Thursday, March 1, 2012

sargodha news

سرگودہا(بیورورپورٹ)  پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد عدل انصاف اور رواداری کا نظام چاہتی ہے . ایک ایسا نظام جو کرپشن سے پاک ہواور جہاں قانون کی نظر میں سب برابر ہوں.ان خیالات کا اظہار صدر شباب ملی ملک فضل الہی اعوان نے پیٖ پی ۱۳ کے ایک وفد سے ملاقا ت کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت صدر شباب ملی پی پی ۱۳ یاسر علی گجر کر رہے تھی.ملاقات میں ضلع سرگودہا میں آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.وفد کے ارکان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی پی ۱۳ اور این اے ۵۶ کے اندر جماعت اسلامی کو کامیاب کروانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے .اس موقع پر ملک فضل الہی اعوان نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان اسلام پسند اور عدل و انصاف کے علمبردار ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ امن میلے کوبے حیائی سے پاک کرنے کیلئے تعاون کرنے پر ہم ڈی پی او  اور ڈی سی او کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ضلع بھر سے اخلاق سے عاری ہورڈنگ بورڈز او رکیبل نیٹ ورک کے ذریعہ سے پھیلنے والی بے حیائی کو بھی روکیں گے
سرگودہا(بیورورپورٹ) تعلیم جہالت کے اندھیروں کو دور کر دیتی ہے اور جو قومیں تعلیمی میدان میں آگے ہیں وہی ترقی یافتہ کہلاتی ہیںکیونکہ علم کی بدولت ہی ہم اپنی تمام مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں اسی لئے خادم اعلی نے تعلیمی شعبے میں نمایاں کام کئے ہیں جس میں بچوں کے لئے خصوصی انعامات ان کی تعلیم کے اخراجات اور میٹرک تک مفت کتابیں  دینا شامل ہیں اور اچھی کارکردگی پر لیپ ٹاپ کی تقسیم مختلف وظائف یہ سب خادم اعلی کے کارنامے ہیں اور ان کے دل میں اس ملک کو ترقی کی دوڑ میں آگے لیجانا ہے اس لئے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں تاکہ وہ ایک پڑھے لکھے اور مفید پاکستانی بن سکیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر لیاقت علی خان،ایڈیشنل سیکرٹری مسلم لیگ ن چوہدری اکبر علی اور یوتھ ونگ کے ضلعی صدر خالد شہزاد نے ایک مقامی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بچوں کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئی
سرگودہا(بیورورپورٹ)پنجاب سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں لاہور میں جاری یونیورسٹی کیٹیگری کے مقابلوں میں یونیورسٹی آف سرگودھا نے مجموعی طور پر سونے اور چاندی کے سات میڈل حاصل کرکے یونیورسٹی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ سرگودھا یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم فائنل میںپہنچ گئی ۔کالج کیٹیگری سو میٹر دوڑ میں سرگودھا یونیورسٹی کے تنویر عباس نے پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل  جبکہ 200 میٹر دوڑ میں سلور میڈل حاصل کیا ۔یونیورسٹی کیٹیگری سو میٹر دوڑ میں یاران گل ،00 اور 400 میٹر دوڑ میں ظفر حیات نے گولڈ میڈل  جبکہ 1500 میٹر دوڑ میں محمد سلیم ، جیولن تھرو محمد بلال اقبال، شارٹ پٹ میں محمد ارشد اور 800میٹر دورڑ میں عدنان خان نے سلور میڈل حاصل کرکے اپنی یونیورسٹی کو سبقت دلائی ۔وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں اور ڈائریکٹر سپورٹس مہر احمد خان ہرل کو مبارکباد دی ہے ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)سا بق و ز یر مملکت برا ئے داخلہ تسنیم ا حمد قر یشی نے کہا ہے کہ سینٹ ا لیکشن میں پا کستا ن پیپلز پارٹی اور اتحاد ی وا ضع اکثر یت حاصل کر کے جمہور ی عمل کو مستحکم کر یں گے سینٹ ا لیکشن میں بلا مقا بلہ منتخب ہو نا اور بعض سیٹوں پر مقا بلہ جمہور ی عمل کا منہ بو لتا ثبو ت ہے پا کستا ن پیپلز پارٹی جمہور ی مزا ج کی حا مل ملک کی سیاسی قو ت ہے ہمیشہ کی طر ح جمہور یت کے استحکا م کیلئے پیپلز پارٹی کا کر دا ر ہر حوا لہ سے لا ئق تحسین ہے سینٹ ا لیکشن میں وا ضع اکثر یت حاصل کر نے بعد ا ب بلد یاتی انتخا با ت کے انعقا د کا مر حلہ آ ئے گا جو پیپلز پارٹی ا پنی اعلی کا ر کر د گی کی بنا پر سر کر یں گی
سرگودہا(بیورورپورٹ) صدر ا نجمن تا جرا ن گو لچو ک محمد شفیق ا لر حمن نے کہا ہے کہ ا یک مر تبہ پھر پٹرو لیم مصنو عا ت کے نر خ بڑ ھا کر حکو مت نے صنعت و تجا ر ت اور عوا م پر اقتصا د ی ڈرو ن حملہ کر د یا ہے پٹرو لیم مصنوعا ت کے نر خ بڑھنے سے 62د یگر اشیا ئے ضرور یہ پر منفی اثرا ت مر تب ہوتے ہیں عوا م پہلے ہی مہنگا ئی کی چکی میں بر ی طر ح پس ر ہے ہیں حکو مت پٹرو لیم مصنوعات کے نر خوں میں حا لیہ ا ضافہ وا پس لے اور پٹرو لیم مصنوعا ت پر لاگوٹیکسوں میں کمی کر کے عو ام کور یلیف دے
سرگودہا(بیورورپورٹ)معروف تاجر میاں نعیم اخترنے کہا ہے کہ ڈ یموں کی تعمیر میں ا ب غفلت نہ کی جا ئے اور فی الفور ڈ یموں کی تعمیر شروع کر د ی جا ئے کیو نکہ ملک میں توا نائی کے بحرا ن سے زراعت کے ساتھ ساتھ ملک کی انڈسٹر ی اور عا م آ د می بر ی طر ح متا ثر ہو ر ہا ہے عوا م کی خو شحا لی کیلئے سستی بجلی اور وا فر پا نی بنیاد ی حیثیت کا حا مل ہے کیو نکہ پا کستا ن میں پا نی وافر ہے لیکن اس کو ذخیر ہ کر نے کی حکمت عملی نہیں ہیں ا گر پا نی کو ڈ یموں کے ذ ر یعے ذ خیر ہ کر لیا جا ئے تو پھر عوا م خو شحا ل ملک کی معیشت مستحکم اور غربت بے رو ز گا ر ی کا خا تمہ ہو جا ئے گا وفاقی حکو مت کا لا با غ ڈ یم اور د یگر ڈ یموں کی تعمیر شرو ع کر یں ۔
Iسرگودہا(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی راہنما میاں احمد حیات سپراء نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دو نو ں کھو ٹے سکے ہیں یہ دو نوں جماعتیں عوام سے قطعا مخلص نہیں گذشتہ چا رسا لو ں میں ا ن دو نو ں جماعتوں نے تمام ادا رے تبا ہ بر با د کر د ئیے عمرا ن خا ن کی قیا د ت میں پا کستا ن تحریک ا نصاف کے نو جوا ن ملک لو ٹنے وا لو ں کا کڑ ا حتسا ب کر یں گے ا گر د ونو ں جماعتیں مل کر بھی پا کستا ن تحریک ا نصاف کے سا منے آ ئیں گی پا کستا ن تحریک ا نصاف مفا د پر ست اورلٹیروں کو کلین بو لڈ کر د یے گی عو ام کی قوت عمرا ن خا ن کے ساتھ ہے ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)کار سرکار میں مزاحمت کرنے پر رکشہ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج 'بتایا گیا ہے کہ سیٹلائٹ ٹائون بلاک اے میں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار نے چنگ چی رکشہ نمبر883 کے ڈرائیور فاروق کو تیز رفتاری کے باعث روکنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ کھڑا ہوا بعدازاں پکڑے جانے پر پولیس کانسٹیبل کے بدتمیزی کی جس پر پولیس نے رکشہ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)فراڈ کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور قیمتی کار سے محروم ' بتایا گیا ہے کہ جمیل پارک کے رہائشی محمد شکیل نے محمد افضل کے ادھار لیئے ایک لاکھ روپے خرد برد کرلیئے ہیں۔ شاہ نکڈر کے علاقہ میں حسن شیر، عطر، امیر وغیرہ نے محمد اقبال کے اڑھائی لاکھ روپے جو کہ امانتاً رکھے تھے ہڑپ کرلیئی۔ ساہیوال کے علاقہ میں محمد سلیم نے محمد جعفر سے کار نمبر750 لی اوربعدازاں کار واپس کرنے کی بجائے خورد برد کرلی۔ پولیس مصروف تفتیش ہی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) اوباش نوجوان کی لڑکی سے زیادتی کی کوشش 'بیان کیا گیا ہے 'ترکھانوالہ میں جواں سالہ لڑکی رفعت بی بی رفع حاجت کیلئے کھیتوں میں جارہی تھی کہ اوباش ملزم شوکت نے اسے پکڑلیا اور زبردستی زیادتی کی کوشش کی تاہم اس کے شور مچانے اور اہل دیہہ کے اکٹھا ہونے پر ملزم فرار ہوگیا ۔ لڑکی کے والد کی درخواست پر پولیس تھانہ ترکھانوالہ نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) لڑائی جھگڑے کے واقعات میںتین افراد شدید زخمی۔بتایا گیا ہے کہ میانی کے علاقہ گھگھیاٹ میں حاجی نواز کی فصل کے جھگڑے پر فیصل، واجد،خرم، غفار وغیرہ نے اسے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ بلاکمیں علی شیخ وغیرہ نے عابد علی کو ڈنڈوں اور مکوں سے مار کر مضروب کردیا۔کوٹ فرید میں ادھار رقم کے تنازعہ پر خان علی نے ڈنڈا مار کر احمد شہزاد کا سر پھاڑ  دیا ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)ڈویژنل نائب صدر ایم ایس ایف چوہدری ناصر آرائیں کے بھائی چوہدری قاسم آرائیں کی شادی کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل۔ڈویژنل نائب صدر ایم ایس ایف سرگودھا چوہدری ناصر آرائیں کے بھائی چوہدری قاسم آرائیں کی شادی کی دعوت ولیمہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔تقریب میں سابق ایم پی اے چوہدری رضوان گل 'چوہدری تبریز گل'چوہدری عبدالرزاق ڈھلو ں پارلیمانی سیکرٹری بلدیات پنجاب 'سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر لیاقت علی خان ' ملک اسلم نوید'عمران گھمن 'اظہر ملہی 'میاں اشفاق 'قدیر خان اختر ہاشمی 'چوہدری اختر بھٹی'طارق نذیر وڑائچ'سجاد نصیر قریشی'ملک غلام علی ایڈڈوکیٹ'رانا احمد رضا 'چوہدری قدیر نائب ناظم'عمر حیات ٹوانہ'چوہدری قربان علی گجر'چوہدری سکندر سردار باجوہ'شبیر حسین چھبا'چوہدری محسن'چوہدری زاہد'شہزاد نذیر'نوجوان صحافی محمد جاوید ملک 'قیصر صمدانی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) خدام خلق ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ سرگودہا 2012ء تا 2013ء نومنتخب عہدیداران جن میں سرپرست اعلی حاجی ملک رب نواز کچھیلا 'صدر غضنفر اسحاق خان بابر 'سینئر نائب صدر محمد اسرار خان 'نائب صدور عرفان سعید گوشی بٹ 'چوہدری عبدالوحید پریمی 'محمد اسلم خان 'رانا گلزار احمد 'جنرل سیکرٹری حاجی شاہد ہارون خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈاکٹر سجاد احمد نیازی رابطہ سیکرٹری مدثر عباس پاشا امجد علی شیخ 'آفس سیکرٹری عدنان خان چیئرمین مجلس عاملہ ملک غلام سرور اعوان لیگل ایڈوائزر ملک ساجد اعوان ایڈووکیٹ منتخب ہوگئے ہیں جلد ہی حلف برداری کی تقریب پریس کلب میں منعقد کی جائیگی سوسائٹی کے عہدیداران دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کیلئے کوئی کثر اٹھا نہ رکھیں گی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ پی پی 34کے جنرل سیکرٹری چوہدری وارث ندیم وڑائچ نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اورعوام اس کے ساتھ ہیں جولوگ منفی پراپیگنڈہ کررہے تھے اب وہ کہاں چھُپ گئے ہیں ۔ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی شاندار کامیابی عوامی اعتمادکا منہ بولتاثبوت ہے ۔پیپلزپارٹی پر تنقید کرنیوالوں کے منہ بندہوگئے ہیں ۔باشعور عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں اور آئندہ الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی کے اعتماد پر پورے اتریں گے اور دل لگاکر پیپلزپارٹی کوکامیاب کرائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا پی پی 34میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور جاری رہیں گے ۔عوام دھڑادھڑ پیپلزپارٹی میں شامل  ہورہے ہیں ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) پاکستان واپڈا ایمپلائرز پیغام یونین کے زونل چیئرمین رانا محمد بوٹا اور زونل وائس چیئرمین نسیم عباس جعفری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ضلع کوہستان میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ اور مظفر گڑھ میں شیعہ عالم دین کے قتل کی بھرپور مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ اقدام کے مرتکب افراد انسانیت اور ملک و قوم کے بدترین دشمن ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان واقعات میں ملوث افراد کی معاونت کرنیوالے عناصر کو بے نقاب کیا جائے اور ان کی گرفتاری عمل میں لاکر کڑی سے کڑی سزا دی جائے زونل وائس چیئرمین نسیم عباس جعفری نے کہا کہ گذشتہ دو دہائیوں سے مسلسل فقہ جعفریہ کے افراد کو دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہاہے اور کئی شیعہ ڈاکٹرز 'وکیل 'افسران 'علماء کرام اور عام لوگ اس دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں مگر صد افسوس حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے جوکہ باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت دہشتگردی کو ختم کرنے کے معاملے میں مخلص ہے تو اسے دہشتگردی کی مرتکب تنظیموں کو کالعدم قرار دینا چاہیے اورتنظیموں کی معاونت کرنیوالے افراد اور اداروں کی سرکوبی کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔
سرگودھا (بیورورپورٹ) وز یر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ایم پی اے طیبہ ضمیر قریشی کے جواں سال بیٹے ظل سبحان کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے انہوں نے طیبہ ضمیر قریشی سمیت دیگر اہل خانہ سے مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لیے صبرو جمیل کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا انتقال طیبہ ضمیر قریشی کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے اور وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور اس میں کوئی دخل نہیں دے سکتا ۔اللہ تعالی مرحوم کی والدہ اور دیگر لوحقین کو یہ صدمہ صبرو تحمل سے برداشت کرنے کا حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے ۔ وزیر اعلی پنجاب نے اس موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے ۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلی محمد منشاء اللہ بٹ ، پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں ، چوہدری شاہ نواز رانجھا ، چوہدری عمران گھمن ،چوہدری زاہد کمبوہ ، ملک اسلم نوید 'صدر پریس کلب محمداشرف ندیم سمیت دیگر سیاسی ،سماجی شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ) دن دیہاڑے نامعلوم ڈاکوئوں نے آئرن سٹور لوٹ لیا 'ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ تاجروں کا پولیس کیخلاف زبردست احتجاج روڈ بلاک کرکے ٹائروں کو آگ لگا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صبح گیارہ بجے کے قریب مسلم بازار میں واقع آئرن سٹور پر تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو گھس آئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دیکر موبائل فون اور لاکھوں روپے نقدی چھین کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ڈکیتی کی واردات کے بعد تاجروں نے پولیس کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ریلی نکالی اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردئیے مظاہرین نے پولیس کیخلاف نعرے  بازی کرتے ہو ئے الزام لگایا کہ پولیس کا علاقہ میں کنٹرول ختم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد دن دیہاڑے سرعام وارداتیں کررہے ہیں جس میں تاجر لاکھوں روپے سے محروم ہوچکے ہیں پولیس کی غفلت و لاپرواہی کے باعث پورا شہر ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن چکا ہے جبکہ پولیس کاغذوں میں سب اچھا کی رپورٹ دے رہی ہے اگر پولیس نے علاقہ میں جرائم پر کنٹرول نہ کیا تو شہری بھرپور احتجاج پر مجبور ہوجائیںگی۔

No comments:

Post a Comment