سرگودہا ( ) شجرکاری مہم موسم بہار 2012 کے دوران 24 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے جس میں سے 9 لاکھ پودے محکمہ جنگلات ' تین لاکھ دیگر سرکاری محکمے ' دو لاکھ ڈیفنس او ردس لاکھ کسان اپنی زمینوں پر لگائیںگے ۔ اس امر کا انکشاف آج موسم بہار 2012 کی شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب میں بتائی گئی ۔ شجرکاری مہم کا افتتاح کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی نے اپنے دفتر کے لان میں پودا لگا کر کیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر محمد رضوان ' ایڈیشنل کمشنر سید مبشر حسین ' اسسٹنٹ کمشنر طارق خان نیازی ' کنزرویٹرسید اجمل رحیم ' ای ڈی او زراعت ظفر اقبال مرزا ' ڈی ایف او عبدالغفار خان 'ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر ملک عمران اور سب ڈویژنل آفیسر ملک امداد حسین کے علاوہ محکمہ جنگلات کے دیگر افسران او رسٹاف بھی موجود تھی۔ کمشنر نے کہاکہ شجرکاری صدقہ جاریہ ہے ہر شہری کو چاہیے کہ وہ ماحول کی خوبصورتی اور ملکی معیشت کے استحکام کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری میں اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے محکمہ جنگلات سمیت دیگر سرکاری دفاتر اور زمینداروں پر زوردیا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ درخت لگانے اور ان کی حفاظت خاص اہمیت رکھتی ہے ۔ اس موقع پر کنزرویٹر محکمہ جنگلات نے کمشنر کو شجرکاری مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔
سرگودہا ( )چیف وارڈن شہری دفاع محمد عرفان بٹ نے کہا ہے کہ شہری دفاع کی تربیت ہر پاکستانی کی ذمہ د اری ہے ۔ شہری دفاع کے رضا کار زمانہ امن وجنگ میں خدمات سرانجام دیتے ہیں ۔ یہ اللہ کے سپاہی ہیں جو بغیر کسی لالچ وذاتی مفاد کے لوگو ں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اپنا تن من دھن صرف کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم شہری دفاع کے سلسلہ میں سول ڈیفنس ہاہل میں منعقد ہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر سرگودہا چیمبر آف کامرس مظہر احمد ملک ' صدر سرگودہا پریس کلب محمد اشرف ندیم ' الیکٹرونکس میڈیا کلب نعیم اختر خان ' صدر انجمن شہریان ظفر اقبال شیخ ' ایڈیشنل وارڈن حشمت محمود' پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ' مرزا احسان شاہین مغل ' مہر آصف حنیف ' سول ڈیفنس آفیسر ظفر بھٹی او ررضاکاروں کے علاوہ معززین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔عرفان بٹ نے کہاہے کہ مستحکم ملکی وفاع کیلئے شہری دفاع کو مضبوط ومنظم بنانا وقت کا تقاضا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ' صدر چیمبر آف کامرس مظہر احمد ملک ' صدر پریس کلب اشرف ندیم ' ملک عابد اعوان او رظفر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر شہری دفاع کی تربیت کی افادیت او ربڑھ گئی ہے ۔مقررین نے اس امر پر زور دیاکہ خدمت کیلئے آگے آناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ شہری دفاع کے رضا کار خرا ج تحسین کے مستحق ہیںجو مذہبی وثقافتی تقریب کے دوران بے لوٹ سیکورٹی خدمات سرانجام دیتے ہیں ۔ اس موقع پر مقررین نے اس امر پر اظہار افسوس کیاکہ رضاکاروں کی خدمات کو قومی طو رپر سراہاجاتاہے لیکن ان کے لئے عملا کچھ نہیں کیا جارہا ۔ سیمینار میں گزشتہ سال کے دوران وفات پانے والے شہری دفاع کے رضاکاروں ' ڈویژنل وارڈن کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ تقریب کے اختتام پر شہری دفاع کے رضاکاروں میں محرم الحرام کے دوران فرائض کی انجام دہی پر انہیں اعزازیہ تقسیم کیاگیا ۔
سرگودھا ( ) ایس پی پٹرلنگ پولیس سرگودھا ریجن ملک محمد اقبال نے بھکر میں پٹرلنگ پوسٹس کے تمام انچارج محرران وائرلیس آپریٹر اور دفتری عملہ کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی جس میںہدایت کی گئیں کہ پٹرولنگ پوسٹس کے قیام کا مقصد عوام الناس کی جان و مال اور عزت محفوظ بنا نا دوران سفر ان کو احساس تحفظ فراہم کریں تاکہ وہ بلاخوف خطر سفر کر سکیں ۔اسکے لیے تمام پوسٹس اپنی گشت موثراور الرٹ رکھیں ۔ اس کے علاوہ افسران بالا کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے بہتر سے بہتر کارکردگی پیش کریں تاکہ جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلیے خصوصی انعامات اور تعریفی اسناد بر وقت ان کو دی جاسکیں ۔ تمام پوسٹوں کو ڈینگی وائرس کے پیش نظر متعلقہ بیٹ میں آگاہی کیمپ لگائیں اور چیک پوسٹوں پر سپرے کروائے جائیں
No comments:
Post a Comment