Monday, February 27, 2012

handout and photo dpr sgd

سرگودہا( )محکمہ مسلم اوقاف حکومت پنجاب نے اوقاف کے زیر انتظام
درباروں کی آمدن او رزرعی رقبہ کو پٹہ پر دینے کااعلان کر دیاہے جس کے
لئے نیلامی کی مختلف تاریخیں مقررکی گئی ہیں ۔تحصیل سرگودہا اور ساہیوال
کی وقف املاک وزرعی زمین کی نیلامی پانچ مارچ تا بیس مارچ ' دس اپریل تا
چوبیس اپریل ' نو تا اکیس مئی اور چار تا بارہ جون 2012 دن گیارہ بجے
دفتر منیجر اوقاف سرگودہا میں منعقد ہو گی ۔ تحصیل شاہ پور کی وقف املا
چودہ تا سترہ مارچ ' تیرہ تا ستائیس اپریل 'پندرہ تا اٹھائیس مئی اور چھ
تا بائیس جون دربار شاہ شمس شیرازی شاہ پور شہر ' تحصیل بھلوال او رکوٹ
مومن کی وقف املاک وزرعی زمین اٹھائیس فروری ' بارہ تا اٹھائیس مارچ '
بارہ تا چوبیس اپریل ' چودہ تا انتیس مئی اور پانچ تا بیس جون 2012 دن
گیارہ بجے جامع مسجد مین بازار بھلوال میں منعقد ہوگا ۔ بولی میں حصہ
لینے کیلئے زر ضمانت جمع کرانا لازمی ہو گا

sargodha news and pic

سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا میں نیشنل انڈسٹریل پارک جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ سنٹر اور فرنیچر ٹریننگ سنٹر کے ساتھ ساتھ سنگ تراشی کا سنٹر قائم کرنے کیلئے وزارت پیداوار کی جانب سے دو ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیاہی۔ پہلے مرحلہ میں چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے نیشنل انڈسٹریل پارک کو سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور تاجروں کی معاونت سے مکمل کیا جائیگا۔ جس کیلئے وزارت پیداوار نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پیداوار چوہدری انور علی چیمہ نے اپنی رہائشگاہ پر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور تاجروں کے مشترکہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جیمز اینڈ جیولری اور سرامکس بھائی عبدالرحمن ڈائریکٹر پی آئی ڈی سی، طارق طور، افتخار سندھو، زاہد سعید سے کہا کہ وہ سرگودھا میں نیشنل انڈسٹریل پارک کے ساتھ ساتھ جیمز اینڈ جیولری اور فرنیچر ٹریننگ سنٹر کے قیام کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں۔ تاکہ سرگودھا کے عوام کو یہ سہولتیں میسر آسکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا کی تعمیر و ترقی کیلئے جو کچھ مجھ سے ہوسکا میں کرونگا۔ چوہدری انور علی چیمہ نے کہا کہ نیشنل انڈسٹریل پارک ایک ایسا منصوبہ ہے جس میں چھوٹے سے چھوٹا کاروباری شخص بھی اپنی سرمایہ کاری کرسکے گا اور حکومت اس کیلئے بھر پور معاونت کررہی ہی۔ اسی طرح جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ سنٹر اور فرنیچر ٹریننگ سنٹر سے نوجوان طبقہ کو کاروبار اور ٹریننگ کی سہولتیں حاصل ہوگئی۔ اس موقع پر سرگودھا چیمبر آف کامرس کے صدر مظہر احمد ملک نے کہا کہ ہم نیشنل انڈسٹریل پارک کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گئے اور ہماری کوشش ہے کہ آپ کے دور وزارت میں اس انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں آجائی۔ چوہدری انور علی چیمہ نے بھائی عبدالرحمن، طارق طور، زاہد سعید اور دیگر ڈائریکٹرز کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی اس موقع پر تاجروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں آنے کے بعد پیٹرول پمپس مالکان نے تیل کی سپلائی معطل کردی اور اکثر پیٹرول پمپس مالکان نے سٹاک ختم ہی۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پمپ بند ہیں، مشینری خراب ہے وغیرہ وغیرہ کے بورڈز آویزاں کردیئے ہیں۔ جبکہ آنیوالی سپلائی کی وصولی کی جارہی ہی، شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے اس قسم کا اقدام کرنیوالے پیٹرول پمپس مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو پیٹرولیم مصنوعات بآسانی دستیاب ہو شہریوں نے حکومت کی جانب سے آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت برسراقتدار آئی ہی۔ عوام کو مہنگائی، بیروزگاری، اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافی، بجلی، گیس کی بندش کے سوا کچھ نہیں ملا۔ آئندہ انتخابات میں عوام کو سوچ سمجھ کر اپنے امیدواروں کا چنائو کری۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا میں ڈینگی سے بچائو کیلئے انتظامیہ نے فوری طور پر سپرے وغیرہ کرنے کے اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں اس ضمن میں ضلع بھر کی ٹی ایم اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ڈینگی سے بچائو کیلئے فوری طور پر سپرے وغیرہ کریں۔ تاکہ اس بیماری سے بچا جاسکی۔ خصوصاً پرانے ٹائروں کو فوری طور پر آبادیوں سے دور لے جایا۔ تاکہ اس بیماری سے بچا جاسکی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے ماہر امراض ناک، کان، گلہ ڈاکٹر خلیل رانا نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث گلے کی بیماریاں زیادہ ہونے کا خطرہ ہی، لہذا لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس ضمن میں احتیاط برتیں۔ تاکہ کسی قسم کی بیماری سے بچا جاسکی۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث سانس کی تکلیف بھی بڑھ جاتی ہی، اس لئے لوگوں کو چاہئے کہ وہ کھانے پینے میں احتیاط کریں۔ ڈاکٹر خلیل رانا نے بتایا کہ نزلہ، زکام اور کھانسی اس موسم میں زیادہ ہوتی اس جتنا احتیاط کرکے بچا جاسکے بچنا چاہئی۔ اسی طرح ڈینگی کی وباء ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے لوگوں کو چاہئے کہ وہ ڈینگی سے بچائو کیلئے گھروں میں پانی وغیرہ ڈھانپ کر رکھیں اور سپرے ضرور کروائیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پولٹری فارمرز ایجوکیشن سیمینار کل مورخہ9فروری بروز بدھ مقامی ہوٹل میں دن بارہ بجے منعقد ہوگا سیمینار سے آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر حسن سروش اکرم اور پروڈیکشن منیجر ڈاکٹر نثار اکبر گل خصوصی خطاب کرینگے یہ بات رضوی چیکس کے سیلز منیجر محمدشفیق نے بتائی انہوں نے بتایا کہ رضوی پولٹری سرگودھا کی جانب سے اس سیمینار کا مقصد مرغیوں میں پائی جانیوالی بیماریوں سے پولٹری کا کاروبار کرنیوالے افراد کو آگاہی دینا ہی
سرگودھا(بیورورپورٹ) چوری، ڈکیتی کی دو وارداتوں میں شہری کا موٹرسائیکل اور مال مویشی چوری کرلیئے گئی۔ بتایا گیاہے کہ بلاک1کے رہائشی سبحان کا موٹرسائیکل نامعلوم چور گھر کے باہر سے چوری کرکے لے گئی۔ اسی طرح ڈکیتی کی ایک واردات بھیرہ میں ہوئی۔جس میں فلکشیر کے ڈیرہ سے نامعلوم
مسلح ڈاکوئوں گن پوائنٹ پر اس کے نوکروںکو باندھ کر ایک لاکھ روپے مالیت کی بکریاں کھول کر لے گئے ۔ پولیس مصروف تفتیش ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پولیس نے ضلع سے سات افراد کو گرفتار کرکے چرس490گرام، ہیروئن228گرام، شراب0بوتل اور اشتہاری سے پسٹل تیس بور، تین گولیاں برآمد کرلی ہی۔ بتایا گیاہے کہ تھانہ اربن ایریا پولیس نے گلوالہ سے مسلم ٹائون کے ارشد محمود ارشد کو گرفتار کرکے چرس50گرام، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے اقدام قتل کے مقد مہ میں مطلوب اشتہاری سجاد کو گرفتار کرکے پسٹل تیس بور، تین گولیاں، تھانہ میلہ پولیس نے بچہ کلاں سے محمد عارف، سلامت حسین شاہ کو گرفتار کرکے چرس040گرام، برآمد کرلی۔ اسی طرح تھانہ صدر پولیس سیدوال سے جامہ تلاشی کے بعد محمدحسن، خالد کو گرفتار کرکے ہیروئن003گرام برآمد کرلی جبکہ تھانہ کوٹمومن پولیس نے محمد سرور کو گرفتار کرکے ہیروئن50گرام۔ تھانہ اربن ایریا پولیس نے ٹی این چوک سے محمدیاسین کو گرفتار کرکے شراب0بوتل برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) لین دین پر شہری نے تین لاکھ روپے ہتھیا لیئی۔ بتایا گیاہے کہ پیر محمد کالونی کے جہائزیب خان نے کلب روڈ کے محمد عنصر کو کاروباری لین دین پر تین لاکھ روپے دیئے ہوئے تھی، جس کے عوض محمد عنصر نے جہانزیب خان کو تین لاکھ روپے مالیت کا چیک دے کر رقم خرد برد کرلی۔ تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) آٹھ افراد نے تین خواتین کو زبردستی اغواء کرلیا۔ بتایا گیاہے کہ چک33شمالی کے غلام رسول کی ہمشیراں عشرت بی بی کو ظفر نامی شخص نے زبردستی زنا کیلئے اغواء کرلیا۔ چک6شمالی بھلوال کے رہائشی مدثر اقبال کی بیوی نصرین بی بی اور پھوپھو پروین بی بی کو ربنواز، محمداکرم وغیرہ نے زبردستی اغواء کرنے کی کوشش کی محکمہ انہار کی ورکشاپ بھلوال کے خالد محمود کی بیٹی سعدیہ خالد کو عمران، نواز، محمد صدیق، نسیم وغیرہ نے زنا کی خاطر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گی۔ یاد رہے کہ سعدیہ خالد گھر میں اکیلی تھی کہ اسی اثناء میں چار کس افراد گھر میں داخل ہوئے اور اسے زنا کیلئے اٹھا کر لے گئی۔ تھانہ بھلوال پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) چھ افراد پسٹل کے بٹ مار کر نوجوان کو لہولہان کردیا۔ بتایا گیاہے کہ شاہین آباد روڈ پر8پل کے قریب تیزرفتار کار سوار نصر نامی شخص نے موڑ کاٹنے کی کوشش کی تو سامنے سے آنیوالا سائیکل سوار ساجد ان کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ جس پر نصر اور اس کے ہمراہ طفیل، شکیل وغیرہ نے ساجد کو مار مار کر لہولہان کردیا جس کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے طبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ساجد کے ورثاء نے گاڑی میں موجود نصر وغیرہ کو معاف کردیا اور کہا کہ ہم اتنے طاقتور نہیں کہ آپ سے مقابلہ کرسکیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) انجمن شہریان رجسٹرڈ سرگودھا کے صدر چوہدری عبدالحمید فرحت، منصور اسد پنوں چیئرمین مجلس عاملہ مہر امانت علی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری سینئر نائب صدر عبدالقدیر خان، گلزار راجپوت، ملک احمد حیات نے اپنے مشترکہ بیان میں بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔ ایک طرف بے روزگاری نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا تو دوسری طرف لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگت رہے اپنے مشترکہ بیان میںحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ فی الفور ختم کی جائی۔ اگر حکومت نے عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات نہ دلائی اور آئندہ الیکشن میں عوام ان پارٹیوں کا اپنے ووٹ کے ذریعے احتساب کریں۔

سرگودھا(بیورورپورٹ) انجمن تاجران گرلز کالج روڈ بلاک,16 کے صدر چوہدری محمدخالد نے کہا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے الیکشن کیلئے بنائی گئی الیکشن کمیٹی کے صدر میاں محمد ارشاد، جنرل سیکرٹری خواجہ یاسر قیوم اور ممبران نے جس طرح بوگس انجمنوں کوفارغ کیا وہ قابل تحسین ہی، اب اصل تاجروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے فرضی تنظیمیں بنا کر مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا میں خود کو رجسٹرڈ کروایا جبکہ ان کا عملی طور پر کوئی وجود نہیں تھا، اس پر الیکشن کمیٹی بجاء طور پر مبارکباد کی مستحق ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز شریف کی جانب سے حلقہ این ای6سرگودھا سے انتخاب لڑنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ورکروں قاضی محمد حنیف، شاہد محمود، محمد عارف اور محمد اسلم نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اگر حمزہ شہباز شریف نے سرگودھا شہر سے الیکشن لڑا تو سرگودھا کی حالت مزید بہتر ہوجائے گی اور ہمارا پر زور مطالبہ ہی، کہ وہ سرگودھا سے الیکشن لڑیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) گزشتہ روز امن میلہ کے نام پر لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور لیئے گئی۔ میلہ میں جن فنکاروں کے نام لکھے گئے تھے ان میں سے کوئی بھی فنکار میلہ میں نہ آیا جس پر لوگ مشتعل ہوگئے اور میلہ میں شریک مقامی فرینڈز میوزیکل گروپ کے لوگوں پر حملہ کردیا اور انکا سامان وغیرہ لوٹ لیا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لوگوں سے فنکاروں کی جان چھڑائی۔ فرینڈ میوزیکل گروپ کے عاصم لدھیانوی نے بتایا کہ ہمیں بھی یہ کہہ کر میلہ میں بلوایا گیا تھا کہ میلہ میں حمیرا ارشد اور افتخارٹھاکر آرہے ہیں، لوگوں نے بڑی تعداد میں ٹکٹیں وغیرہ خریدیں مگر وہاں پر دونوں فنکار نہ آئے جس پر لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ہم پر حملہ کردیا اور ہمارا قیمتی سامان لے اڑی۔ اگر پولیس نے بروقت کارروائی نہ کرتی تو ہمیں جانی نقصان بھی ہوسکتا تھا۔ فنکاروں نے ڈی سی او سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس امن میلہ کے نام پر لوٹ مار کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کریں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی فاروق حسن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر سینیٹر سجاد بخاری، یوسف سندھو، ملک عزیز الحق، ارشد محمود ارشی اور دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ہر شخص کو اپنا گھر دیکھنے کی توفیق عطاء فرمائی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے انتخابات8مارچ کو ہونگے جس کیلئے ووٹرز کی لسٹ جاری کردی گئی ہی۔ خواجہ احمد حنیف اور میاں عبدالجبار کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہی۔ دونوں گروپوں کی جانب سے ووٹروں کو کھانا کھلانے شروع کردیئے گئے ہیں۔ انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر سی این جی اسٹیشن بند کرکے یہ گیس گھریلو اور صنعتی صارفین کو فراہم کریں۔ کیونکہ جو لوگ لاکھوں روپے کی گاڑی خرید سکتے ہیں، وہ سی این جی کی جگہ پیٹرول بھی استعمال کرسکتے ہیں اس لئے ملک بھر میں سی این جی پمپس بند کرکے یہ گیس گھریلو اور صنعتی صارفین کو فراہم کریں تاکہ ملکی معیشت مضبوط ہو۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کی اقلیتی ونگ کے رہنماء رزاق مسیح بھٹی نے کہا ہے کہ کامران مائیکل کی بطور سینیٹر کامیابی پوری مسیح برادری کی کامیابی ہی، ہمیں امید ہے کہ وہ سینیٹر میں اقلیتیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گئے اور ہر مسئلہ کو ایوان بالا میں اٹھائے گئے انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف نے کامران مائیکل جیسے شخص کو سینیٹر بنا کر ہمارے سرفخر سے بلند کردیئے ہیں

Saturday, February 25, 2012

You're invited to join Sagarsadidi.sargodha on Facebook

facebook
Hi,
Shahzad wants to be your friend on Facebook. No matter how far away you are from friends and family, Facebook can help you stay connected.
Other people have asked to be your friend on Facebook. Accept this invitation to see your previous friend requests
Shahzad Sherazi
Cheif Editor at Daily AL JALAL sgd/lhr/isd · Punjab universty · Sargodha
187 friends · 6 photos · 2 Wall posts · 11 groups
Accept Invitation
Go to Facebook
This message was sent to sagarsadidi.sargodha@blogger.com. If you don't want to receive these emails from Facebook in the future or have your email address used for friend suggestions, please click: unsubscribe.
Facebook, Inc. Attention: Department 415 P.O Box 10005 Palo Alto CA 94303

Friday, February 24, 2012

sargodha news and pic

سرگودہا ( )مخدوم فاروق سب انسپکٹر ایجوکیشن یونٹ سرگودہا نے
کہا ہے کہ طلباء وطالبات کو چھوٹی کلاسوں سے ہی ٹریفک کی ایجوکیشن دینا
ضروری ہے ۔ چھوٹے بچے کم سنی اور مصومیت کی وجہ سے بغیر دیکھے دائیں
بائیں سڑک کراس کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ کرکٹ کھیلتے ہیں ' پتنگ اڑاتے
ہیں ۔ سڑک کے درمیان میں وکٹیں لگا کر کھیلنا شروع کر دیتے ہیں او رگیند
کو پکڑنے کیلئے بھاگتے ہیں تو گلی کے کارنر اندھے موڑ سے آتی ہوئی گاڑی '
موٹر سائیکل یا کسی دیگر گاڑی سے ٹکراجاتے ہیں جس سے حادثہ ہو جاتاہے ۔
گلی میں یا چھت کے اوپر پتنگ اڑاتے ہیں یا کاٹی ہوئی پتنگ کی ڈور کو
پکڑنے کیلئے بھاگتے ہیں تو مکان کی چھت سے نیچے گر جاتے ہیں جس سے حادثہ
ہو جاتا ہے ۔ چند ہی لمحوں میں خوشیوں بھرا گھر ماتم کناں کی صورت اختیار
کر جاتاہے اس لئے والدین کو چاہیے کہ وہ ٹریفک ایجوکیشن میں ٹریفک پولیس
کا ساتھ دیں او راپنے پیار ے بچوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنائیں ۔
سرگودہا( ) ڈسٹرکٹ جیل سرگو دہا میں لائبریری ڈے کے سلسلہ میں ایک
تقریب منعقد کی گئی جس میں جیل سٹاف او راسیران کو لائبریری سے استفادہ
کرنے او رلائبریری کو مزید کتب سے آراستہ کرنے کی ترغیب دی گئی اس تقریب
کا منشور 'کتاب تنہائی کادوست ہے ' ۔ 'مطالعہ سے علم میں اضافہ ہو تاہے
او ردین سے واقفیت ملتی ہے '۔ 'مطالعہ سے خود اعتمادی پیدا ہو تی ہے اور
قرآن کریم مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس پر عمل پیرا ہونے سے معاشرتی حقوق
پہچاننے کی صلاحیت پیدا ہو تی ہے نیز علم ایک ایسی چیز ہے کہ ہر انسان کو
باشعور بناد یتاہے ۔تقریب کے دوران انتظامات او رنظم وضبط مثالی رہا اور
اختتام پر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا کروائی گئی۔
سرگودھا ( ) چیف منسٹر سپورٹس فیسٹیول 2012ڈویژنل انٹر ڈسٹرکٹ سکول
لیول کے مقابلوں میں ضلع سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی ، اور بھکر نے شرکت
کی۔ یہ مقابلے سپورٹس سٹیڈیم کمپنی باغ یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقد
ہوئے ۔جب کہ گرلز کے مقابلے سپورٹس سٹیڈیم سرگودھا او ر سرسید سپورٹس
کمپلیکس میں منعقد ہوئے رزلٹ کی تفصیل اس طرح ہے ۔بیڈ منٹن بوائز
میںڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ میانوالی دوئم ۔ فٹ بال بوائز میں
ڈسٹرکٹ میانوالی اول اور ڈسٹرکٹ سرگودھا دوئم ۔ کراٹے بوئز میں ڈسٹرکٹ
سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ بھکر دوئم ۔ تیکو نڈو بوائز میں ڈسٹرکٹ بھکر اول
اور ڈسٹرکٹ سرگودھا دوئم ۔ والی بال بوائز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور
ڈسٹرکٹ بھکر دوئم ۔ ایتھلیٹک بوائز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ
بھکر دوئم ۔ ہاکی بوائز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ خوشاب دوئم ۔
باسکٹ بال بوائز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ خوشاب دوئم ۔ بیڈ
منٹن گرلز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اور ڈسٹرکٹ میانوالی دوئم ۔ ہاکی گرلز میں
ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اورڈسٹرکٹ بھکر دوئم ۔ کراٹے گرلز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا
اول اور ڈسٹرکٹ بھکر دوئم ۔ والی بال گرلز میں ڈسٹرکٹ میانوالی اول اور
ڈسٹرکٹ سرگودھا دوئم ۔ ایتھلیٹک گرلز میں ڈسٹرکٹ خوشاب اور میانوالی اول
اور ڈسٹرکٹ سرگودھا دوئم قرار پائی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر محمد رضوان کی
خصوصی ہدایات پر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دو خواتین سمیت مشکوک
افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ان اسے بھاری مقدار میں چرس، افیون وغیرہ
برآمد کرلی ہی۔ بتایا گیاہے کہ تھانہ سلانوالی پولیس نے چک46شمالی کی
رہائشی خاتون بی بی کو سلانوالی سے گرفتار کرکے جامعہ تلاشی کے بعد
چرس013گرام برآمد کی۔ اسی تھانہ کی پولیس نے اللہ دتہ کو گرفتار کرکے
ریوالور2بور، تین گولیاں، جبکہ چک30شمالی سے سلانوالی پولیس نے ن کالونی
کے قادر بخش کو گرفتار کرکے چرس050گرام برآمد کرلی تھانہ شاہ پور صدر کی
پولیس نے ویگووال سے جناح کالونی دھریمہ کے سیف اللہ کو گرفتار کرکے
بندوق بارہ بور برآمد کرلی۔ تھانہ سلانوالی پولیس نے سلانوالی کی رہائشی
حلیمہ بی بی کو قصبہ سلانوالی کے قریب روک کر جامعہ تلاشی کے بعد
چرس045گرام برآمد کرلی۔ تھانہ اربن ایریا پولیس نے بستی عسائیاں سے سکیسر
کے رہائشی محمد سرفراز کو گرفتار کرکے شراببوتل ولایتی برآمد کرلی تھانہ
ترکھانوالہ پولیس نے جہانیاں شاہ سے ربانہ کے رہائشی محمد خان کو گرفتار
کرکے چرس020گرام، تھانہ اربن ایریا پولیس نے کوٹفرید سے محمدیہ کالونی کے
محمد شبیر کو گرفتار کرکے شراب0بوتل دیسی برآمد کرلی۔ دریں اثناء پولیس
نے دوران انکشاف طارق محمود، گل محمد سے تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے پسٹل
تیس بور، سات گولیاں برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج
کرکے انہیں گرفتار کرلیا اور انہیں جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھجوا
دیاگیاہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ٹریفک کے چار مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق
جبکہ چار شدید زخمی ہوگئی۔ بتایا گیاہے کہ چک2جنوبی کے قریب غفلت اور
لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے والے محمد ممتاز نے محمد قاسم کو ٹکر مار
دی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا۔ اسی طرح کوئین چوک کے قریب غفلت اور
لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے محبوب اقبال نے ٹکر مار کر صفیہ الدین کو
زخمی کردی اسی طرح چک1کے قریب نامعلوم ٹرک کی ٹکر سے سائیکل سوار اشتیاق
نامی بزرگ کو بری طرح کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
آسیانوالہ کے قریب تیزرفتار وین کی ٹکر سے سڑک کراس کرنیوالا نوجوان
دلشاد احمد بری طرح زخمی ہوگیا۔ جسے ریسکیو122کی ٹیم ہسپتال لارہی تھی کہ
وہ راستہ میں ہی دم توڑگیا۔ چک مانک کے قریب تیزرفتار ٹرک ٹرالی کی ٹکر
سے محمد ممتاز بری طرح شدید زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال
لایاجارہاتھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھانہ جھاوریاں
پولیس نے محمد سرفراز کی درخواست پر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کے خلاف
مقدمہ درج کرلیا ہی۔ اسی طرح شاہین آباد روڈ پر تیزرفتار مسافر بس نے
موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں اعظم اور سعید نامی
افراد شدید زخمی ہوگئی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں متعدد افراد کو
شدید زخمی کردیا گیاہے بتایا گیاہے کہ ڈیرہ جاڑا ساہیوال کے سیف اللہ کو
معمولی سی تلخ کلامی پر فرخ، فیصل، غلام محمد، سہیل وغیرہ نے ڈنڈے مار
مار کر مضروب کردیا۔ چک4جنوبی کے آصف جاوید کو معمولی سی تلخ کلامی پر
شہزاد نے کلہاڑی کے وار کرکے لہولہان کردیا۔ معظم آباد کے محمد الیاس کو
مقدمہ بازی پر نصیر احمد وغیرہ نے پسٹل سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا
پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹس درج کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) دو افراد جواں سالہ لڑکی کو زنا کیلئے اغواء کرلیا
بتایا گیاہے کہ سیم نالہ چکجنوبی کے دین محمد کی بہن بانو بی بی کو سیف،
الطاف نے زنا کی خاطر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے یاد رہے کہ
بانو بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزمان دیوار پھیلانک کر اندر گھس
آئے اور بانو بی بی کو زنا کی خاطر اغواء کرکے لے گئے پولیس نے اس کے
بھائی دین محمد کی درخواست ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) چور ہزاروں روپے کے درخت کاٹ کر لے گئی۔ بتایاگیاہے
کہ چک01شمالی کے رہائشی ظفر اقبال کی زمین پر موجود قیمتی درخت اور
گھریلو سامان چور غفار وغیرہ چوری کرکے لے گئے تھانہ صدر پولیس نے ملزمان
کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا ( بیورورپورٹ) سرگودھا شہر میں8جبکہ دیہی علاقوں میںدو دو دن
بجلی کی بندش کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار تباہ ہو گئے رہی سہی کسر سوئی
گیس کی طویل بندش نے پوری کردی گیس اور بجلی کی بندش کے باعث لوگوں کے
گھروں میں پینے کا پانی بھی نایاب ہوگیا جبکہ کاروبار ناہونے کی وجہ سے
لوگ ذہنی مریض بننے لگے بازاروں میں چلنے والے جنریٹرز کا دھواں جہاں
مختلف قسم کی بیماریوں کا موجب بن رہاہے وہاں پر لوگ بہرے پن کا شکار
ہونے لگے ہیں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جس شہر میں دن بھر جنریٹر چلیں گے
اس کے باسی کانوں سے بہرے اور سانس کی بیماری میں مبتلا ہوں گے شہر
بھر میں صبح دس بجے بجلی بند کی جاتی ہے جو شام کو پانچ بجے بحال
کرنے کے بعد چھ بجے پھر بند کردی جاتی ہے جو رات بارہ بجے بحال کرکے
ایک بجے پھر بند کرنے کے ساتھ صبح آٹھ بجے بحال کی جاتی ہے یہ شیڈول
واپڈا نے معمول بنا لیا ہے جس کے باعث شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز
ہوچکا ہے اور اب شہریوں نے حکومت کے ساتھ ساتھ مقامی ارکان اسمبلی کے
خلاف جلوس نکالنے کیلئے رابطے شروع کردیئے ہیں اس طویل بندش پر
شہریوں کاکہنا ہے کہ موجودہ جمہوریت حکومت نے عوام کا بیڑہ غرق کرکے رکھ
دیا ہے ابھی تو شکر ہے کہ وفاقی وزیر پانی وبجلی نوید قمر نے لوڈ
شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تو بجلی کی بندش8گھنٹے کردی گئی اگر
وہ لوڈ شیڈنگ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تو نہ جانے اس ملک کا کیا حال
ہوتا؟ انہوں نے موجودہ ارکان اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ
اگر ہمارے ارکان اسمبلی واپڈا حکام سے صرف بجلی کے شیڈول ہی لے لیں تو
آدھے مسائل حل ہوسکتے ہیں گیس کی بندش کی یہی صورتحال ہے اور اٹھارہ
اٹھارہ گھنٹے گیس بند رہتی ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ آئیندہ پیپلزپارٹی
اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکریں گے
کیونکہ پیپلزپارٹی او رمسلم لیگ ن کے سیاسی مفادات ایک ہیں جس کی واضح
مثال0 ویںآئینی ترامیم اور سینٹ انتخابات میں اتفاق رائے سے اپنے
امیدوار کامیاب کروانا ہے دونوں بڑی جماعتوں کو عوام سے کوئی غرض نہیں
نہ ن لیگ نہ جماعت اسلامی اور نہ ہی تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتیں
عوامی مسئلے پر بول رہی ہیں جبکہ بجلی اور گیس کی وجہ سے لوگوں کے
چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں
سرگودھا(بیورورپورٹ)اے این پی عوامی پارٹی ہونے کے ناطے سماجی انصاف اور
عوامی مسائل لوگوں کی دہلیز پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے ، ان خیالات کا
اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر و ممبر مرکزی کونسل میاں عبید اللہ
جاوید نے بھلوال میں رکنیت سازی کے سلسلہ میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے
ہوئے کیا اور کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں عوامی نیشنل پارٹی نے جس طرح
جمہوریت کی بالادستی اور عوامی مسائل کیلئے اپنا کردار ادا کیا اس کی
مثال ماضی میں نہیں۔اس موقع پرعلاقہ کی معروف سیاسی شخصیت شیر زمان خان
نے اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا،
ضلعی صدر میاں عبید اللہ جاوید نے شیر زمان خان کو اے این پی بھلوال کا
آرگنائزر مقرر کرتے ہوئے انہیں علاقائی مسائل کے علاوہ انفرادی مسائل حل
کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اور کہا کہ ورکرز ہی اے این پی کا سرمایہ
ہیں،جنہیں کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر سید
حسین شاہ ممبر سندھ کونسل و دیگر عہدیداران بھی موجود تھی۔

سرگودھا(بیورو رپورٹ) سرگودھا اور گردونواح میں حکومتی دعوئوں کے باوجود
بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دراز ہو گیا۔جمعتہ المبارک کے روز بجلی کی غیر
اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث اکثر مساجد میں وضو کے لئے پانی ختم ہو
گیا،جبکہ لوگوں کے کاروبار تباہ ہوکر رہ گئے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں کا
کہنا ہے کہ مزدور معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر
حکمرانوں نے یہ ہڈی توڑ کر رکھ دی ہی۔ بجلی کی فراہمی کیلئے ایک سال گزر
جانے کے باوجود حکمرانوںنے بیان بازی کے سوا کچھ نہیں کیا۔ حکومت میں سو
سے زائد مشیر، وزیر بھرتی ہیں۔ وزراء کی ان فوج پر اٹھنے والے ماہانہ
اخراجات دو کروڑ سے زائد ہیں۔ اگر یہی رقم بجلی کے منصوبوں پر خرچ کی
جائے تو ملک معاشی طورپر مستحکم ہو سکتا ہی۔ اس لیے حکمران اپنا اقتدار
بچانے کیلئے وزراء کی فوج بھرتی کرنے کی بجائے عوام کو بجلی فراہم کرنے
کے منصوبوں پر توجہ دیں۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ) جمعتہ المبارک کے روز سرگودھا اور گردونواح میں
سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت رہے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں پر
شہریوں کی بھاری نفری تعینات کی گئی جو آنیوالے نمازیوں کو جامہ تلاشی کے
بعد اندر جانے دیا جارہا تھا جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی
سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت رہی۔
سرگودھا (بیورو رپورٹ)سپریم کورٹ آف پاکستا ن کے حکم پر ریلوے اراضی پر
قابضین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے جمعتہ المبارک کے روز سینکڑوں ریلوے
ملازمین اور پولیس نفری نے موہنی روڈ پر قائم درجنوں دوکانیں اور مکانات
مسمار کر دیئے ،اس آپریشن کے انچارج اسسٹنٹ انجینئر ریلوے ملکوال اعجاز
احمد ججہ کے مطابق تجاوزات گرانے سے ایک ہفتہ قبل قابضین کو نوٹس جاری کر
دیئے گئے تھے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد تجاوزات کو مسمار
کیا جا رہا ہے ،جبکہ ریلوے اراضی سے تجاوزات ہٹانے کے دوران سینکڑوں
افراد جن میں خواتین بچے اور بوڑھے بیمار افراد بھی شامل ہیں بے بسی سے
اپنے مکانات گرتے ہوئے دیکھتے رہے ،اس موقع پر متاثرین کا احتجاج کے
دوران کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی بحالی کیلئے غریب عوام ہی
سڑکوں پر نکلے تھے اور انہیں ہی بے گھر کر دیا ۔اب ہم کہاں جائیں،ریلوے
اراضی پر رہائش رکھنے والے افراد محنت پیشہ ہیں۔جس طرح ریلوے اراضی پر
قابض دیگر کرایوں داروں کو قانونی تقاضوں کے ساتھ بیٹھنے کی اجازت دی گئی
ہے انہیں بھی قانونی طور پر کرایہ داروں میں شامل کر لیا جاتا تو بہتر
تھا ۔لوگوں نے ایک ایک پائی جمع کر کے مکانات بنائے تھے ۔متاثرین نے
سپریم کورٹ سے داد رسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان میں قانون
صرف غریب کیلئے ہی۔
`سرگودھا(بیورورپورٹ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودھا کی موٹر برانچ
کے انسپکٹرز نے جمعتہ المبارک کے روز جنرل ہولڈ اپ کے دوران روڈ چیکنگ
کرتے ہوئے 150سے زائد گاڑیوں کو بند کر دیا تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب
کی ہدایت پر نان رجسٹر ڈ اور ٹوکن ٹیکس و دیگر واجبات کی عدم ادائیگی پر
وہیکلز کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز سرگودھا کے
انسپکٹرز کی سربراہی میں قائم مختلف ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ سو
سے زائد گاڑیاں ضلع کے مختلف تھانوں میں بند کر دیں۔ہے جن کے ذمہ عرصہ
دراز سے ٹوکن ٹیکس ،غیر رجسٹرڈ وہیکلز کے سلسلہ میں لاکھوں روپے کے
واجبات بقایا تھی۔
[ سرگودھا(بیورورپورٹ)محکمہ پاسپورٹ سرگودھا ڈویژن نے یکم جولائی 2011سے
31جنوری 2012کے دوران 30ہزار00 پاسپورٹ جاری کئے ،جبکہ اس مد میں قومی
خزانے میں 10کروڑ3لاکھ8ہزار38روپے جمع کروائے گئے ۔یہ بات ریجنل پاسپورٹ
آفس انچارج فوادطارق چیمہ نے ملاقات میں بتائی ،اس موقع پر اسسٹنٹ
ڈائریکٹر محمد نسیم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوںنے بتایا کہ سب سے زیادہ
جنوری 2012کے مہینے میںپاسپورٹ جاری کئے گئی،جس کی مد
میںکروڑ5لاکھ7ہزار02روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ
حکومت پاکستان کی طرف سے واضح کردہ احکامات کی روشنی میں سائلین پاسپورٹ
کو گزشتہ سال کے دوران 66ہزار کے قریب پاسپورٹ جاری کئے گئے ہیں، انہوں
نے کہا کہ غیر ملکیوں کے ویزوں کی مدت میں بھی قوانین کے مطابق اضافہ کیا
جاتا ہے جو مجاز اتھارٹی کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ
وزارت داخلہ کی طرف سے ہدایات کے مطابق لوگوں کو پاسپورٹ جاری کئے جا رہے
ہیں،ریجنل آفس پاسپورٹ سرگودھا میں معمر افراد کیلئے الگ کائونٹر بنایا
گیا ہے انہوں نے بتایا کہ اسی طرح سائلین کو پاسپورٹ کے حصول میں حائل
رکاوٹوں کو فوری دور کرنے اور مسائل کے حل کیلئے تمام افسران و ملازمین
کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور سنجیدگی سے
ان کی تکالیف و مشکلات پہلی فرصت میں دور کی جائیں۔تاکہ دوردراز سے
آنیوالے سائلین کو دوبارہ اس سلسلہ میں آنا نہ پڑی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا یونین آف جرنلسٹس رجسٹرڈ کا ایک تعزیتی
اجلاس زیر صدارت عبدالصمد شاہین منعقد ہوا جس میں رکن پنجاب اسمبلی
محترمہ طیبہ ضمیر قریشی کے بیٹے ظل سبحان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے
ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کریں
اور اجلاس میں عمران گورائیہ، ارشد محمود ارشی، ملک محمد اصغر، فرحت عباس
شاہ، شیخ عالمگیر، تہور بلال اصغر، شاہد فاروق، ظہیر خان دورانی، طالب
حسین، محمد سلیم خوشی، طاہر محبوب، مہر نوید اختر، اشرف قریشی، کاشف
اکرم، ریاض حسین شاہ، انصر فاروق وڑائچ، فیصل مرزا سمیت دیگر ممبران نے
دعا کہ کہ اللہ تعالی ظل سبحان کی والدہ کو صبر و جمیل عطاء کریں امین
سرگودھا(بیورورپورٹ) چیف منسٹر سپورٹس فیسٹیول 2012ڈویژنل انٹر ڈسٹرکٹ
سکول لیول کے مقابلوں میں ضلع سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی ، اور بھکر نے
شرکت کی۔ یہ مقابلے سپورٹس سٹیڈیم کمپنی باغ یونیورسٹی آف سرگودھا میں
منعقد ہوئے ۔جب کہ گرلز کے مقابلے سپورٹس سٹیڈیم سرگودھا او ر سرسید
سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے رزلٹ کی تفصیل اس طرح ہے ۔بیڈ منٹن بوائز
میںڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ میانوالی دوئم ۔ فٹ بال بوائز میں
ڈسٹرکٹ میانوالی اول اور ڈسٹرکٹ سرگودھا دوئم ۔ کراٹے بوئز میں ڈسٹرکٹ
سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ بھکر دوئم ۔ تیکو نڈو بوائز میں ڈسٹرکٹ بھکر اول
اور ڈسٹرکٹ سرگودھا دوئم ۔ والی بال بوائز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور
ڈسٹرکٹ بھکر دوئم ۔ ایتھلیٹک بوائز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ
بھکر دوئم ۔ ہاکی بوائز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ خوشاب دوئم ۔
باسکٹ بال بوائز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اور ڈسٹرکٹ خوشاب دوئم ۔ بیڈ
منٹن گرلز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا اور ڈسٹرکٹ میانوالی دوئم ۔ ہاکی گرلز میں
ڈسٹرکٹ سرگودھا اول اورڈسٹرکٹ بھکر دوئم ۔ کراٹے گرلز میں ڈسٹرکٹ سرگودھا
اول اور ڈسٹرکٹ بھکر دوئم ۔ والی بال گرلز میں ڈسٹرکٹ میانوالی اول اور
ڈسٹرکٹ سرگودھا دوئم ۔ ایتھلیٹک گرلز میں ڈسٹرکٹ خوشاب اور میانوالی اول
اور ڈسٹرکٹ سرگودھا دوئم قرار پائی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ)پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے ڈکیت گرفتار کر لیا۔ لوٹی
ہوئی رقم اور موٹر سائیکل برآمد تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شاہپورصدر
کی ٹیم نے ایس ایچ او شاہد اقبال کی سربراہی میں ضلع سرگودہا میں روڈ
ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث گینگ کو اس کے سرغنہ سمیت گرفتار کر
لیا۔ ڈینجر نامی گینگ کے رفاقت علی ڈینجر ، شاہ محمد آرائیں اور قربان
عباس سکنائے چک مظفرآباد گرفتار ہوئے ہیں جبکہ اس کے دو مزید ممبران منظر
علی عرف صدام سکنہ بھلوال اور سید شاہد رضا عرف پومی سکنہ کوٹ مومن کی
گرفتاری بقایا ہی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد اہم وارداتوں کا
انکشاف کیا ہی۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم مبلغ 1 لاکھ 80
ہزار روپے اور چھینے ہوئے تین موٹر سائیکل برآمد کیے ہیں۔ ملزمان سے
وارداتوں میں استعمال ہو نے والا ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی
ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ)مویشی چور گرفتار لاکھوں روپے کے مویشی بر
آمد۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ترکھانوالہ نے مویشی چوری کی وار داتوں
میں ملوث ظل حسین ،غلام حیدر اور عمران کو گرفتار کر کے چوری شدہ مویشی
بر آمد کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق سید رسول ولد سلطان احمد جوئیہ نے
پولیس تھانہ ترکھانوالہ میں در خواست دی کہ وہ حسب معمول مورخہ
25/26.01.12 کی در میانی شب کو اپنے مویشی باندھ کر سو گیا ۔ صبح جب اٹھا
تو اس کے مویشیوں میں سے دو لیلے مالیتی ساٹھ ہزار غائب تھے جس پر مقدمہ
کا اندراج کیا گیا ۔اسی طرح مورخہ4.02.12 کو غلام یسین قصائی نے درخواست
گزاری کہ اس کے ڈیرہ واقع عظمت والا سے ایک راس گائے مالیتی ایک لاکھ
روپے عر صہ ایک ماہ قبل نامعلوم افراد نے چوری کر لیااور مقدمہ کا اندراج
کروایا۔SI نصر حیات کی سربراہی میں پولیس ٹیم تر کھانوالہ نے ظل حسین
قریشی سکنہ شیخ جلیل ،عمران راجپوت سکنہ 45 جنوبی اور غلام حیدر بھر وانہ
سکنہ جھنگ کو گر فتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے چوری شدہ مویشی برآمد کر
لئے ۔مزیدتفتیش جاری ہے ۔
سرگودھا(بیورورپورٹ)منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی128 گرام چرس
برآمد دو خواتین سمیت چار افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ
سلانوالی کے سب انسپکٹر محمد عارف نے مخبری پر مسماۃ خاتون بی بی دختر
سردار بخش قوم ماچھی سکنہ 146 شمالی سے 1013 گرام چرس برآمد کر لی اسی
طرح تھانہ سلانوالی کے ہی سب انسپکٹر دوست محمد نے قادر بخش ولد سلطان
محمودقوم ماچھی سکنہ سلانوالی سے 1050 گرام چرس اور صالح محمد سب انسپکٹر
نے مخبری پر مسماۃحلیمہ بی بی زوجہ قادر بخش قوم ماچھی سکنہ سلانوالی سے
1045گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ سلانوالی میں الگ الگ
مقدمات کا اندراج کروایاجبکہ تھانہ ترکھانوالہ کے سب انسپکٹرمحمد حسین نے
محمد خان ولد احمد خان بلوچ سکنہ ربانہ سے 1020 گرام چرس برآمد کر کے
ملزم کے خلاف تھانہ ترکھانوالہ میں مقدمہ درج کروایا۔ منشیات فروشوں کے
خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستانی بینکاروں کا وفدروزہ دورہ پر انڈونیشیا،
تھائی لینڈ، بنکاک کے دورہ پر روانہ ہوگیا وفد میں اظہر اقبال، نثار اختر
خان، خواجہ خرم شہزاد، محمد وقاص وڑائچ، ارشد محمود، احمد معاذ شیخ، محمد
طلحہ خان، عمران علی اعوان، رائمہ مرتضی شامل ہیں یہ وفد ان ممالک میں
مختلف بینکوں کا دورہ کرینگا اور وہاں پر بینکاروں سے ملاقاتیں کرینگا۔
وفد کی قیادت ایم بی سی کے جی ایم اظہر اقبال کررہے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ جیل سرگو دہا میں لائبریری ڈے کے سلسلہ میں
ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں جیل سٹاف او راسیران کو لائبریری سے
استفادہ کرنے او رلائبریری کو مزید کتب سے آراستہ کرنے کی ترغیب دی گئی
اس تقریب کا منشور 'کتاب تنہائی کادوست ہے ' ۔ 'مطالعہ سے علم میں اضافہ
ہو تاہے او ردین سے واقفیت ملتی ہے '۔ 'مطالعہ سے خود اعتمادی پیدا ہو
تی ہے اور قرآن کریم مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس پر عمل پیرا ہونے سے
معاشرتی حقوق پہچاننے کی صلاحیت پیدا ہو تی ہے نیز علم ایک ایسی چیز ہے
کہ ہر انسان کو باشعور بناد یتاہے ۔تقریب کے دوران انتظامات او رنظم وضبط
مثالی رہا اور اختتام پر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا کروائی
گئی۔

Thursday, February 23, 2012

sargodha news and pic

سرگودھا(بیورورپورٹ) ون ویلنگ کی وجہ سے اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہی۔ جبکہ متعدد نوجوان اس خطرناک کھیل کی وجہ سے زندگی بھر کیلئے اپاہیج ہوچکے ہیں۔ والدین اور اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ بچوں کو اس خطرناک کھیل سے باز رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار ٹریفک ایجوکیشن سرگودھا کے انچارج سب انسپکٹر مخدوم محمد فاروق نے مقامی سکول میں ون ویلنگ ایک خطرناک کھیل کے عنوان سے بچوں اور اساتذہ کو لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ سے موت اور ہیڈ انجری کے سوائے کچھ حاصل نہیں ہوتا دنیا میں بڑی بڑی پچیدہ کھیلیں جن پر انعام مقرر ہیں، مگر کسی جگہ پر بھی ون ویلنگ پر شرطیں نہیں لگتی ہیں ون ویلنگ کرنے سے بیلنس ان بیلنس ہوجاتا ہی، بچے اگلا ویل اٹھا کر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اکثر حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں، اس سے آگاہی کیلئے ایس پی ٹریفک محترمہ صدف فاطمہ کی ہدایت پر ایجوکیشن مہم کا آغاز کیا گیاہی۔ ایجوکیشن ٹریفک کی ٹیمیں مختلف تعلیمی اداروں میں ون ویلنگ کے بارے میں لیکچر دے رہی ہیں۔ مخدوم فاروق نے اس موقع پر سکول کے بچوں سے عہد لیا کہ وہ نہ خود ون ویلنگ کرینگے نہ اپنے دوستوں کو ون ویلنگ کرنے دینگی۔ اس سے باز رہ کر ہم اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنا سکتے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) اقدام قتل، لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں متعدد افراد کو زخمی کردیا گیاہی۔ بتایا گیا ہے کہ شاہ پور سٹی پولیس کے غلام مصطفی کو مقدمہ بازی پر محمد نعیم، محمد اسلم نے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی۔ فاروکہ کے محمد جاوید کو معمولی سی تلخ کلامی پر ممتاز، ثمر نے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو زدوکوب کیا۔ چک07جنوبی کے افتخار احمد کو معمولی سی تلخ کلامی پر یاسر، عامر، بابروغیرہ نے فصل تباہ کرتے ہوئے قتل کی دھمکیاں دی اور فرار ہوگئی۔ نصیر پور کلاں کے سکندر حیات کو گزشتہ روز لڑائی کا بدلہ لینے پر محمد اسلم، طارق، وارث وغیرہ نے ڈنڈوں کے وار کرکے مضروب کردیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹس درج کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر متعدد خطرناک اشتہاریوں سمیت مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے تھانہ کینٹ پولیس نے میلہ منڈی چوک سے ایکسائز انسپکٹر کی نشاندہی پر شاہد محمود کو گرفتار کرکے ہیروئن15گرام، تھانہ لکسیاں پولیس نے چک خانہ سے ناصر وغیرہ کو گرفتار کرکے شراب0لیٹر، لہن0، تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نی3شمالی سے محمد ذیشان کو گرفتار کرکے شراببوتل، شاہ پور سٹی پولیس نے احمد پور کے محمد ارشد اور مختار شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے رائفلmm اور بندوق بارہ بور برآمد کرلی۔ ترکھانوالہ پولیس نے محمد اکرم کو گرفتار کرکی030گرام چرس، میانی پولیس نے محمد یار کو گرفتار کرکے پسٹل2بور، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمد حمید اور محمد حیات کو گرفتار کرکے پسٹل0بور، دو گولیاں، رائفلmmبرآمد کرلی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) مہنگے داموں اشیاء خردونوش فروخت کرنیوالے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے بتایا گیاہے کہ بلاک اے سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی دکاندار افتخار احمد جو کہ دالیں مہنگے داموں فروخت کررہے تھی، کہ اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپہ مار کر اسکے رنگ ہاتھوں پکڑلیا اوراس کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) گناہ کو چھپانے یا مجبوری پر نومولود بچے کو نہر کنارے پھینک دیا۔ بتایا گیاہے کہ پھلروان میں نامعلوم عورت نامولود بچے کو جنم دے کر نہر کے کنارے پھینک گئی۔ پولیس نے اظہر حیات کی اطلاع پر بچے کو اپنی حراست میں لیا اور نامعلوم عورت کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) تھانہ صدر پولیس نے گدھا گاڑی پر جواء کھیلنے والے ایک درجن کے قریب افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہی۔ چک8شمالی کے قریب کاکا، محمد ندیم، بھولا، محمد اختر، بشیر احمد گیارہ کس افراد جو کہ گدھا ریڑھی پر جواء کھیل رہے تھے کہ تھانہ صدر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر دو ملزمان کو گرفتار کرکے جبکہ نو افراد پولیس کو دیکھ کر ہی فرار ہوگئی۔ تھانہ صدر پولیس نے گیارہ افراد کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پانچ اوباش نوجوانوں نے دو شیزائوں کو اغواء کرلیا۔ بتایا گیاہے کہ چک الفبھلوال کی رہائشی طاہرہ بی بی کو طارق، اکبر، محمد صدیق نے زنا کی خاطر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئی۔ تھانہ میلہ کی عاصمہ بی بی کو احمد، ریاض نے زنا کرنے کی کوشش پر اغواء کرکے کھیتوں میں لے گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ٹریکٹر کی ٹکر سے پیدل چلنے والی خاتون جاں بحق بتایا گیاہے کہ چکشمالی کے قریب مشرف شاہ کی بیٹی مینا بی بی گھر سے دکان پر سودا سلف خریدنے کیلئے جارہی تھی کہ ٹریکٹر نمبری841 نے اسے بری طرح سے کچل دیا، جس کی زد میں آکر مینا بی بی شدید زخمی ہوگئی جسے زخمی حالت میں ہسپتال لایاگیاہے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکی جس کی وجہ سے چل بسی تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے نامعلوم ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنیوالے تمام افراد کو ٹیسٹ کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔ کسی بھی شخص کو بغیرٹیسٹ کے لائسنس جاری نہیں کیاجائیگا۔ اس ضمن میں ایس پی ٹریفک محترمہ صدف فاطمہ نے خصوصی طور پرسختی سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ بات ٹیسٹ انچارج سید ثقلین جعفر انسپکٹر ٹریفک سرگودھا نے اخبار نویسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز میلہ منڈی گرائونڈ میں ٹیسٹ کے دوران0 امیدواروں نے حصہ لیا۔ جن میں روڈ ٹیسٹ کے دوران2امیدوار کامیاب ہوئے اشاروں کا ٹیسٹ لینے میں صرف4امیدوار کامیاب ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص ٹیسٹ کے بغیر لائسنس حاصل نہیں کرسکے گا اس کامقصد روڈز پر انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے اکثر لوگ سفارش پر لائسنس بنوا لیتے ہیں جو حادثات کا موجب بنتے ہیں اب ایسا نہیں ہوگا۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) پاکستانی بینکاروں کا وفدروزہ دورہ پر انڈونیشیا، تھائی لینڈ، بنکاک کے دورہ پر روانہ ہوگیا وفد میں اظہر اقبال، نثار اختر خان، خواجہ خرم شہزاد، محمد وقاص وڑائچ، ارشد محمود، احمد معاذ شیخ، محمد طلحہ خان، عمران علی اعوان، رائمہ مرتضی شامل ہیں یہ وفد ان ممالک میں مختلف بینکوں کا دورہ کرینگا اور وہاں پر بینکاروں سے ملاقاتیں کرینگا۔ وفد کی قیادت ایم بی سی کے جی ایم اظہر اقبال کررہے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا کے گنجان آباد علاقہ استقلال آباد کالونی میں لاکھوں روپے کی مالیت سے بنائے گئے پلے گرائونڈ حکام کی عدم توجہی کے باعث منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہ بن چکا ہی۔ لوگوں نے گرائونڈ میں جانور باندھنا شروع کردیئے ہیں۔ جس کی وجہ سے بچوں کیلئے کھیلنا مشکل ہوگیا ہی۔ جانوروں کے ساتھ ساتھ لوگوں نے وہاں پر غلاظت پھیکنا شروع کردی ہی۔ شہریوں نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گرائونڈ کو خوبصورت بنانے کیلئے اپنے وسائل بروئے کار لائے اور اسے کھیلوں کیلئے مختص کری۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ایڈیٹر کونسل کے ممبر بزرگ صحافی محمد اقبال آزاد نے کہا ہے کہ ایپکا ریونیو ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے نو منتخب صدر ملک محمد اشفاق سرور، جنرل سیکرٹری چوہدری پرویز اختر اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سابقہ خدمات کو برقرار رکھتے آئندہ بھی لوگوں کے مسائل اسی طرح حل کرینگی۔
iسرگودھا(بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کرتے ہوئے سختی سے ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو کہا ہے کہ اس پابندی کو عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے پتنگ بازی کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان ہوا اس کی ذمہ داری متعلقہ ایس ایچ اوز پر ہوگئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اس ضمن میں ایک سرکل جاری کیا گیاہی۔ جس میں کہا گیاہے کہ وہ ڈوروں اور پتنگوں کی فروخت کرنیوالے اور تیار کرنیوالے افراد کے خلاف کریک ڈائون کریں اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد رضوان نے تمام ایس ایچ اوز کو اس ضمن
میں سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری طور پر اپنے اپنے علاقوں میں پتنگ بازی سے متعلقہ منادی کرانے کا بھی حکم دیا ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) فراڈ کی مختلف وارداتوں میں لوگوں کو لاکھوں روپے کی نقدی وغیرہ سے محروم کردیا گیاہی۔ تھانہ ساہیوال کے علاقہ میں فیصل، اعجاز، مسعود وغیرہ نے منیر ثقلین کو ساتھ لاکھ روپے سے محروم کردیا۔ اسی طرح فیصل، مسعود، ناصر وغیرہ نے عتیق الرحمن سے اڑھائی لاکھ روپے کا گنا خرید کر رقم خردبرد کرلی۔ تھانہ ساجد شہید کے علاقہ میں محمد رفیق وغیرہ نے عبدالحمید کو اڑھائی لاکھ روپے کا جعلی چیک دے کر رقم خرد برد کرلی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) چک6شمالی میں بدکاری کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ تین گرفتار جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بتایا گیاہے کہ تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ چک6شمالی میں عبدالستار، منا، احسان الہی، لبنی، طاہرہ وغیرہ بدکاری میں مصروف تھے کہ مخبر نے پولیس کو اطلاع کردی تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے عمردراز سب انسپکٹر کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا جہاں سے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) انجمن تاجران فیصل آباد روڈ کے صدر کے جنرل سیکرٹری ملک شہزاد اعوان، سینئر نائب صدر عبدالرحمن، نائب صدر مہندی بھٹی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد رفیق، جوائنٹ سیکرٹری بابا یوسف نے کہا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران شہر وضل سرگودھا کے انتخابات میں دھاندلی کا آغاز ہوچکا ہی۔ انتخابی فہرستوں میں فرضی ناموں کا اندراج کیا جارہا ہی۔ جس سے تاجر برادری میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر انتخابات متنازعہ فہرستوں پر کروائے گئے تو تاجروں کو ایسے الیکشن قبول نہیں ہونگی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) انجمن تاجران گرلز کالج روڈ بلاک اور6کے تاجروں حاجی صوفی حکیم امین اور چوہدری محمد اکرم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انجمن تاجران گرلز کالج روڈ کے بعض دوستوں نے ہم سے تصویریں یہ کہہ کر لی کہ ہم نے یہاں پر سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانا ہے جبکہ ہماری تصویریں بینرز پر لگا کر ہمیں امیدوار شو کیا گیاہی۔ ہم کسی الیکشن کا حصہ نہیں ہمارے صدر چوہدری محمد خالد ہیں جن لوگوں نے ہمارے نام بینرز پر دیئے ہیں، انہوں نے غلط کیا ہے وہ ہمارے بھائی ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ دوسری طرف انجمن تاجران گرلز کالج روڈ بلاک اور6کے تاجروں کی اکثریت نے تحریری طور پر دستخط کرکے چوہدری محمد خالد اور اس کی کابینہ کے حق میں فیصلہ دے دیا ہی۔ اس ضمن میں مرکزی انجمن تاجران کی ایک ٹیم نے بھی گزشتہ روز گرلز کالج روڈ بلاکاور6کے تاجروں سے اس ضمن میں پوچھا کہ تاجروں کی اکثریت نے چوہدری محمد خالد کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ اس طرح مخالف گروپ کے الیکشن کروانے کے خواب چکنا چور ہوگئی۔ بلاکاور6کے تاجروں کی اکثریت نے کہا ہے کہ جب بھی موجودہ صدر چوہدری محمد خالد الیکشن کمیٹی تشکیل دینگے اس وقت ہی ہم الیکشن کا حصہ بنیں گی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا سے کراچی چلنے والی سپر ایکسپریس کی نجکاری کی جارہی ہی۔ اس ضمن میںمارچ تک بولیاں جمع کروائی جاسکے گی۔ جبکہ نجکاری کیلئے بولی3مارچ کو شروع ہوگئی۔ یاد رہے کہ سرگودھا سے کراچی چلنے والی سپر ایکسپریس پاکستان ریلوے کی واحد ٹرین ہے جو آج تک خسارے میں نہیں گئی۔ یہ ٹرین آمدن کے لحاظ سے پاکستان ریلوے کی سب سے بہترین ٹرینوں میں شامل ہے مگر ریلوے کے افسران اس ٹرین کو بھی پرائیویٹ سیکٹر میں کرکے اس کا بیڑا غرق کرنا چاہتے ہیں، قبل ازیں سرگودھا کے لئے چلنے والی ہزارہ اور روہی ایکسپریس کو پہلے ہی پرائیویٹ کیا گیاہی۔ پرائیویٹ سیکٹر میں جانے کی وجہ سے دونوں ٹرینوں کو کئی کئی گھنٹے جان بوجھ کر لیٹ کیاجاتا ہے اب یہی کچھ سپر ایکسپریس کے ساتھ ہوگا۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) مرغیوں میں پائی جانیوالی بیماریوں سے آگاہی کیلئے رضوی چیکس کے بینرز تلے آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا سیمینار 29فروری بروز بدھ مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ یہ بات سیلز منیجر محمد شفیق نے بتائی انہوں نے کہا کہ رضوی چیکس کا مقصد مرغیوں میں پائی جانیوالی بیماریوں کے بارے میں شیڈ مالکان اور پولٹری سے متعلقہ لوگوں کو آگاہی دینا ہے یہ سیمینار اپنی نوعیت کا سرگودھا میں پہلا سیمینار ہوگا۔ جس سے آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر حسن سروش اکرم، پروڈیکشن ڈاکٹر نثار اکبر گل خطاب کرینگے اور موقع پر لوگوں کے سوالوں کے جوابات دینگے تقریب میں چوہدری محمد منیر انور، منیجنگ ڈائریکٹر خصوصی طور پر شرکت کرینگے سیمینار کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے ملک بھر کے پولٹری سے متعلقہ افراد کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) مختلف واقعات میں تین افراد زندگی کی بازی ہارگئی۔ بتایا گیاہے کہ خوشاب روڈ پر طالب نامی شخص جو کہ نشئہ کا عادی تھا۔ سردی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے دم توڑگیا۔ اسی طرح نواحی چک6میں ملک نواز نامی شخص بجلی مرمت کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہارگیا۔ فیصل آباد روڈ پر نامعلوم گاڑی نے محمد اسماعیل کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر دم توڑگیا۔ محمد اسماعیل کے بیٹے محمد اسلم نے اسے اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہوئے کسی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ اللہ تعالی کی رضا تھی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) نادرا کے ملازمین نے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز احتجاجی ریلی نکالی اور روڈ بلاک کردیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو کر رہ گئی۔ احتجاجی شرکاء کا حکومت کے خلاف نعرہ بازی ملازمین کا مطالبہ تھا کہ ہمیں مستقل کیا جائی۔ ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے دور دراز سے آئے ہوئے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری میں بھی تعینات کی گئی تھی۔ بعد ازیں نادرا ملازمین پر امن طور پر منتشر ہوگئی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے مختلف چراہوں میں مزید ٹریفک سگنلز لگانے کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی ہی، معلوم ہوا ہے کہ بلاک2,13,17,18 چوک کے علاوہ پرانی پٹھہ منڈی چوک میں بھی ٹریفک سگنلز لگائے جائینگے ان دونوں چوکوں میں ٹریفک رش کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں، اسی طرح بلاک4,11,10,15چوک میں بھی اشارے لگانے کے بارے میں غور کیا جارہا ہی، اس سے ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے ان ٹریفک سگنلز پر زبیرا کراسنگ لگانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) ٹریفک کی غلط پارکنگ کو روکنے کیلئے فوری طور پر ٹریفک پولیس کو لیفٹر دیا جائے تاکہ غلط پارکنگ کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام جام نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار معروف تاجر بھائی عبدالرحمن، شاہین احسان مغل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا۔ اس کی بڑی وجہ شہر بھر میں ڈبل پارکنگ ہی، جس کاخاتمہ لیفٹر کی مدد سے ہی ممکن ہوسکتا ہی۔
Jسرگودھا(بیورورپورٹ) منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی 2238 گرام ہیروئن779گرام چرس برآمد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ساہیوال کے سب انسپکٹر محمد مختار نے دوران گشت محمد شیر ولد رحمت ماچھی سکنہ وجھ کو قابو کر کے ملزم کے قبضہ 1017 گرام ہیروئن ، اظہر حسین قصائی ولد محمد سعید سکنہ وجھ سے 1059 گرام چرس ، محمد اعظم کمہار ولد غلام رسول سکنہ وجھ سے 306 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ اسی طرح تھانہ سٹیلائٹ ٹائون کے عمرحیات سب انسپکٹر نے اسد عباس گوندل سکنہ جوہر کالونی کو قابو کر کے 105 گرام ہیروئن جبکہ محمد یار سب انسپکٹر نے محمد اعجاز ماچھی ولد نواز سکنہ
عمران ٹائون کو قابو کر کے ملزم کے قبضہ سے 130 گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔ جبکہ تھانہ مڈھ رانجھاکے غلام حسین SI نے سکندر حیات رانجھا ولد سلطان احمد سکنہ کوٹ غمازی سے چرس وزنی10 گرام چرس اور محمد اکبر SI نے محمد اسلم موچی ولد رحمان سکنہ بدررانجھا سے ہیروئن وزنی 250 گرام برآمد کر لی جبکہ تھانہ اربن ایریا کے اللہ یار سب انسپکٹر نے محمد عابد ولد محمد نادر قوم مغل سکنہ سبھروال کالونی سے 430 گرام ہیروئن اور تھانہ میانی کے محمد نواز سب انسپکٹر نے ملزم محمد راشد ولد محمد بشیر قوم جنجوعہ کو قابو کر کے ملزم کے قبضہ سے چرس وزنی 410 گرام برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں الگ الگ مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ جھاوریاں کے ASI منظورعلی کو بذریعہ مخبرا طلاع موصول ہوئی کہ موروز خان ، نذرخان ، کہار خان اور عصمت اللہ جوکہ افغانستانی ہیں اور علاقہ تھانہ کی حدود میں بغیر کسی قانونی دستاویزکے رہائش پذیر ہیں۔ مخبر کی اطلاع پر ہر چہار ملزمان کو موضع خورشید سے گرفتار کر لیا گیا۔ جو کہ دریافت پر پاکستان میںرہنے کی بابت کوئی دستاویز یا ثبوت پیش نہ کر سکے ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ جھاوریاں میں فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) سرگودھا چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹری اور انجمن تاجران سرگودھا کے باہمی تعاون سے سرگودھا مارٹ (ماڈل بازار ) یونیورسٹی روڈ سرگودھا میں 12تا 24مارچ سرگودھا شاپنگ فیسٹیول کا اہتمام کیا جارہاہے ۔ جہاں پر ضروریات زندگی کی معیاری مصنوعات کے سٹال لگائے جائیں گے ۔خواہشمند اداروں اور کاروباری حضرات کے لئے سٹال کی بکنگ کروانے اور درخواست فارم کے حصول کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ خواہش مند افراد سرگودھا چیمبر آف کامرس کے دفتر میں خلیق احمد خان ،اور تاجر رہنما ئوں شہباز خان اور عبدالصبور ،سے 23فروری تک درخواست فارم حاصل کئے جاسکتے ہیں، درخواست فارم کے ساتھ دوہزار روپے بطور ٹوکن جمع کروانا ہوںگے ۔جبکہ سٹال کی بکنگ کے لئے کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ اور نا منظوری کی صور ت میں وصول شدہ ٹوکن فیس دو ہزار روپے واپس کر دی جائے گی۔
سرگودھا(بیورورپورٹ) صدر سرگودھا چیمبرمظہر احمد ملک اور نائب صدر مرزا فضل الرحمان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ ایران اور پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ کو فوری طور پر مکمل کرنے کے حکومتی اور دونوں ممالک کے صدور کے مابین گیس پائپ لائن پروجیکٹ کے حوالہ سے گفت و شنید کو خوش آئیند قرار دیاہے اور کہاہے کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل سے نہ صرف ملک میں بڑھتے ہوئے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مد د ملے گی ۔ بلکہ ملک میں مینو فیکچرنگ اور صنعتی شعبے کو بھی ترقی ملے گی۔

Sunday, February 19, 2012

Bhalwal news

بھلوال(ٌ تحصیل رپو رٹر) بھلوال کے نواحی چک آٹھ گھوڑ پور میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے فائر کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ چک آٹھ گھوڑ پور میں رحما کی شادی دو سال قبل امجد نامی شخص سے ہوئی۔شادی کے بعد گھر میں اکثر ناچاقی رہنے لگی۔جس سے دونوں میں اکثر لڑائی رہتی تھی۔گزشتہ روز رخما اپنے خاوند سے ناراضگی کے باعث اپنے میکے آئی ہوئی تھی۔جس پر امجد منانے میں ناکامی پر طیش میں آ گیا اور بندوق اٹھا کر اپنے سسرالیوں پر فائر کھول دیا جسکی زد میں آ کر اسکی بیوی انیس سالہ رخما جو ایک بچے کی ماں بھی تھی فائر لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی۔پولیس نے متوفیہ کے لواحقین کی درخواست پر اسکے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
بھلوال ( تحصیل رپو رٹر جما عت اسلا می حلقہ این اے 64میں ڈاکٹر مبشر اورچو ہد ری رفا قت وڑائچ کو کا میاب کر وائے گی اور خا ندانی سیا ست کا خا تمہ کر دینگے ان خیا لا ت کا اظہا ر جما عت اسلا می تحصیل بھلوال کے صدر چو ہد ری میسر احمد گجر نے نما ئند ہ سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ جما عت اسلا می نے اس الیکشن میں مضبو ط امیدواروں کے طو ر پر این اے 64میں ڈاکٹر مبشر احمد گجر اور حلقہ پی پی 29میں چو ہد ری رفا قت وڑائچ جیسے مضبو ط امیدواروں کو متفقہ طو ر پر اس حلقہ میں نا مز د کیا ہے ان کی قیا دت میں جما عت اسلا می آنے والا الیکشن بھر پو ر انداز میں لڑ ے گی اور انشا ء اللہ کا میابی ہما ری ہو گی انہو ں نے کہا کہ اس حلقہ میں ہو نے والی محر ومیو ں کے ازالہ اور اس حلقہ کو عوام کو تر قیا تی کا مو ں سے محر وم رکھنے والو ں کا کڑا احتساب کر نا ہما را عزم ہے جما عت اسلا می کا میا ب ہو کر اس حلقہ کے عوام کو بہتر ریلف دینے میں مد گا ر ثا بت ہو گی ۔
بھلوال ( تحصیل رپو رٹر) تحر یک انصا ف کو حلقہ این اے 64میں اگر کا میابی حا صل کر نا ہے تو اسے مضبو ط امیدوار کو کھڑا کر نا پڑ ے گا پارٹیاں تبدیل کرنے والے پراچہ خاندان ،دستگیر لککیا تبدیلیاں لا سکتے ہیںان کو اگرٹکٹ دیا جا ئے تو تحریک انصاب کو شکشت کا مبہ دیکھنا ہو گا جو عنراب خان کا خواب تھا وہ کبھی پورہ نہیں ہو سکتا عوامی حلقو ں کا اظہا ر خیا ل تفصیل کے مطابق بھلوال اور اسکے گر دو نواح کے لو گو ں نے میڈ یا سے اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے این اے 64کی سیا سی صو رتحا ل پر کہا کہ اگر تحر یک انصا ف کو اس حلقہ سے کا میابی حا صل کر نا ہے تو اسے مضبو ط امیدوار کو سامنے لا نا پڑ ے گا کمز ور امیدوار اس پا رٹی کو کا میابی نہیں دلا سکتا احسان پراچہ ،احسن پراچہ اورمہر دستگیر لک کو اگر حلقہ سے ٹکٹ دیا جا تا ہے تو وہ منجھے ہو ئے سیا ستدان ثا بت بہ ہونگے تحر یک انصا ف کے پلیٹ فا رم سے اس حلقہ میں ان کا الیکشن لڑ نا ان کے ووٹ بنک ضائع کرنے ہونگے کیونکہ عمران خان کا وہ نعرہ کہ کرپٹ لوگوں کو سامل نہ کیا جائے گا لکین وہ ابھی اپنے اس وعدہ پر عمل نہ کر سکا تو برسراقتدار آکر ملک کو کیا بچائے گابھلوال میں ہونے والہ جلسہ میں کینو فیکٹری کی ملازمین اکا جلسہ میں شامل ہونے کی بعدکینو پر سونامی آگیاکہ ایسا عزاب آیا کہ کینو بیرون ممالک جانا بند ہوگیا ہے بعض حلقو ں کا کہنا ہے کہ پراچہ خا ندان کا ووٹ بنک ناکام ہوچکا ہے اور انہوں نے سرگودھا سے الیکشن لڑنے کا ٖسیلہ کر لیا ہی

sargodha news 19 feb crime news

سرگودھا(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹیز خواتین ونگ کی ڈویژنل صدر محترمہ خالدہ ایوب مٹو نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم بھوک، افلاس سب کچھ برداشت کرسکتی ہے مگر اپنی پاک فوج پر حملہ کسی طور برداشت نہیں کرسکتی اب حکمرانوں کو اپنا راستہ خود چننا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یہاں کے پاکستانی قوم کے ساتھ کیونکہ پاکستانی قوم اب مزید ذلت کی زندگی برداشت نہیں کرسکتی۔انہوں نے سینیٹ الیکشن میں بلا مقابلہ منتخب ہونے پر اقلیتی رہنما کامران مائیکل کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ملک بھر کی اقلیتوں کی جس طرح نمائندگی کرتے ہوئے ان کے حقوق کیلئے کامران مائیکل کوشاں ہیں اس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی،خالدہ ایوب مٹو نے کہا کہ میاں نو از شر یف ملک و قو م کے مفا د میں بھر پو ر جد و جہد کر ر ہے ہیں عوا م بھی پا کستا ن سے محبت کرنے وا لے قا ئد میاں نو از شر یف کی قیادت میں سیسہ پلا ئی دیو ار بن چکے ہیں عمرا ن خا ن جیسے اسٹبلشمنٹ کے مہر ے مسلم لیگ ن کا کچھ نہیں بگا ڑ سکتی۔
فوٹوہمراہ ہے شکریہ
سرگودھا(بیورورپورٹ)ارکان اسمبلی کی بے حسی کے باعث یوسف پارک اور ملحقہ علاقوںکے سینکڑوں مکین سیوریج کے انتہائی خستہ حال نظام اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں،مختلف جگہوںپرارکان اسمبلی کی طرف سے صرف ترقیاتی سکیموں کی تختیاں لگائی گئیں مگر کسی بھی جگہ پر کوئی کام نہیں کیا گیا ، عرصہ دراز سے علاقہ کی ابتر صورتحال اور ترقیاتی سکیموں کی تختیاں حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنی ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق یوسف پارک اور ملحقہ علاقوں کے سینکڑوں افراد جن میں بچے بوڑھے اور جوان شامل تھے نے وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے اس حلقہ میں مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے ارکان اسمبلی نے اپنے دور میں مختلف جگہوں پر لاکھوں روپے کے ترقیاتی کاموں کی تختیاں لگائیں ،مگر کسی کے دور میں بھی علاقہ میں کسی قسم کا کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو سکا ،جس کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی اور جوہڑ وں کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،صدر فلاحی کمیٹی یوسف پارک ملک محمد خان، جنرل سیکرٹری عاشق حسین، نائب صدر ملک ممتاز،غلام رسول اور حاجی نذر احمد و دیگر نے بتایا کہ گلیاں گندے پانی اور کیچڑ سے بھری پڑی ہیں،جبکہ صورتحال مزید گھمبیر ہوتی جا رہی ہے ، گزشتہ ایک سال سے ہم مسلسل وفاقی و صوبائی ارکان اسمبلی کے پاس جا رہے ہیں مگر کوئی حل نہیں نکالتا،وقتی طور پر ٹی ایم اے افسران کے ذمہ لگا دیتے ہیں ،مگر جب تک سیوریج ،پینے کے صاف پانی کی سکیمیں اور سڑکوں جن کی تختیاں ارکان اسمبلی نے منتخب ہونے کے بعد لگائیںکی تعمیر مکمل نہیں ہوتی،ٹی ایم اے افسران بھی کچھ نہیں کر سکتے ،خوامخوہ اپنی خفت اور ناقص کارکردگی کو چھپانے کیلئے ٹی ایم اے افسران پرذمہ داری عائد کرنا نا انصافی ہے ہم اس کی بھی پرزور مذمت کرتے ہیں۔سیوریج کے خستہ حال نظام کی وجہ سے ان علاقوں میں پینے کا صاف پانی انتہائی مضر صحت ہو چکا ہے ،میٹھے پانی اور سیوریج کے بنیادی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ علاقے مسائل کی آماجگاہیں بنے ہوئے ہیں،مستقل حل نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال اتنی بگڑ چکی ہے آئے روز لڑائی جھگڑے ،توں توں میں میں معمول بن چکی ہے ،مظاہرین نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، کمشنر سرگودھا اور ڈی سی او سرگودھا سے اس سلسلہ میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی کچھ نہیں کر رہے خدارا کمشنر اور ڈی سی او سرگودھا خود ہی اس علاقہ کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کروائیں۔اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکی۔

sargodha news 19th feb

سرگودہا(بیورورپورٹ)موجودہ سیاسی نظام 'اقلیتی نمائندگان کے انتخاب کا طریقہ کار 'اقلیتی عوام کیلئے مسائل میں اضافہ کا باعث بن چکا ہے 'سسٹم میں تبدیلی کیلئے قائد تحریک کرسچن پروگریسو موومنٹ محترمہ نائلہ جے دیال کی قیادت میں مصروف عمل رہیں گے ۔4فروری کو میلہ منڈی گرائونڈ سرگودہا میں ہونیوالا جلسہ عام بھرپور اور اپنی مثال آپ ہوگا ۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈویژنل صدر سی پی ایم سمیر ایاز سہوترا 'ضلعی صدر سجاد بھٹی 'تحصیل صدر ندیم ظفر گل 'سٹی صدر خواتین ونگ خالدہ ولایت 'صدر کینٹ ایریا رانا وسیم 'رانا تاثیر 'خرم سلیم گل 'عرفان اٹھوال 'نصیر گل اور رانا سمراق نے سرگودہا پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کرسچن پروگریسو وموومنٹ عرصہ سات سال سے سسٹم کی تبدیلی کیلئے محترمہ نائلہ جے دیال کی قیادت میں بھرپور کوشاں ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے نمائندگان مخلوط انتخابات کے نتیجہ میں آزاد کشمیر طرز پر منتخب ہونے چاہئیں ۔مخلوط انتخابات سے حقیقی نمائندگان کا انتخاب عمل میں آئے گا اور اقلیتی برادری کو درپیش مسائل سے نجات مل سکے گی ۔ سمیر ایاز سہوترا نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے کرسچن برادری ماضی میں بھی بھرپور جدوجہد کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی ہم پاکستان کی بقاء و سالمیت کیلئے پہلے سے بڑھ کر کام کریں گے انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہم ظلم و ستم اور کرپشن کے نظام کے خاتمہ کیلئے اجتماعی جدوجہد کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں بہت جلد منظر نامہ یکسر تبدیل ہوجائے گا ۔سمیر ایاز سہوترا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ موجودہ سسٹم میں سیاسی جماعتیں اپنے من پسند افراد کو اقلیتی افراد کی نشستوں پر نمائندگی دیتی ہیں سیاسی جماعتوں کی ٹکٹ کی بیساکھیوں کے سہارے اسمبلیوں میں پہنچنے والے نمائندگان اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کی بجائے اپنی سیاسی جماعتوں کی غلامی میں مصروف رہتے ہیں جس کے نتیجہ میں اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حوالہ سے منتخب نمائندگان عذر پیش کرتے ہیں کہ ہم آپ کے ووٹوں کے ذریعے ممبر اسمبلی منتخب نہیں ہوئے ہمیں ہماری سیاسی جماعتوں نے اپنے ایجنڈا کی تکمیل کیلئے منتخب کیا اس لیے ہم اپنی پارٹی کو مقدم رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کرپٹ سسٹم کی وجہ سے اقلیتی برادری دن بدن بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہر گزرتا دن اقلیتوں کے مسائل کو بڑھا رہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرسچن پروگریسو موومنٹ کا پلیٹ فارم صرف اقلیتی برادری کیلئے مخصوص نہیں بلکہ مسلم آبادی سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کرسکتے ہیں ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)منہاج القرآن ویمن وِنگ سرگودھا سٹی کے زیرِ اہتما م محفل میلادِ مصطفیٰ ؐ جناح ہال سرگودھا میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مسز فریدہ ارشد پرو یز نے کی ۔ جس میں خصو صی خطاب کیلئے لاہور سے مرکزی نائب ناظمہ تر بیت مسز افنان با بر صاحبہ تشر یف لائیں اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہم دین اور دُنیا میں فلاح حاصل کر سکتے ہیں ہمیں حضور پا ک ؐ کے ارشادات کے مطابق اپنی زند گیوں کو بسر کر نا چاہیے خواتین کو جو حقو ق اِسلام نے دیئے ہیں دُنیا کے کسی اور مذہب نے نہیں دیئے ۔ ہم اُن ارشادت کے امین اور وارث ہیں ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کی تربیت بھی اُسی انداز میں کریں تاکہ وہ ایک اچھے انسان اور مسلما ن بن سکیں۔ تقریب کی نقابت کے فرائض مسز نسیم اختر بھٹہ نے انجام دیئے جبکہ بارگاہِ مصطفیٰ ؐ گل ہائے عقیدت پیش کیے گئے جس میں منہاج نعت کونسل لاہور اور منہاج نعت کونسل سرگودھا نے بھر پور حصہ لیا تقریب میں شیخ الالسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی حوالہ سے کیک بھی کاٹا گیا قائد ڈے اور اُنکی خدمات کے حوالہ سے مسز قمر ندیم صاحبہ نے اظہارِ خیال کیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)ڈویژنل شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز کے تعاون سے کھیت سے منڈی تک آٹھ سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ ان سڑکوں کی تعمیر پر چھ کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیاہے ۔ شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کااجلاس کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی کی زیر صدارت ان کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا ۔ اجلا س میں چاروں اضلاع کے ڈی سی او ز ' ایس ای اور ایکسین ہائی ویز ' ڈائریکٹرڈویلپمنٹ اور شوگرملز انتظامیہ کے نمائندوںنے شرکت کی ۔ اجلاس میں لاہو رسرگودہا روڈ سے کھڑکولالووالی روڈ ہمراہ کھڑکو مانگنی مائنر کی 4.60 کلو میٹر سڑک کی مرمت کیلئے ایک کروڑ 51لاکھ روپے ' چک نمبر 86 جنوبی سے مین 84جنوبی سے 82 جنوبی تک 440 فٹ سڑ ک کی تعمیر کیلئے چھ لاکھ 58ہزار روپے ' میلہ کوٹ مومن روڈ سے کوڑے کوٹ ہمراہ نہر کی 1.40کلو میٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 78 لاکھ 56 ہزار روپے ' پل نہر چک 18 شمالی سے آبادی سردار بدھور کالونی کی پونے دو کلو میٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 86 لاکھ 74 ہزار روپے ' فتح پور کالونی سے مویشی فارم آف ملک پرویز حیات نون نزد سیم نالہ تک پونے دو کلو میٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 86 لاکھ تیرہ ہزار ' فتح پور نون سے ڈیرہ حسین والا نور پور کی ڈیڑھ کلو میٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 51 لاکھ 60 ہزار روپے ' رادھن پل سے سلانوالی فروکہ کی 3.90 کلو میٹر سڑک کی مرمت کیلئے 43 لاکھ 36 ہزار روپے اور منگریل سے صابووال تک دو کلو میٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 98 لاکھ 61 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔ اسی طرح اجلاس میں شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کی زیر تعمیر سکیموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیاگیا او ربتایا گیاکہ سرگودہا ڈویژن میں 41 سڑکوں کی سکیموں کیلئے 23 کروڑ سات لاکھ روپے کے مختص فنڈز میںسے اب تک گیارہ کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات سے گیارہ سکیمیں مکمل اور دیگر سکیموںپر ستر فیصد کام مکمل ہوچکاہے ۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ ضلع سرگودہا میں 2010-12 کے دوران 29 ترقیاتی سکیموں کیلئے تیرہ کروڑ 45 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے تھے جن میںسے 2010-12 کی سولہ سکیموں پر نو کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز میں سے چار کروڑ 56 لاکھ 58 ہزار خرچ ہونے سے 47 فیصد کام مکمل ہو چکاہے او رسات سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں جبکہ نو سکیموں پر کام جاری ہے ۔ اسی طرح ضلع خوشاب کی چھ سکیموں کیلئے سات کروڑ 62 لاکھ میں سے چھ کروڑ 38 لاکھ 74 ہزار روپے کے خرچ سی4 سے فیصد کام مکمل اور چارسکیمیں بھی مکمل ہو چکی ہیں او ردو سکیموں پر کام جاری ہے ۔ ضلع میانوالی میں 2011-12 کے دوران پانچ سکیموں کے لئے ایک کروڑ دو لاکھ میں سے 45 لاکھ 55 ہزار روپے کے خرچ سے 43 فیصد کام مکمل کیاجاچکاہے جبکہ ضلع بھکر میں011-12 کے دوران صرف ایک سکیم کیلئے ایک کروڑ 65 لاکھ 55 ہزار روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)سرگودہا ڈویژن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں چار کروڑ ستر لاکھ روپے سے زائد ریونیو واجبات کی وصولی کی گئی ۔یہ بات ڈویژنل ریونیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی ۔ اجلاس کی صدارت کمشنر سرگودہا شوکت علی کر رہے تھے ۔ اجلاس میں سرگودہا ' خوشاب ' میانوالی او ربھکر اضلاع کے ڈی سی اوز اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ز نے شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ سرگودہاڈویژن میں ریونیو وصولی کا ٹارگٹ دو ارب چار کروڑ 34 لاکھ 46 ہزار مقرر کیاگیا تھا جس میں سے سال 2011-12 کے دوران مجموعی طو رپر 88 کروڑ 9 لاکھ 45 ہزار روپے کے سرکاری واجبات کی وصولی کی گئی جبکہ جنوری کے مہینے تک 36 کروڑ 88 لاکھ 61 ہزار روپے کی وصولی کی جاچکی ہے ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ لینڈ ریونیو کی مد میں 93 کروڑ سولہ لاکھ 84 ہزار کے ٹارگٹ کے مقابلے میں 2011-12 کے دوران 44 کروڑ 86 لاکھ بارہ ہزار او رماہ جنوری کے دوران بیس کروڑ سات لاکھ 68 ہزار روپے کی وصولی کی گئی ۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس مد میں چار کروڑ دو لاکھ بارہ ہزار روپے کی زائد وصولی کی گئی ہے ۔ اس طرح آبیانے کیلئے 38 کروڑ 22 لاکھ 57 ہزار کے ٹارگٹ کے مقابلے میں دوران سال 2011-12 دس کروڑ پندرہ لاکھ سولہ ہزار جبکہ جنوری کے مہینے میں سات کروڑ 28 لاکھ کی وصولی کی گی اور اس مد میں گزشتہ سال کی نسبت وصولی کی رفتار قدرے کم رہی ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ زرعی انکم ٹیکس کیلئے اٹھارہ کروڑ 52 لاکھ 21 ہزار کی ڈیمانڈ کے مقابلے میں پانچ کروڑ 43 لاکھ 55 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی او رگذشتہ سال اس مد میں دو کروڑ 56 لاکھ 97 ہزار روپے سے زائد کی وصولی کی گئی ۔ مزید براں سٹیمپ ڈیوٹی کیلئے 46 کروڑ 97 لاکھ کے ٹارگٹ کے مقابلے میں رواں سال اٹھارہ کروڑ 84لاکھ تیس ہزار روپے جبکہ ماہ جنوری کے دوران ساڑھے تین کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی اس طرح گزشتہ سال کی نسبت اس سال 98 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی جاچکی ہے ۔ اجلاس کو مزید بتایاگیاکہ رجسٹریشن فیس کیلئے آٹھ کروڑ چار لاکھ 29 ہزار روپے کے ٹارگٹ میںسے پانچ کروڑ گیارہ لاکھ 98 ہزار اور گزشتہ ماہ ایک کروڑ 85 لاکھ 24ہزار روپے کی وصولی کی گئی اس طرح اس سال گزشتہ سال کی نسبت 60 لاکھ روپے کی زائد وصولی کی گئی ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ کیپٹیل ویلیو ٹیکس کی مد کیلئے ڈویژن بھر میںسات کروڑ 45 لاکھ 79 ہزار روپے کی وصولی کی ڈیمانڈ کے مقابلے میں رواں سال تین کروڑ 63 لاکھ 33 ہزار روپے او رماہ جنوری 2012 کے دوران ڈیڑھ کروڑ روپے وصولی کی گئی ۔ کمشنر نے ڈی سی او او رریونیو آفیسرز کی طرف سے ریونیو وصولی کے ٹارگٹ حاصل کرنے کے سلسلے میں اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اس ضمن میں مزید کوششوں کی ضرورت پرو زوردیا ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)سا بق و ز یر مملکت برا ئے دا خلہ تسنیم ا حمد قر یشی ' ر کن قو می اسمبلی چو ہدر ی ند یم افضل گو ند ل نے ا مر یکی قر ار دا ر کی شد ید الفاظ میں مذ مت اور اسے مسترد کر تے ہو ئے کہا پا کستا ن پیپلز پارٹی کی حکو مت بلو چستا ن کے معا ملا ت میں کسی کی بھی مدا خلت کو قطعا بر دا شت نہیں کر ے گی یہ قرا ر دار ا یک گھٹیا سازش ہے پا کستا ن 18کروڑ عوا م حکو مت کے ساتھ ہے کیو نکہ پا کستا ن ا یرا ن اور افغا نستا ن کے تعلقا ت میںبہتر ی کے بعد ا مر یکا کی طر ف سے ا یسی شرارتو ں کی توقع تھی لیکن پا کستا ن پیپلز پارٹی کی حکو مت وطن عز یز کی خو د مختا ر ی پر کو ئی آ نچ نہیں آ نے د یں گی اور ایسی ساز شوں کو عو ام کی قوت سے نا کا م بنا د ے گی
+سرگودہا(بیورورپورٹ) ڈ پٹی جنر ل سیکرٹر ی پا کستا ن پیپلز پارٹی ضلع عا صم ر ضا غور ی ڈ پٹی سیکرٹر ی اطلاعا ت قا ضی یا سر گجر نے کہا ہے کہ تسنیم ا حمد قر یشی ا یم ا ین اے نے حلقہ ا ین اے 66میں سو ئی گیس بجلی کی فرا ہمی سڑ کا ت کی تعمیر اور د یگر تر قیا تی کا مو ں کے ذر یعے عوا می خد مت کی نئی تا ر یخ رقم کی ہے حلقہ این اے 66کے 90فیصد علاقہ میں تمام بنیاد ی سہولتوں کی فرا ہمی کے بعد تسنیم ا حمد قر یشی حلقہ عوا م کی نظروں میں سر خرو ں ہو گئے ہیں ہمیشہ سے نظر اندا ز کیے گئے حلقہ ا ین اے 66کو ما ڈ ل بنا نے کا ا ن کا مشن ضرور پو را ہو گا
سرگودہا(بیورورپورٹ) صدر ا نجمن تا جر ان گو لچو ک شفیق ا لر حمن نے کہا ہے کہ وفاقی و ز یر پا نی و بجلی کی طر ف سے بجلی کی لو ڈشیڈ نگ کے دعوے ا یک مر تبہ پھر نقش بر آ ب ثا بت ہو ئے اور سر گو دہا میں 16گھنٹے کی مسلسل لو ڈشیڈ نگ نے کا رو با ر ی زند گی معطل کر نے کے ساتھ ساتھ لو گو ں کو اندھیروں میں دھکیل د یا ہے بجلی اور سو ئی گیس کی لو ڈشیڈ نگ کے ساتھ ساتھ اوور بلنگ بھی عوا م کے ساتھ ظلم و عظیم ہے حکمر ان بجلی و گیس کی لو ڈشیڈ نگ فی الفور ختم کر یں ور نہ عو ام سڑ کو ں پر آ کر ز بر دست احتجاج کر یں گے ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)نعت کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن نے کہا ہے کہ بسنت جیسے ہند وا نہ رسم پر موثر طر یقہ سے پا پند ی پر عمل درآ مد کرا یا جا ئے کیو نکہ پتنگ با ز ی کے شو قین حضرا ت چھتوں پر لا ئو ڈ سپیکر ڈ یک و غیر ہ کا بے جا استعما ل ہو لڑ با ز ی فا ئرنگ تند ی اورکیمیکل ڈور کا استعما ل کر کے لو گو ں کی ز ند گیوں سے کھیلنے کے علا و ہ گر دو نواح کے لو گو ں کو سخت ز ہنی کو فت بھی پہنچا تیں ہے ا کثر و بیشتر کمیکل ڈور سے لو گو ں کی گر د نیں کٹنے کے علا و ہ فا ئر نگ سے لو گ جا ں بحق بھی ہو ئے ہیں حکو مت ایسے عوا م دشمن کھیل پر سختی کے ساتھ پا بند ی پر عمل درآ مد کر ا ئے ۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری حامد حمید نے کہا ہے کہ کھیلیں نوجوانوں میں مقابلے کی فضا پیدا کرتی ہیں اور بری عادات سے روکنے کے لئے ہمیں کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہونگی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 میں وزیر اعلیٰ سپورٹس فیسٹیول کے زیر اہتمام منعقدہ کھیلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں چیئر مین مارکیٹ کمیٹی سرگودھا زاہد کمبوہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد علی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تشکر خان کے علاوہ کھیلوں کی تنظیموں سے وابستہ دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ چوہدری حامد حمید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جنرل پبلک اور سکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات کے مابین کھیلوں کے مقابلے ایک احسن قدم ہے جس سے نوجوانوں میں مقابلہ کی فضا پیدا ہوگی اور حقیقی ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی صحیح آبیاری کرکے ہم پاکستان کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں۔ اس موقع پر زاہد کمبوہ، رانا حماد علی خان اور تشکر خان نے بھی خطاب کیا۔
سرگودہا(بیورورپورٹ)سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ اسٹبلشمنٹ کے ا شا رو ں پر قا ئم تحریک ا نصاف کے غبا ر ے سے بہت جلد ہو انکل جا ئے گی کیو نکہ عمرا ن خا ن سیاست کو بھی کھیل سمجھ ر ہے ہیں ا ن کے پا س کو ئی سیاسی فہم و فرا ست اور بصیر ت نہیں ا بھی تک و ہ ا پنے منشو ر کا بھی اعلا ن نہیں کر سکے مشرف کی Bٹیم تحریک ا نصاف با شعو ر عوا م کو ڈ رو ن حملو ں کے چمپین و زرائے خا ر جہ ا پنے کو ا پنی جما عت میں شا مل کر نے پر کیسے مطمئن کر یں مشرف ر یفر نڈ م کے پو لنگ ا یجنٹ عمرا ن خا ن اور دو سر ی جماعتوں کے مستر د لو گو ں کے ذ ر یعے عمرا ن خا ن عوا م کی آ نکھوں میں دھو ل جھو نکنا بند کر ے ملک میں ا نقلا ب صرف میاں نوا ز شر یف ہی لا سکتے ہیں

Friday, February 17, 2012

SArgodha Police Press Release Dated 17.02.2012

سرگودھا پولیس 17 فروری012ء 
پریس ریلیز5
1 ۔پولیس تھانہ سٹیلائٹ ٹائون کا قحبہ خانہ پر چھاپہ ، 03 ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق محمد یار SI بسلسلہ گشت لاری اڈا موجود تھا کہ مخبر نے اطلا ع دی کہ ربنواز خان ولد محمد نواز خان قوم پٹھان اور مسماۃزرینہ بی بی بیوہ محمد نواز خان قوم پٹھان سکنائے جمیل پارک سرگودہا دونوں ماں بیٹے نے اپنے گھر کے ساتھ بیٹھک میں زنا کاری اور عصمت فروشی کا اڈہ کھول رکھا ہی۔ جو  اب بھی بیٹھک کے سامنے لڑکے لڑکیاں اور ماں بیٹا دونوں کھڑے ہیں اور زنا کاری کے لئے لڑکیا ں لڑکوں کو فروخت کر رہے ہیں ۔ جس پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر ریڈ کیا گیامسماۃزرینہ بی بی اور ربنواز دونوں ماں بیٹے کے علاوہ مسمیان محمد حنیف ولد علی محمد قوم راجپوت سکنہ شاہین آباد مسماۃ فرح بی بی دختر عنصر قوم مصلی کھوکھر سکنہ جوہر کالونی موجود تھے ۔ موقع سے ربنواز ، محمد حنیف اور مسماۃ فرح بی بی کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹیلائٹ ٹائون میں مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا۔ 
2 ۔سرگودہا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 1085 گرام چرس ،6 بوتل شراب برآمد3گرفتار۔ 
 تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ساجد شہید کے سب انسپکٹر عمر حیات نے مخبر کی اطلاع پر محمد منیر ولد محمد بشیر راجپوت سکنہ سٹیلائٹ ٹائون کو گل والا چوک سے قابو کر کے ملزم کے قبضہ سے 1085 گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف تھانہ ساجد شہید میں مقدمہ نمبر1/12 کا اندراج کروایا ۔اسی طرح تھانہ ساہیوال کے  ASI ممتاز احمد نے نوید مسیح ولد صدیق سکنہ ساہیوال کو ساہیوال کے قریب قابو کرکے 51 کپیاں شراب اور تھانہ سٹیلائٹ ٹائون کے احمد علی ASI نے غلام عباس ولد اللہ بخش سکنہ گنیانوالہ کو نہر عزیز کالونی کے قریب قابو کر کے ملزم کے قبضہ سے 5بوتل شراب برآمد کر کے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروائی۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہی۔ 
(خاور شہزاد)
پی۔ آر۔ او ،  دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا
فون نمبر:۔   048-9230335-36 Ext(26)
موبائل:۔   0321-6014771 
فیکس نمبر:۔  048-9230334

Bhalwal Behra sargodha News

بھیرہ (نامہ نگار ) بھیرہ پولیس کے اے ایس آئی محمد افضل نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں سات چک شمالی کے دو ملزمان وقاص احمداور محمد امیر سے پسٹل برآمد کر کے ان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں ۔
بھیرہ (نامہ نگار )بھیرہ پولیس نے مظہر اقبال پنجوتھہ کی درخواست پر مبینہ ملزم اقبال ساکن چاوا کے خلا ف ڈیڑھ لاکھ روپیہ مالیت کی بھینس  چوری کر نے کے الزام میں مقدمہ  درج کر لیا ہے ۔
بھیرہ ( نامہ نگار ) بھیرہ پولیس نے محلہ فاضل اما م کے ٖظفراقبال بھٹی کی درخواست پر مدثر شاہ وغیرہ سات افراد کے خلا ف درخواست گزار کے پلاٹ واقع محلہ فاضل امام پر ناجائز قبضہ کر نے کی کوشش کر نے اور دھمکیاں دینے کے الزا م میں مقدمہ درج کر لیا ہے مدثر شاہ وغیرہ مبینہ ملزمان کی گرفتاری کے کیلئے مقامی پولیس کوشاں ہے جبکہ مبینہ ملزمان روپوش ہو گئے ہیں 

بھیرہ ( نامہ نگار ) نبی رحمتؐ حادی برحق سرورکونین ؐ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کر نے کیلئے آج 17 فروری بروز جمعتہ المبارک جامع مسجد فاروق اعظم شرقی المشہور بھٹیاں والی علی پور سیداں میں بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل نعت زیر قیادت سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شر یف پیر محمد امین الحسنات شاہ  منعقد ہو گی جس کی صدارت مولانا فقیر اللہ خان کریں گے خصوصی خطاب خطیب اعظم راولپنڈی مولانا فخر نوید صدیقی ہوگا دیگر مقررین و نعت خوانوں میں محمد تسلیم شاہد مولانا فخرالدین ۔مولانا عمار یاسر ۔مولانا محمد ساجد ۔مولانا عبدالعزیز عمر خیلوی ۔مولانا منظور خان ۔مولانا قاری محمد باسط ۔قاری محمد قاسم آف چنیوٹ ۔حافظ سیف اللہ آف رحیم یار خان ۔سلطان احمد سروری آف ٹوبہ محمد نصیر چشتی آف پنن وال ۔محمد اکرم الہیٰ ۔محمد نواز ۔محمد رمضان ۔اور غلام حسین بھٹی شامل ہیں اس محفل پاک کا اہتمام انجمن عاشقان رسولؐ علی پور سیداں نے کیا ہے معاونین میں ڈاکٹرشاہد محمودسیال ۔بھٹی برادران ۔جبکہ منتظم اعلیٰ غلام شبیر ہیں اس محفل میں لنگر کے خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ خواتین کیلئے پردہ کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔
بھیرہ ( نامہ نگار ) پنجاب حکومت عوا م کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کر نے کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں ہسپتالوں کے معیار خدمات کو بڑہانے اور ادویات کی فراہمی پر سالانہ اربوں روپیہ خرچ کر رہی ہے جبکہ محکمہ صحت سے وابستہ چھوٹے بڑے ملازمین کوذمہ دار خدمت گار بنا نے کیلئے ان کے مسائل کو حل کر نے پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے یہ بات مشیر وزیراعلیٰ پنجاب و چیئرمین علماء بورڈ پنجاب صاحبزادہ پیرمحمد امین الحسنات شاہ نے ال پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈرشن کے مرکزی صدر سراج الدین برکی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دیتے ہو ئے کہی اس موقع پر پی پی اے کے صدر ملک محمد یوسف اعوان ۔ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پی اے ایف  عبدالزاق ندیم اور نائب صدر محمد ہارون تنولی بھی موجود تھے پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن اور پیرا میڈکس الائنس پنجاب   کے راہنما ئوں نے پنجاب کے پیرا میڈکس سروس سٹرکچرکی منظوری پر وزیراعلیٰ پنجاب ۔سیکریٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈی جی ہیلتھ پنجاب کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پی پی اے کے ارکان کے مسائل کو بروقت حل کر کے ایک خوش آئند اقدام کیا ہے جس کیلئے پی پی اے اور اے پی پی ایم ایس ایف کے تمام کارکن ان کے شکر گزار ہیں 
Rizwan Ahmed Sagar
Bhalwal(Sargodha)
03458650886/03006002886

 


Thursday, February 16, 2012

sargodha Police Press Release dated 16.02.2012

سرگودھا پولیس 16فروری012ء 
پریس ریلیز4 
1. موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ اور گھوڑا ریڑھوں پر جواء لگا کر ریس لگاتے ہوئے 10 گرفتار جواء پر لگی ہوئی رقم 22550/- روپے ، موٹر سائیکل برآمد 
 تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کے محمد یوسف SI کو بذریعہ مخبر اطلاع موصول ہوئی کہ چک نمبر8 شمالی بائی پاس پر چند اشخاص موٹر سائیکلوں پر اور ریڑھا گھوڑا پر شرط جواء لگا کر ون ویلنگ تیز رفتاری سے موٹر سائیکل اور ریڑھا گھوڑوں پر ریس لگا رہے ہیں ۔ جس پر چک 88 شمالی ریڈ کیا گیااور ملزمان کامران آرئیں سکنہ اربن ایریا ، قمر راجپوت سکنہ واٹر سپلائی روڈ ، کامران شیخ سکنہ واٹر سپلائی روڈ ، سجاد شیخ سکنہ استقلال آباد کالونی ، محمد اخلاص شیخ سکنہ محمدیہ کالونی ، محمد اکبر راجپوت سکنہ فیکٹری ایریا ، محمد سلیم کمہار سکنہ فیکٹری ایریا ، اختر جٹ سکنہ فیکٹر ی ایریا ، محمد رضوان شیخ سکنہ بلاک نمبر5 جاوید کمہار سکنہ فیکٹری ایریا کو موقع سے قابو کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی ہوئی رقم 22550/- روپے 08 موٹر سائیکل 08 موبائل فونز اور 02 عدد گھوڑا ریڑھے قبضہ پولیس میں لئے گئی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جاری ہی۔ 
2. سول ہسپتال سرگودہا سے سرکاری لوہا چوری کر نے والا ملزم گرفتار، چوری شدہ مال برآمد 
 تفصیلات کے مطابق مورخہ7.01.12 کو شہزاد ولد محمد خان چوکیدار سول ہسپتال نے مقدمہ درج کروایا کہ مورخہ6.01.12 کو 8 بجیرات سول ہسپتال سرگودہا ایک شخص کھڑکی توڑ کر روم کولر چوری کر رہا تھا۔ چوکیدار نے اسکا تعاقب کیا لیکن و ہ بھاگ گیا۔ بعد ازاں مسمی محمد سجاد ولد محمد یعقوب موچی سکنہ لک موڑ ٹریس ہو ا ۔ پولیس تھانہ فیکٹر ی ایریا نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش کی ۔ مورخہ6.02.12 کو محمد بشیر ASI نے ملزم محمد سجاد کو گرفتار کر لیا۔ اور چوری شدہ سرکاری سامان (لوہا) برآمد کر لیا ۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہی۔ 
3. سرگودہا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن08بوتل شراب ، چالوبھٹی ، ایک ڈرم لاہن اور 700 گرام ہیروئن برآمد3گرفتار۔ 
 تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کے خضر حیات ASI نے دوران گشت مورخہ5.02.12 کو مبشر حسین ولد عالم شیربلوچ سکنہ 36 شمالی کو مشکوک پا کر روکا اور اسکے قبضہ سے 98 بوتل شراب برآمد کی اسی طرح تھانہ کوٹ مومن کے ارشد محمودSI نے مخبر کی اطلاع پر موضع روانہ میں ریڈ کر کے سیف اللہ ولد صالحوںکمہار سکنہ روانہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے شراب 10 بوتل معہ چالو بھٹی اور ایک ڈرم لاہن برآمد کیا  جبکہ پولیس تھانہ سلانوالی کے سب انسپکٹر صالح محمد نے قصبہ سلانوالی میں مسمی انتظار حسین ولد محمد اختر راجپوت سکنہ سوبھاگا کو قابو کر کے جامہ تلاشی پر 700 گرام ہیروئن برآمد کی ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہی۔ 
(خاور شہزاد)
پی۔ آر۔ او ،  دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا
فون نمبر:۔   048-9230335-36 Ext(26)
موبائل:۔   0321-6014771 
فیکس نمبر:۔  048-9230334

handout and photo dpr sgdکمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی

سرگودہا (             )کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی نے کہا ہے کہ جغرافیائی علامات کی رجسٹریشن کے ذریعے ہم اپنے ثقافتی و جغرافیائی اثاثوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں اور اس سے منسلک افراد کو معاشی استحکام وترقی اور تحفظ حاصل ہو گا ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے انڈسٹریز کامرس وانو سٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ ' انٹلیکچوئل پروٹیکشن آرگنائزیشن ' کنو وباسمتی رائس گروئرز اور چیمبر آف کامرس کے تعاون سے منعقدہ تربیتی سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدرباسمتی رائس گروئرز آرگنائزیشن چوہدری حامد ملہی ' ڈائریکٹر پنجاب انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ شیخ محمد صدیق ' صدر کنو گروئرز ایسوسی ایشن حامد سلیم وڑائچ ' پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈبلیو ٹی او انڈسٹریل ونگ ناصر رفیق 'ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود ' پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم  ' ڈپٹی ڈائریکٹر انٹلیکچوئل پروٹیکشن محمد اسماعیل ' نائب صدر سرگودہا چیمبر آف کامرس وانڈسٹریز مرزا فضل الرحمان کے علاوہ کنو گروئرز' افسران اور کسانوں کی کثیر تعدا د بھی موجود تھی۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن نے کہاہے کہ بین الاقوامی سطح پر علاقائی مصنوعات کو متعارف کرانے کیلئے جغرافیائی علامات کی رجسٹریشن ایک احسن اقدام ہے ۔ اس سے نہ صرف مقامی سطح پر اقتصادی انقلاب آئے گا بلکہ غربت وافلاس ' معاشی بدحالی اور بے روزگاری جیسے مسائل کا تدارک ہو گا ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر باسمتی رائس گروئرز ایسوسی ایشن چوہدری حامد ملہی نے کہاہے کہ جغرافیائی علامات کی رجسٹریشن سے مثبت اثرات مرتب ہوںگے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے مختلف علاقوں کے اجتماعی حقوق کا تحفظ ہو گا اور کنزیومر کو معیاری مصنوعات ارزاں نرخوں پر دستیاب ہونگی اور پروڈیوسر ز کے درمیان مسابقت کا رجحان پیدا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کسان زمیندار ' ہنر مند ' تاجر ' کاروباری حضرات ' فیکٹری مالکان وغیرہ سب کے حقوق کا تحفظ ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس رجسٹریشن سے مقامی پیداواراور اقتصادیات میں اضافہ ' روایتی طریق کاری کا کسی دوسرے علاقے میں منتقلی کو روکنے اور علاقے کیلئے اجتماعی طورپر باعث فخر مصنوعات متعارف ہونگی ۔ انہوں نے جغرافیائی علامات کی رجسٹریشن کے دیگر اغراض ومقاصد اور فوائد سے آگاہ کیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر انٹلیکچوئل پروٹیکشن آرگنائزیشن محمد اسماعیل نے رجسٹریشن کے طریقہ کار اور انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ کے افسران اپنی متعلقہ حدود میں واقع علاقائی مصنوعات کی تفصیلات 30 مارچ تک فراہم کریں تاکہ 26 اپریل کو منعقد ہونے والی ورلڈ انٹلیکچوئل کانفرنس میں ان مصنوعات کو نمائش کیلئے پیش کیا جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح یہ مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گی ۔ سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے صدرکنو گروئرز ایسوسی ایشن حامد سلیم وڑائچ نے کہاکہ اس وقت کنو گروئرز کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کنو کی فی من قیمت گیارہ سو روپے تھی جبکہ اب کم ہو کر چھ سو روپے رہ گئی ہے ۔ انہوںنے دیگر مشکلات کا ذکر بھی کیا تاہم انہوںنے انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی کنو گروئرز کی خوشحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور توقع کا اظہار کیا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے مزید کوششیں کی جائینگی ۔ قبل ازیں ڈائریکٹر انڈسٹریل پنجاب شیخ محمد صدیق نے زرعی وصنعتی ترقی میں اپنے ڈیپارٹمنٹ اور حکومت پنجاب کے اقدمات کے  بارے میں اظہار کیا اور شرکا ء کی سیمینا ر میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ 
سرگودہا (       )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے  بلدیات چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہاہے کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ جبکہ ڈینگی بخار کے روک تھام اور تدارک کیلئے حکومت نی'' وبائی امراض کے روک تھام کیلئے  ریگولیشن کا نفاذ '' کردیاہے ۔ جو 30 نومبر 2012 تک موثر رہے گا ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرگودہا کے زیر اہتمام ڈینگی مکاٶ مہم میں سی بی اوز کا کردار کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی وآگاہی ورکشاپ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار میں چیئرمین بیت المال سرگودہا چوہدی عمران گھمن ' ایس ای محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرگودہا قاضی اللہ یار ' ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات مصباح الحق ' محکمہ صحت کے نمائندہ محمد ریاض ' ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل  ویلفیئر حبیب اللہ ' ایمر جنسی آفیسر میڈم طاہرہ خان ' ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ طارق گھمن ' کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر محمد عارف کے علاوہ سی بی اوز کے عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر پر قابوپانے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں ۔ جن میں تمام ضلعی ہسپتالوں میں پلیٹ لیٹس مشینوں کی فراہمی ' ڈینگی کے مریضوں کیلئے مختص  بستروں کی تعداد میں اضافہ ' ڈینگی کے بلڈ ٹیسٹ کی 90 روپے فیس کے علاوہ آگاہی مہم سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرگودہا قاضی اللہ یار نے کہاکہ ہمیں اپنے گھروں اور گلی محلوں میں پانی جمع نہیں ہونے دینا چاہےی۔ کیونکہ ڈینگی مچھر صاف پانی اور گندے پانی پر پروش پاتا ہے جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ نے ضلع بھر میںواٹر سپلائی ٹینکوں ' پائپوں اور دوسرے مقامات کا سروے شروع کر رکھا ہے تاکہ پانی کی لیکج کو روکا جاسکے ۔۔ انہوںنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خدمت خلق کے تحت اگر کسی مقام سے لیکج ہو رہی ہو تو اسے روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ سیمینا ر سے چوہدری عمران گھمن ' ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ طارق گھمن ' ڈاکٹر محمد ریاض ' ایمر جنسی آفیسر طاہر ہ خان ' ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات مصباح الحق او رڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر حبیب اللہ نے ڈینگی مکاٶ مہم میں کمیونٹی کے کردار پر روشنی ڈالی ˆ
سرگودہا (       ) چیف منسٹر سپورٹس فیسٹیول کے تحت سرگودہا ڈویژن میں ضلعی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے قرعہ اندازی کیلئے شیڈول ترتیب دے دیاگیاہے ۔ ایڈیشنل کمشنر سید مبشر حسین کی زیر صدار ت ڈویژنل سپورٹس کمیٹی کے اجلاس میں قرعہ اندازی ڈویژنل وڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ز کے علاوہ سپورٹس تنظیموں نے شرکت کی۔ ضلعی سطح پر چارہ روزہ کھیلو ں کے مقابلے 22 فروری سے 25 فروری تک سرگودہا میں منعقدہوںگے ۔ یہ مقابلے سپورٹس سٹیڈیم ' کمپنی باغ اور یونیورسٹی میں ہوںگے ۔ قرعہ اندازی کے مطابق مردانہ ٹیپ بال کرکٹ کے مقابلے سرگودہا  اورمیانوالی کے درمیان' بھکر  اور خوشاب کے مابین مقابلے ہوںگے اسی طرح کرکٹ ہارڈ بال کے  مقابلے بھکر بمقابلہ سرگودہا او رمیانوالی بمقابلہ خوشاب ۔ فٹ بال کے مقابلے ضلع خوشاب او رسرگودہا جبکہ بھکر بمقابلہ میانوالی ہونگے ۔ ہاکی کے مقابلے سرگودہا بمقابلہ خوشاب اوربھکر  بمقابلہ میانوالی ' بیڈ منٹن کے مقابلے میانوالی بمقابلہ بھکر او رخوشاب بمقابلہ سرگودہا ۔ والی بال بھکر بمقابلہ خوشاب اور سر گودہا بمقابلہ  میانوالی ۔ ریسلنگ میانوالی بمقابلہ بھکر اور سرگودہا بمقابلہ خوشاب ۔ باسکٹ بال خوشاب  بمقابلہ بھکر اور سرگودہا بمقابلہ میانوالی اسی طرح کبڈی کے مقابلے سر گودہا بمقابلہ بھکر اور خوشاب بمقابلہ میانوالی ۔ تیکووانڈو کے مقابلے بھکر او رمیانوالی جبکہ سرگودہا بمقابلہ خوشاب ۔ کراٹے کے مقابلے میانوالی بمقابلہ خوشاب اور سرگودہا بمقابلہ بھکر ۔ اتھلیکٹس او رویٹ لفٹنگ کے مقابلے اوپن ہونگے ۔قرعہ اندازی کے مطابق لڑکیوں کے مقابلے  باسکٹ بال سرگودہا بمقابلہ بھکر جبکہ خوشاب بمقابلہ میانوالی ' ہاکی میانوالی بمقابلہ سرگودہا اور خوشاب بمقابلہ بھکر ۔والی بال کیمز بھکر اور سرگودہا کے درمیان اور خوشاب کامقابلہ میانوالی سے ہوگا ۔ بیڈمنٹن کے مقابلے بھکر بمقابلہ خوشاب اور سرگودہا بمقابلہ میانوالی ۔ تیکووانڈو بھکر بمقابلہ خوشاب اور سرگو دہا بمقابلہ میانوالی جبکہ کراٹے کے مقابلے میانوالی او رخوشاب کے درمیان جبکہ بھکر کامقابلہ سرگودہا سے ہو گا