سرگودہا ( ) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ گرلز کالج چاندنی چوک میں ڈینگی مکاٶ مہم کے سلسلہ میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت ادارہ کی پرنسپل شاہدہ چوہدری نے کی ۔ و ائس پرنسپل راشدہ نیر ' کوارڈی نیٹر محترمہ مہناز 'پروفیسر ز او رطالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ سیمینار میںطالبات کے مابین ڈینگی کے موضوع پر مضمون نویسی کا مقابلہ بھی ہوا ۔ مقررین نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ڈینگی وائرس کے خلاف اقدامات کو سراہا اور کہاکہ اس ضمن میں عوام کو اپنا بھر پور کردار اداکرنا چاہےی۔ انہوں نے حفظان صحت کے اصولوں کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا او رڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔
سرگودہا ( ) ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا کے ایم ایس ڈاکٹر احمد نعیم شیخ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ کلاس فور کے ملازمین کے بارے میں شائع ہونے والی خبر کہ وہ سیاستدانوں اور ڈاکٹر وں کے گھروں میں کام کرتے ہیں او ربعض گھر بیٹھ کرتنخواہ لیتے ہیں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ہمارے پاس جتنے بھی ملازمین ہیں وہ مکمل ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں لیکن ہمارے پاس سٹاف کی بہت کمی ہے جس کو پورا کرنے کیلئے کوشش جاری ہے
No comments:
Post a Comment