سرگودہا(بیورورپورٹ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کا کوئی قانون اسلام سے بالاتر نہیں ۔عدالت کسی بھی شخص کو طلب کرسکتی ہے 'آئین میں واضح طور پر تحریر ہے کہ اسلام سپرئیر ہے اور اسلام میں کسی کو بھی استثنی نہیں چاہے وہ سربراہ مملکت ہی کیوں نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہارمعروف قانون دان' سابق صدر ڈسٹرکٹ بار سرگودہا ملک افضل فروکہ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل کے مطابق اگر کوئی شخص صدر بننے سے پہلے کوئی جرم کرتا ہے تو صدر بن کر اس کو استثنی رہے گا ' لیکن یہاں پر یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کیا اس کیخلاف کارروائی جاری رکھی جاسکتی ہے ۔ملک افضل فروکہ نے کہا کہ آئین کے مطابق جب تک الزامات ثابت نہ ہوں اس وقت تک کسی کو سزا نہیں ہوسکتی لہذا الزامات ثابت کرنے کیلئے صدر کیخلاف بھی قانونی کارروائی ہوسکتی ہے ۔ان تمام کو اگر اس آرٹیکل 'آئین کو یکساں دیکھا جائے کہ اسلام کوسپرئیر کہا گیا ہے تو پھر اسلام میں کسی کو بھی استثنی حاصل نہیں۔ صدر مملکت عدالت میں آئیں اور جو ان کے بارے میں تحریری دعوے کیے گئے ہیں ان کا جواب دیں اور جو بھی عدالت اسلام کے مطابق فیصلہ کرے اس پر عملدرآمد کریں ۔انہوں نے کہا اگر صدر صاحب بے گناہ ہیں تو اپنی بے گناہی عدالت کے روبرو آکر ثابت کریں۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)واپڈا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاء کرکٹ کپ 2012ء کے سلسلہ میں میچ کے دوران وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کی طرف سے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے اعلان کو بجلی کے کھمبوں کے ساتھ لٹکا دیا ۔ میچ شروع ہوتے ہی ضلع بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی بڑھ گیا 'شائقین نے وزیر اعظم کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ طویل لوڈ شیڈنگ حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے شہریوں نے میچ کے دوران بجلی کی بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکو ںپر نکل کر حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے بددعائیں دیں۔
سرگودہا (بیورورپورٹ) کرپٹ اور بزدل ملازمین کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں 'فرائض سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کو سخت ترین سزائیں دی جائینگی ۔ عوام کو تھانوں میں بغیر رشوت کے مکمل انصاف فراہم ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار اضافی چارج لینے والے آر پی او سرگودہا رینج ذوالفقار احمد چیمہ نے پولیس ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی وفاداری اپنی ڈیوٹی سے ہونی چاہیے افسران کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے پولیس افسران کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ رینج بھر میں موجود منشیات فروشوں اور بدکاری کے اڈے چلانے والوں کا مکمل قلع قمع کریں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے ۔مجرموں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے ۔ تھانہ انچارج عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست کریں اور آنیوالے سائلین کی مکمل مدد کی جائے جو پولیس ملازم اپنے فرائض میں غفلت کا مرتکب ہوگا اسے ملازمت سے فارغ کردیا جائیگا ۔ تمام پولیس ملازمین عدالتوں کے احکامات پر فوری عمل درآمد کریں عدالتوں کے بلوانے پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ایماندار افسران کو عزت بھی ملے گی اور اچھی پوسٹ بھی ملے گی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے فاطمہ جناح کالونی میں بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال کی تعمیر کیلئے حکومت پنجاب کو 5واں ریمانڈر بھجواتے ہوئے اسے جلد از جلد تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے ۔ یونین کونس 71شمالی کے سابق جنرل کونسلر ڈاکٹر تصور حسین ملیانہ کی درخواست پر وزیر اعظم پاکستان نے فاطمہ جناح کالونی میں بے نظیر شہید ہسپتال کی تعمیر کے لئے حکومت پنجاب کو احکامات جاری کیے لیکن ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہوا اور چیف سیکرٹری پنجاب نے اس سلسلہ میں سیکرٹری صحت پنجاب کو ضروری احکامات جاری کیے لیکن سیکرٹری صحت پنجاب نے لیت و لعل سے کام لیتے ہوئے اس پر عملدرآمد نہ کیا تو وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے اس سلسلہ میں پانچ واں ریمانڈر حکومت پنجاب کو گذشتہ روز ارسال کیا ہے اور اسے جلد از جلد تعمیر کا حکم دیا ہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) پولیس لائن کا آہنی گیٹ گرنے سے زخمی ہونیوالا نوجوان دو روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملا 'یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ مرنے والا نوجوان پولیس ملازم نہیں تھا بلکہ اپے کسی پولیس ملازم دوست سے دو سو روپے دیہاڑی لے کر اس کی جگہ گیٹ پر ڈیوٹی دے رہا تھا اور اصل پولیس ملازم اسے اپنی جگہ ڈیوٹی پر بیٹھا کر خود گھر چلا گیا تھا 'مرنے والا نوجوان ولیس لائن ی میس میں باورچی تعینات اپنے چھوٹے بھائی احمد کے پاس رہائش پذیر تھا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف ٹکٹوں کی تقسیم مکمل میرٹ پر کریگی اور ہر طبقہ بشمول مزدوروں کو نمائندگی دی جائیگی اور تحریک انصاف نئی ووٹر لسٹوں پر انتخابا ت میں حصہ لیتے ہوئے کلین سویپ کریگی ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر لیبر ونگ پاکستان تحریک انصاف زبیر خان نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے احتساب کا عمل سخت کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ ا س میں شامل ہونیوالے لوگوں کی رفتا ر سست ہوگئی ہے ۔موجودہ حکومت نے ادارے تباہ کردئیے ہیں ملکی معشیت تباہ ہوچکی ہے 'ملک میں 90فیصد لوگ مزدور پیشہ سے وابستہ ہیں جبکہ وسائل کے مزے دس فیصد لوگ اٹھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف نے مزدوروں کے لیے لیبر ونگ قائم کی ہے جو عمران خان کی قیادت میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور جدوجہد کریگی 'پاکستان 16سال کا سفر طے کرکے اس مقام پر پہنچی ہے ۔ 'ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے یہ صرف افواہیں ہیں اس موقع پر تحریک انصا ف کی مرکزی صدر لیبر ونگ شعبہ خواتین نورین فاروق اور جنرل سیکرٹری سلیمان ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک کی نمائندہ جماعت بن کر سامنے آئی ہے تقریب میں تحریک انصاف کے راہنما حاجی فیاض اوٹھی 'رائو راحت علی خان 'میجر شہباز باجوہ اور منظور گجر سمیت دیگر افراد کثیر تعداد میں موجود تھی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) سابقہ رنجش پر مخالف کو حبس بیجا میں رکھنے اور زدوکوب کرنے پر سات افراد کیخلاف مقدمہ درج 'تفصیلات کے مطابق گل والا کے رہائشی شاہد حسین کو سابقہ رنجش کی بناء پر ملزمان شیری وغیرہ سات افراد نے کمرے میں بند رکھا اور زدوکوب کرتے رہے ۔متاثرہ شخص کی درخواست پر تھانہ ساجد شہید پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق چک نمبر 47شمالی کے محمد عرفان کی اہلیہ رفعت بی بی کو ملزم محمد مشتاق نے زبردستی اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے مغویہ کے شوہر کی درخواست پر تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) گالم گلوچ کی رنجش پر آٹھ افراد کی اندھا دھند فائرنگ 'چار افراد شدید زخمی 'تفصیلات کے مطابق نیو سیٹلائٹ ٹائون کے انیس محمود وغیرہ کو سابقہ گالم گلوچ کی رنجش پر اولڈ سیٹلائٹ ٹائون کے قریب ملزمان ذیشان 'وقار گجر 'عمر زیب اور ریاض شاہ وغیرہ آٹھ افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں انیس محمود 'ہارون محبوب 'عمران علی اور منظور حیدر شدید زخمی ہوگئے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتا ل پہنچا دیا گیا 'تھانہ ساجد شہید پولیس نے ملزمان ذیشان اور وقار گجر وغیرہ آٹھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں سات افراد شدید زخمی 'تفصیلات کے مطابق چک 101شمالی میں سابقہ تلخ کلامی کا بدلہ لینے کیلئے نصر احمد 'نوید 'توحید اور عدنان وغیرہ چھ افراد نے آہنی راڈ اور ڈنڈوں کے وار کرکے خالد وحید 'محمد حفیظ اور یاسر کو شدید زخمی کردیا ۔چک 91شمالی میں مقدمہ بازی کی رنجش پر شہناز بی بی 'منصب علی اور ظفر علی نے احسان کو تشدد کا نشانہ بنا دیا 'ساہیوال کے علاقہ چکڑالہ میں لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر احمد خان 'اللہ دتہ وغیرہ تین افراد نے سریے مار مار کر محمد ساجد کو لہولہان کردیا چک نمبر 4جنوبی میں گالم گلوچ کی رنجش پر منیر طارق وغیرہ نے طاہر جمیل کو لاٹھیوں کے وار کرکے زخمی کردیا 'چک 58شمالی میں معمولی تلخ کلامی پر فاروق 'غضنفر او قیصر عباس وغیرہ پانچ افراد نے مبشر اقبال کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا 'پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) ٹوکہ مشین کی زد میں آکر آٹھ سالہ لڑکے کا ہاتھ کٹ گیا 'تفصیلات کے مطابق چک رامداس کے رہائشی بشیر احمد کا آٹھ سالہ بیٹے عمران کا چارہ کاٹتے ہوئے مشین کے ٹوکہ میں ہاتھ آگیا اور بازو سے علیحدہ ہوگیا جسے فوری طور پر امداد پہنچا دیا گیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) لاکھوں روپے ہتھیانے کی غرض سے جعلی چیک دینے پر دو افراد کیخلاف مقدمات درج 'تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی ٹائون کے رہائشی محمد سلیم نے کاروباری لین دین پر فاطمہ جناح کاونی کے رہائشی تصور حسین کو پچاس ہزار روپے کا چیک دیا جو بینک سے کیش کروانے پر بوگس ثابت ہوا کوٹمومن کے عطاء اللہ نے رقم کے لین دی پر محمد رمضان کو اڑھائی لاکھ کا جعلی چیک تھما دیا پولیس مصروف تفتیش ہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر چار افراد کیخلاف مقدمہ درج 'تفصیلات کے مطابق سیال شریف کے رہائشی محمد صدیق کے گھر ملزمان اللہ بخش اور فاروق وغیرہ چار افراد گھس آئے اور اہل خانہ کو زدوکوب کرتے ہوئے قتل کی دھمکیاں دیں متاثرہ شخص کی درخواست پر تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے ملزمان کیخلا ف مقدمہ درج کرلیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) اوباشوں نے گیارہ سالہ لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا 'بتایا گیا ہے کہ ساہیوال کے رہائشی عبدالحمید کے گیارہ سالہ بیٹے ایوب کو رات کے وقت ملزمان بلال اور شوکت ورغلا کر اپنی بیٹھک میں لے گئے اور زبردستی باری باری زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر تھانہ ساہیوال پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) سا بق و ز یر مملکت برا ئے داخلہ تسنیم ا حمد قریشی نے صدر آ صف علی زردا ر ی کے پا ر لیمنٹ سے خطا ب کو لا زوا ل اور مثا لی قرا ر دیتے ہو ئے کہ صدر مملکت نے معیشت اور خا ر جہ پا لیسی کے حو الہ سے وا ضع رو ڈ میپ دے د یا صدر آصف علی زردا ر ی نے پا ر لیمنٹ میں ا پنے پا نچویں خطا ب کے ذ ر یعے ملک میں جمہور یت کو ا پنے پا ئو ں پر کھڑا کر د یا ا ن کا خطا ب جمہو ر یت کے استحکا م اور فرو غ کے علا و ہ ملک و قو م کے بہتر مستقبل کیلئے خو ش آ ئند ہ ہے بلا شبہ ا ن کے تا ر یخی خطا ب کے ذ ر یعے ملک میں آ مر یت کے بت پا ش پا ش ہو گئے ا جلا س کے دورا ن طو فا ن بد تمیز ی بر پا کر نے پر ن لیگ کا اصل چہرہ بھی بے نقا ب ہو گیا ا لیکشن 2013میں ہی ہو ں گے ۔
No comments:
Post a Comment