سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا کے سیاستدان اور تاجر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا اور ڈی سی او سرگودھا کے پیچھے پڑگئے ہیں۔ سرگودھا کے سیاستدان جن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی اور عہدیداران شامل ہیں، وہ سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کی جانب سے سکول ٹیچر نفیس خان لودھی کی ٹانگیں توڑنے پر ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد رضوان کی جانب سے کارروائی کیئے جانے کے خلاف وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ڈی پی او سرگودھا کا تبادلہ کروا چکے ہیں، تاہم صوبائی حکومت نے ڈی پی او سرگودھا کو موجودہ عہدہ پر کام کرنے کا حکم دیا ہی، جس سے پاکستان پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کو سخت خفت اٹھانا پڑی۔ اب انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی عبدلرزاق ڈھلوں کی معاونت سے کامیاب ہونیوالے خواجہ احمد حنیف اور جنرل سیکرٹری نعیم اسلم کپور کی جانب سے مقامی روز نامہ اخبار میں خبر شائع ہوئی ہے کہ ہم ڈی سی او سرگودھا کو فوری تبدیل کروا کر دم لیں گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ارکان اسمبلی تو فی الحال ڈی پی او کا تبادلہ نہ کروا سکیں۔ کیا تاجر ڈی سی او سرگودھا کا تبادلہ کروانے میں کامیاب ہوجائینگی؟ یہ وہ سوالیہ نشان ہی، جو سیاستدانوں اور تاجروں کیلئے چیلنج بن چکا ہی، ڈی پی او سرگودھا کی سیاستدانوں کی جانب سے مخالفت تو سمجھ میں آتی ہے مگر تاجروں کو ڈی سی او سے کیا مسئلہ بنا ہی؟ جو انہوں نے کامیابی کے فوراً بعد ہی ڈی سی او کے تبادلے کو انا کا مسئلہ بنا لیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا اور گردونواح میں طویل غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہی، اور کسی بھی ممکنہ رد عمل کے باعث ملک بھر میں انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام واپڈا کے دفاتر اور تنصیبات کے ساتھ ساتھ حکومتی ارکان اسمبلی وزراء کی رہائشگاہوں کی سیکورٹی سخت کی جائے تاکہ عوام کی جانب سے کسی قسم کا نقصان نہ پہنچ سکی۔ سرگودھا سمیت ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں، گزشتہ پانچ سالوں سے حکومت بجلی کے بحران کو ختم کرنے کیئے اربوں روپے سرکاری خزانہ سے رینٹل پاور اور دیگر منصوبوں پر ضائع کرچکی ہے مگر عوام کو اندھیروں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا، جبکہ صدر بڑے فخر سے اسمبلی میں یہ خطاب کررہے ہیں کہ ہم نی3 سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کردی ہی، قبل ازیں ان کے وفاقی وزراء پانی و بجلی جھوٹ بولتے رہے ہیں رہی سہی کسر صدر پاکستان نے اسمبلی کے اجلاس میں3سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنے کی خوشخبری سنائی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ3سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں آنے سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا گیاہی۔ قوم کو بجلی موجودہ حکمران دے نہیں رہے جبکہ اس کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کرکے عوام کو مجبور کیا جارہا ہی۔ کہ وہ بجلی کا استعمال ختم کردیں۔ اس سے صنعتیں تباہ، بیروزگاری، بڑھنے کے ساتھ ساتھ بھوک کے مارے لوگ قتل و غارت، ڈکیتیاں، دہشتگردی، خود کش حملے جیسے اقدامات سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو موسم گرما میں ملک میں ہنگامے شدت اختیار کرجائینگی۔ جو ملک و قوم کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجلی کے بحران پر زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عملی طور پر اقدامات کری۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سرگودھا میں بینظیر ہسپتال کے قیام کیلئے رپورٹ طلب کرلی ہی۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق حکومت سرگودھا میں بینظیر ہسپتال کی بجائے بینظیر کارڈیالوجی سنٹر قائم کرنے پر غور کررہی ہی، سرگودھا میں حکومت پنجاب کی جانب سے ڈویژنل ٹیچنک ہسپتال کی توسیع کے بعد وفاقی حکومت نے سرگودھا میں بینظیر ہسپتال کی بجائے بینظیر کارڈیالوجی سنٹر کے قیام کیلئے رپورٹ طلب کرلی ہی، یاد رہے کہ وفاقی وزیر پیداوار چوہدری انور علی چیمہ قبل ازیں یہ بیان اخبارات کو دے چکے ہیں کہ حکومت سرگودھا میں کارڈیالوجی ہسپتال قائم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہی، اب وزیراعظم سے دورہ سرگودھا کے دوران بینظیر ہسپتال کے قیام کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کرنے کیلئے سرگودھا میں بینظیر کارڈیالوجی ہسپتال کے قیام کیلئے رپورٹ طلب کرلی ہے جس پر عمارت، مشینری سمیت دیگر اخراجات کا تخمینہ ارب روپے لگایا گیاہے اس سنٹر کے قیام سے سرگودھا، چنیوٹ، حافظ آباد، منڈی بہائو الدین، جھنگ، خوشاب، میانوالی سمیت دیگر اضلاع کے عوام کو فائدہ حاصل ہوگا۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ نے سرکاری اراضی پر قابض قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی کیلئے محکمہ ریونیو کے عملہ کو ہدایات جاری کردی ہیں، جس میں محکمہ ریونیو سے سرکاری اراضی پر کیئے گئے قبضہ مافیہ کے بارے رپورٹ طلب کی گئی ہی۔ اس وقت سرگودھا ضلع میں قبضہ گروپ نے اربوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کررکھا ہی، جس کی وجہ سے خزانہ کو کروڑںکانقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے محکمہ ریلوے نے اس ضمن میں اپنے سرکاری اراضی پر قائم
تجاوزات مسمار کی مگر دوبارہ لوگوں نے قبضہ کرنا شروع کردیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے بنایا جانیوالا رحمت العالمین فری ہسپتال جو کہ سرگودھا کے غریب عوام کو علاج معالجہ کی مفت سہولتیں فراہم کررہا ہی، ہسپتال کے صدر حاجی امان اللہ خان نے صحافیوں کو بتایا کہ عوام کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے رحمت العالمین فری ہسپتال میں شعبہ ہومیوپتھک بھی قائم کردیا گیاہی۔ جہاں لوگوں کو مفت ادویات اور علاج معالجہ کی سہولتیں حاصل ہوگئی اس کے ساتھ ساتھ ای سی جی ایکسرے اور جدید کمپیوٹرائز لیبارٹری بھی قائم ہی، جہاں پر مریضوں کو سستی علاج کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے فزیشن ڈاکٹر عظمت رفیق اور آئی سپیشلسٹ سراج الحق عباسی نے بھی غریبوں کیلئے ہسپتال کو اپنی خدمات پیش کردی ہیں، اس سے غریبوں کیلئے جدید طبی سہولتیں فراہم کرنے میں آسانی پیدا ہوگی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پیپلزپارٹی کو سیاسی یتیم بننے کی جلدی پڑی ہی، سیاسی شہادت حاصل کرکے آئندہ انتخابات میں فائدہ اٹھانے والے لوگوں کے چہرے عوام نے پہنچان لئے ہیں اب وہ کسی سیاسی یتیم کے بہکاوے میں نہیں آئینگے ان سیاسی یتیموں نے اپنے پانچ سالہ دورہ اقتدار میں عوام کو فاقے کرنے پر مبجور کردیا ملک کو اندھیروں میں ڈوبو دیا اور اب یہ پھر سیاسی یتیم بن کر قوم کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں مگر عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئینگی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیراعلی کے معاون رائو طاہر مشرف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت سرائیکی صوبوں کے نام پر سیاست چمکا رہی ہی، ان سیاسی یتیموں کی صورتحال یہ ہے کہ ان کے وزیراعظم کا حکم ان کا اپنا ادارہ نہیں مانتا جس کا ثبوت گزشتہ روز پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران بجلی بند نہ کرنے کا حکم تھا جسے واپڈا نے لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں گم کردیا اور میچ کے دوران مسلسل بجلی بند رکھی گئی جو وزیراعظم اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کروا سکے اس کووزیراعظم رہنے کا کوئی حق نہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پرانہ سلاٹر ہائوس سیٹلائٹ ٹائون ڈی بلاک گٹروں کے تعفن مچھروں کی بہتات کی وجہ سے لوگوں کا رہنا دشوار ہوگیا ہی۔ وہاں کے رہائشیوں مستقیم خان، صفدرخان سمیت نے ڈی سی او سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیٹلائٹ ٹائون ڈی بلاک میں سیوریج کا نظام بہتر بنانے کیلئے احکامات جاری کریں اور یہاں پر گٹروں کی صفائی کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو تعفن سے نجات حاصل ہوں۔ ڈی بلاک سیٹلائٹ ٹائون میں گٹروں کے تعفن کی وجہ سے لوگ سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) دونوں حکومتوں نے عوام اور کارکنوں کو مایوس کیا ہے انتہائی مہنگائی اور گیس، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ بندش حکومتوں کے دیئے تحفے ہیں کرپٹ سیاستدانوں کے آگے سونامی کوئی بڑا بند نہ باندھ سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار سرگودھا کی سیاسی سماجی شخصیت حکیم حبی الرحمن ملک نے اپنے ایک بیان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتیں کئی کئی بار ملک میں اقتدار کے مزے لے چکی ہیں۔ یہ حکومتیں عوامی خدمت کا صرف نعرہ ہی لگاتی رہی ہیں جب کہ ملکی دولست سرمایہ بیرون ملک بینکوں میں جمع ہوتا رہا ہی۔ آج اس قدر مہنگائی نے عوام کو غریب سے غریب تر کردیا ہی، جبکہ بجلی کی اور گیس کی بندش نے تو ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہی۔ شام ہوتے ہی شاہراہوں پر ڈاکو راج دما مست قلندر کرتا ہی۔ کوئی سرکاری محکمہ رشوت سے خالی نہ ہی۔ عوام یہ سوچتے ہیں کہ کیا قائد اعظم نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھا تھا آئندہ ملکی سیاست میں عمران خان کی جماعت ان کرپٹ حکمرانوں کے ااگے کوئی بڑی کامیابی حاصل کرتے نظر نہیں آرہی ہی۔ عوام کی طاقت ملکی سیاست ہیں۔ بڑا کردار ادا کرتہے اب وہ وقت قریب آرہا ہے کہ اب بھی کسی محب وطن اور قائد اعظم کے اذکار پر عمل پیرا ہونے والی قیادت کو ووٹ نہ دیا گیا تو پھر ملک دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوجائیگا۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا میں0سالہ سکول ٹیچر کی ٹانگیں توڑنے کے واقعہ کے مرکزی ملزم اسلم مڈھیانہ کو پولیس نے گناہ گار قرار دے کر جیل بھجوا دیا ہی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت مقدمہ کی سماعت2مارچ سے شروع کریگی۔ سرگودھا کے قصبہ مڈھ رانجھا میں0سالہ سکول ٹیچر نفیس خان کی دونوں
ٹانگیں توڑ دینے کے واقعہ کے مرکزی ملزم پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کو جسمانی ریمانڈ کے دوران ہی گناہ گار قرار دے کر ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا بھجوا دیا گیاہی۔ پولیس کی جوائنٹ انوسٹی گیشن کے سربراہ شیر احمد ٹوانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے اپنی تفتیش مکمل کرلی ہی۔اب ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہی، اسلم مڈھیانہ اور اس کے دیگرساتھیوں کا چالان بھی انسداد دہشتگردی کی عدالت کو بھجوا دیا گیاہی۔ عدالت2مارچ سے مقدمہ کی سماعت کریگی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) انجمن تاجران کے رہنمائوں شفیق الرحمن، چوہدری محمد خالد، حاجی غلام اختر سمیت دیگر رہنمائوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا کے انتخابات میں دونوں گروپوں کی جانب سے جس محبت اور خلوص کے ساتھ پر امن الیکشن کروائے وہ قابل تحسین ہیں اور امید ہے کہ نئے عہدیداران اسی طرح سب تاجر تنظیموں کو ساتھ لے کر چلیں گی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) 23مارچ کو اگر حکومت نے یوم پاکستان کے سلسلہ میں سرکاری تعطیل کا اعلان کیا تو سرکاری ملازمین کی اکثریت تین چھٹیوں کے مزے اٹھائے گی۔ کیونکہ3مارچ جمعہ کے روز ہوگئی۔ ہفتہ اور اتوار کو وفاقی اداروں میں تعطیل ہوتی ہی، جبکہ صوبائی محکمے کام کرتے ہیں،3 مارچ کو چھٹی کی صورت میں صوبائی اداروں میں کام کرنیوالے ملازمین کی اکثریت بھی ہفتہ کے روز چھٹی کا پروگرام بنارہی ہی، اس طرح سرکاری ملازمینروز تک چھٹیوں کے مزے اٹھائے گی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) 15ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیاپریل کو حیدر آباد میں ہوگی۔ جس کا پہلا انعامکروڑ روپے ہی، جبکہ دوسرا انعام کروڑ روپے کیانعامات ہیں، تیسرا انعام لاکھ5ہزار روپے کی696انعامات رکھے گئے ہیں۔
سرگودھا۔کنزیومر پروٹیکشن ڈے کے حوالہ سے صنعت زار سرگودھا میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے رفاعی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی اس موقع پر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ جناب ناصر محمود چیمہ ، جناب افتخار احمد چیمہ اور مینجر صنعت زار نے کنزیومر کورٹ کے بارے میں تفصیل سے NGOSکو آگاہ کیا۔اور کہا ہے کہ اپنے حقوق کے لئے انہیں اس کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے اور صارفین کی انجمنیں قائم کرنی چاہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) طارق آباد کے علاقہ میں نامعلوم چور اہل خانہ کی غیر موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی وغیرہ لے اڑی۔ بتایا گیاہے کہ محمد رمضان نامی شخص اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شہر سے باہر گئے ہوئے تھی، کہ پیچھے سے چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور گھریلو سامان چرا لیا پولیس مصروف تفتیش ہی۔
No comments:
Post a Comment