ساہیوال / سرگودھا (بیوروچیف) تحصیل ساہیوال سرگودھا کے نواحی قصبہ مبارے خان میں ایک عطائی ڈاکٹر نے تیس سالہ نوجوان کی جان لے لی۔مہر جان خان سیال کو غلط انجکشن لگنے سے اس کی موت واقع ہوئی ہی۔ورثا کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل ساہیوال سرگودھا کے نواحی گائوں مبارے خان میں کرم الہیٰ میڈیکل سٹور پر عطائی ڈاکٹر احسان اللہ نے تیس سالہ نوجوان مہر جہان خان سیال جو کہ وجھ کا رہائشی ہے وہ اپنے رشتہ داروں فاروق سیال وغیرہ کے گھر گیا ہوا تھا کہ انہیں بخار ہوا تو اس کو اپنے رشتہ دار اس عطائی ڈاکٹر احسان اللہ کے پاس لے گئی۔احسان اللہ نے انہیں غلط انجکش لگایا اور انہیں موت کے منہ میں دھکیل دیا۔جب اس کی حالت تشویش ناک دیکھی تو عطائی ڈاکٹر احسان اللہ میڈیکل سٹور سے فرار ہو گیا لوگوں نے اسے اٹھا کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچایا جہاں وہ دم توڑ گیا۔لواحقین چوہدری شیر محمد، محمد سجاد، اکراش ارشد ودیگر نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اس عطائی ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی جائی۔
ساہیوال / سرگودھا (بیوروچیف) پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل ساہیوال یوتھ ونگ کے صدر رائو محمد عابد اور رائو محمد جعفر نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔افغانستان میں امریکی فوجیوں کی جانب سے قرآن پاک کے بے حرمتی کا واقعہ امت مسلمہ کیخلاف گہری ساز ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرکے انہیں بلیک میل کرنا ہی۔انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ عالم اسلام صیہونی قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں۔انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ نہ صرف امریکی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے بلکہ اپنے گھروں میں موجود امریکی اشیا بھی نذر آتش کر دی جائیں۔اس موقع پر حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر دو ٹوک موقف اختیار کری۔
ساہیوال / سرگودھا (بیوروچیف) حکمران تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت دیکھ کر خائف ہو چکے ہیں اور جھوٹے پراپیگنڈے کر رہے ہیں جو کہ عوام مسترد کر دیے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں کی رخصتی قریب ہی۔مستقبل پی ٹی آئی کا ہے عوام ملک بچانے کے لیے عمران خان کا ساتھ دے کر انقلاب لائیں گی۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنمائوں میاں نور حیات کلیار، مہر محمد اکرم جاڑا، رانا محمد وارث بھون ، مہر محمد اسلم و دیگر مقررین نے سردار حسنین خان میکن کے ڈیرہ پر اپنی رابطہ مہم کے دوران ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ غاصب حکمرانوں کی نا اہلی سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہی۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں حکمران جماعتیں جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹ رہی ہیں اور پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ملک وقوم کی تقدیر کو حقیقی معنوں میں بدل دے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں کارکن متحد ہیں اور پیپلز پارٹی کا گزشتہ چار سال کا یہ اقتدار انتہائی مایوس کن ہے اور انشا اللہ ہماری جماعت برسر اقتدار آکر عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کر دے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت ملک کے عوام کے 18 کروڑ عوام کو امریکہ کی غلامی سے نجات دلوائے گی۔
ساہیوال / سرگودھا (بیوروچیف) پاکستان کی عوام جاگ اٹھی ہے اور اب کسی بھی ڈکٹیٹر اور کرپٹ حکمران کو اپنا استحصال نہیں کرنے دینگی۔پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو صرف عمران خان جیسا ملاح ہی ساحل تک لے جا سکتا ہی۔ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف حلقہ این اے 68 الحاج غلام علی اصغر خان لاہڑی نے گزشتہ روز کوٹ بھائی خان سردار محمد آصف میکن کی والدہ مرحومہ کی رسم قل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تبدیلی کا پیغام لیکر ملک کے طول و عرض میں مقبولیت کے مراحل طے کر رہی ہے جسکی وجہ سے کرپٹ حکمرانوں اور انکے ٹولے اور اتحادیوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔آنیوالا کل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں عوام ہی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت پر کوئی پابندی نہیں لیکن کسی کارکن کی کرپشن کا ثبوت ملے گا اس کے لیے تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہ ہو گی۔
ساہیوال / سرگودھا (بیوروچیف) ملکی استحکام کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو بلا تاخیر بنوایا جائے اسکی تعمیر سے ملک میں زرعی انقلاب برپا ہو گا بارشوں اور سیلابوں سے کئی شہر محفوظ رہیں گے بجلی کی موجودہ طویل آزما لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو گا۔ان خیالات کا اظہار کسان بچائوں تحریک کے ضلعی صدر حاجی ملک سکندر حیات اعوان نے گزشتہ روز کسانوں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے موضع سالت والا میں کیا۔انہوں نے کہ ڈیم کی تعمیر سے سندھ اور پنجاب کو 37 سرحد کو 14 اور بلوچستان کو 12 فیصد پانی ملے گا اور صنعتی ترقی کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر انتہائی ضروری ہے اور بعض سیاستدان اپنی سیاسی دوکان چمکانے کے لیے اس منصوبہ کی مخالفت کر رہے ہیں لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ فی الفور اس اہم منصوبہ کی تعمیر کا اعلان کریں۔
ساہیوال / سرگودھا (بیوروچیف) سابق ایم پی اے چوہدری اسلم مڈھیانہ کو دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کے باہر پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے DPO سرگودھا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر اویس اسلم مڈھیانہ ایم پی اے رانا حاکم خان ایڈووکیٹ، سابق صدر پی پی ضلع سرگودھا ملک حامد نواز صدر پی پی ضلع سرگودھا میاں جاوید امجد، چوہدری اجمل ، ندیم سرور مڈھیانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ DPO سرگودھا وزیراعلیٰ پنجاب کے ایما پر اسلم مڈھیانہ نے خلاف انتقامی کاروائی کر رہا ہے جو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہی۔اسلم مڈھیانہ کا مذکورہ وقوعہ سے کوئی تعلق نہ ہی۔قائدین نے کہا کہ حالیہ سینٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی سے غداری نہ کرنے پر اسلم مڈھیانہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہی۔مزید 1988 میں مسلم لیگ ن کے ایک بزرگ سینئر سابق ایم پی اے کے پاس 45 لاکھ لیکر ان کے وفاداری خریدنے آئے تو اسم مڈھیانہ نے انہیں جھڑک دیا۔A 48 میں نواز شریف اسم مڈھیانہ کی وجہ سے بلا مقابلہ منتخب نہ ہو سکا۔مقررین نے کہا کہ سابق ایم پی اے بے گناہ اور بے قصور ہے اور DPO سرگودھا ہوش کے ناخن لیں سرکاری ملازمت کی بجائے وہ میاں برادری کی ذاتی نوکری میں مصروف ہیں۔پیپلز پارٹی کے ضلع بھر کے ورکروں نے DPO چوک میں اسلم مڈھیانہ کے حق میں نعرے بازی کی اور DPO سرگودھا کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ہدف تنقید بنایا۔آخر میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ہزاروں افراد قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کے حلفاً کہہ سکتے ہیں کہ حاجی محمد اسلم مڈھیانہ کا وقوعہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں بلکہ انہیں پنجاب حکومت کے کہنے پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہی۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او سرگودھا نے درجنوں بے گناہ جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان قتل کیے ہیں۔اس کا نوٹس عدلیہ نے کیوں نہیں لیا ان کے ورثا آئیں اور ہم ان کو چیف جسٹس افتخار چوہدری کے پیش کریں گے اور جعلی پولیس مقابلوں میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے مقدمے بھی درج کیے جائیں گی۔
ساہیوال / سرگودھا (بیوروچیف) تحریک انصاف کے رہنما سردار آصف خان میکن کی والدہ سابق تحصیل ناظم شاہ پور سردار فتح خان میکن کی ہمشیرہ کی وفات پر ضلع بھر کی اہم شخصیات کی طرف سے اظہار تعزیت۔تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان سابق ایم این اے شاہ محمود قریشی، سابق ایم این اے مخدوم جاوید ہاشمی، سابق ضلعی نائب ناظا میاں مظہر احمد قریشی، سابق تحصیل ناظم الحاج غلام علی اصغر خان لاہڑی، رکن قومی اسمبلی چوہدری انور علی چیمہ، سردار ناصر خان بلوچ، سردار اللہ یار خان بلوچ، سردار احمد حیات خان بلوچ، چوہدری افتخار حسین گوندل، چوہدری مسعود اقبال گوندل ، الطاف شاہ قریشی، پیر خالد شاہ قریشی، الحاج محمد نواز خان لاہڑی، سابق ناظم محمد خان لاہڑی نے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا کری۔
ساہیوال / سرگودھا (بیوروچیف) تحصیل ساہیوال سرگودھا کے نواحی قصبہ کمالہ کی معروف سماجی شخصیت رانا محمد اسلم جھمٹ کے والد رانا محمد امیر رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئی۔مرحوم کی نماز جنازہ میں تحصیل بھر کے سیاسی، سماجی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا
No comments:
Post a Comment