سرگودہا( )کھیل اور ہم نصابی سر گرمیاں طلباء کی زہنی و جسمانی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔اس مقصد کے لیے سالانہ بین الادارہ جاتی کھیلوں کا انعقاد اانسروس ایگریکلچرل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سرگودھا میں ہوا۔ جس میں رحیم یار خان ، راولپنڈ ی ، ملتان ، گڑھی دوپٹہ آزاد کشمیر اور کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ میں واقع زرعی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نے شرکت کی۔ ابتدائی رنگا رنگ تقریب کے مہمان خصوصی قائم مقام ڈائریکٹر جنر ل زراعت توسیع پنجاب ملک وقار حسین تھے ۔ کلام پاک کی تلاوت سے باقاعدہ تقریب کا آغاز ہوا۔ تقریب میں حق نواز ، ڈائریکٹر جنرل زرعی تربیتی ادارہ گڑھی دوپٹہ آزاد کشمیر، جناب محمد زکریا ، ڈائریکٹر زرعی تربیتی ادارہ راولپنڈی چوہدری خالد محمود ڈائریکٹر زرعی تربیتی ادارہ رحیم یار خان اور ریاض احمد جاوید ، ڈائریکٹر زرعی تربیتی ادارہ کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا جاوید اقبال انجم، ڈائریکٹر زرعی تربیتی ادارہ، سرگودھا نے کھیلوں کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالی اور تمام مہمانان و کھلاڑیوں کا سرگودھا آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ کھیلوں کے اس ہفتے میں وہ بین الادارہ جاتی ہم آہنگی کے علاوہ صحت مند سر گرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ مجموعی معاشرتی ذہنی تنائو سے بچنے کے لیے انسان میں زیادہ سے زیادہ قوت برداشت اور صبر پیدا ہوسکے ۔ مہمان خصوصی نے رانا جاوید اقبال انجم کا کھیلوں کے انعقا د کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور باقاعدہ کھیلوں کے آغازکا علان کیا۔ تقریب میں رنگارنگ P.T شو کے علاوہ مارچ پاس و دیگر Events کا مظاہرہ کیا گیاشرکاء محفل ان تمام Events سے بہت محظوظ ہوئے اوران پر دل کھول کر داددی۔کھیلوں کا یہ سلسلہ ہفتہ بھر جاری رہی
سرگودہا ( )محکمہ پاپولیشن ویلفیئر سرگودہا عوام میں ڈینگی مچھر سے بچاٶ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سلسلہ میں مختلف مراکز پر گروپ میٹنگز اور یونین کونسل کی سطح پر کارنر مٹنگز منعقد کی جارہی ہیں ۔ عوام الناس میں ڈینگی وائرس کے خلاف شعور بیدار کرنے کیلئے تحصیل آفس نے ڈینگی کے خلاف واک کا اہتمام کیا جس میں محکمہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ واک ضلعی آفس سے شروع ہوئی اور 9 نمبر چونگی اور سٹیلائٹ ٹاٶن چوک سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس پر اختتام پذیر ہوئی ۔ شرکاء واک نے مختلف بینر اور قطبے اٹھا رکھے تھے جس میں ڈینگی سے بچاٶ کی ہدایات لکھی ہوئی تھیں ۔واک کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سرگودہا آفتاب احمد اعوان نے کہا کہ واک کے شرکاء کو ڈینگی کے با رے میں معلومات اپنے اپنے حلقہ ا حباب تک قومی فریضہ سمجھ کر پہنچائی جائیں ۔ ٹی پی او سرگودہار اجہ سعداللہ نے عوام کو ڈینگی سے بچاٶ کے سلسلہ میں محکمہ صحت اور محکمہ بہبود آبادی کی ہدایت پر عمل پیرا ہونا چاہیے تاکہ یہ انسانی جان کیلئے خطرہ نہ بنیں ۔ واک کے انتظامات کے سلسلہ میں مہر شہباز نے بھر پور کردارا دا کیا ۔
پریس ریلیز
سرگودہا( )خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی خواتین کو ایوارڈ دینے کیلئے ایک سیمینار مورخہ 16 مارچ بروزجمعہ تین بجے سہ پہر مقامی میرج ہال میں منعقد ہوگاجس کے مہمان خصوصی مسلم لیگی راہنما چوہدری حامد حمید اور مسرت مصباح ہوںگی ۔ سیمینار کا اہتمام القمر ویلفیئر فاٶنڈیشن نے کیا ہے ۔ فاٶنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ ملک اسلم نوید بھی سیمینار سے خطاب کریںگے جبکہ اس موقع پر دس ورکنگ خواتین کو ایوارڈ ز بھی دیئے جائیں گے
No comments:
Post a Comment