Tuesday, March 27, 2012

sargodha news

سرگودہا (        )ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں سرگودہا ڈویژن میں 35 کروڑ روپے کی لاگت سے سترہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی کر رہے تھے ۔اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈی سی اوز کے علاوہ قومی تعمیر کے محکموں کے ڈویژنل اور ضلعی افسران نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں کالاباغ روڈ سے روکھڑی سٹی کی 3.56 کلو میٹر سڑک کی تعمیر ومرمت وتوسیع کیلئے ایک کروڑ 67 لاکھ 78 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اسی طرح بھلوال سے تھابل براستہ پھلروان ' رتوکالا اور دھوری کی دو کلو میٹر سڑک کی بحالی کے منصوبہ کیلئے چار کروڑ سے زائد کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھکر میں ضروری آلات کی خریداری کیلئے چار کروڑ 38 لاکھ 49 ہزار ' بنیادی ہیلتھ یونٹ حیدر آباد بھکر کی اپ گریڈیشن کے سلسلہ میں سامان کی خریداری کیلئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔اسی طرح اربن سیوریج ڈرینج سکیم جنڈانوالا تحصیل کلورٹ کوٹ ضلع بھکر کی دوسری ترمیمی سکیم کیلئے 9 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی ۔ اجلاس میں رورل واٹرسپلائی سکیم بھوتانوالا تحصیل عیسیٰ خیل کیلئے 60 لاکھ روپے ' خیام چوک سے 47 اڈا سرگودہا کے سیوریج سسٹم کی تبدیلی کے منصوبہ کیلئے فنڈز کی دستیابی کی صورت میں مزید فنڈز مہیا کئے جائیںگے ۔ اسی طرح اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی ڈائریکٹو ز کے تحت دس سکیموں کیلئے فنڈ ز کی فراہمی سے مشروط منظوری دے دی گئی۔ ان سکیموں میں رورل ڈرینج سکیم یو سی نمبر 1 مڈھ سرگودہا کیلئے 21 لاکھ 68 ہزار روپے ' رورل واٹرڈرینج سکیم چک سیداں یو سی نمبر 2  ضلع سرگودہا کیلئے 33 لاکھ 14 ہزار روپے 'رورل ڈرینج سکیم کوٹ احمد خان یو سی نمبر 5سرگودہا کیلئے 32 لاکھ 91 ہزار روپے ' رورل ڈرینج سکیم صفدر پور یو سی نمبر 6 سرگودہا کیلئے 32 لاکھ 29 ہزار روپے ' رورل ڈرینج سکیم فتح گڑھ یو سی نمبر 7 کیلئے 32 لاکھ 43 ہزار ' رورل ڈرینج سکیم علی پور سیداں یو سی نمبر 9 سرگودہا کیلئے 33 لاکھ 36 ہزار ' پی سی سی اینڈ ڈرینج سکیم میانی سرگودہاکیلئے 67 لاکھ 63 ہزار روپے ' پی سی سی اینڈ ڈرینج بھیرہ سٹی ضلع سرگودہا کیلئے 77 لاکھ 46 ہزار روپے اور واٹر سپلائی ' سیوریج سسٹم اینڈ ٹف ٹائلز برائے ماڈل ویلج چک نمبر 10 شمالی قدرت آباد ضلع سرگودہا کیلئے پانچ کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار روپے درکار ہوںگے ۔ان سکیموں کیلئے حکومت کی طرف سے فنڈز کی فراہمی کی صورت میں ترقیاتی کام شروع ہو گا ۔   سرگودہا (         سرگودہا (         )ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت ڈی سی او سرگودہا عظمت محمودنے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر کی حدود میں شیشے کیفے چلانے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے ۔ حکم نامے کے مطابق شیشہ سموکنگ انسانی جانوں او رصحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے او راس سے سینے ' پھیپھڑوں او رمنہ کے کینسر جیسی بیماریاں جنم لے رہی ہیں یہ حکم فوری طو رپر نافذ العمل ہو گا ۔ 
سرگودہا (        ) ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت  ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود نے یونیورسٹی آف سرگو دہا کے زیر اہتمام چا ر اپریل 2012 سے شروع ہونے وا لے بی اے بی ایس سی کے دوسرے سالانہ امتحان 2012  کے امتحانی سنٹرز میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ حکم نامے کے مطابق امیدوار کو امتحان میں مدد دینے والی کوئی چیز ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 
سرگودہا(         )ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت تمام نیٹ کیفوں سے کسٹمرز کیبن ہٹانے او رکمپیوٹر سکرینوں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا حکم دیاہے ۔ حکم نامے کے مطابق نیٹ کیفوں پر بلا تخصیص کالے کاغذ کا استعمال اور پندرہ سال سے کم عمر بچوں کیلئے نیٹ کیفے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ جبکہ ان سنٹروں پر آنے والوں کا ریکارڈ رکھنے او رہفتہ وار متعلقہ تھانے کے ایس ایچ کو دینے کا پابند کیاہے ۔ نیز نیٹ کیفے پروپرائٹرز اس امر کا حلف نامہ دیںگے کہ وہ نیٹ کیفے پر کسی قسم کی فحش او رقابل اعتراض سی ڈی او رڈی وی ڈی دکھائیں گے نہ دیں گے ۔یہ حکم فوری طورپرنافذ العمل ہوگا۔
سرگودھا ( )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ڈینگی کے خلا ف ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔اس آفت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم کو میدان عمل میں آنا چاہیے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے سرگودھا کے زیر اہتمام جناح ہال میں تحصیل سرگودھا کی یونین کونسلوں کے سیکرٹریزاور عوامی نمائندوں کے لیے منعقدہ ایک سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں ٹی ایم او سرگودھا چوہدری محمد الیاس ، ٹی او آر محمد شیر گوندل ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم اختر ، پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ اور فوکل پرسن ڈینگی تدارک پروگرام ڈاکٹر ریاض بھی موجو د تھے ۔ چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ ہماری معمولی غلطیاں ہمارے لیے مسائل کا باعث بنتی ہیں ۔پرہیز علاج سے بہتر ہے ہم احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس موذی مرض سے بچ سکتے ہیں ۔ انہوں نے شرکاء پر زو ر دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شہریوں میں ڈینگی سے متعلق آگاہی فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس اس وقت ہمارے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے اور اس چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا بھر پور ساتھ دینا ہو گا اور ڈینگی مکائو مہم میں پیش پیش رہنا ہو گا تاکہ آہندہ نسلوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت نے ڈینگی جیسی موذی مرض سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور دیہی اور شہری علاقوں میں سپرے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے علیحدہ وارڈ مختص کیے گئے ہیں ۔ جب کہ پرائیوٹ ہسپتالوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی مچھر صاف پانی میں پرورش پاتا ہے اور 17سی0سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے دوران ڈینگی انسانی جانوں پر حملہ کرتاہے جب کہ موجودہ وقت ڈینگی کے حملے کے لیے موزوں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار میں مبتلا مریض کا گھر میں علاج نہیں کروانا چاہیے ۔ ڈاکٹر ریاض قدیر نے شرکاء کو ڈینگی مچھر کی افزائش اس کی نشونما اور تدارک کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم او چوہدری محمد الیا س نے بتایا کہ تحصیل بھر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور پانی کے فوری نکاس کو پقینی بنا نے کی ہدایت کی گئی ہے اس طرح تمام علاقوں میں سپرے کو یقینی بنا یا جا رہا ہے ۔ 

-- 
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886

 


No comments:

Post a Comment