ساہیوال / سرگودھا (تحصیل رپورٹر) حضرت پیر سید شاہ شمس شیرازی کا چار روزہ سالانہ عرس مبارک چار اپریل کو شروع ہورہا ہی۔عرس مبارک کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔چار اپریل کو حضرت پیر شاہ شمس شیرازیؒ کی قبر مبارک پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی اور عرق گلاب سے قبر مبارک کو غسل دیا جائے گا اور خصوصی دعا بھی کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی الحاج غلام علی اصغر خان لاہڑی رہنما تحریک انصاف ، چوہدری نذیر احمد سوبھی، چوہدری بہادر عباس میکن مسلم لیگی رہنما ہوں گی۔عرس مبارک کے انتظامات حضرت پیر سید مبارک علی شاہ، حضرت پیر سید نصرت علی شاہ، حضرت پیر سید غلام باقر شاہ، حضرت پیر سید اسمعیل شاہ، حضرت پیر سید اسرار حسین شاہ و دیگر سادات آف شاہ پور شہر کر رہے ہیں۔عرس مبارک چار اپریل کو شروع ہو گا اور سات اپریل کو اختتام پذیر ہو گا۔
ساہیوال / سرگودھا (تحصیل رپورٹر) پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام گزشتہ روز قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی اور ہڑتالی کیمپ لگایا گیا۔کیمپ میں صوبائی صدر حاجی ارشاد احمد چوہدری، چیئرمین فضل داد گجر خصوصی طور پر لاہور سے تشریف لائی۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے کیونکہ مہنگائی انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے اس تنخواہ سے ہمارے بچوں کی تعلیم بھی نا ممکن ہے اور سرگودھا ضلع کے تمام دفاتر سے سکیل ایک سے سولہ تک کے ملازمین نے بھر پور شرکت کی۔جلسہ سے قاضی طلعت مسعود جنرل سیکرٹری ایپکا ، صدر چوہدری ممتاز احمد، رضا گلشن، پریس سیکرٹری مہر محمد عبداللہ، فنانس سیکرٹری میسم علی رضا خان بلوچ نے بھی خطاب کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہماری تنخواہ میں دو سو فیصد بڑھائی جائیں اگر ہمارے مطالبات نہ پورے ہوئے تو اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔بعدازاں بہت بڑا احتجاجی جلوس نکالا گیا جو کہ ضلع کچہری میں اختتام پذیر ہوا۔
ساہیوال / سرگودھا (تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملک کے بے سہارا، ندار، معذور خواتین جو کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق ہیں ان کی مالی اعانت کی جا رہی ہے اور ان مستحق خواتین کے بچوں کو جو کہ غیر ہنر مند ہیں ان کو حکومت اپنے سرکاری وسائل سے ہنر مند بنا کر اپنے پائوں پر کھڑا کرنا چاہتی ہے تاکہ یہ غریب طبقہ کے بے روزگاری سے چھٹکارا مل سکی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر رانا حاکم خان ایڈووکیٹ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اس حلقہ این اے 68 میں اس وقت درجنوں مستحق خواتین کو وسیلہ حق پروگرام سے تین تین لاکھ روپے بذریعہ قرعہ اندازی دیے گئے ہیں تاکہ غریب خاندان اس رقم کے ساتھ اپنے اور بچوں کا مستقبل روشن بنا سکے یہ واحد حکومت جب بھی اقتدار میں آتی ہے اس نے عوام کی بھر پور خدمت کی ہی۔
ساہیوال / سرگودھا (تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر چوہدری غلام عباس ، جنرل سیکرٹری خواجہ عمر فاروق، چوہدری جاوید اقبال، چوہدری امام دین، چوہدری امجد عباس ایڈووکیٹ، چوہدری اختر اکمل کانجو ایڈووکیٹ و دیگر نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے چوہدری اسلم مڈھیانہ کے خلاف حکومت پنجاب نے جس قدر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہے ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ چوہدری اسلم مڈھیانہ کو فوری طور پر رہا کیا جائی۔
ساہیوال / سرگودھا (تحصیل رپورٹر) تحصیل ساہیوال سرگودھا کے نواحی گائوں کوٹ امیر کے معروف زمیندار بلوچ برادری کے سرکردہ رہنما سردار محمد فیاض خان بلوچ کے صاحبزادی، پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سرگودھا کے سینئر نائب صدر سردار احمد حیات خان بلوچ کے چچا زاد بھائی سردار محمد علی رعم خان بلوچ کا دعوت ولیمہ کی تقریب گزشتہ روز رائل گارڈن میں منعقد ہوا۔ولیمہ میں پنجاب بھر سے سیاسی ، سماجی، صحافتی، مذہبی، تجارتی رہنمائوں نے بھرپور شرکت کی۔ولیمہ ایک بہت بڑا سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کر گیا۔ولیمہ میں ایس پی ٹریفک جمیل حیدر شاہ، سابق ایم این اے سید جاوید حسنین شاہ، ایم این اے سردار شفقت حیات خان بلوچ، تحریک انصاف کے رہنما الحاج غلام علی اصغر خان لاہڑی، سردار ناصر خان بلوچ، سردار اللہ یار خان بلوچ، سردار ذوالفقار خان بلوچ ایڈووکیٹ، چوہدری حاجی غلام حسین چاوڑا، چوہدری نصر حیات چاوڑا، ملک حافظ اللہ بخش آہیر، حاجی محمد اسلم کچھیلا، حاجی اسد اکرم کچھیلا، ملک عطا محمد تھہیم، رائے محمد مراد لاٹی، سردار رضوان خان بلوچ، سردار ذوالقرنین خان بلوچ، ملک محمد اقبال اعوان ایس پی، ملک شوکت حیات بلوچ، ڈی ایس پی سردار شہزاد خان، سابق ناظم حبیب اللہ میکن، پروفیسر ملک سرفراز اعوان، سردار حاجی محمد اجمل خان بلوچ سابق نائب ناظم اور ارشد ارشی نے بھی شرکت کی۔
ساہیوال / سرگودھا (تحصیل رپورٹر) حکمرانوں کی نا اہلی کھل کر عوام کے سامنے آگئی۔بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ، پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام دوستی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہی۔ان خیالات کا اظہار بشری سکندر بھٹی صدر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ سلانوالی سرگودھا نے گزشتہ روز اپنی رابطہ مہم کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اب حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہی۔عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی تصویر کے دو روح ہیں۔روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی۔تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوام سے حکمرانوں کی زیادتیوں کا انشا اللہ ضرور احتساب لے گی۔تحریک انصاف جب بھی برسر اقتدار آئی تو انشاء اللہ خواتین کو ان کے حقوق ان کی دہلیز تک پہنچائے گی۔
ساہیوال / سرگودھا (تحصیل رپورٹر) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما میاں نور حیات کلیار، ضلعی رابطہ کمیٹی تحریک انصاف کے سینئر ممبر رانا حاجی محمد وارث بھون، یونین کونسل جہانیاں شاہ یوتھ ونگ تحریک انصاف کے صدر رانا اختر حسین نے گزشتہ روز حویلی مجوکہ تحصیل ساہیوال میں ایک عوامی جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن کی قیادت عوام سے مخلص نہیں۔انشاء اللہ آئندہ جنرل الیکشن میں عوام ان ابن الوقت اور اقتدار کی باریاں بنانے والوں سیاستدانوں کا کڑا حساب کریں گے اور عمران خان ہی ملک کے آئندہ وزیراعظم ہوںگی۔انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں ملکر تحریک انصاف کا ساتھ دیں تو ملک میں ایک بہت بڑا انقلاب برپا ہو گا اور ان دونوں بھائیوں نواز شریف اور زرداری سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا۔یہ دونوں ملک کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ الحمداللہ عوام اب با شعور ہو چکی ہے اب ان کے جال میں نہیں آئے گی
No comments:
Post a Comment