Friday, March 2, 2012

sargodha Police Press Release dated 02.03.2012

سرگودھا پولیس             02مارچ 2012ء
پریس ریلیز5
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ،  2343 گرام چرس،  1215 کپی شراب برآمد ،  4 گرفتار۔    
        تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ اربن ایریا کے فضل داد ASI نے مخبر کی اطلاع پر محمد سرور ولد دین محمد سکنہ بلاک9 سرگودھا کو قابو کرکے اس کے قبضہ سی215 کپی شراب برآمد کرلی۔  اس طرح تھانہ بھاگٹانوالہ کے صفدر حسین سب انسپکٹر نے مخبر کی اطلاع پر محمد اسلم ولد جلال میکن سکنہ شیلر کالونی کو قابو کرکے اس کے قبضہ سے چرس وزنی 1043 گرام برآمد کرلی۔  تھانہ سٹی کے محمد اسلم انسپکٹر نے دوران گشت محمد رمضان ولد غلام محمد سکنہ مدینہ کالونی کو قابو کرکے اس کے قبضہ سے چرس وزنی 750 گرام برآمد کرلی جبکہ تھانہ کوٹمومن کے عزیز احمد SI نے اسلم دیندار ولد محمد رمضان کو قابو کرکے اس کے قبضہ سے چرس وزنی 550 گرام برآمد کی ۔  پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہی۔
    (خاور شہزاد)
    پی۔ آر۔ او ،  دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا
    فون نمبر:۔   048-9230335-36 Ext(26)
    موبائل:۔   0321-6014771
    فیکس نمبر:۔  048-9230334
    ای میل:۔ pro.sargodha.police@gmail.com

No comments:

Post a Comment