سرگودہا ( )الیکٹرانک میڈیا کلب سرگودہا کے سا لانہ انتخابات برائے سال 2012مکمل ہو گئے ۔الیکشن کمیٹی کے مطا بق تمام عہدیدران بلا مقابلہ کا میاب قرارپائے ہیں ۔جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق نعیم اختر خان صدر، سیف الرحمن خان سینئرنائب صدر، ثاقب الماس نائب صدر ،عبدالحنان چوہدری جنرل سیکر ٹری ، مہر عاصم حنیف جوائنٹ سیکرٹری ، آفاق آحمد گوندل فنانس سیکرٹری ، ملک عابد سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو گئے ہیں ۔اِس طرح مجلس عاملہ کے اراکین محمداکرم عامر ، ظہور شاہد ،ضیاء الحق ، خواجہ شجاعت ، منظور قادر بھٹی ،انیس اکرم ، طارق قریشی اور ضیاء الدین بھی بلا مقابلہ کامیاب قرارپائے ہیں ۔سپورٹس جنرنلسٹس ایسوسی ایشن سرگودہا کے صدر ملک طارق اعوان جنر ل سیکرٹری شہاب خان اور دوسرے عہداران نے الیکٹرانک میڈیا کلب سرگودہا کے نومنتخب عہداران کو مبارکبار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کلب سرگودہا کی نئی قیادت علاقائی مسائل صحافیوں کی فلاح وبہبود اور سپورٹس کی بہتری کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔
No comments:
Post a Comment