Friday, March 16, 2012

sargodha news

سرگودہا ( )ضلع سرگودہا میں ڈینگی وائر س کے کنٹرول کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ڈینگی ملک کے ہر شہری کیلئے چیلنج ہے جس کے تدارک کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ اب تک ضلع بھر میں ڈینگی مچھر کی نشاندہی کیلئے ایک لاکھ بارہ ہزار سے زائد گھروں کا سروے جبکہ 1922 جوہڑوں میں لاروے کے خاتمے کیلئے دوائی ڈالی جاچکی ہے ۔ اس امر کاانکشاف ڈینگی کے خلاف اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں تحصیل مانیٹرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کیاگیا ۔ اجلاس کی صدارت صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کی جبکہ اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اقبال سمیع ' ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احمد نعیم شیخ ' صدر پریس کلب محمد اشرف ندیم ' اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا طارق خان نیازی ' فوکل پرسن ڈاکٹر محمد نذیر عاقب نیکوکارہ کے علاو ڈی ڈی ایچ اوز ' ڈی ایل او ڈاکٹر اعجاز قدیر اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے تمام محکموں کو مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے او رعوام الناس میں ڈینگی کے خلاف آگاہی اور شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ ٹی ایم ایز ' ایجوکیشن ' زراعت او رسوشل ویلفیئر کو بھی کردار اداکرنے کی ضرورت ہی۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے خلاف مختلف محکموں کی کارکردگی کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائیگا ۔ انہوں نے محکمہ صحت او رٹی ایم ایز کو ڈینگی کے خلاف سپرے اور دیگر اقدامات کرنے کیلئے ٹریننگ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی ایک جان لیوا مرض ہے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے گزشتہ سال سرگودہا میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔ اسی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے مزید فول پروف اقدامات کی ضرورت ہے ۔فوکل پرسن ڈاکٹر محمد نذیر نیکوکارہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ سال ضلع سرگودہا میں ڈینگی کے 381 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 271 مریضوں کا ڈی ایچ کیو جبکہ 64 مریضوں کا دیگر پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج ہوا ۔ انہوں نے بتایاکہ ابھی تک ضلع بھر میں ڈینگی کے کسی مریض کی اطلا نہیں ملی ۔ضلع سرگودہا میں 237 سپرے پمپ ' 23 فوگرز' 26 ڈی واٹرنگ سیٹس او ر3 سیفٹی کٹس کے ذریعے ڈینگی کے خلاف اقدامات جاری ہیں ۔ اسی طرح 929 کلوگرام ڈیلٹامیتھرین پاٶڈر ' ایک ہزار لیٹر ڈیلٹامیتھرین (لیکوئیڈ) ' 82 لیٹر پر میتھرین ' ایک ہزار کلو گرام ٹیمفاس ' ایک سو لیٹر ٹیمفاس لیکوئیڈ اور 46 کلو گرام منیتھیائن دوائی حکومت کی طرف سے مہیا کر دی گئی ہے جس کیلئے 2354 ـافرادی قوت برسرپیکار ہے جبکہ مکینیکل ہیومن ریسورس 39 ـافراد پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا میں انتہائی نگہداشت کے چار بستروں کے وارڈ سمیت 24 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن ڈینگی وارڈقائم کر دیاگیاہے ۔ اسی طرح تحصیل ہیڈکوارٹر ز پر چار چار بستروں کے وارڈ ' چودہ آر ایچ سی میں دو دو بستروں کے وارڈ او ر1 پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی ڈینگی وارڈ مخصوص کر دیئے گئے ہیں ۔ ڈینگی کے بارے میں معلومات کے سلسلہ میں ٹول فری نمبر 0800-12012 استعمال کیاجاسکے گا ۔ ڈینگی کے خلاف اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں 19 مارچ کو تین بجے دوبارہ اجلاس ہو گا جبکہ 26 مارچ کو جناح ہال میں ڈینگی کے خلاف جناح ہال میں ایک سیمینار منعقد ہو گا جس کے بعد ڈینگی کے خلاف واک ہو گی

--
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com
http://sargodhatv.blogspot.com/
http://bhalwalnews.blogspot.com
http://urduartical.blogspot.com <

 


No comments:

Post a Comment