورورپورٹ)  اراضی کے تنا زع پر حقیقی بھتیجو ں پر قا تلا نہ حملہ کر نے والے چچا ضما نتیں خا ر ج ہو نے پر عد الت سے فرار ہو گئے ۔ ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا ملک مشتا ق الہیٰ بنگی نے پولیس کو عدالت سے فرار ہو نے والے ملز ما ن مجا ہد اور احسا ن کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق نواحی گا ئو ں 82 شما لی کی رہا ئشی ملز ما ن پر الز ا م تھا کہ انہو ں نے اراضی کے جھگڑ ے پر گیا رہ نو مبر 2011 کو اپنے مسلح سا تھیو ں کے ہمراہ آتشین اسلحہ سے اند ھا دھند فا ئر نگ کر کے اسجد۔امجد ۔ آصف اور انور کو شد ید زخمی کر دیا تھا ۔ پولیس نے عدالتی احکا ما ت پر ملز ما ن کی گرفتار ی کے لئے چھا  پے ما ر نا شروع کر دئیے ہیں ۔ 
سرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا احمد رضا نے کہا ہے کہ پی پی4میں پارٹی عہدوں کی نو دولتیوں میں بندر بانڈ پارٹی کے خلاف سازش ہی، راتوں رات پارٹی عہدوں کی تقسیم چمک کا کمال ہے اس لئے ہم ایسے افراد کو پارٹی پر مسلط کرنے کے فیصلے کی بھر پور مزمت کرتے جس طرح پی پی4کی تنظیم پر شب خون مارا گیا اس سے کارکنوں میں شدید اضطراب پایاجاتا ہے اور اس فیصلے کے خلاف ہم ہر محاذ پر مزاحمت کرینگے اور جلد ہی پی پی4کے کارکنوں کا اجلاس منعقد کروایا جائیگا جس میں کارکنوں پر مشتمل نئی تنظیم کا اعلان کرینگے انہوں نے کہا کہ جس انداز میں سرگودھا میں مسلم لیگ کا بیڑا غرق کیا جارہا ہے اس کا نوٹس اعلی قیادت کو لینا چاہئی۔ چند افراد بند کمروں میں فیصلے کررہے ہیں 
سرگودھا(بیورورپورٹ) ڈاکٹر ظفر علی ناز نائب صدر پنجاب پاکستان عوامی تحریک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ناکوئی اپوزیشن ہے اور نہیں کوئی حکومت ان دونوں دھڑوں کا عوام یا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہی، انہوں نے انتخابات کو ایک مزاق بنالیا اور اسے ایسی انڈسٹریل سمجھا جاتا ہے جس میں ناجائز ذرائع سے حاصل کی گئی دولت کروڑوں میں خرچ کی اور اربوں میں کمائی جاتی ہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک وکلاء ونگ کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہ الیکشن کا ڈونگ رچا کر غریب عوام کو دھوکہ دیا جاتا ہے یہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک ہوتا چلا آرہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں پر امن اور بامقصد راستہ اپنایا ہی۔ ہماری پر امن تبدیلی کی جدوجہد ہے اور یہ تبدیلی اس وقت ممکن ہو گئی جب پاکستان شعور مکمل طور بیدار ہوجائیگا۔ 
Eسرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری چوہدری طارق محمود گجر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوام سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور جلد ہی بجلی ، گیس کی کمی کے مسائل حل کرلیئے جائینگی۔ موجودہ حکومت ایک عوامی بجت پیش کریگی۔ پیپلزپارٹی کا گراف بلند ہورہا ہی، سونامی طوفان لانے کا دعوی کرنیوالے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ کا پردہ مہران بینک سکینڈل سے چاق ہوگیا ہی۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طرح ایک عوام دوست اور قومی جماعت کا درجہ لے کر ابھری ہے اور آئندہ الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی کی ہی جیت ہوگئی۔ 
سرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستان جمعیت علماء اہلسنت سرگودھا کے زیر اہتمام آج بروز جمعرات دن گیارہ بجے شاہین چوک میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر محمد رضوان کے تبادلہ کے خلاف اور ٹیچر نفیس خان لودھی پر ڈھائے جانیوالے ظلم کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا جائیگا۔ جس میں علماء کرام کی کثیر تعداد شرکت کریگی۔ یہ بات ریاست علی فیروزی نے اپنے ایک بیان میں بتائی انہوں نے بتایا کہ احتجاجی کیمپ سے مولانا عبداللہ سعید ہاشمی، پیر محمد جاوید قادری، محمد اکبر ساقی اور دیگر اہم علماء کرام خطاب فرمائینگی۔ جس میں حکومت سے مطالبہ کیا جائیگا کہ وہ ڈی پی او ڈاکٹر محمد رضوان سرگودھا کے تبادلہ کے احکامات فوری طور پرواپس لی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا کی8مارچ کو ہونیوالے انتخابات میں تاجر اتحاد گروپ نی08میں سی00تنظیموں کی حمایت کا دعوی کردیا ہی۔ جو ان کی ذہنی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہی، اگر00تنظیموں نے ان کی حمایت کا اعلان کردیا تو پھر انہیں الیکشن کا خوف کیوں ہی؟ یہ بات انجمن تاجران شاہین گروپ کے رہنماء شاہین احسان مغل، ملک علائو الدین ،بھائی عبدالرحمن اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان کہی انہوں نے کہا کہ میاں عبدالجبار حقیقی معنوں میں خادم تاجران ہیں، انہوں نے ہمیشہ تاجروں کے مفادات کا تحفظ کیا ہی۔ یہی وجہ ہے کہ تاجر برادری انہیں عزت کی نگاہ سے دیتی ہی، ان رہنمائوں نے کہا کہ8مارچ کا سورج اللہ کے فضل سے پھول گروپ کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگا اور میاں عبدالجبار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے کیونکہ موجودہ عہدیداران نے دو سال کے دوران تاجروں کیلئے کچھ نہیں کیا ہی۔ دوسری طرف صرافہ ایسوسی ایشن نے سیاسی رہنمائوں پر واضح کردیا ہے کہ اگر کسی سیاستدان نے تاجروں کے انتخابات میں مداخلت کی تو آئندہ انتخابات میں ان سیاستدانوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ یہ قرار داد گزشتہ روز صرافہ ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر منظور کرلی ہی۔ دریں اثناء بیکولائٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شاہین گروپ کے امیدوار میاں عبدالجبار اور محمد عمران کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ،اسی طرح کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن سرگودھا کے جنرل سیکرٹری حاجی ارشد محمود نے بھی میاں عبدالجبار کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین پروپیگنڈہ کر کے گمراہ کر رہے ہیں، جنہیں 18مارچ کو منہ کی کھانا پڑے گی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) نلکی بٹن ایسوسی ایشن نے کے جنرل سیکرٹری صداقت علی خان نے کہا ہے کہ میرا تاجر اتحاد گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہی، میرا گروپ شاہین ہے اور انتخابات میں ان کے ساتھ چلونگا۔ صداقت علی خان نے کہا کہ بعد لوگ میرے نام سے منسوب خبریں شائع کروارہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہی، انہوں نے کہا کہ میاں عبدالجبار کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے انہوں نے ہمیشہ تاجر اتحاد کیلئے کام کیا ہے اس لئے آئندہ انتخابات میں میاں عبدالجبار گروپ کا ساتھ دینگی۔ 
سرگودھا(بیورورپورٹ) مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا کے سرپرست اعلی شیخ امیر احمد نے کہا ہے کہ میرے نام سے ایک مقامی اخبار میں جو خبر میاں عبدالجبار کے بارے میں شائع کی گئی ہی، اس کا خبر کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں میرے لئے تمام تاجر قابل احترام ہیں، اگر میاں عبدالجبار کے بارے میں ایک اخبار نے جو خبر دی ہی، وہ غلط ہی، یہ خبر ایڈیٹر اور رپورٹر کی اپنی ہوسکتی ہی، میں نے میاں عبدالجبار کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔ میرے لئے وہ قابل احترام ہیں اور رائو عبدالمنان کے پرانے ساتھی ہیں۔ 
سرگودھا(بیورورپورٹ) ڈیری ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کے تبادلہ کو چوبیس گھنٹے میں واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاڈاکٹر محمد رضوان کا تبادلہ منسوخ نہ کیا گیا تو ڈیر ی ایسوسی ایشن ہڑتال کرکے پورے شہر کو دودھ کی سپلائی معطل کردے گی۔ یہ بات ڈیری ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر چوہدری محمد خالد، جنرل سیکرٹری شیخ ندیم احمد اور دیگر عہدیداران نے کہی انہوں نے اپنے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا نے ایک بے بس اور مظلوم شخص کو انصاف دے کر کیا جرم کیا؟ جب تک وڈیروں کے ہاتھ روکنے کیلئے ڈاکٹر محمد رضوان جیسے لوگ آگے نہیں بڑھیں گے اس وقت معاشرہ سے ظلم ختم نہیں ہوگا۔ چوہدری محمد خالد نے کہا کہ ڈیری ایسوسی ایشن مشترکہ طور پر حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر ڈی پی او سرگودھا کا مطالبہ منسوخ کرکے انہیں فوری طور پر سرگودھا میں ہی کام کرنے دیا جائے قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ 
سرگودھا(بیورورپورٹ) مختلف تنظیموں کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کے حق میں شہر بھر میں لگائے گئے بینرز لوگوں نے رات کی تاریکی میں پھاڑنا شروع کردیئے ہیں یا پھر انہیں اتار لیا جاتا ہی، اس کے باوجو دلوگوں کی بڑی تعداد بینرز مسلسل لگا رہی ہی، شہریوں نے تمام متعلقہ پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بینرز اتارنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) رات گئے گرفتار کیئے گئے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ دن بھر سرکاری دفاتر، سکولوں، کالجوں، ہوٹلوں پر موضوع بحث رہی، لوگوں کی اکثریت نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اسلم مڈھیانہ جیسے لوگوں کو پولیس نے ہاتھ ڈالا ہی، جس پر تمام شہری اور ڈی پی او سرگودھا مبارکباد کے مستحق ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد اسلم مڈھیانہ کی رہائی اور گرفتاری کے ساتھ ساتھ ڈی پی او سرگودھا کے تبادلہ پر لاکھوں کی شرطیں لگا رہے ہیں۔ 
سرگودھا(بیورورپورٹ) کیا سرگودھا پولیس عدالت سے فرار ہونیوالے ملزم کو اسلم مڈھیانہ کو پناہ دینے والے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کریگی یہ وہ سوال ہے جو ہر شخص ایک دوسرے سے پوچھ رہا ہی۔ 
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا اور گردونواح میں بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کی بندش کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ گیا ہی، شہر بھر میں6سولہ گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہی، جبکہ صبح، دوپہر، شام کے اوقات میں گیس کا پریشر کم کردیا جاتا ہے جس سے لوگوں کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہی، میٹرک کے امتحانات کی وجہ سے بچوں کو پیپروں کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا ہی، والدین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت گزشتہ چار سالوں سے مسلسل لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے دعوے کررہی ہی، چار سال کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہونے کی بجائے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار تباہ ہوگئے ہیں، رات کے اوقات میں اکثر لوگ ڈینگی مچھر سے بچنے کیلئے پنکھا وغیرہ چلا کر سوتے ہیں، جبکہ بجلی کی بندش کی وجہ سے پنکھے بند ہوجاتے ہیں جس کے باعث ڈینگی مچھر کی بیماری پھیلنے کا اندیشہ ہی، شہریوں نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے متبادل ذرائع پیدا کرے اور اپنے اخراجات کم کرے تاکہ عوام کو سہولت حاصل ہوسکی۔ 


--
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com
http://sargodhatv.blogspot.com/
http://bhalwalnews.blogspot.com
http://urduartical.blogspot.com <

 


No comments:

Post a Comment