سرگودہا( )محکمہ مسلم اوقاف حکومت پنجاب نے اوقاف کے زیر انتظام
درباروں کی آمدن او رزرعی رقبہ کو پٹہ پر دینے کااعلان کر دیاہے جس کے
لئے نیلامی کی مختلف تاریخیں مقررکی گئی ہیں ۔تحصیل سرگودہا اور ساہیوال
کی وقف املاک وزرعی زمین کی نیلامی پانچ مارچ تا بیس مارچ ' دس اپریل تا
چوبیس اپریل ' نو تا اکیس مئی اور چار تا بارہ جون 2012 دن گیارہ بجے
دفتر منیجر اوقاف سرگودہا میں منعقد ہو گی ۔ تحصیل شاہ پور کی وقف املا
چودہ تا سترہ مارچ ' تیرہ تا ستائیس اپریل 'پندرہ تا اٹھائیس مئی اور چھ
تا بائیس جون دربار شاہ شمس شیرازی شاہ پور شہر ' تحصیل بھلوال او رکوٹ
مومن کی وقف املاک وزرعی زمین اٹھائیس فروری ' بارہ تا اٹھائیس مارچ '
بارہ تا چوبیس اپریل ' چودہ تا انتیس مئی اور پانچ تا بیس جون 2012 دن
گیارہ بجے جامع مسجد مین بازار بھلوال میں منعقد ہوگا ۔ بولی میں حصہ
لینے کیلئے زر ضمانت جمع کرانا لازمی ہو گا
No comments:
Post a Comment