سرگودھا( ) کمپری ہینسو گروپ آف کالجز کے زیراہتمام کمپری ہینسو کالج آف کامرس منیجمنٹ اینڈسائنسز میں یوم قرارداد پاکستان کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔جس کی صدارت چوہدری وارث ندیم وڑائچ ڈائریکٹر کمپری ہینسو گروپ آف کالجز نے کی ۔ پروگرام کاآغاز تلاوت کلام سے ہوا ۔ طلباء وطالبات نے اپنے اپنے خطاب میں مختلف زاویوں سے یوم قراردادپاکستان پر روشنی ڈالی ۔کمپری گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر وارث ندیم وڑائچ نے طلباء پر زور دے کرکہا کہ یوم قراردادپاکستان دوقومی نظریہ کی تجدید کا دن ہے جس کے نتیجہ میں پاکستان معرض وجود میں آیا۔3مارچ آگے بڑھنے کا دن ہے ۔پاکستان ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا۔قراردادپاکستان حقیقت میں پاکستان کے دوقومی نظریہ کی اساس ہے ۔3مارچ ملکی استحکام اور بنیادی طورپر قیام پاکستان کے ان لمحات کی یاد دلاتا ہے جس وقت برصغیر کے مسلمانوں نے ایک ہوکر ملک پاکستان کی بنیاد رکھی ۔آج ہمیں مل کر تمام شعبہ جات میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔طلباء کو میں یہ بات باور کرانا چاہتاہوں کہ آپ سب اپنی تعلیم کی طرف توجہ دیں اور تعلیم کے میدان میں اپنا نام پیدا کریں ۔پرنسپل ریحان اسلم چوہدری اور وائس پرنسپل عدیل بٹ نے بھی اپنے خطاب میں3 مارچ کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا آج ہمیں یہ عہدکرنا ہوگا کہ ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کی قیادت میں بنائی گئی مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی تعمیروترقی میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔
No comments:
Post a Comment