Friday, March 2, 2012

Bhalwal

سرگودہا (        )جینڈر سپورٹ یونٹ کے زیر اہتمام بچوں کی پیدائش کے اندراج کے طریقہ کار او رآگاہی کے سلسلہ میں ایک روزہ مشاورتی سیشن منعقد ہو ا ۔ اجلاس کے مہمانان خصوصی ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ناصر محمود چیمہ ' ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر افتخار احمد چیمہ ' اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ریاض حسین تھے ۔ انہوں نے سیشن کے شرکاء کو اپنے اپنے اداروںکی کارکردگی کے ساتھ ساتھ پیدائش کے اندراج کے حوالے سے مفید معلومات مہیا کیں ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ جینڈر سپیشلٹ میڈم بشریٰ رحمان اور محترمہ قیصرہ اسماعیل نے جینڈر او راندراج پیدائش کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر انہوں نے اندراج پیدائش کے طریقہ کار او راس سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔ شرکاء نے اصناف میں عدم برابری جیسے مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں ۔بعدازاں مشاوراتی اجلاس میں ریاض حسین ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی آرگنائزیشن ' پرنسپلز ہائر سکینڈری او رہائی سکولز ' لیڈی ہیلتھ ورکرز ' لیڈی ہیلتھ سپروائزر ' ایڈووکیٹ ' نادرانمائندگان ' میڈیا او رگھریلو خواتین او رطلبا نے شرکت کی۔اس موضوع پر میڈم بشریٰ رحمان جینڈر سپیشلسٹ سرگودہا نے جینڈرریفارم ایکشن پلان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی او رجینڈر سپورٹ یونٹ سرگودہا کے زیر اہتمام پروگرام او رٹریننگ ورکشاپس کے بارے میں روشنی ڈالی ۔ مشاورتی اجلاس میں بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کی اہمیت اور اندارج کے طریقہ کار پر گفتگو ہوئی ۔اس موقع پر تاخیری اندراج کے طریقہ کار کی وضاحت کی گئی او ربتایاگیا کہ حکومت پنجاب پیدائش کے اندراج کو یقینی بنانے کیلئے مختلف محکموں کی سطح پر قابل ذکر اقدامات کر رہی ہے ۔میڈم عائشہ ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن سرگودہا اور دیگر شرکا نے پروگرام میںبھر پور دلچسپی کا مظاہر کیااور سوال وجوابات کے ذریعے پروگرام میںمختلف محکموں کے نمائندوں نے موضوع کے حوالے سے بحث کی ۔

--
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886
Email.sagarsadidi@gmail.com
http://sargodhatv.blogspot.com/
http://bhalwalnews.blogspot.com
http://urduartical.blogspot.com <

 


No comments:

Post a Comment