سرگودھا پولیس
پریس ریلیز5
۱۔ موت تو برحق ہے ، شہاد ت تو ایک شان ہے 2 شہید بیٹوں کی والدہ کا یوم شہدا ء پولیس کے موقع پرپولیس لائنز سرگودہا میں منعقدہ شہد ا ء پولیس کی یاد میں پروقار تقریب میں اظہار خیال،
تفصیلات کے آج مورخہ 23.03.2012 کو سرگودہا پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سرگودہا میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ذوالفقار احمد چیمہ تھی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا ڈاکٹر محمد رضوان نے فرائض منصبی کی سرانجام دہی میں بدکردار قانون شکن اور بدنام زمانہ اشتہاریوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے 25 پولیس افسرا ن کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیااور محکمہ پولیس کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا نے اپنے خیال کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء کا خون پولیس فورس کے لئے سرمایہ ہے ۔شہید کی فضیلت تو نہ کوئی لکھاری لکھ سکا ہے اور نہ ہی کوئی شاعر اپنی شاعری میں بیان کر سکا ہی۔ انہوں نے شہداء پولیس کی عظیم المرتبت مائووں کو سلام پیش کیا اور پولیس ملازمان کو اپنی ڈیوٹی ایمانداری ، جانفشانی سے سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ تقریب کے اختتام پر شہداء پولیس کے لواحقین میں انعامات اور نقد انعامات تقسیم کیے گئی۔ اس سے قبل ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ذوالفقار احمد چیمہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا ڈاکٹر محمد رضوان نے پولیس لائنز سرگودہا میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں صدر انجمن تاجران ، صدر بار، سیکرٹری بار، سینئر پروڈیوسر ریڈیو پاکستان ، نمائندگان الیکٹرانک و پر نٹ میڈیا اور اعلی پولیس افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے مناظر نہایت پرسوز تھے ۔ کنسٹیبل ساجد شہید اور عابد شہید کی والدہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موت تو برحق ہے اور شہادت کی موت تو ایک شان ہے میرے دونوں بیٹے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہید ہوگئی۔ اور میری خواہش ہے کہ میرا پوتا بھی شہادت سے سرفراز ہو۔
(خاور شہزاد)
پی۔ آر۔ او ، دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا
فون نمبر:۔ 048-9230335-36 Ext(26)
موبائل:۔ 0321-6014771
فیکس نمبر:۔ 048-9230334
ای میل:۔ pro.sargodha.police@gmail.com
No comments:
Post a Comment