Thursday, March 29, 2012

Tehsil Press club Silanwali

سرگودھا(نمائندہ خصوصی) تحصیل پریس ساہیوال (سرگودھا)کے سالانہ انتخابات برائے 2012 ء مکمل ہو گئے  محمد ذوالقرنین ملک صدر ،محمد شفیق چوہدری جنرل سیکرٹری اور چیئرمین مجلس عاملہ مہر ارشد ارشی منتخب ہو گئے تفصیلات کے مطابق تحصیل ساہیوال کے صحافیوں کا مقامی ہوٹل ساہیوال میں ایک اجلاس میں منعقد ہوا جس میں اتفاق رائے سے سرپرست رانا اختر حسین،لیگل ایڈوائزر رانا محمد امان اللہ ایڈووکیٹ، صدر محمد ذوالقرنین ملک، سینئر نائب صدر رائو ارشد عزیز، نائب صدراول عامر کاظمی، نائب صدر دوئم میاں محمد امان اللہ، جنرل سیکرٹری محمد شفیق چوہدری، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد سلیم پرنس ، جائنٹ سیکرٹری لالہ شوکت شاہین، فنانس سیکرٹری محبوب چوہدری، سیکرٹری اطلاعات مہر محمد صدیق ، چیئرمین مجلس عاملہ مہر محمد ارشد ارشی جبکہ ممبران مجلس عاملہ سینئر صحافی رائو محمداسلم فراز، طارق محمود قاسمی، رانا محمد دلشاد، افضال زیدی، خواجہ عمر فاروق، اصغر ناز، بھائی ظفر ، چوہدری فیروز میکن جبکہ ممبران میں سمیع اللہ لاہڑی ، رانا محمد سجاد، رانا عبدالمجید ، رانا مقبول حسین، محمد امجد حسین، افشاں رباب، ملک سجاد پاشا، حاجی محمد سرفراز، ملک مظہر حسین کو چن لیا گیا اس موقع پر نومنتخب صدر محمد ذوالقرنین ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل پریس کلب ساہیوال /سرگودھا صحافیوں کے حقوق کیلئے دن رات کوشاں رہے گا یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں سب ورکرز صحافی اور اکثریت میں سب سے بڑا پریس کلب ہے جس میں تمام صحافی مثبت اور تعمیری صحافت کے ساتھ ساتھ اچھے کردار کے مالک ہیں اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد شفیق چوہدری نے کہا ہے کہ تحصیل پریس کلب ساہیوال آمریت کی بجائے جمہوریت پر یقین رکھتا ہے پریس کلب کے ہر ممبر کو احترام دیا جائے گا اور اسکے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔
سرگودھا(نمائندہ خصوصی) تحصیل پریس کلب ساہیوال(سرگودھا)مثبت صحافت کے فروغ کیلئے اہم سنگل میل ثابت ہو گااسکی باڈی کا قیام خوش آئندجبکہ اس پریس کلب کے تمام صحافی بڑے اچھے ورکرز اور اچھے کردار کے مالک ہیں جنہوں نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دیا ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی این اے 68 سردار شفقت حیات بلوچ، ایم پی اے حلقہ پی پی 37 صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی،سابق تحصیل ناظم سردار غلام علی اصغر خان لاہڑی،مسلم لیگی راہنماء ملک نذیر احمد سوبھی،ڈاکٹر رانا محمد عبداللہ، ٹی ایم او صاحبزادہ عبدالحق سیالوی ،سابق ناظمین میاں عمر فاروق کلیار، میاں برخوردار کلیار، میاں خداداد کلیار ایڈووکیٹ،سردار بابر عباس بلوچ، مہر عبدالشکور، ناظم صاحبزادہ علائوالدین، ء مہر عبدالرئوف و دیگر نے سرپرست رانا اختر حسین، صدر محمد ذوالقرنین ملک، اور جنرل سیکرٹری محمد شفیق چوہدری کو اپنے الگ الگ پیغامات میں مبارکباد دیتے ہوئے کیا آخر میں انہوں نے تحصیل پریس کلب ساہیوال کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا اور تمام ممبران و عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

No comments:

Post a Comment